حضرت چودھری سردار خانصاحب کاہلوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6ستمبر 2011ء میں مکرم منصور احمد صاحب امیر ضلع حیدر آباد نے اپنے دادا حضرت چودھری سردار خان صاحبؓ آف چک چہور ضلع شیخوپورہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپؓ ان خوش نصیب احباب میں شامل تھے جن کو حضرت مسیح موعود کے دعویٰ کی ابتدا میں احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔…

تھا وہ اِک اہلِ فراست اور اہلِ علم تھا

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ اکتوبر 2011ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ شہید کے حوالہ سے کہی جانے والی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تھا وہ اِک اہلِ فراست اور اہلِ علم تھا تھی خدا ترسی طبیعت میں نہایت…

اداریہ: قرض سے نجات کا طریق

(مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے – ستمبر و اکتوبر 2019ء) اداریہ: قرض سے نجات کا طریق بڑھتی ہوئی سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیابھر میں بڑھتے ہوئے مالی بحران نے نہ صرف ہر سطح پر ایک بے چینی کو جنم دیا ہے اور ترقی یافتہ ممالک اور مضبوط معاشی حالت کی حامل اقوام کو بھی ہلاکر…

حضرت ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 2011ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے حضرت ماسٹر سردار عبدالرحمن صاحبؓ (سابق مہر سنگھ) اور اُن کے بیٹے حضرت ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحبؓ کا ذکرخیر شامل ہے۔ حضرت ماسٹر سردار عبدالرحمن صاحبؓ بہت بڑے داعی الی اللہ اور مستجاب الدعوات بزرگ تھے۔ احمدی ہونے کے بعد…

حضرت چودھری دولت خاں صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2011ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خاں صاحب کے قلم سے حضرت چوہدری دولت خاں صاحب ؓ آف کاٹھگڑھ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت چودھری دولت خاں صاحب قریباً 1870ء میں حضرت چودھری بلند خاںصاحبؓ کے گھر کاٹھگڑھ ضلع ہوشیار پورمیں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم آریہ سکول سے حاصل کی۔ پھر برٹش…

حضرت میاں اللہ بخش صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 1 2جون 2010ء میں مکرم وقاص احمد وڑائچ صاحب کے قلم سے حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کے والد حضرت میاں غلام رسول صاحبؓ نے اپنے خاندان میں سب سے پہلے حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کرنے کی سعادت…

حضرت چودھری غلام احمد خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 2جون 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ایک مضمون میں محترم چودھری غلام احمد خان صاحب رضی اللہ عنہ رئیس کاٹھگڑھ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ کاٹھگڑھ میں جماعت احمدیہ کا قیام حضرت چوہدری غلام احمد صاحبؓ آف کریام کے ذریعہ 1900ء میں عمل میں آیا۔…

حضرت مرزا دین محمد صاحب آف لنگروال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 2جون 2010ء میں مکرمہ ج۔ رانا صاحبہ نے اپنے دادا حضرت مرزا دین محمد صاحبؓ آف لنگروال کا ذکرخیر کیا ہے۔ خاکسارہ کے داداجان تقریباً 1860ء میں مرزا نتھو بیگ صاحب کے گھر لنگروال تحصیل بٹالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی ایک بہن اور تین بھائی تھے۔ آپ کی شادی قادیان…

حضرت مولوی محمد حسین صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4جون 2011ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ ابن روڑا خاں صاحب آف بھاگورائے کا مختصر تعارف شائع ہوا ہے۔ آپؓ نے 4 جون 1891ء کو بیعت کی۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں 232 نمبر پر آپؓ کا نام درج ہے۔ ’ازالہ اوہام‘ میں درج مخلصین، ’آسمانی فیصلہ‘ میں جلسہ سالانہ 1891ء کے…

1911ء میں وفات پانے والے چند اصحاب احمد رضی اللہ عنہم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2011ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے اپنے ایک مضمون میں حضرت مسیح موعودؑ کے چند ایسے اصحاب کا ذکرخیر کیا ہے جنہوں نے سو سال قبل (1911ء میں) وفات پائی۔ حضرت حافظ احمدالدین صاحبؓ حضرت حافظ احمد الدین صاحبؓ (یکے از 313 اصحاب) ولد حافظ فضل الدین صاحب چک…

1910ء میں وفات پانے والے بعض صحابہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 دسمبر 2010ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اُن صحابہؓ میں سے چند ایک کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کی وفات 1910ء میں ہوئی۔ حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی ؓ یکے از 313 صحابہ حضرت حاجی…

حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ

ماہنامہ ’’تحریک جدید ربوہ اگست 2010ء میں حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر مکرم شکیل احمد ناصر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ پٹیالہ کے ایک گاؤں ’سیدخیری‘ میں 30؍اپریل 1868ء کو ایک شیعہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی آپ کو آنکھوں کی بیماری ہوگئی۔…

حضرت چودھری مظہرالحق خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 اکتوبر 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خانصاحب نے ایک مختصر مضمون میں حضرت چودھری مظہرالحق خاں صاحبؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت چودھری مظہرالحق خاں صاحبؓ 1890ء میں مکرم حسن خاں صاحب کے ہاں کاٹھگڑھ میں پیدا ہوئے۔ آپؓ نے اپنی ساری برادری کے ساتھ 1903ء میں بیعت کی سعادت پائی۔…

