دل میں درد ، درد میں آنسو ہیں پیار کے – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ دسمبر 2003ء میں شامل اشاعت حضرت مولانا مصلح الدین احمد راجیکی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دل میں درد ، درد میں آنسو ہیں پیار کے کیا کیا ستم ہیں گردشِ لیل و نہار کے تم نے تو بزم دَہر سے پہلو بچا لیا یاں نَوحہ بن کے رہ…

ہم ہیں مریض عشق ، دوا ہے تمہارے پاس – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مارچ 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ہم ہیں مریض عشق ، دوا ہے تمہارے پاس میرے مسیح! دستِ شفا ہے تمہارے پاس دیکھی ہیں ہم نے آپ کی آنکھیں جھکی جھکی اک دلنشیں طرز حیا ہے تمہارے پاس تیغِ دعا کی…

کہیں آرزوئے سفر نہیں کہیں منزلوں کی خبر نہیں – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ طلعت صدیقی صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: کہیں آرزوئے سفر نہیں کہیں منزلوں کی خبر نہیں کہیں راستہ ہی اندھیر ہے کہیں پا نہیں کہیں پر نہیں اے ہوائے موسمِ غم ذرا مجھے ساتھ رکھ میرے ساتھ چل میرے ساتھ میرے قدم نہیں…

اِک مختصر حیات تھی کردی تھی ایک دن – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: اِک مختصر حیات تھی کردی تھی ایک دن اے شہرِ بے مثال ترے بام و در کے نام دستِ دعا میں لرزہ تھا دشتِ طلب دراز یہ بوجھ کردیا ہے کسی معتبر کے نام منت…

یہ اک حقیقت ہے زندگی میں جو تُو نہیں ہے تو جاں نہیں ہے – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ رابعہ بشریٰ صاحبہ کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: یہ اک حقیقت ہے زندگی میں جو تُو نہیں ہے تو جاں نہیں ہے مگر دلوں میں ہے عکس تیرا کہ نقش تیرا کہاں نہیں ہے وہ جس نے روح کو سرور بخشا، قرار جاں کو…

چاند ہے گویا ترے نُور کا مظہر جاناں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍دسمبر 2003ء کی زینت مکرم مہدی علی چودھری صاحب کی ایک نعت سے انتخاب پیش ہے: چاند ہے گویا ترے نُور کا مظہر جاناں اور ہر گل تری خوشبو سے معطر جاناں تیرے ہی نفس سے پائی ہے ہر اِک ذرّے نے حیات ہر ستارہ ہوا لولاک کا منظر جاناں تُو ہی…

یہ مہر و ماہ اس کے ستارے اسی کے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ مہر و ماہ اس کے ستارے اسی کے ہیں یہ جھلملاتے نُور کے دھارے اسی کے ہیں پھولوں میں حسن ، تازگی ، خوشبو اسی کی ہے قوسِ قزح میں رنگ یہ سارے اُسی کے ہیں…

شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یہ نظر آپ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے مزار پر حاضری کے بعد کہی تھی: شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد مَیں بھی…

چاک داماں سیے نہیں ہوتے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: چاک داماں سیے نہیں ہوتے اتنے احساں کیے نہیں ہوتے ہے نظر میں سدا وہ مست نظر ہم کبھی بے پیے نہیں ہوتے کتنی سیدھی ہے راہ صدق و وفا صدق میں زاویے نہیں ہوتے

آپ کے جو قلم سے رقم ہوگئی – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2003ء میں مکرمہ درّثمین طاہر صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: آپ کے جو قلم سے رقم ہوگئی درد کی داستاں معتبر ہوگئی زندگی ہم غریبوں کی کیا خوب تھی آپ کے ساتھ جتنی بسر ہوگئی آپ کی شب کو بے درد سمجھے گا…

الٰہی دعا کا ثمر چاہئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ رفعت شہناز صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: الٰہی دعا کا ثمر چاہئے محبت کی بس اک نظر چاہئے کھلے بابِ رحمت ، بلا دُور ہو دعاؤں کا ایسا ہنر چاہئے عطا ہو جہاں روز و شب بے حساب گدا کو تو ایسا ہی…

چشم بینا کے لئے کیا کیا نظارے دے گیا – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: چشم بینا کے لئے کیا کیا نظارے دے گیا اُس کے دامن میں تھے جتنے پھول سارے دے گیا منتشر ذہنوں کو یکسو کر گئی اُس کی صدا ہر بھٹکتی ناؤ کو سمت…

سانسوں میں بسنے والے کیوں دُور ہوگئے ہیں – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: سانسوں میں بسنے والے کیوں دُور ہوگئے ہیں مولا! فقیر تیرے رنجور ہوگئے ہیں طاہرؔ گیا تو کتنے مہجور ہوگئے تھے مسرورؔ پا کے لیکن مسرور ہوگئے ہیں آؤ ندیم پھر سے تجدید…

