جماعت احمدیہ جرمنی … مختصر تاریخ

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں جماعت احمدیہ جرمنی کی تاریخ بھی شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 6؍ستمبر 2002ء کے اسی کالم میں اختصار سے ذکر کیا جاچکا ہے۔ یورپ میں پہلا احمدیہ مشن لندن میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے دَور میں قائم ہوا۔ حضرت مصلح…

مکرم عمر ورجیلیوکروالیو صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 2007ء میں افریقی ملک ’’ساؤتومے پرنسیپ‘‘ کی آزادی کے ہیرو اور اولین احمدی مکرم عمر ور جیلیو کر والیو صاحب (Umer Virgilho Carvalho) کا ذکرخیر مکرم رشید احمد طیب صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم عمر ور جیلیو کر والیو صاحب صدر جماعت احمدیہ ساؤتومے پرنسیپ دسمبر…

حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2007ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ کی سیرۃ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ ستمبر 1974ء میں جماعت احمدیہ کے متعلق آئین میں ترمیم کا اعلان ہوا تو دل چاہتا تھا کہ معاملہ گو مگو…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ

اللہ تعالیٰ نے حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحبؓ کو اعلیٰ روحانی ترقیات کے ساتھ عظیم الشان دنیاوی مراتب پر بھی فائز فرمایا تھا جو بین الاقوامی افق تک ممتد تھے۔ چنانچہ آپ کے انتقال پُرملال پر پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے عظیم شخصیات کی جانب سے بڑی تعداد میں تعزیتی پیغامات موصول…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کی شخصیت

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر عبدالغفار صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ کینیڈا سے پارلیمنٹ کے ممبر آئے تھے تو وہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے بارہ میں کہنے لگے کہ He is the encyclopedia of knowledge کہ آپ علوم کا انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ ایک ماہ رمضان میں درس القرآن کے…

ایوان خدمت جرمنی

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے 1989ء میں جب تمام ممالک میں قائم ذیلی تنظیموں میں صدارت کے نظام کا اجراء کیا تو اس کے بعد ہر ملک میں ذیلی تنظیموں نے بہت زیادہ ترقی کی۔ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی 1990ء کی دہائی کے آغاز میں فرینکفرٹ کے علاقہ بونامیس میں واقع دو کمروں پر…

حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحبؓ

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم نوید احمد سعید صاحب نے بعض ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ اِس مضمون میں مغربی افریقہ کے پہلے مبلغ سلسلہ حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحب کے بارہ میں بھی ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولانا…

علی برادران اور جماعت احمدیہ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ جولائی 2007ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے علی برادران کے جماعت احمدیہ سے تعلق کے حوالہ سے رقم کیا گیا ایک تاریخی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ مولانا محمد علی جوہر بر صغیر پاک و ہند کے نامور سیاسی لیڈر تھے۔ آپ نے بطور صحافی سیاست میں…

ریل گاڑی۔ آخری زمانہ کی اہم علامت

آنحضرت ﷺ نے آخری زمانہ کے متعلق خبر دی تھی کہ اونٹنی کی سواری موقوف ہو جائے گی۔ گویا یہ اشارہ تھا کہ ایسی نئی ایجادات کی جائیں گی جن کی موجودگی میں اونٹنی کا کام ختم ہوجائے گا۔ چنانچہ ریل بھی ایسی ہی ایجاد ہے جس نے مذکورہ پیشگوئی کو پورا کیا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘…

حضرت میاں فقیر محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22جنوری 2007ء میں حضرت میاں فقیر محمد صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں فقیر محمد صاحب ولد ہیرا(قوم جٹ) ونجواں ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے اور پیشہ کے لحاظ سے کاشتکار تھے۔ ونجواں میں آپ کی زرعی و سکنی اراضی…

محترم ڈاکٹر مظفر احمد شہید

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرم مرزامحمد افضل صاحب مبلغ سلسلہ کے قلم سے ایک مختصر نوٹ شامل اشاعت ہے جس میں آپ محترم ڈاکٹر مظفر احمد شہید کی شہادت کے واقعہ کو بیان کرتے ہیں۔ یہ محض کل ہی کی بات محسوس ہوتی ہے جب میں ڈاکٹر مظفر احمد صاحب…

جامعہ احمدیہ

جامعہ احمدیہ ربوہ کے خلافت سووینئر میں شعبہ تاریخ و سیرت کے ایک مضمون میں جامعہ احمدیہ کی تاریخ کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عظیم الشان فرض کی تکمیل کے لئے قادیان میں ایک مدرسہ کے قیام کی غرض سے 15؍ستمبر 1897ء کو بذریعہ اشتہار اعلان…

محترم محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ

اخبار الفضل ربوہ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق محترم مولوی محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ 28جون 2007ء کو مسلسل 16دن بیہوش رہنے کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے، بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ مرحوم کو پہلا سندھی مربی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہ تھی صرف…

