حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جنوری 2007ء میں حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحب بھڈال ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ جب آپ جموں میں ملازم تھے تو آپ نے ایک چٹھی رساں کے پاس ’’سبزاشتہار‘‘ دیکھا۔ آپ…

محترم ڈاکٹر عبدالسمیع انبالوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍فروری 2007ء میں مکرمہ ڈاکٹر امۃالمصور سمیع صاحبہ نے اپنے والدین کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ میرے والد محترم ڈاکٹر عبدالسمیع انبالوی صاحب 20؍جنوری 1926ء کو محترم بابو عبدالغنی صاحب انبالوی کے ہاں انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ابھی چھ ماہ کے تھے کہ والدہ محترمہ دولت بی…

روشنی کی تلاش میں – پانچ خواتین کی قبول حق کی داستان

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ امریکہ نومبر،دسمبر 2006ء میں پانچ ایسی خواتین کی قبول حق کی داستان بیان کی گئی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے احمدیت کی آغوش میں آنے کی توفیق عطا فرمائی۔ مکرمہ تماراراڈنی صاحبہ احمدیت کی طرف میرا سفر سات سال کی عمر سے ہی شروع ہو گیا جب میری والدہ…

حضرت منشی عبدالکریم بٹالوی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍نومبر 2006ء میں حضرت منشی عبدالکریم صاحب بٹالویؓ کے بارہ میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ ولد حضرت یوسف علی صاحبؓ موضع عثمان پور ریاست جیند کے رہنے والے تھے لیکن حصول تعلیم کے لئے بٹالہ آگئے اور بعدہ‘ ملازمت کے سلسلہ میں…

1906ء میں وفات یافتہ چند صحابہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2006ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے 1906ء میں وفات پانے والے چند اصحاب احمدؑ کا ذکر ہے۔ حضرت حکیم فضل الہٰی حاحب لا ہوری حضرت حکیم فضل الہٰی صاحبؓ لا ہور ی بڑے مخلص اور جانثار صحابی تھے۔ آپؓ نے 1892ء یا1893 ء میں بیعت کی توفیق…

محترم مرزا عبدالحق صاحب

مجلس انصاراللہ کینیڈا کے رسالہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا ستمبر 2006ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون محترم مرزا عبدالحق صاحب کی سیرۃ و سوانح پر مشتمل شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں حضرت مرزا صاحب کا ایک انٹرویو ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍اکتوبر 2002ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ نیز حضرت…

محترم سردار سلطان علی خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر2006ء میں مکرم قریشی محمد اسلم صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنے والد محترم سردار سلطان علی خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1900ء میں سردار نجو خان قریشی صدیقی کے ہاں پیدا ہوئے۔ یہ موضع کنوئیاں (پونچھ) کا انتہائی خوشحال گھرانہ تھا۔…

ایک طعنہ جو موجب ہدایت بن گیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست2006ء میں مکرم راجہ محمد مرزا خان صاحب کا ایک ایمان افروز واقعہ شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ قریباً بارہ برس کی عمر میں مَیں اپنے گاؤں (موضع عادو وال ضلع جہلم) کے کھیتوں میں کچھ لڑکوں کے ہمراہ اپنے مویشی چرا رہا تھا ۔ ہم لڑکوں نے باہم…

حضرت حاجی غلام احمد صاحبؓ آف کریام

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2006ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت حاجی غلام احمد صاحب ؓ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں بھی آپؓ کا ذکر خیر ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 16؍اگست 1996ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ حضرت حاجی غلام احمد 1875 ء میں موضع کریام…

محترم چودھری فضل کریم صاحب آف کریم نگر فیصل آباد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ؍ اگست 2006ء میں محترم چودھری فضل کریم صاحب کے خودنوشت حالات شائع ہوئے ہیں جو اُن کے بیٹے مکرم حامد کریم محمود صاحب (مبلغ سلسلہ) نے مرتب کئے ہیں۔ محترم چودھری فضل کریم صاحب آف کریم میڈیکل ہال فیصل آباد، اپنے خاندان میں اکیلے احمدی ہوئے۔ آپ اپنے حالات یوں…

محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب

اسپرانٹو زبان کو پروفیسر ڈاکٹر ضامن ہوف نے بین الاقوامی رابطہ کی غرض سے 1887ء میں رائج کیا تھا۔ اس زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ پہلی بار محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کو کرنے کی توفیق ملی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍دسمبر 2005ء میں محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کا ذکرخیر (مرسلہ: مکرم قریشی محمد…

محترم ماسٹر محمد یاسین صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جون 2006ء میں مکرمہ ماہم سلیم صاحبہ اپنے دادا محترم ماسٹر محمد یاسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1911ء میں ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ پیدائش کے کچھ عرصہ بعد آپ کے والد کی وفات ہوگئی۔ آپ کی والدہ بہت نیک…

اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے جلوے – بارش کے ذریعہ ظاہر ہونے والے نشانات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2006ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب نے بارش کے ہونے یا رُک جانے کے بعض ایسے نشانات بیان کئے ہیں جو دراصل اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ایمان افروز جلوے ہیں۔ ٭ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ مدنی دَور میں ایک جمعہ کے دن خطبہ کے…

