محترم عمیر احمد ملک صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19فروری 2011ء میں مکرم عمیر احمد ملک صاحب (شہید لاہور) ابن مکرم ملک عبدالرحیم صاحب کا ذکرخیر مکرم اقبال احمد عابد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم عمیر احمد ملک صاحب کے ساتھ قریباً بیس سالہ گہرے تعلق کی بِنا پر کہہ سکتا ہوں کہ آپ کثرت سے درود شریف…

محترم رانا عطاء الکریم صاحب نون شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2011ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم رانا عطاء الکریم صاحب نون کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم رانا عطاء الکریم صاحب کے والد محترم رانا کریم بخش صاحب نون 1977ء میں احمدیت کے نورسے منور ہوئے۔ اُن کو احمدیت کا پیغام ’جمال…

مکرم مبشر احمد صاحب چدھڑشہید

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں قائم ایسوسی ایشن کے انٹرنیٹ گزٹ ماہنامہ ’’المنار‘‘ مئی 2011ء میں مکرم پرو فیسر محمد شریف خان صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں کالج کے تین شہید طلباء کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ ان میں سے دو طلباء یعنی محترم محمد منیر…

محترم ملک انصارالحق صاحب شہید

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں مکرمہ ربیعہ ملک صاحبہ کے قلم سے اُن کے تایا اور سُسر مکرم ملک انصارالحق صاحب شہید کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ شہید مرحوم کے والد محترم ملک انوارالحق صاحب کو اپنے خاندان میں سب سے پہلے احمدیت قبول کرنے اور پھر…

محترم مبارک احمد طاہر صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19مئی 2011ء میں مکرم شاہد کریم صاحب کے قلم سے محترم مبارک احمد طاہر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو 28 مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ مکرم شاہد کریم صاحب لکھتے ہیں کہ محترم مبارک احمد طاہر صاحب قریباً 25 سال میرے پڑوسی رہے۔ آپ عمر میں…

مکرم اعجازالحق صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 دسمبر 2011ء میں مکرمہ م۔غفار صاحبہ نے سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے اپنے بھائی مکرم اعجازالحق صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ مکرم اعجازالحق صاحب شہید ایک صحافی تھے اور الیکٹرانک نیوز چینل سٹی 42 میں کام کرتے تھے۔ جب دارالذکر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تو سب سے پہلے…

مکرم منور احمد قیصر صاحب شہیدلاہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جون 2011ء میں مکرم منصور احمد صاحب (ایڈووکیٹ) کے قلم سے اُن کے پھوپھی زاد بھائی مکرم منور احمد قیصر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو لاہور کی احمدیہ مساجد میں ہونے والی دہشتگردی میں شہادت کا مقام پاگئے۔ مکرم میاں عبدالرحمن صاحب اور مکرمہ فاطمہ بی بی صاحبہ کے آٹھ…

ملک مبرور احمد صاحب شہید نوابشاہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2011ء میں مکرم ملک مبرور احمد صاحب شہید نوابشاہ کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جنہیں 11 جولائی 2011ء کی رات تقریباً سوا آٹھ بجے اُن کے چیمبر میں شہید کر دیا گیا۔ یہ وکیل تھے۔ انہوں نے اپنی گاڑی باہر کھڑی کی اور چیمبر سے باہر نہیں آئے تھے…

محترم مریم خاتون صاحبہ کی شہادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 دسمبر 2011ء کی ایک خبر کے مطابق محترمہ مریم خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم محمد ذکری صاحب آف چوبارہ ضلع لیہ نے اُس وقت موقع پر ہی جام شہادت نوش کیا جب 5؍دسمبر 2011ء کی شام تقریباً پانچ بجے چند غیراحمدی افراد نے ایک احمدی فیملی پر حملہ کیا۔ مرحومہ کا گھر…

خوں میں نہلائے رہے سو سال میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2011ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خوں میں نہلائے رہے سو سال میں صابر و شاکر رہے ہر حال میں ذلّت و رسوائی ہے لکھی گئی قاتلوں کے نامۂ اعمال میں اپنا جینا اور مرنا ہے یہاں…

محترم رانا ظفراللہ خاں صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 2011ء میں محترم رانا ظفراللہ خاں صاحب شہید ابن مکرم رانا محمد شریف خاں صاحب سانگھڑ کے بارہ میں چند معلومات شامل اشاعت ہیں جنہیں 18 مارچ 2011ء کو موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ شہید مرحوم یکم اپریل 1971ء کو سانگھڑ شہر میں پیدا ہوئے…

محترم رانا ظفراللہ خاں صاحب شہید

محترم رانا ظفراللہ خاں صاحب شہید کے بارہ میں مکرم رانا عبدالرزاق خاں صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں ایک مختصر نوٹ شامل اشاعت ہے جس میں تحریر ہے کہ شہید مرحوم حضرت ماسٹر احمد علی خاں صاحب ؓ کاٹھگڑھی کے پوتے تھے۔ آپ کے پسماندگان میں بوڑھی والدہ، دو بھائی…

جس گھڑی معبدوں کو سجا کے چلے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جون 2011ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کی ایک نظم لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالہ سے شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جس گھڑی معبدوں کو سجا کے چلے کتنی شدّت سے جھونکے ہوا کے چلے ان کے لب پہ ترانے تھے توحید کے…