حضرت حکیم عبدالصمد صاحبؓ

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے نومبر دسمبر 2010ء میں مکرمہ مبارکہ مسعود صاحبہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد حضرت حکیم عبدالصمد صاحب کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت حکیم عبدالصمد صاحب ولد حکیم محمد عبدالغنی صاحب ولد حکیم محمد بلاقی صاحب (مہتمم شاہی دواخانہ قلعہ دہلی) کی پیدائش دہلی میں…

حضرت مہر سون صاحب آف سیکھواں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2010ء میں حضرت مہر سون صاحب آف سیکھواں ضلع گورداسپور کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ ایک معزز زمیندار تھے، آپؓ نے 1892ء میں حضرت منشی عبدالعزیز صاحبؓ اوجلوی (یکے از 313 اصحاب احمد) کے ساتھ ہی 1892ء میں بیعت کرنے کی توفیق پائی۔ حضرت اقدس علیہ السلام کی…

حضرت منشی صادق حسین صاحب مختار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2010ء میں حضرت منشی صادق حسین صاحب مختار آف اٹاوہ ولد حکیم وارث علی صاحب کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ 11؍اپریل 1889ء کو پیدا ہوئے اور آپؓ کی وفات 6؍اکتوبر 1949ء کو ہوئی۔ رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت 80ویں نمبر پر درج ہے۔ حضرت مسیح موعود ؑ…

جذبات بروفات حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17ستمبر2010ء میں محترم پیر صلاح الدین صاحب کا ایک (غیرمطبوعہ) مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے سسر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی وفات کے موقع پر اپنے جذبات کو قلمبند کرنے کی سعی کی ہے۔ یہ مضمون حضرت میر صاحبؓ کی دختر محترمہ امۃ البصیر شہلا صاحبہ…

حضرت چودھری غلام حسن صاحبؓ نمبردار سیالکوٹی جٹ باجوہ

الفضل 9ستمبر2010ء میں حضرت چودھری غلام حسن صاحبؓ نمبردار سیالکوٹی جٹ باجوہ ولد چودھری صوبے خان صاحب کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ آپ 1878ء میں بمقام تلونڈی عنایت خاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 1900ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ جس زمانہ میں، مَیں نے بیعت کی تھی۔ اس…

حضرت حافظ مختار احمد صاحبؓ شاہجہانپوری

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالہادی ناصر صاحب نے حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ قبل ازیں آپؓ کا تذکرہ 25جولائی 1997ء، 29جنوری 1999، 28اپریل 2000ء، 17 ستمبر 2004ء اور 21دسمبر 2007ء کے شماروں میں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپؓ ایک جیّد عالم تھے۔…

حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہؓ کی قبولیت دعا کے ایمان افروز واقعات

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2011ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا اور حفاظتِ الٰہی کے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ = 1907ء میں حضرت مسیح موعودؑ نے نوجوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی…

حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2010ء میں حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ نادون ضلع کانگڑہ کے رہنے والے تھے۔ آپ کو 23؍اپریل 1889ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرنے کی توفیق ملی۔ ایک دفعہ جب آپ کے تیسرے بھائی حضرت میاں امانت…

صحابہ مسیح موعودؑ کے تقویٰ کی روشن مثالیں

تقویٰ کی اہمیت اور روزمرہ امور میں تقویٰ کے اظہار کے بارہ میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مارچ 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے: ’’چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسرکی…

1909ء میں وفات پانے والے چند صحابہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 دسمبر 2009 ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایسے چند صحابہؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جن کی وفات 1909ء میں ہوئی۔ ان میں سے دو اصحاب یعنی حضرت منشی رستم علی صاحب ؓ اور حضرت حافظ قدرت اللہ صاحبؓ…

حضرت چودھری عبدالسلام خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26نومبر 2009ء میں مکرمہ ف جہاں صاحبہ نے اپنے والدین اور اپنے خاندان کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ محترم چودھری عبدالسلام خان صاحب کی پیدائش پشاور میں ہوئی جہاں آپ کے والد ملازم تھے۔ پرائمری کرنے کے بعد آپ نے لاہور کے ہائی سکول میں داخلہ لیا۔ میٹرک میں تعلیم کے…

حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کے بیان فرمودہ ایمان افروز واقعات

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کی کتاب ’’میری یادیں‘‘ سے چند ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ (مرسلہ: مکرم رانا حماد جاوید احمد صاحب) ٭… حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ 1935ء میں تبلیغی دورہ جات کے دوران حکم تھا کہ سفر…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ ، پہلی خاتون امریکی وزیر کی نظر میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2009ء میں مکرم محمد ادریس صاحب ایک انگریزی مضمون کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ صدر کلنٹن کی صدارت کے دوران میڈلین البرائٹ 1993ء سے 1997ء تک اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور 1997ء سے 2001ء تک سیکرٹری آف سٹیٹ وزیرخارجہ رہیں۔ آپ 1937ء میں چیکوسلواکیہ کے شہر پراگ…