کیپٹن ڈگلس کا انصاف

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2009ء میں کیپٹن ولیم مانٹیگو ڈگلس کے عدل و انصاف پر مبنی شاندار کارنامہ کو مکرم سید محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے اپنے ذاتی مشاہدات کے تناظر میں بیان کیا ہے۔ اگست 1897ء میں پادری ہنری مارٹن کلارک نے حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف اقدام […]

مکرم یوسف خالد صاحب ڈوروی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2009ء میں مکرم یوسف خالد صاحب ڈوروی مربی سلسلہ سیرالیون کا ذکرخیر مکرم لطف الرحمن محمود صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ یوسف خالد ڈوروی، ارض بلال میں، باغ احمد کا ایک خوبصورت پھول تھا۔ بہت سے افریقی ممالک کی طرح، سیرالیون میں بھی صدیوں سے ’’چیفڈم‘‘ یعنی ریاستی نظام […]

حضرت مرزا ناصر احمدؒ بہ حیثیت پرنسپل

مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی و جون 2009ء کی زینت ہے جس میں سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی بحیثیت پرنسپل مقبولیت اور شاندار کارناموں کا مختصر تذکرہ کیا گیا ہے۔ مکرم پروازی صاحب 1954 ء میں بہ حیثیت طالب علم کالج میں داخل ہوئے […]

اب مسلماں اور یہودی، ایک ہیں پہچان میں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے کلام بعنوان ’’یومِ فرقان 7ستمبر1974ء‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اب مسلماں اور یہودی، ایک ہیں پہچان میں بڑھ گئے اک دوسرے سے کفر کے میدان میں یوں مشابہ ہیں کہ گویا پاؤں کی دو جوتیاں تھا یہی لکھا رسُول اللہ […]

محترم ڈاکٹر محمد اسلم جہانگیری صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 مارچ 2009ء میں محترم ڈاکٹر محمد اسلم جہانگیری صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے محترم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری رقمطراز ہیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث 1970ء میں جن افریقن ممالک کے دورہ پر تشریف لے گئے ان میں سیرالیون بھی شامل تھا۔ سیرالیون کے 8روزہ دورہ کے اختتام پر […]

لجنہ اماء ﷲ کینیڈا کی ابتداء

سہ ماہی ’’النسا ء ‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں محترمہ امۃ الشکور صاحبہ، انچارج شعبہ تاریخ لجنہ اماء اﷲ کینیڈا کے قلم سے لجنہ اماء اللہ کینیڈا کی ابتدائی تاریخ شائع ہوئی ہے۔ لفظ ’’کینیڈا‘‘ دراصل قدیمی باشندوں کا لفظ ’’کناٹا‘‘ ہے جس کا مطلب ہے گاؤں یا رہائش کی جگہ۔ 1547ء میں […]

دوالمیال میں جماعت احمدیہ کی تاریخ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2008ء میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے دوالمیال ضلع چکوال میں احمدیت کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ دوالمیال قدرتی مناظر اور پرانی تہذیب و ثقافت اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ اس علاقہ میں کوروؤں اور پانڈوؤں کے آثار۔ بدھ مت۔ اشوکا اور جین مت کے اسٹوپے۔ […]

حوصلے سے عزم سے ہم نے گزاری یہ صدی – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مئی2008ء میں شائع ہونے والی محترمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: حوصلے سے عزم سے ہم نے گزاری یہ صدی تھی اگرچہ ان گنت صدیوں پہ بھاری یہ صدی دُشمنوں کی ہر جفا سہتے رہے ہم سَو برس ہم نے سائے میں دعاؤں کے گزاری […]

یہ داستاں عجب ہے ، یہ صد سالہ داستاں – نظم

ماہنامہ ’’خا لد‘‘ ربوہ ستمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم رشید احمد قیصرانی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ داستاں عجب ہے ، یہ صد سالہ داستاں یہ خواب رت میں جاگتی آنکھوں کی داستاں راہ طلب میں جھومتے جذبوں کی داستاں پلکوں کی پینگھ جھولتے اشکوں کی داستاں ان بارشوں میں […]