ہدف گولیوں کے نہتّے نمازی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ10؍نومبر 2011ء میں لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالہ سے مکرم عبدالمنان ناہیدؔ صاحب کی نظم بعنوان ’’ظلم‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہدف گولیوں کے نہتّے نمازی بجز ظلم کے اس کا عنوان کیا ہے مجھے مار کر کیا مٹا دو گے مجھ کو یہ…

مکرم سعید احمد طاہر صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3اگست 2011ء میں مکرم عبدالباری قیوم شاہد صاحب نے مکرم سعید احمد طاہر شہید کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے ایک واقعہ قلمبند کیا ہے۔ جلسہ سالانہ قادیان میں شمولیت کی سعادت حاصل کرنے کے بعد 31دسمبر 2009ء کو جب میں دارالذکر لاہور پہنچا تو کمزوری اور تھکاوٹ سے جسم شدید درد محسوس…

راہِ وفا میں جان کے نذرانے لے چلے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2جنوری 2012ء میں سانگھڑ کے پانچ شہداء کی یاد میں مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں : راہِ وفا میں جان کے نذرانے لے چلے یہ جو سیاہ رات کے افسانے لے چلے سانگھڑ کی سرزمین کے یہ پانچوں جاں نثار…

مہدیٔ موعودؑ ! تیرے جاں نثاروں کو سلام – نظم

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ مارچ 2011ء میں احمدی شہداء کے حوالہ سے مکرم سعید احمد کوکب ؔ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مہدیٔ موعودؑ ! تیرے جاں نثاروں کو سلام اُن شہیدوں ، مومنوں اور پیاروں کو سلام راہِ حق میں زندگی…

اے میرے شہیدو تمہیں یہ شان مبارک – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے پس منظر میں کہی گئی اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اے میرے شہیدو تمہیں یہ شان مبارک یہ زندگی تابندگی ہر آن مبارک پائندہ و رخشندہ ہو تابندہ ہو…

وقت پہلے بھی ہم پہ کڑے آئے تھے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2011ء میں مکرم مبارک صدیقی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے پس منظر میں کہی گئی ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وقت پہلے بھی ہم پہ کڑے آئے تھے اُن کے جیسے ستم گر بڑے آئے تھے تب…

نمازِ جمعہ کو پچھلے جمعے جہاں گئے تھے تمہارے بابا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2011ء میں مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو اُس واقعہ کے پس منظر میں کہی گئی ہے جب ایک احمدی شہید کی بیوہ نے لاہور کی احمدیہ مساجد میں ہونے والی دہشتگردی کے بعداس سانحہ سے اگلے ہی جمعہ اپنے بیٹے کو اُسی مسجد میں نماز…

کن کی تصویر نگاہوں میں اُبھر آئی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28فروری 2012ء میں ’’زندہ لوگ‘‘ کے عنوان سے مکرم داؤد عزم صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: کن کی تصویر نگاہوں میں اُبھر آئی ہے ایک جنت مرے آنگن میں اُتر آئی ہے کام آیا ہے لہو کن کا ، نشیمن کن کا زندگی…

محترم خلیل احمد سولنگی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28اکتوبر 2011ء میں مکرم محمود احمد ملک صاحب کے قلم سے محترم خلیل احمد سولنگی صاحب (شہید لاہور) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ خلیل احمد سولنگی ایسی شخصیت کے مالک تھے کہ جن کی کسی محفل میں موجودگی خوشگوار ماحول پیدا کردیتی تھی۔ آپ عمر میں مجھ سے پندرہ سال چھوٹا ہونے…

یہ مسافرانِ رہِ وفا ، بڑے عزم سے بڑی شان سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جولائی 2011ء میں مکرم فرید احمد نوید صاحب کی ایک طویل نظم بعنوان ’’مسافرانِ رہ ِ وفا‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: یہ مسافرانِ رہِ وفا ، بڑے عزم سے بڑی شان سے سرِ بزمِ یار گزر گئے لہو سلسلوں میں جہان سے وہ جو حوصلے تھے…

مکرم ماسٹر رانا دلاورحسین صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4اکتوبر 2011ء کی ایک خبر کے مطابق مکرم ماسٹررانا دلاورحسین صاحب آف ڈیرہ گولیانوالہ جماعت احمدیہ کُجر فاروق آباد ضلع شیخوپورہ کو دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے یکم اکتوبر 2011ء کی دوپہر ساڑھے 12بجے اُس وقت شہید کردیا جب مرحوم مقامی سرکاری پرائمری سکول میں تدریس کی ڈیوٹی پر…

مکرم نسیم احمد بٹ صاحب کی شہادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6ستمبر 2011ء کی خبر کے مطابق مکرم نسیم احمد بٹ صاحب ولد مکرم محمد رمضان بٹ صاحب مرحوم آف فیصل آباد کو 3اور 4 ستمبر 2011ء کی درمیانی رات چند نامعلوم افراد نے آپ کی رہائشگاہ میں دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ایک فائر پیٹ…

زندگی بھر کی اذیت سے کڑا تھا وہ دن – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 دسمبر 2011ء میں سانحہ لاہور کے حوالہ سے کہا گیا مکرم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زندگی بھر کی اذیت سے کڑا تھا وہ دن جب مری روح کا ہر زخم چھلک اُٹھا تھا دکھ تو پہلے بھی…