محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2004ء میں مکرم سید سعیدالحسن صاحب اپنے دادا محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1887ء میں امرتسر کے ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدین طاعون سے وفات پاگئے تو آپ اپنی ایک بہن کے پاس آگئے جن کے خاوند…

مسیح موعودؑ کے زمانہ میں طاعون سے متعلق پیشگوئی کا ظہور

انجیل کے مطابق حضرت عیسیٰؑ نے واقعہ صلیب سے قبل آخری وعظ میں اپنی آمدِ ثانی کی یہ علامات بیان فرمائیں کہ اس زمانہ میں قحط پڑیں گے ، زلزلے آئیں گے، خوفناک بین الاقوامی جنگیں ہوں گی۔ سورج، چاند اور ستاروں میں نشانات ظاہر ہوں گے۔ اور یہ بھی کہ وبائیں پھیلیں گی۔ پھر…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دو پیشگوئیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 ؍مارچ 2004ء میں مکرم عبد السمیع خان صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی کا ایمان افروز تذکرہ کیا گیا ہے۔ 6 مارچ 1897ء کو لیکھرام کے عبرتناک انجام کے بعد آریوں نے بڑی شدت سے الزام لگایا کہ لیکھرام حضرت مسیح…

لیکھرام کی پیشگوئی اور مخالفین کا رد عمل

حضرت مسیح موعودؑ کی لیکھرام کی ہلاکت کے بارہ میں پیشگوئی سے متعلق معلومات قبل ازیں 9؍مئی 1997ء کے شمارہ کے الفضل ڈائجسٹ میں تفصیل سے بیان کی جاچکی ہیں۔ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 2004ء میں مکرم شاہد منصور صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے رسالہ ’’استفتاء‘‘ کی روشنی میں پنڈت لیکھرام کی پیشگوئی کے…

پیشگوئی بابت لیکھرام کا ظہور

حضرت مسیح موعودؑ کی لیکھرام کی ہلاکت کے بارہ میں پیشگوئی سے متعلق معلومات قبل ازیں 9؍مئی 1997ء کے شمارہ کے الفضل ڈائجسٹ میں تفصیل سے بیان کی جاچکی ہیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2004ء میں مکرم چوہدری عبدالواحد صاحب نے اپنے مضمون میں لیکھرام کے بارہ میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئی کے ظہور…

محترم چودھری ہدایت اللہ صاحب نمبردار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جنوری 2003ء میں مکرم پروفیسر محمد سلطان اکبر صاحب اپنے والد محترم چودھری ہدایت اللہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ جون 1908ء میں حضرت چودھری مولابخش صاحبؓ نمبردار چک 35جنوبی سرگودھا کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1904ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت عطا ہوچکی…

حضرت چودھری حکم دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍دسمبر 2002ء میں محترم شیخ عبدالقادر صاحب (سابق سوداگرمل) حضرت چودھری حکم دین صاحبؓ کا ایک ایمان افروز واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپؓ نے جون یا جولائی 1900ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت پائی۔ جب آپؓ برما میں فوج کی ملازمت میں تھے تو حضرت مسیح…

زارِ روس کا انجام

روس کے ایک ظالم بادشاہ Ivon نے اپنے لئے زارؔ کا لقب اختیار کیا جو بعد میں روسی بادشاہوں کے لئے مشہور ہوگیا۔ اس کا دور حکمرانی 1533ء سے 1584ء تک پھیلا ہوا تھا- 22واں اور آخری زار اومانوف نکولس ثانی تھا جو 6؍مئی 1868ء کو پیدا ہوا۔ الیگزینڈر ثالث اُس کا باپ اور میری…

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2002ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے بعض صحابہؓ کے بیان فرمودہ منتخب واقعات مرتب کئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔ حضرت ڈاکٹر عبداللہ صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ مَیں حضرت اقدسؑ سے نیاز حاصل کرنے کے لئے لاہور…

سیرۃ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’میری تائید میں اُس نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ … اگر مَیں ان کو فرداً فرداً شمار کروں تو مَیں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں‘‘۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون و 13؍جون 2002ء میں مکرم…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیت دعا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃالامام‘‘ (مطبوعہ 1897ء) میں فرماتے ہیں: ’’مَیں کثرت قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہوں۔ کوئی نہیں جو اِس کا مقابلہ کرسکے۔ مَیں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میری دعائیں تیس ہزار کے قریب قبول ہوچکی ہیں اور ان کا میرے پاس ثبوت ہے۔‘‘ حضرت مسیح موعود علیہ…

اک نئے دَور کا پاسباں ہوگیا – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مارچ 2012ء میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے حوالہ سے کہی گئی مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: اک نئے دَور کا پاسباں ہوگیا وہ کڑی دھوپ میں سائباں ہوگیا اُس کی خاطر زمیں نے دکھائے نشاں اُس کی خاطر…

معاند احمدیت مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے نواسے مکرم شیخ سعید احمد صاحب کا انٹرویو

جماعت احمدیہ بیلجیم کے ماہنامہ ’’السلام‘‘ مارچ 2003ء میں مولوی محمد حسین بٹالوی کے نواسے مکرم شیخ سعید احمد صاحب کا ایک انٹرویو پیش کیا گیا ہے جو حضرت مسیح موعودؑ کے الہام اِنّی مُھِینٌ مَن اَرَادَ اِھانَتَکَ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محترم شیخ صاحب نے 1974ء میں احمدیت قبول کرنے کی توفیق پائی-…