ربوہ کے لنگرخانوں میں روٹی پلانٹ کی تنصیب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اپریل 2008ء میں مکرم محمد اسلم صاحب نے ربوہ میں لنگرخانوں میں روٹی پلانٹ کی تنصیب کی تاریخ بیان کی ہے جس میں حضرت میر داؤد احمد صاحب (افسر جلسہ سالانہ) اور احمدی انجینئرز کی ناقابل فراموش خدمات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ 1968ء میں لنگر نمبر 1 دارالصدرمیں گیس لگ گئی […]

جامعہ احمدیہ قادیان۔ چند یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2008ء میں محترم مولانا منیر احمد خادم صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان کے قلم سے جامعہ احمدیہ قادیان سے متعلق چند یادیں شائع ہوئی ہیں۔ اگرچہ جامعہ احمدیہ میں داخلہ سے قبل اس کی اہمیت کا اتنا احساس نہیں تھا مگر بعض بزرگوں کی تحریک اور والد محترم مولانا بشیر […]

جماعت احمدیہ امریکہ کی مالی قربانیاں

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی و اگست 2008ء میں مکرم مبارک احمد ملک صاحب سابق نیشنل سیکرٹری مال جماعت احمدیہ امریکہ کے قلم سے خلافت احمدیہ کی ہر مالی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے کی جانے والی جماعت احمدیہ امریکہ کی عظیم الشان مالی قربانیوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ 31؍مارچ1901ء کو حضرت اقدس مسیح […]

فونو گراف

ماہنامہ ’’خالد‘‘ربوہ اپریل2008ء میں مکرم محمد شفیق عادل صاحب کے قلم سے فونوگراف کی ایجاد اور تاریخ احمدیت میں اس کی اہمیت سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1876ء میں تھامس آلوایڈیسن نے جرمنی میں سکونت اختیار کی۔ ایک روز کسی دوسرے تجربہ کے دوران اُسے احساس ہوا کہ اُس کی آواز کی طاقت […]

تاریخ احمدیت ناروے کا ایک ورق

رسالہ ’’النور‘‘ناروے اپریل 2008ء میں تاریخ احمدیت ناروے کے حوالہ سے تحریر ہے کہ ایک نارویجین خاتون مسز آمنہ ٹامسن حضرت نیر صاحبؓ کے زیر تبلیغ تھیں اور خط و کتابت کے ذریعہ ان سے رابطہ تھا۔اپنے ایک خط میں وہ تحریر فرماتی ہیں: ’’پیارے بھائی! … میں 15 مارچ کے قریب یہاں سے روانہ […]

سویڈن اور ناروے کی خوشگوار یادیں

جماعت احمدیہ ناروے کے رسالہ ’’الجہاد‘‘ مارچ 2007ء میں مکرم مولانا منیرالدین احمد صاحب سابق مبلغ ناروے و سویڈن نے اپنی بعض خوشگوار یادیں بیان کی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ میں سویڈن کے شہر گوٹن برگ پہنچا جہاں ہمارا مرکز ایک کرایہ کی عمارت میں تھا۔ مکرم کمال یوسف صاحب سے چارج لیا۔ 1973ء […]

تاریخ احمدیت اٹلی

جماعت احمدیہ اٹلی کے رسالہ ’’المنار‘‘ نومبر 2007ء تا جنوری 2008ء میں اٹلی اور سپین میں احمدیہ مشن کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مسلمانوں نے (711ء تا 1429ء) قریباً آٹھ سو برس تک نہایت شان و شوکت سے حکومت کی۔ مگر بادشاہ فرڈیننڈ اور ملکہ ازبیلہ کے اس مشترکہ فرمان کے بعد […]

