مکرم حکیم محمد عقیل صاحب

مکرم حکیم محمد عقیل صاحب طبیب درجہ اوّل، وقف جدید کے معلمین کو طب کی تعلیم دیا کرتے تھے۔ وقت کے پابند اور متاثر کُن شخصیت کے مالک تھے۔ آپ حضرت خواجہ غلام فریدؒ چاچڑاں شریف کے عشاق مریدوں میں سے تھے۔ ’’اشارات فریدی‘‘ کے کئی حوالے آپ کو زبانی یاد تھے۔ اُنہی میں جب…

محترم حاجی محمد ابراہیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 و 11؍جنوری 2001ء میں مکرم پروفیسر محمد خالد گورایہ صاحب اپنے والد محترم حاجی محمد ابراہیم صاحب آف بوپڑہ خورد ضلع گوجرانوالہ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 14؍جنوری 14-1913ء میں پیدا ہوئے۔ ابھی تین چار سال کے تھے کہ والدین کے سایہ سے محروم ہوگئے۔ ننھیال…

محترم حافظ سخاوت حسین صاحب

محترم حافظ صاحب حافظ قرآن تھے اور اپنی نیک سیرتی، زہدو تقویٰ اور علم و فضل کی وجہ سے سارے محلہ میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ بریلی مسجد کے امام الصلوٰۃ تھے لیکن پیشہ کے لحاظ سے ایک کامیاب تاجر تھے اور پتھر کا کاروبار کرتے تھے۔ دن کا اکثر حصہ تلاوت…

محترم چودھری بشیر احمد وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مارچ 2001ء میں مکرم اعجاز احمد وڑائچ صاحب اپنے والد محترم چودھری بشیر احمد وڑائچ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں احمدیت کا آغاز آپ کے ذریعہ سے ہوا اور پھر جوانمردی سے آپ نے مصائب کا مقابلہ کیا۔ آپ کی عمر 22 سال تھی جب…

حضرت راجہ عطا محمد خان صاحبؓ

حضرت راجہ عطا محمد خانصاحبؓ کا شمار حضرت مسیح موعودؑ کے اوّلین صحابہؓ میں ہوتا ہے۔ آپؓ کے والد راجہ شیر احمد خان صاحب کرناہ درادہؔ کے حکمران تھے۔ مہاراجہ گلاب سنگھ کے زمانہ میں اُنہیں اسیرسلطان بناکر کشمیر میں یاڑی پورہ، نونہ مئی وغیرہ بطور جاگیر دیئے گئے۔ حضرت راجہ عطا محمد خان صاحبؓ…

حضرت ڈاکٹر فیض علی صابر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مارچ 2002ء میں حضرت ڈاکٹر فیض علی صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون مکرم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے والد مولوی عبدالغنی نومسلم (سابق سردار رمپ سنگھ) کا اصل وطن حجرہ شاہ مقیم علاقہ قصور تھا۔ جبکہ دادا سردار صوبہ سنگھ سکھوں کی فوج…

محترمہ خدیجہ کوپ مین صاحبہ

محترم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب کی اہلیہ محترمہ المعروف امّاں خدیجہ (کوپ مین) 11؍جنوری 2001ء کو قریباً 78 سال کی عمر میں لندن میں وفات پاگئیں۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2001ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحومہ قریباً بیس سال سے لندن میں مقیم…

حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25و 26؍اپریل 2001ء میں حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب کے خود بیان کردہ واقعات ایک پرانی اشاعت سے منقول ہیں جنہیں آپ کے نواسے مکرم شیخ خورشید احمد صاحب نے قلمبند کیا تھا۔ حضرت مولوی فرزند علی خانصاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ مَیں 20؍اکتوبر 1876ء کو پیدا ہوا۔ ابتدائی نو سال ضلع…

حضرت بھائی عبدالرحمن صاحبؓ قادیانی

یکم جنوری 1879ء کو سیالکوٹ کی تحصیل شکرگڑھ کے قصبہ کنجروڑ میں مہتہ گوراند تامل اور محترمہ پاربتی دیوی کے ہاں ایک بچہ نے جنم لیا جس کا نام ہریش چندر رکھا گیا۔ شدید ہندوآنہ ماحول میں پرورش ہوئی۔ 1894ء میں جب یہ بچہ چونیاں میں زیرتعلیم تھا تو سورج اور چاند کا گرہن دیکھ…

حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتاسیؓ

حضرت منشی گلاب دین صاحب کا تعلق رہتاس ضلع جہلم سے تھا۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں آپؓ کا نام 313 اصحاب میں 34ویں نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مضمون ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں مکرم ملک مقصود احمد صاحب رہتاسی کے قلم سے…

حضرت مولوی برہان الدین جہلمی صاحبؓ

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمیؓ کے بارہ میں اسی کالم میں (11؍اگست 1995ء کے شمارہ میں) ذکرخیر ہوچکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2001ء میں آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم مولانا محمد منور صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں بیان شدہ بعض زائد امور ذیل میں پیش ہیں:- حضرت…

محترم میاں محمد عالم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2001ء میں مکرم میاں عبدالقیوم صاحب اپنے والد محترم میاں محمد عالم صاحب مرحوم (انسپکٹر پولیس ) سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ محترم میاں محمد عالم صاحب 1901ء میں محکمہ پولیس میں ملازم تھے جب آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ کی…

