محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جنوری 2000ء میں محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب کا ذکر خیرکرتے ہوئے مکرم مبشر احمد خالد صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم ڈاکٹر صاحب کا تعلق ہجکہ شریف سے ہے جو بھیرہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گاؤں ہے۔ آپ 1957ء میں مکمل طور پر ربوہ منتقل ہوگئے لیکن…

محترمہ سارہ رحمٰن بٹ صاحبہ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ جنوری 2000ء میں محترمہ سارہ رحمن بٹ صاحبہ کا ذکر خیر مکرم ڈاکٹر طارق انور باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترمہ سارہ رحمٰن صاحبہ 1935ء میں مکرم عبدالکریم صاحب کے ہاں گورداسپور میں پیدا ہوئیں اورابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ 1947میں برصغیر کی تقسیم کے وقت آپ…

محترم نثار احمد خان صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون 2000ء میں مکرم بشارت احمد چیمہ صاحب کے قلم سے مکرم نثار احمد خان صاحب مربی سلسلہ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم نثار احمد خانصاحب مکرم عبدالقدیر خان صاحب آف لاہور کے فرزند تھے۔ آپ کی والدہ نہایت عبادت گزار اور احمدیت کی فدائی خاتون ہیں۔ اس خانوادہ کا…

محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم ملک حمید اللہ خان صاحب لکھتے ہیں کہ محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب کئی بار میرے ہاں قیام کیا کرتے تھے، بہت درویش صفت انسان تھے، ضروریات بہت محدود اور سادہ تھیں، جو کھانا میسر آیا خوشی سے کھالیا، عموماً شلوار قمیص پہنتے…

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 8 مارچ 2019ء) ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جنوری فروری 2012ء میں حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ رئیس مالیرکوٹلہ کا مختصر تعارف مکرم فخرالحق شمس صاحب کی حضرت نواب صاحبؓ کے حوالہ سے لکھی جانے والی کتاب سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت نواب محمد علی خان صاحب یکم جنوری 1870ء کو اپنے والد محترم…

مکرم صوبیدار میجر عبدالقادر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍ستمبر 2000ء میں مکرمہ نسیم ناہید ساہی صاحبہ اپنے تایا محترم صوبیدار میجر عبدالقادر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ کو جب آپ کے والد کی وفات کے بعد گاؤں کا نمبر دار بنایا گیا تو محترم مہردین پٹواری صاحب کے ذریعہ آپ کو احمدیت سے تعارف حاصل…

قبول احمدیت کے ایمان افروز واقعات

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سووینئر 2000ء میں مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب کے قلم سے قبول احمدیت کی سعادت حاصل کرنے والوں کے بعض ایمان افروز واقعات شامل اشاعت ہیں۔ مکرم چودھری عبدالغنی صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ کویت نے قبول احمدیت کی توفیق اس طرح پائی کہ انہیں غلام احمد پرویز کی تفسیر پڑھتے…

احمدی مستورات قربانیوں کے میدان میں

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان ملینئم نمبر میں احمدی مستورات کی بے مثال قربانیوں کا بیان کرتے ہوئے محترمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ حضرت امّ المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ نے ہر ضرورت کے وقت اپنے زیور اور نقد سے خدمت کرکے ایک پاک نمونہ قائم فرمایا۔ منارۃالمسیح کی تعمیر…

جماعت احمدیہ- مالی قربانیوں کے میدان میں

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ملینئم نمبر 2000ء میں جماعت احمدیہ کی مالی قربانیوں کے بارہ میں مکرم خورشید احمد صاحب انور کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپ نے جماعت کی تاریخ کے حوالہ سے انفرادی اور اجتماعی مالی قربانیوں کو اختصار سے بیان کیا ہے۔ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحبؓ کا…

1902ء کے اہم واقعات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں 1902ء کے حوالہ سے اہم واقعات اور تصانیف کے بارہ میں ایک مضمون مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ٭ حضرت مسیح موعودؑ کی تجویز کے پیش نظر جنوری 1902ء میں جناب مولوی محمد علی صاحب کی زیرادارت انگریزی اور اردو زبانوں میں رسالہ ’’ریویو…

محترم میجر محمد اسلم منہاس صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جنوری 2001ء میں مکرمہ ممتاز اسلم صاحبہ اپنے خاوند محترم میجر محمد اسلم منہاس صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ 1939ء میں میری شادی ہوئی تو میرے شوہر کو سوڈان اور مصر وغیرہ جانے کا حکم ملا۔ تین سال کے بعد واپسی ہوئی۔ اگست 2000ء میں جب آپ کی…

محترم حافظ سخاوت حسین صاحب

محترم حافظ صاحب حافظ قرآن تھے اور اپنی نیک سیرتی، زہدو تقویٰ اور علم و فضل کی وجہ سے سارے محلہ میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ بریلی مسجد کے امام الصلوٰۃ تھے لیکن پیشہ کے لحاظ سے ایک کامیاب تاجر تھے اور پتھر کا کاروبار کرتے تھے۔ دن کا اکثر حصہ تلاوت…

محترم چودھری بشیر احمد وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مارچ 2001ء میں مکرم اعجاز احمد وڑائچ صاحب اپنے والد محترم چودھری بشیر احمد وڑائچ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں احمدیت کا آغاز آپ کے ذریعہ سے ہوا اور پھر جوانمردی سے آپ نے مصائب کا مقابلہ کیا۔ آپ کی عمر 22 سال تھی جب…