جرمنی میں احمدیہ مساجد

جماعت جرمنی کے ’’خلافت سووینئر‘‘ میں اب تک تعمیر کی جانے والی 23 احمدیہ مساجد کی مختصر تاریخ بھی بیان کی گئی ہے۔ ٭ جرمنی کی پہلی مسجد، مسجد فضل عمر ہمبرگ کا سنگ بنیاد 22؍فروری 1957ء کو محترم ملک عبدالرحمن صاحب نے رکھا۔ دیگر احمدی احباب کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام اور پریس نمائندگان […]

جماعت جرمنی کے ذریعہ دیگر ممالک میں احمدیت کا نفوذ

جماعت جرمنی کے ’’خلافت سووینئر‘‘ میں اُن ممالک کا بھی مختصر ذکر کیا گیا ہے جن میں احمدیت کا نفوذ جماعت جرمنی کے ذریعہ ہوا۔ ٭ بلغاریہ میں پہلی بیعت مکرم ارجان صاحب (ARJAN ) نے کی جو جرمنی میں مقیم تھے۔ اِس وقت بلغاریہ میں مضبوط نظام جماعت اور نظام وصیت بھی قائم ہے۔ […]

جماعت احمدیہ جرمنی … مختصر تاریخ

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں جماعت احمدیہ جرمنی کی تاریخ بھی شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 6؍ستمبر 2002ء کے اسی کالم میں اختصار سے ذکر کیا جاچکا ہے۔ یورپ میں پہلا احمدیہ مشن لندن میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے دَور میں قائم ہوا۔ حضرت مصلح […]

مکرم عمر ورجیلیوکروالیو صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 2007ء میں افریقی ملک ’’ساؤتومے پرنسیپ‘‘ کی آزادی کے ہیرو اور اولین احمدی مکرم عمر ور جیلیو کر والیو صاحب (Umer Virgilho Carvalho) کا ذکرخیر مکرم رشید احمد طیب صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم عمر ور جیلیو کر والیو صاحب صدر جماعت احمدیہ ساؤتومے پرنسیپ دسمبر […]

حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2007ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ کی سیرۃ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ ستمبر 1974ء میں جماعت احمدیہ کے متعلق آئین میں ترمیم کا اعلان ہوا تو دل چاہتا تھا کہ معاملہ گو مگو […]

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ

اللہ تعالیٰ نے حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحبؓ کو اعلیٰ روحانی ترقیات کے ساتھ عظیم الشان دنیاوی مراتب پر بھی فائز فرمایا تھا جو بین الاقوامی افق تک ممتد تھے۔ چنانچہ آپ کے انتقال پُرملال پر پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے عظیم شخصیات کی جانب سے بڑی تعداد میں تعزیتی پیغامات موصول […]

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کی شخصیت

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر عبدالغفار صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ کینیڈا سے پارلیمنٹ کے ممبر آئے تھے تو وہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے بارہ میں کہنے لگے کہ He is the encyclopedia of knowledge کہ آپ علوم کا انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ ایک ماہ رمضان میں درس القرآن کے […]

ایوان خدمت جرمنی

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے 1989ء میں جب تمام ممالک میں قائم ذیلی تنظیموں میں صدارت کے نظام کا اجراء کیا تو اس کے بعد ہر ملک میں ذیلی تنظیموں نے بہت زیادہ ترقی کی۔ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی 1990ء کی دہائی کے آغاز میں فرینکفرٹ کے علاقہ بونامیس میں واقع دو کمروں پر […]

حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحبؓ

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم نوید احمد سعید صاحب نے بعض ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ اِس مضمون میں مغربی افریقہ کے پہلے مبلغ سلسلہ حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحب کے بارہ میں بھی ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولانا […]

علی برادران اور جماعت احمدیہ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ جولائی 2007ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے علی برادران کے جماعت احمدیہ سے تعلق کے حوالہ سے رقم کیا گیا ایک تاریخی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ مولانا محمد علی جوہر بر صغیر پاک و ہند کے نامور سیاسی لیڈر تھے۔ آپ نے بطور صحافی سیاست میں […]