تری ہر اک ادا ، ہنسنا ہنسانا کتنا پیارا تھا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ مبشرہ بشارت صاحبہ کی ایک طویل نظم سے انتخاب پیش ہے: تری ہر اک ادا ، ہنسنا ہنسانا کتنا پیارا تھا کہ میرا ہی نہیں تھا تُو سبھی آنکھوں کا تارا تھا دیئے جو پیار کے موتی انہیں ہر دَم لٹانا ہے تمہارے نقش…

کیسی تاریکی سی تاریکی ہے ساکن ہے ہوا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالقدیر ارشاد صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: کیسی تاریکی سی تاریکی ہے ساکن ہے ہوا دن تو نکلا ہے مگر شب کا گماں ہوتا ہے کس کے جانے سے چمن کی ہیں فضائیں خاموش کس کے جانے سے چمن اشک…

جو تھا سراپا ناز وہ آخر چلا گیا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: جو تھا سراپا ناز وہ آخر چلا گیا دنیا سے بے نیاز وہ آخر چلا گیا وہ خُلق و خَلق کا کوئی شاہکار لاجواب جو تھا کھلا سا راز وہ آخر چلا گیا

اجل یہ روپ عجب آہ تم نے دکھلایا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ فرح جبیں صاحبہ کا ایک قطعہ ہدیۂ قارئین ہے: اجل یہ روپ عجب آہ تم نے دکھلایا ستم کیا ہے بہت یوں جو خود کو منوایا لیا وہ شخص جو زندہ تھا زندگی کی طرح چُنا وہ گُل کہ ہے گلشن تمام کملایا

وَلَقِیْتَ رَبَّکَ رَاضِیاً – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب نے ایک عربی نظم میں حضورؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وَلَقِیْتَ رَبَّکَ رَاضِیاً وَلَقَدْ حَیَیْتَ مُظَفَّرَا یَا سَیِّدِیْ أَلْفَیْتُکَا أَنْدَی الرِّجَالِ وَ مُؤْثِرَا یَا رَبِّ فَارْحَمْ رَاحِلاً وَازِّرْ اِمَامَاً حَاضِرَا ٭ آپ…

اک درد تھا کہ جس کا مداوا نہ ہوسکا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ فرح جبیں صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: اک درد تھا کہ جس کا مداوا نہ ہوسکا اک غم تھا جس کا کوئی بھی چارا نہ ہوسکا اک زُعم سے رواں تھے امیدوں کے قافلے ان کو نئے سفر کا اشارہ نہ…

دکھ درد کی وہ رات بڑی جان گسل تھی – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ فرحت ضیاء راٹھور صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: دکھ درد کی وہ رات بڑی جان گسل تھی ہم تیری رضا کی سبھی راہوں پہ چلے ہیں جس شان سے رخصت ہوا وہ شاہ ہمارا دل دنیا کے ، اس رعب سے…

فضائے عالم امکاں پہ چھا گیا وہ شخص – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب: فضائے عالم امکاں پہ چھا گیا وہ شخص دلوں پہ زہد کا سکّہ بٹھا گیا وہ شخص وہ جس کا روئے منور تھا مثل ماہ تمام جو اپنا والہ و شیدا بنا گیا وہ شخص عمل تھا اس…

اک ہجر میرے شہر کی آنکھوں میں بسا کے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اکتوبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ تہمینہ ثمین صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: اک ہجر میرے شہر کی آنکھوں میں بسا کے وہ چھوڑ گیا ہے ہمیں دیوانہ بنا کے دے دل بڑا مجھ کو کہ مرا غم بھی بڑا ہے کم ہوتا نہیں درد فقط اشک بہا کے…

تیرا خیال کرامت ترا قلم اعجاز – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍ستمبر 2003ء کی زینت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: تیرا خیال کرامت ترا قلم اعجاز کئے ہیں صفحۂ قرطاس پر رقم اعجاز دکھایا تیری دعاؤں نے دم بدم اعجاز ترا وجود تھا برکت ترا قدم اعجاز خدا کرے یہ خلافت سدا رہے قائم اور اس کے فیض…

وہ دُور تھا مگر قلب و نظر میں رہتا تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم حمیدالمحامد صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ دُور تھا مگر قلب و نظر میں رہتا تھا سرور و لطفِ سماعت اثر میں رہتا تھا سماعتوں میں سدا گھول کر کلام کا رَس وہ اس کی روح میں اس کے اثر میں رہتا تھا…

وہ جو دُور دیس میں بس گیا ، وہ جو دیکھنے میں غریب تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر عارف ثاقب صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: وہ جو دُور دیس میں بس گیا ، وہ جو دیکھنے میں غریب تھا تجھے کیا خبر میرے ہم نفس ، کہ وہ میرے دل کے قریب تھا اسی شخصیت کا نکھار تھا کہ عدو…

زندگی خواب پریشان سے بیدار ہوئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اکتوبر 2003ء کی زینت مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: زندگی خواب پریشان سے بیدار ہوئی اک نئی شمع خلافت کی ضیا بار ہوئی پھر سے پروانے جلے ، روشنی غمخوار ہوئی روح تجدید وفا نغمہ سرا ہونے لگی دل ہوئے سجدہ کناں ، حمد و ثنا…