حضرت سیدہ اماں جانؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اپریل 2002ء میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت اماں جانؓ ایک انتہائی فرمانبردار، خدمت گزار اور وفادار بیوی تھیں جنہوں نے جماعت کی خواتین کی زبانی نصائح اور عملی نمونہ سے تربیت کی۔ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ فرماتی ہیں کہ آپؓ…

محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ

محترم مولانا محمد منور صاحب سابق مربی مشرقی افریقہ نے اپنی اہلیہ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ کی یاد پر مشتمل ایک کتابچہ تحریر فرمایا جس کی تلخیص (مکرم انتصار نذر صاحب کے قلم سے) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جون 2001ء کی زینت ہے۔ محترم مولانا صاحب بیان فرماتے ہیں کہ میری پہلی شادی 1940ء میں ہوئی۔…

محترمہ بیگم زبیدہ بانی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2002ء میں مکرم شریف احمد بانی صاحب اپنی والدہ محترمہ بیگم زبیدہ بانی صاحبہ اہلیہ محترم سیٹھ محمد صدیق بانی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہماری والدہ صاحبہ 12؍ستمبر 2001ء کو کلکتہ (انڈیا) میں بعمر 85 سال وفات پاگئیں۔ آپ نے 1945ء میں تقسیم ملک سے قبل…

مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2002ء میں مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب کا تفصیلی ذکر خیر اُن کی بیٹی مکرمہ شازیہ ظفر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب ریٹائرڈ مینیجر نیشنل بینک سرگودھا تھے اور آپ کی رہائش گاؤں حویلی مجوکہ میں تھی۔ روزانہ لمبا سفر اور پیدل…

صحابہؓ رسول کی مالی قربانیوں کے نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کے شاندار ایثار اور بے مثال مالی قربانیوں کا ذکر ہے۔ قرآن کریم نے انفاق مال کے ساتھ بہترین اور پسندیدہ مال کی شرط لگائی ہے۔ اسی طرح انفاق فی سبیل اللہ دو طرح سے…

محترم حاجی بختیار احمد صاحب آف مالاکنڈ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اکتوبر 1999ء میں محترم حاجی بختیار احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ظہور احمد صاحب لکھتے ہیں کہ آپ 1926ء میں مالاکنڈ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں والد کے سایہ سے محروم ہوگئے تو والدہ آپ کو لے کر پشاور منتقل ہوگئیں جہاں کچی محلہ میں رہائش اختیار کرلی اور…

محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1999ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب ظفر کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم راجہ صاحب ہجکہ (بھیرہ) میں محترم راجہ غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ مولوی فاضل کے علاوہ…

محترم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اپریل 1999ء میں محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالسمیع نون صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم حافظ صاحب کو تقریباً55 سال تک تراویح میں قرآن کریم سنانے کا موقعہ ملا۔ کلام الٰہی کو خوب سمجھ کر جب پڑھتے تھے تو آپ پر وجد طاری رہتا تھا…

چند بزرگوں کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 1999ء میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کے قلم سے سلسلہ کے چند بزرگوں کا ذکر خیر ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم چودھری نذیر احمد خادم صاحب باجوہ ایڈووکیٹ آپ 21؍دسمبر 1964ء کوایک برات کے ساتھ سرگودھا سے سیالکوٹ واپس جا رہے تھے کہ آپ کی کار سیالکوٹ…

حضرت حکیم مولوی وزیرالدین صاحبؓ

حضرت حکیم مولوی وزیرالدین صاحبؓ کا اصل وطن مکیریاں ضلع ہوشیارپور ہے۔ آپؓ کا ذکر حضرت مسیح موعودؑ نے ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ اور ’’ضمیمہ انجام آتھم‘‘ میں دونوں جگہ اپنے 313؍اصحاب میں شامل فرمایا۔ آپؓ حضورؑ کے دعویٰ مسیحیت سے بہت پہلے سے حضورؑ کے معتقد تھے اور براہین احمدیہ پڑھتے ہی بیعت کی درخواست…

حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحبؓ حلالپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍ستمبر 1999ء میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب اپنے استاد حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحبؓ حلالپوری کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپؓ کا اصل وطن موضع حلالپور (موجودہ سرگودھا) تھا۔ پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل اور منشی فاضل کی ڈگریاں حاصل کر رکھی تھیں۔ 1908ء کے ابتداء میں قادیان…

ایک مخلص افغان خاندان — محترمہ عائشہ پٹھانی مرحومہ

محترمہ عائشہ پٹھانی مرحومہ افغانستان کے قصبہ سیدگاہ خوست میں محترم عبدالغفار صاحب افغان کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت مولوی عبدالستار خان صاحب المعروف بزرگ صاحب اور محترم محمد مہروز خان صاحب المعروف ملا میرو صاحب آپ کے چچا تھے۔ آپ کی زندگی کی ایمان افروز داستان آپ کی زبانی روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و…

حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصریؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مئی 1999ء میں حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصری کے بارہ میں ایک مضمون آپؓ کے شاگرد مکرم مولانا محمد صدیق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کا وطن موضع چھوڑیاں کلاں (ریاست پٹیالہ) تھا۔ بچپن میں ہی والد کے سایہ سے محروم ہوگئے اور پھر لدھیانہ چلے…