مکرم چودھری عبدالرحیم صاحب

محترم چودھری عبدالرحیم صاحب کو یہ سعادت حاصل تھی کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اُس گھڑی کی مرمت کی سعادت آپ کو حاصل ہوئی جسے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 1999ء کے اپنے اختتامی خطاب میں حاضرین کو دکھاتے ہوئے وہ روایت سنائی تھی کہ گھڑی ٹھیک کرنے والے کو…

صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) میں احمدیت

صوبہ سرحد (اب صوبہ خیبر پختونخوا) کے پہلے صوبائی امیر حضرت قاضی محمد یوسف صاحبؓ نے اپنی کتاب میں حضرت مرزا محمد اسماعیل صاحب قندھاری کو اس علاقہ کا پہلا احمدی قرار دیا ہے جنہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کے بارہ میں پیر صاحب کوٹھہ شریف (حضرت سید امیرؒ) سے بہت پہلے سے سن رکھا…

حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کا نشان (کانگڑہ کا زلزلہ 1905ء)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 15 مارچ 2019ء) ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2012ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے مطابق آپؑ کی زندگی میں ہی آنے والے اُس شدید زلزلہ کے حوالہ سے مکرم مبارک احمد منیر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس کا مرکز کانگڑہ میں تھا لیکن اس کی وجہ سے زیرزمین…

محترم ماسٹر خان محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2001ء میں محترم ماسٹر خان محمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر صاحب لکھتے ہیں کہ محترم ماسٹر خان محمد صاحب 14؍جون 1926ء کو گل گھوٹو میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ غازیخان میں حاصل کی۔ آپ کے والد محترم سردار پیر بخش صاحب لسکانی بلوچ قبیلہ کے…

تعارف کتاب : ’’گُلہائے محبت‘‘

(فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 22 فروری 2019ء) سرورق : گُلہائے محبت (اردو) سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ کی حسین یادیں مصنّفہ : حضرت سیّدہ مریم صدیقہ صاحبہ (اُمّ متین) مرتّب: مکرم سیّد غلام احمد فرخ صاحب پبلشر : اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ شائع شدہ : لندن ایڈیشن : اوّل تاریخ طباعت: 2018ء تعداد صفحات:…

محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک مخلص اور فدائی احمدی محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب کا ذکر خیر مکرم ایم اے خورشید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جگنی صاحب کی پیدائش 1923ء کے لگ بھگ ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ Jahankey سے ہے جو اپنے علاقہ…

آندھراپردیش (بھارت) میں احمدیت

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے 1924ء میں ویمبلے کانفرنس لندن میں فرمایا تھا کہ حیدرآباد دکن کے قرب و جوار میں سینکڑوں نچلے طبقہ کے لوگوں نے احمدیت قبول کی ہے۔ حضورؓ کا اشارہ ضلع وارنگل میں موجود جماعت کنڈور کی طرف تھا جہاں مکرم سید حسین صاحب نے احمدیت کا پودا لگایا تھا۔ بعد…

منارۃالمسیح قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مارچ 1999ء میں منارۃالمسیح قادیان کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم محمد جاوید صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ بعض پیشگوئیوں کو ظاہری شکل میں پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعودؑـ نے 13؍مارچ 1903ء کو منارۃالمسیح کا سنگ بنیاد رکھا۔ اگرچہ حضور کی خواہش ایسا کرنے کی بہت پہلے…

حضرت قاضی تاج الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 1999ء میں حضرت قاضی تاج الدین صاحب کا ذکر خیر محترم ڈاکٹر منور احمد صاحب کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت قاضی صاحب کو 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپؓ کے والد قاضی غلام رسول صاحب…

عالمگیر جنگوں کی ہولناک تباہیاں

حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں ’’اصل بات یہ ہے کہ نبی عذاب کو نہیں لاتا بلکہ عذاب کا مستحق ہو جانا اتمام حجت کے لئے نبی کو لاتا ہے‘‘۔ چنانچہ 1905ء میں حضرت اقدسؑ کو وحی الٰہی کے ذریعہ جس ’’زلزلہ‘‘ کی خبر دی گئی وہ عین عالمی جنگ کا نقشہ ہی تو تھا۔…

مقدس کفن

کہا جاتا ہے کہ چودہ فٹ لمبے اور چار فٹ چوڑے کپڑے کے ایک ٹکڑے میں (جسے مقدس کفن کا نام دیا گیا ہے) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقدس جسم کو اس وقت لپیٹا گیا جب صلیب سے اتارکر آپؑ کے رِستے ہوئے زخموں پر مرہم لگائی گئی تھی۔ چنانچہ ان دواؤں، جسم سے…

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس، ایک ایسے بیدار مغز، منصف مزاج اور حق پسند شخص کا نام ہے جس کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے فرمایا ’’… جب تک دنیا قائم ہے اور جیسے جیسے یہ جماعت لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچے گی ویسی ویسی تعریف کے ساتھ اس نیک نیت حاکم کا…

حضرت حکیم میر حسام الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اور 6 ستمبر 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے اپنے ایک مضمون میں حضرت حکیم میر حسام الدین صاحب سیالکوٹیؓ کی سیرت و سوانح پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے مامورین کی صداقت کے نشانوں میں ایک نشان اُن کے دعویٰ سے…