خلفاء احمدیت۔ اہلِ دانش کی نظر میں

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سووینئر میں خلفائے احمدیت کے بارے میں اہل دانش کی آراء پر مشتمل ایک طویل مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ جس میں سے محض انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل ؓ ٭ مولوی ظفر علی خانصاحب ایڈیٹر ’’زمیندار‘‘ لاہور نے حضورؓ کے انتقال پر لکھا: ’’ مولوی حکیم…

امریکہ میں لجنہ اماء اللہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں لجنہ اماء اللہ امریکہ کا تعارف مکرمہ ڈاکٹر شہناز بٹ صاحبہ نیشنل صدر کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ امریکہ میں احمدیت حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کے ذریعہ 1920ء میں آئی۔ اگرچہ آپؓ نے یہاں صرف تین سال قیام کیا لیکن اِس دوران 9 شہروں…

مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے حوالہ سے مکرم نعیم ۔آر۔ محمد صاحب اور مکرم ریحان محمود چوہدری صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ 1969ء میں مکرم امام اے۔ آر۔ خانصاحب بنگالی نے مکرم منیر حامد صاحب کو نیشنل قائد خدام الاحمدیہ امریکہ مقرر کیا۔…

مجلس انصاراللہ امریکہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس انصاراللہ امریکہ کا تعارف مکرم ڈاکٹر وجیہ باجوہ صاحب صدر انصاراللہ امریکہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ امریکہ میں مکرم ڈاکٹر مسعود ملک صاحب (1981ء تا 1985ء) پہلے ناظم اعلیٰ انصاراللہ مقرر ہوئے۔ پھر مکرم فضل احمد صاحب (1986ء-1993ء) تک ناظم اعلیٰ…

نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغ

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی وکیل اعلیٰ تحریک جدید کے قلم سے شامل اشاعت ایک مضمون میں تحریک جدید بھارت کے تحت نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغی مساعی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ ہندوستان کے صوبوں یوپی،بنگال اور بہار سے ملحق آزاد ملک نیپال کی…

خلفاء احمدیت کے ذریعہ قادیان کی ترقی

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا برہان احمد صاحب ظفرؔ کے ایک مضمون میں خلفاء احمدیت کے ذریعہ قادیان میں ہونے والی ترقیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ قادیان کاذکر گزشتہ زمانوں کے نوشتوں میں ملتا ہے۔ اس کی بنیاد قریباً ساڑھے پانچ سو سال پہلے پڑی تھی جس…

خلافت کے زیرسایہ ہندوستان میں جماعتی ترقی

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا سلطان احمد صاحب ظفرؔ کا ایک مضمون خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہندوستان میں جماعت احمدیہ کی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کے انتخاب پر جب بعض اکابرین جماعت نے علیحدگی اختیار کرلی تو تاریخ شاہد ہے کہ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے…

غریبوں کے خلیفہ

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کی سیرت کے جس پہلو پر مکرم لطف الرحمن محمود صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے وہ حضورؒ کی دنیا بھر کے غرباء اور مظلوموں کے لئے زبانی اور عملی امداد کی چند جھلکیاں ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ 1958ء میں جب ہمارے…

حضرت مسیح موعودؑ کا بھوکوں کو کھانا کھلانے کا الہام پورا ہونے کی گواہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے بطور گواہ یہ چشمدید شہادت بیان کی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کو ہونے والے ایک الہام کے نتیجہ میں آدھی رات کو لنگر خانہ کھول کر بھوکوں کو کھانا کھلایا گیا۔…

تعلیم الاسلام کالج ۔ ایک تاریخ

انگریزی سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ امریکہ (شمارہ اوّل 2006ء) میں مکرم ڈاکٹر محمد شریف خان صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں تفصیل سے تعلیم الاسلام کالج کے اجراء اور اس کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تعلیم الاسلام کالج کا قادیان میں قیام اس بناء پر ہوا کہ جو طالبعلم…

محترم عبدالسلام میڈسن صاحب

ڈنمارک کے پہلے احمدی محترم عبدالسلام میڈسن صاحب 25؍جون 2007 ء کو وفات پاگئے۔ آپ 28؍نومبر 1928ء کو ایک عیسائی پادری کے ہاں پیدا ہوئے۔ چونکہ آپ کو بھی پادری بننا تھا اس لئے آپ یونیورسٹی میں عیسائیت کی مذہبی تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ اس دوران قرآن کریم کے مطالعہ نے آپ کے…

مکرم جمال سکٹیکی صاحب آف سیرالیون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍فروری 2007ء میں مکرم لطف الرحمن محمود صاحب نے مکرم جمال سکٹیکی صاحب آف سیرالیون کا ذکرخیر کیا ہے جن کی وفات یکم اکتوبر 2006ء کو ہوئی۔ جنگ عظیم اول سے قبل اور اس کے معاً بعد بہت سے لبنانی تاجروں نے بہتر معاشی مستقبل کے لئے افریقی ممالک کو اپنا مسکن…

وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍فروری 2007ء میں ’’نماز عشق‘‘ کے عنوان سے مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا خدا والوں کی سنت ہے کہ یوں یاد خدا کرنا کئی سالوں سے جس کے منتظر تھے تم…