محترم رحمت علی مسلم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ستمبر 2001ء میں مکرمہ ملیحہ مسلم صاحبہ اپنے والد محترم رحمت علی مسلم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ اپنے خاندان میں واحد احمدی تھے۔ آپ کے قبول احمدیت کا واقعہ یوں ہے کہ آپ میٹرک میں کامیاب ہوکر وظیفہ کے حقدار ٹھہرے تو میٹرک کی سند لینے…

حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خانصاحبؓ

ضلع جالندھر کے ایک صحابی حضرت میاں جھنڈا صاحبؓ ایک دو بار زیرہ ضلع فیروزپور میں مولوی علی محمد صاحب کے پاس مسیح موعود کے ظہور کا مژدہ سنانے آئے لیکن دونوں دفعہ مولوی صاحب کے حکم پر مسجد سے دھکے دے کر نکال دیئے گئے۔ ایک روز وہ اپنے ہمراہ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ لائے…

محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2001ء اور 16؍مارچ 2001ء میں محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب کی وفات اور آپ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے مختصر ذکر خیر کیا گیا ہے۔ آپ 3؍ستمبر 1931ء کو حضرت مولوی قریشی سراج الحق صاحبؓ پٹیالوی کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1894ء میں چاند و سورج گرہن کا نشان دیکھ…

محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2001ء میں محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا کا ذکر خیر مکرم ندیم خالد رانا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم الحاج محمد شریف صاحب کولی دسمبر 1999ء میں ڈاکار (سینیگال) میں انتقال فرماگئے۔ آپ کو قبول احمدیت کی سعادت 1989ء کے لگ بھگ حاصل ہوئی۔ اس…

حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2001ء میں مکرمہ نسیم ذکاء اے ملک صاحبہ اپنے دادا حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کا تعلق جہلم کے ایک ہندو گھرانہ سے تھا اور آپ کا نام ہری چند ولد لجپت رائے تھا۔ آپ اکثر کشمیر آیا کرتے تھے جہاں…

محترم سید منورشاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری 2002ء میں محترم سید منور شاہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے نواسے مکرم سید حنیف احمد قمر صاحب مربی سلسلہ رقمطراز ہیں کہ آپ 1898ء میں مدینہ سیداں ضلع گجرات میں ریٹائرڈ صوبیدار سید کرم شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ جوان ہونے پر فوج میں بھرتی ہوئے…

حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2001ء میں مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ اپنے والد محترم حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ ہرسیاں والے کے بعض واقعات بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپؓ کا گاؤں ’’ہرسیاں‘‘ قادیان سے چھ میل کے فاصلہ پر تھا۔ اور آپ وہاں حکمت کا کام کیا کرتے تھے۔ 1895ء میں ایک روز آپ…

قبول حق کی داستان

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے جریدہ ’’النساء‘‘ جنوری تا جون 2000ء میں مکرمہ مریم عائشہ جاوید صاحبہ قبول احمدیت کی داستان یوں بیان کرتی ہیں کہ اپنی عمر کی تیسری دہائی تک میرا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں تھا۔ میری چھ سالہ بیٹی نے ایک دن خدا کے بارہ میں مجھ سے سوال کیا تو…

محترم پروفیسر ڈاکٹر عقیل بن عبدالقادر شہید

پروفیسر ڈاکٹر میجر عقیل بن عبدالقادر شہید نہ صرف ایک ماہر امراض چشم تھے بلکہ ایک نہایت ہی شریف النفس، ہمدرد، خلیق اور غریب پرور انسان تھے۔ سادگی اور منکسرالمزاجی میں نمایاں تھے۔ متوکّل علی اللہ، دعاگو اور علم و فضل کا مجسم پیکر تھے۔ نظام جماعت اور خلفائے احمدیت کے دل و جان سے…

حضرت مہاشہ محمد عمر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم و 2؍اگست 2001ء میں مکرمہ ثریاغازی صاحبہ نے اپنے والد حضرت مہاشہ محمد عمر صاحب فاضل کے تفصیلی حالات قلمبند کئے ہیں۔ حضرت مہاشہ صاحب کا پیدائشی نام یوگندر پال ولد دھنی رام تھا۔ آپ ضلع سیالکوٹ کے گاؤں دودھوچک میں 1907ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان کئی نسلوں سے…

محترم مرزا عبدالحق صاحب کا انٹرویو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23، 24 اور 25 جنوری 2002ء کے شماروں میں گزشتہ 80 سال سے ممتاز جماعتی خدمات کی توفیق پانے والے خادم سلسلہ محترم مرزا عبدالحق صاحب کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔ محترم مرزا عبدالحق صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام قادر بخش صاحب تھا۔ بچپن میں…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2002ء میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم منصور احمد ظفر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ کا ذکر خیر قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 2؍اکتوبر 1998ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ ذیل میں وہ باتیں پیش ہیں جو…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2002ء میں پہلے انگریز واقف زندگی محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 8؍جولائی 2002ء کو اچانک دل کے حملہ سے لندن میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ کی عمر 82سال تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے 10؍جولائی…

میرے قصبہ، خاندان اور ذات پر احمدیت کے اثرات از مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت…