مکرم ملک غلام احمد صاحب (دوالمیال)

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 4؍ فروری 2009ء میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب نے مکرم ملک غلام احمد صاحب آف دوالمیال کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم غلام احمد صاحب یکم نومبر 1946ء کو دوالمیال میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق حضرت حافظ شہباز خان صاحب (دوالمیال کے پہلے احمدی) کے خاندان سے تھا اور آپ کے…

محترم چوہدری رحمت خاں صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2009ء میں محترم چودھری رحمت خاں صاحب سابق امام مسجد فضل لندن کا ذکرخیر آپ کی بیٹی محترمہ صوفیہ خانم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم چودھری رحمت خاں صاحب 1899ء میں دھیرکے کلاں ضلع گجرات میں ایک معزز احمدی زمیندار گھرانے میں حضرت چوہدری خوشی محمد صاحبؓ کے…

محترم مولانا محمد صدیق صاحب ننگلی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جنوری 2009ء میں محترم مولانا محمد صدیق صاحب ننگلی کا ذکرخیر مکرم لئیق احمد مشتاق صاحب مربی سلسلہ سورینام کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار کو ذاتی طور پر محترم مولانا محمد صدیق ننگلی صاحب مرحوم سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن جس جگہ خاکسار…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کا ذکر خیر

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ اگست 2008ء میں ’’ایک مردِ حق کی چند یادیں‘‘ کے عنوان سے مکرم سید ساجد احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میں ضلع گجرات کی مجلس خدام الاحمدیہ کا معتمد تھا کہ صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ مجلس کے صدر کے عہدہ فائز ہوئے۔…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر2008ء میں مکرم حنیف احمد محمود صاحب بیان کرتے ہیں کہ مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب اپنے پیاروں میں مَنُّوں بھائی کے نام کے ساتھ جانے پہچانے جاتے تھے۔ آپ خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کے پہلے شہید ٹھہرے۔ خاکسار سے موصوف کا تعلق گو پرانا نہیں تاہم گہرا ضرور تھا۔ ان…

Svalbard میں دعوت الی اللہ

ماہنامہ ’’النور‘‘ ناروے دسمبر 2009ء میں مکرم چودھری شاہد محمود کاہلوں صاحب کے قلم سے ایک تبلیغی سفر کی سرگزشت بیان ہوئی ہے۔ یہ سفر Svalbard کے علاقہ کا تھا جو ناروے کی ملکیت شمار ہوتا ہے۔ 63ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ علاقہ دس جزائر پر مشتمل ہے جو برف پوش پہاڑوں سے…

حضرت چودھری سلطان علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت چودھری سلطان علی صاحب کھوکھرؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے ۔ حضرت چودھری سلطان علی صاحب ولد ملک احمد خان صاحب ضلع گجرات کے گاؤں کھوکھر غربی کے رہنے والے تھے۔ آپ قریباً 1875ء میں پیدا ہوئے۔ گاؤں کے…

حضرت مولوی ابوالحسن صاحب بزدارؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 2008ء میں مکرم عبدالباسط صاحب کے قلم سے حضرت مولوی ابوالحسن صاحب بزدار کی سیرۃ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کرنے والے اوّلین بزرگ حضرت مولوی ابوالحسن بزدار اور حضرت مولوی محمد شاہ تونسوی ہیں۔ ہر دو…

حضرت ملک عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 نومبر 2008ء میں مکرم اویس ربّانی صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت ملک عطاء اللہ صاحب کی سیرۃ پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت ملک عطاء اللہ صاحبؓ1882ء میں گجرات میں پیدا ہوئے ۔ والد ملک محمد رمضان لکڑی کے بہت بڑے بیوپاری اور گجرات شہر کے رئیس تھے۔ آپ کا خاندان…

محترم مولوی فضل کریم صاحب تبسم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اکتوبر 2008ء میں مکرم محمد احمد فہیم صاحب کے قلم سے محترم مولوی فضل کریم صاحب تبسم کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم مولوی فضل کریم صاحب تبسم کا تعلق راجوری (انڈیا کشمیر) سے تھا۔ آپ کو کئی سال تک سیرالیون میں بطور مربی سلسلہ خدمات بجا لانے کا موقع ملا جہاں…

محترم میاں عبدالحیٔ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ر۔ کوثر صاحبہ کے قلم سے محترم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ انڈونیشیا کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب 28؍فروری 1920ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کو وقف کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش…

حضرت شیخ مولوی فضل حسین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ اگست 2008ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے 313؍اصحاب میں شامل حضرت شیخ مولوی فضل حسین صاحبؓ احمد آبادی کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ آپؓ کا اصل نام مولوی فضل الٰہی تھا۔ 1875ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد محترم میاں کرم دین صاحب خاندان مغلیہ میں سے تھے۔ 1857ء میں…

یہ داستاں عجب ہے ، یہ صد سالہ داستاں – نظم

ماہنامہ ’’خا لد‘‘ ربوہ ستمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم رشید احمد قیصرانی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ داستاں عجب ہے ، یہ صد سالہ داستاں یہ خواب رت میں جاگتی آنکھوں کی داستاں راہ طلب میں جھومتے جذبوں کی داستاں پلکوں کی پینگھ جھولتے اشکوں کی داستاں ان بارشوں میں…

معلم شریف جمعہ صاحب آف کینیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2008ء میں مکرم مظفر احمد درانی صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے محترم معلّم شریف جمعہ صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ کینیا (مشرقی افریقہ) میں جماعت کا قیام 1896ء میں ہوا تھا۔ میں فروری 1993ء میں بطور مبلغ وہاں پہنچا تو میرا پہلا تقرر ممباسہ میں ہوا جہاں پر مکرم…

