محترم پیر معین الدین صاحب

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے داماد محترم پیر معین الدین صاحب 12؍ستمبر 2006ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ 25؍دسمبر 1925ء کو محترم پیر اکبر علی صاحب آف فیروزپور کے ہاں پیدا ہوئے۔ 26؍اکتوبر 1944ء کو زندگی وقف کی اور حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر تعلیم کا حصول جاری رکھا۔ گورنمنٹ کالج…

محترم عبدالجلیل عشرت صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2006ء میں محترم عبدالجلیل عشرت صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم عشرت صاحب جناب عبدالمجید سالک صاحب (مالک و مدیراعلیٰ اخبار ’’انقلاب‘‘ لاہور) کے چھوٹے بھائی تھے مگر اس تعلق کو عام طور پر ظاہر نہ کرتے تھے کیونکہ سالک…

حضرت مرزا عبدالحق صاحب

بے لوث خادم سلسلہ اور معروف قانون دان حضرت مرزا عبدالحق صاحب 26؍اگست 2006ء کو بعمر 106سال وفات پاگئے۔ حضرت مرزا صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں قادر بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدین کے سایہ سے محروم ہوگئے تو اپنے بڑے بھائی بابو عبدالرحمٰن صاحب کے پاس شملہ میں رہے۔…

محترم صوفی عبدالغفور صاحب

محترم صوفی عبدالغفور صاحب سابق کارکن وقف جدید 6؍جون 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ 1925ء میں ضلع چکوال میں پیدا ہوئے۔ پہلے فوج میں ملازمت کی۔ 16؍مارچ 1965ء سے وقف جدید میں بطور کلرک خدمت کا آغاز کیا اور یہ خدمت ریٹائرمنٹ کے بعد بھی 1993ء تک جاری رکھی۔ لمبے عرصہ تک حضرت خلیفۃالمسیح الرابع…

محترم حاجی عبدالغنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍جولائی 2006ء میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے محترم حاجی عبدالغنی صاحب آف دوالمیال ضلع چکوال کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم حاجی صاحب مسکین طبیعت کے مالک، خدمت دین اور خدمت خلق کے لئے ہر وقت تیار رہنے والے تھے۔ تہجد گزار، ہمہ تن ذکرالٰہی میں مشغول…

ملک مشتاق احمد صاحب سگُّو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 06 20ء میں مکرم حفیظ احمد خالد صاحب اور 28؍جون 2006ء کے شمارہ میں مکرم حکیم محمد افضل فاروقی صاحب کے قلم سے محترم ملک مشتاق احمد صاحب سگّو کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم سگّو صاحب1945ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ملک اللہ ڈیوایا صاحب سگّو اپنے علاقہ…

محترم پروفیسر میاں عطاء الرحمٰن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اپریل 2006ء میں مکرم لطف الرحمٰن محمود صاحب اپنے والد محترم پروفیسر میاں عطاء الرحمٰن صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ بھیرہ میں یکم اپریل 1905ء کو حضرت میاں کرم الدین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے قبل اگرچہ آپ کے والد محترم حضرت مسیح موعودؑ…

محترم صدرالدین کھوکھر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اپریل 2006ء میں محترم صدرالدین کھوکھر صاحب کا ذکر خیر اُن کے بھائی مکرم مولانا منیرالدین احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ہمارے والد حضرت میاں قمرالدین صاحبؓ نے 1902ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی توفیق پائی۔ اُن کی وفات 1938ء میں ہوئی جس کے بعد ہم چھوٹے…

مکرم مرزا منظور احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اپریل 2006ء میں مکرم مرزا منظور احمد صاحب کا ذکر خیر اُن کی اہلیہ مکرمہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم مرزا منظور احمد صاحب 18؍جون 1924ء کو ضلع گجرات کے ایک گاؤں پنڈی لالہ میں حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے جو نہایت نیک، دعاگو اور صاحب…

مکرم ماسٹر بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2006ء میں محترم ماسٹر بشیر احمد صاحب آف چارکوٹ (راجوری) کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب رقمطراز ہیں کہ جب کشمیر میں جموں کے راجہ نے علاقہ کو کشمیریوں سمیت اپنی جاگیر سمجھ رکھا تھا اور ہر قسم کے انسانی حقوق غصب کررکھے تھے، ایسے میں…

محترم ماسٹر ملک محمد عبداللہ ریحان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مارچ 2006ء میں محترم ماسٹر ملک محمد عبداللہ ریحان صاحب کا ذکرخیر اُن کی بیٹی کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ملک صاحب ضلع سرگودھا کے ایک گمنام گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں ہر طرف جہالت کا دَوردورہ تھا۔ آپ بھی دستور کے مطابق ہوش سنبھالتے ہی زمیندارانہ کاموں میں مصروف…

محترم محمد یعقوب امجد صاحب

محترم محمد یعقوب امجد صاحب 31دسمبر 1931ء کو عینوباجوہ ضلع نارووال میں مکرم میاں اللہ دتّہ صاحب سیالکوٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔ پرائمری کے بعد 1942ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔ 1944ء میں زندگی وقف کی لیکن بیماری کی وجہ سے فارغ کئے گئے۔ 1951ء سے 1990ء تک تعلیم و تدریس سے وابستہ…

محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2006ء میں مکرم ریاض احمد چودھری صاحب اپنے سسر محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ 23؍اپریل 1916ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم دہلوی صاحبؓ کو جنوری 1901ء میں قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی جبکہ آپ…