محترم شیخ محمد حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2006ء میں محترم شیخ محمد حسن صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرمہ صفیہ بشیر سامی صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ محمد حسن صاحب 1909ء میں لدھیانہ میں محترم نور محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو بہت خداترس تھے اور غریب یتیم کی پرورش اور امداد…

محترم میاں محمد صفدر لانگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر 2006ء میں مکرمہ ف۔ا۔ لانگ صاحبہ کے قلم سے اُن کے نانا کے بھائی محترم میاں محمد صفدر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب لانگ ضلع جھنگ کے رہائشی تھے۔ 1955ء میں چودہ سال کی عمر میں ایک روز چارہ کاٹ رہے تھے کہ ایک کاغذ ملا…

ملک مشتاق احمد صاحب سگُّو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 06 20ء میں مکرم حفیظ احمد خالد صاحب اور 28؍جون 2006ء کے شمارہ میں مکرم حکیم محمد افضل فاروقی صاحب کے قلم سے محترم ملک مشتاق احمد صاحب سگّو کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم سگّو صاحب1945ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ملک اللہ ڈیوایا صاحب سگّو اپنے علاقہ…

محترم پروفیسر میاں عطاء الرحمٰن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اپریل 2006ء میں مکرم لطف الرحمٰن محمود صاحب اپنے والد محترم پروفیسر میاں عطاء الرحمٰن صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ بھیرہ میں یکم اپریل 1905ء کو حضرت میاں کرم الدین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے قبل اگرچہ آپ کے والد محترم حضرت مسیح موعودؑ…

محترم ماسٹر ملک محمد عبداللہ ریحان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مارچ 2006ء میں محترم ماسٹر ملک محمد عبداللہ ریحان صاحب کا ذکرخیر اُن کی بیٹی کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ملک صاحب ضلع سرگودھا کے ایک گمنام گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں ہر طرف جہالت کا دَوردورہ تھا۔ آپ بھی دستور کے مطابق ہوش سنبھالتے ہی زمیندارانہ کاموں میں مصروف…

محترم مرزا محمد خان صاحب

محترم مرزا محمد خان صاحب 5؍جنوری 1920ء کو ضلع کوہاٹ کے گاؤں کریڈنڈ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک وہیں سے کرکے کوہاٹ کالج میں داخل ہوئے لیکن بارہویں جماعت میں تھے جب 1938ء میں برٹش فوج میں ملازمت کرلی اور اُسی سال ہانگ کانگ کے محاذ پر بھیج دیئے گئے۔ ڈیڑھ برس کے بعد وہاں جاپانی…

خان بہادر ملک صاحب خان صاحب نون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21ستمبر 2005ء میں مکرم عبد السمیع نون صاحب کے قلم سے محترم خان بہادر ملک صاحب خانصاحب نون (سابق ڈپٹی کمشنر) کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ اپریل 1954ء میں قانون کی پریکٹس شروع کرنے مَیں بھلوال پہنچا تو معلوم ہوا کہ ملک عطا محمد خانصاحب نون کا مکان عدالت بھلوال سے…

محترم چودھری غلام حسین صاحب

محترم چودھری غلام حسین صاحب کا ذکر خیر اُن کی پوتی مکرمہ مبارکہ سنوری صاحبہ کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے تایا اور سسر بھی تھے۔ محترم چودھری غلام حسین صاحب 21؍جنوری 1874ء کو جھنگ شہر میں پیدا ہوئے۔ مڈل کے امتحان میں…

نظام وصیت کے پہلے موصی – حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا جون 2005ء کا شمارہ ’’وصیت نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں پہلے موصی حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اگرچہ عملاً پہلی وصیت نورالدین صاحب ولد اللہ بخش صاحب آف لاہورنے کی تھی لیکن…

محترم غلام رسول صاحب وانی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 25؍اکتوبر 2005ء میں مکرم عاشق حسین گنائی صاحب کے قلم سے محترم غلام رسول وانی صاحب کا مختصر ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم غلام رسول صاحب 1945ء میں عبدالعزیز صاحب وانی آف کیموہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے ماموں جماعت احمدیہ ناصرآباد میں رہائش پذیر تھے جن کے پاس رہ…

حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2005ء میں حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحبؓ کے خود نوشت حالات اور ایمان افراز واقعات شائع ہوئے ہیں۔ آپؓ ضلع لدھیانہ کے ایک گاؤں میں سید نبی بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے میں نے پندرہ سولہ سال کی عمر میں کرتارپور…

محترمہ حلیمہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جولائی 2005ء میں مکرمہ صفیہ بشیر سامی صاحبہ اپنی والدہ محترمہ حلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم شیخ محمد حسن صاحب مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ ہرسیاں والے کے گھر میں پیدا ہوئیں۔ میرے والد کا تعلق لدھیانہ سے تھا۔ میرے دادا اور…

مکرم مولوی عبدالحق صاحب فضل

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 12؍جولائی 2005ء میں مکرم حکیم بدرالدین عامل بھٹہ صاحب نے بعض مرحوم درویشان کا ذکر خیر کیا ہے۔ مکرم مولوی عبدالحق صاحب فضل مکرم احمد دین صاحب آف بڈھاگورایا ضلع سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔ سب سے پہلے آپ کے بڑے بھائی محمد شریف صاحب کو قبول احمدیت کی سعادت حاصل ہوئی اور…