محترم ملک محمد جہانگیر جوئیہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2008ء میں مکرم نصیر احمد بدر صاحب کے قلم سے محترم ملک محمد جہانگیر جوئیہ صاحب ایڈووکیٹ کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جو 14جون 2008ء کو وفات پاگئے۔ خاکسار کی بطور مربی سلسلہ پہلی تقرری 1989ء میں ضلع خوشاب میں ہوئی تو محترم ملک محمد جہانگیر صاحب سے ملاقات ہوئی۔ میرے…

حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2008ء میں مکرم ضیاء الدین ضیاء صاحب نے اپنے مضمون میں کشمیر کے پہلے مربی سلسلہ حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میرے والد حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ 1885ء میں ایک معزز زمیندار گھرانے میں محترم چوہدری عبدالکریم صاحب…

مکرم مولانا مقبول احمد صاحب قریشی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2008ء میں مکرمہ م۔ ن صاحبہ اپنے بھائی مکرم مولانا مقبول احمد قریشی صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم مقبول احمد قریشی صاحب ابن حضرت محمد اسمٰعیل صاحب معتبرؓ 30 جون 1922ء کو پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی بہت ہونہار، حلیم الطبع اور منکسرالمزاج تھے۔ اپنے والد کی خواہش پر جولائی…

حضرت قاری غلام مجتبیٰ صاحب چینیؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍مارچ 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت قاری غلام مجتبیٰ صاحب چینیؓ آف اسلام گڑھ ضلع گجرات کی سیرۃ و سوانح سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاری غلام مجتبیٰ صاحبؓ اور آپؓ کے دو بھائی یعنی حضرت قاری غلام حٰم صاحبؓ (وفات 6ستمبر 1941ء…

حضرت حاجی فیض الحق خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ2008ء میں مکرم احسان الحق خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کے قلم سے اُن کے والد حضرت حاجی فیض الحق خان صاحبؓ سابق امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ قادیان قریباً چھ میل کے فاصلہ پر واقع گاؤں فیض اللہ چک کے ایک زمیندار حضرت حاجی نور…

محترم محمد عیسیٰ جان خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍مارچ2008ء میں مکرم چوہدری رشیدالدین صاحب کے قلم سے محترم محمد عیسیٰ جان خان صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے جن کی خودنوشت سوانح 13؍فروری 1998ء کے شمارہ کے اسی کالم کی زینت بن چکی ہے۔ دسمبر 1958ء میں خاکسار کا تقرر بطور مربی سلسلہ کوئٹہ ہوا تو وہاں محترم محمد…

فونو گراف

ماہنامہ ’’خالد‘‘ربوہ اپریل2008ء میں مکرم محمد شفیق عادل صاحب کے قلم سے فونوگراف کی ایجاد اور تاریخ احمدیت میں اس کی اہمیت سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1876ء میں تھامس آلوایڈیسن نے جرمنی میں سکونت اختیار کی۔ ایک روز کسی دوسرے تجربہ کے دوران اُسے احساس ہوا کہ اُس کی آواز کی طاقت…

مکرم محمد یار صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2008ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب کے قلم سے محترم محمد یار صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم میاں محمد یار صاحب ولد میاں شیر محمد صاحب سکنہ سلانوالی 24؍ ستمبر 2007ء کو وفات پاگئے۔ اونچا لمبا قد، بارعب چہرہ، احمدیت کا چلتا پھرتا نمونہ، نہایت صلح جو اور دعوت…

مکرم چوہدری محمد علی بھٹی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری2008ء میں مکرم احسان علی سندھی صاحب کے قلم سے مکرم چوہدری محمد علی بھٹی صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ مجھے احمدیت کا نور محترم چوہدری محمد علی بھٹی صاحب کے ذریعہ ملا۔ آپ کی وفات 18ستمبر 2006ء کو ہوئی اور حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ…

حضرت منشی سلطان عالم صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2008ء میں حضرت منشی سلطان عالم صاحبؓ کا ذکرخیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت منشی سلطان عالم صاحب ولد صاحب داد قوم جٹ تہال تحصیل کھاریاں ضلع گجرات گاؤں گوٹریالہ کے رہنے والے تھے۔ 1833ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے گاؤں میں برانچ پوسٹ…

حضرت شیخ محمد صاحب مکی رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 جولائی 2009ء میں حضرت شیخ محمد صاحب مکی رضی اللہ عنہ (صحابی یکے از 313) کا مختصر ذکر شامل اشاعت ہے۔ حضرت شیخ محمد بن شیخ احمد مکہ میں شعب بنی عامرہ میں رہائش پذیر تھے۔ آپ بغرض سیاحت بلاد ہند میں تشریف لائے۔ جموں میں احمدیت کا پیغام ملا۔ 4؍اپریل…

سویڈن اور ناروے کی خوشگوار یادیں

جماعت احمدیہ ناروے کے رسالہ ’’الجہاد‘‘ مارچ 2007ء میں مکرم مولانا منیرالدین احمد صاحب سابق مبلغ ناروے و سویڈن نے اپنی بعض خوشگوار یادیں بیان کی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ میں سویڈن کے شہر گوٹن برگ پہنچا جہاں ہمارا مرکز ایک کرایہ کی عمارت میں تھا۔ مکرم کمال یوسف صاحب سے چارج لیا۔ 1973ء…