محترم احمد خان صاحب

محترم احمد خان صاحب 13؍مارچ 1939ء کو مکرم یار محمد خان صاحب بستی مندرانی ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد مختلف کاموں میں مصروف رہے۔ 1969ء میں خوابوں کی بناء پر زندگی وقف کی اور وقف جدید کے تحت بطور معلم خدمت کا سلسلہ شروع کیا جو 36 سال تک…

محترم محمد احمد فیض صاحب

محترم محمد احمد فیض صاحب 31؍دسمبر 1937ء کو رجوعہ ضلع گجرات میں مکرم امام الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد کراچی میں الیکٹرک فٹر کے طور پر کام شروع کیا لیکن اپنے والد کی تحریک پر 1961ء میں زندگی وقف کردی۔ 1962ء میں دفتر وقف جدید کے تحت خدمت کا سلسلہ شروع…

محترم مرزا محمد خان صاحب

محترم مرزا محمد خان صاحب 5؍جنوری 1920ء کو ضلع کوہاٹ کے گاؤں کریڈنڈ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک وہیں سے کرکے کوہاٹ کالج میں داخل ہوئے لیکن بارہویں جماعت میں تھے جب 1938ء میں برٹش فوج میں ملازمت کرلی اور اُسی سال ہانگ کانگ کے محاذ پر بھیج دیئے گئے۔ ڈیڑھ برس کے بعد وہاں جاپانی…

محترم رشید احمد چودھری صاحب کی وفات

محترم چودھری رشید احمد صاحب یکم دسمبر 1934ء کو مکرم چودھری بشیر احمد صاحب مرحوم کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تعلیم الاسلام کالج سے B.Sc کی۔ لاہور سے B.T. کرکے آپ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر ملازم ہوگئے۔ اسی دوران L.L.B. بھی کرلیا۔ دس سال پولیس کی ملازمت…

محترم چودھری غلام حسین صاحب

محترم چودھری غلام حسین صاحب کا ذکر خیر اُن کی پوتی مکرمہ مبارکہ سنوری صاحبہ کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے تایا اور سسر بھی تھے۔ محترم چودھری غلام حسین صاحب 21؍جنوری 1874ء کو جھنگ شہر میں پیدا ہوئے۔ مڈل کے امتحان میں…

مکرم ملک سعید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 ستمبر 2005ء میں مکرم ملک سعید احمد خان صاحب کا ذکر خیر مکرم ظہور احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ملک سعید احمد خاں صاحب 2جون 1922ء کو امرتسر میں پیداہوئے۔ آپ کے والد ملک محمد عبداللہ صاحب ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے۔ شروع میں شدید مخالف تھے،…

مکرم مرزا محمد لطیف بیگ صاحب

مکرم مرزا محمد لطیف بیگ صاحب قادیان کے قریب گاؤں لنگر وال میں مکرم مرزا محمد شریف بیگ صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ پتوکی ضلع قصور کے ہاں پیدا ہوئے۔حضرت مرزا دین محمدصاحبؓ لنگروال کے پوتے تھے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ بچوں کی تربیت کی خاطر ان کے والد صاحب لنگر وال سے…

محترم غلام رسول صاحب وانی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 25؍اکتوبر 2005ء میں مکرم عاشق حسین گنائی صاحب کے قلم سے محترم غلام رسول وانی صاحب کا مختصر ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم غلام رسول صاحب 1945ء میں عبدالعزیز صاحب وانی آف کیموہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے ماموں جماعت احمدیہ ناصرآباد میں رہائش پذیر تھے جن کے پاس رہ…

محترم حکیم عطاء الرحمٰن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 ؍اکتوبر 2005ء میں مکرم ضیاء الرحمٰن صاحب نے اپنے والد محترم حکیم عطاء الرحمٰن صاحب معلم وقف جدید کا ذکر خیر کیا ہے۔ محترم حکیم صاحب میلواں ضلع گورداسپور میں 1924ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد مدرسہ احمدیہ قادیان میں دو تین سال پڑھا۔ تقسیم ملک کے بعد ضلع…

پروفیسر ڈاکٹر سید اختر اورینوی

پروفیسر ڈاکٹر سید اختر اورینوی اردو ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ اختر اورینوی ایک صاحب طرز ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، ناول نگار، تنقید نگار اور شاعر تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ اگست 2005ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب سے محترم پروفیسر صاحب کی شخصیت اور خدمات سے متعلق ایک تفصیلی مضمون…

مکرم غلام سرور صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں مکرم رفیق احمد نعیم صاحب نے اپنے بڑے بھائی مکرم غلام سرور صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ مکرم غلام سرور صاحب 1933میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے گاؤں احمد پور میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ آپ کے والد محترم غلام علی خان صاحب مرحوم اپنے علاقہ کے…

محترم ملک غلام نبی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جولائی 2005ء میں محترم ملک غلام نبی صاحب سابق مربی سلسلہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم مجید احمد صاحب سیالکوٹی بیان کرتے ہیں کہ 1975ء میں خاکسارجب نائیجیریا سے سیرالیون پہنچا تو محترم ملک صاحب عرصہ دراز سے سیرالیون میں مقیم تھے اور دارالحکومت فری ٹاؤن میں بک شاپ اور مقامی جماعتوں…

مکرم میجر عبداللطیف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی2005ء میں مکرم جنرل (ر) ناصر احمد صاحب نے محترم میجر عبداللطیف صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ لاہور کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ مرحوم اپنی 90سالہ زندگی کے آخری لمحات تک اپنے فرائض اداکرتے رہے۔ سب سے پہلے دفتر آتے اور سب سے آخر پر دفتر چھوڑتے۔ اپنے…