محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی

محترم میاں صاحب جب ٹریننگ کالج کے طالب علم تھے تو ایک بار کرکٹ کی ٹیم لے کر قادیان گئے۔ جب کھیل کر واپس چلے گئے تو حضرت مصلح موعودؓ کا پیغام ملا کہ تعلیم مکمل کرکے قادیان آجاؤ۔ چنانچہ آپ حسب ارشاد قادیان پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر آپ کو علم ہوا کہ…

حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 1999ء میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے حسنِ کردار کی کچھ جھلکیاں حضرت مولانا صاحب کی سیرۃ و سوانح کے بارہ میں ایک زیر طبع کتاب سے مکرم یوسف سہیل شوق صاحب نے پیش کی ہیں۔ مکرم پروفیسر سعود احمد خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت مولوی صاحب ہر…

محترم مولوی محمد صدیق صاحب سابق انچارج خلافت لائبریری ربوہ

محترم مولوی محمد صدیق صاحب سابق انچارج خلافت لائبریری ربوہ 15؍جولائی 1998ء کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر 1998ء میں اُن انعامات خداوندی پر اظہار تشکر پیش کرتے ہیں جو خدمت دین کی توفیق پانے کی صورت میں آپ پر نازل ہوتے رہے۔ محترم چودھری صاحب دسمبر 1915ء میں ضلع ہوشیارپور کے…

محترم مولانا ناصرالدین عبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 7؍اکتوبر 1998ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب رقمطراز ہیں کہ میں اکثر بنارس جایا کرتا تھا جہاں کی ایک مسجد کے حجرے میں مولانا ناصرالدین عبداللہ صاحب مقیم تھے اور سنسکرت کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ وہ بنارس کی جماعت کیلئے مربی کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔ دبلے پتلے چھریرے بدن…

محترم چودھری محمد شریف صاحب سابق مبلغ بلاد عربیہ و گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اکتوبر 1998ء میں محترم چودھری محمد شریف صاحب سابق مبلغ بلاد عربیہ و گیمبیا کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالقدیر قمر صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ کی زبان ہمیشہ درود شریف سے تر رہتی تھی اور آپ عشق خدا اور عشق رسولؐ میں سرشار تھے۔ ایک دفعہ میں نے خط میں…

حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب

حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری کا ذکر خیر قبل ازیں 22؍نومبر 1996ء اور 14؍مارچ 1997ء کی اشاعت میں اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ آپ کی سیرت کے بعض پہلو مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 1998ء میں شامل اشاعت ہیں۔ محترم مولانا غلام باری سیف صاحب نے…

محترم مولانا نذیر احمد مبشر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 1998ء میں محترم مولانا نذیر احمد مبشر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب رقمطراز ہیں کہ دعوت الی اللہ محترم مولوی صاحب کی روح کی غذا تھی اور آپ کی جدوجہد کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے فانٹی قوم کے علاقہ میں بے شمار مخلص اور…

مکرم عبدالوہاب آدم صاحب

مکرم عبدالوہاب آدم صاحب امیر و مشنری انچارج گھانا کا پوسٹل انٹرویو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر 1997ء میں شائع ہوا ہے۔ آپ 1936ء میں Brofoyedru اشانٹی ریجن گھانا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد تعلیم الاسلام احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی سے تعلیم حاصل کی اور پھر جامعہ احمدیہ ربوہ سے شاہد کی ڈگری لی۔…

مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سابق امیر جماعت امریکہ

مکرم شیخ مبارک احمد صاحب 10؍اکتوبر 1910ء کو شجاع آباد ضلع ملتان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت شیخ محمد دین صاحبؓ پٹواری نے 1905ء میں اپنے خاندان میں سب سے پہلے بیعت کی سعادت پائی تھی لیکن کسی نے مخالفت نہیں کی بلکہ پہلے سے بڑھ کر احترام کیا۔ 1918ء میں وہ ہجرت…

مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ کے پوسٹل انٹرویوز کے سلسلہ میں مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مشنری انچارج جرمنی (وسابق امیر و مشنری انچارج امریکہ) کا انٹرویو 19؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم عطاء اللہ کلیم صاحب 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم میاں سراج الدین صاحب نے 1916ء میں احمدیت…

مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جون 1997ء میں مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب کا انٹرویو شامل اشاعت ہے۔ آپ 18؍مارچ 1905ء کو سیالکوٹ شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم امریکن مشن ہائی سکول اور پھر سری نگر ہائی سکول جموں سے حاصل کی۔ B.A. کرنے کے بعد 1929ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان اور پھر ربوہ…

محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب

محترم چوہدری ظہور احمد باجوہ صاحب ان خوش نصیب افراد میں سے ہیں جنہیں متعدد اہم جماعتی خدمات کی توفیق ملی ہے۔ آپ کا ایک انٹرویو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 ؍اپریل 1997ء میں شائع ہوا ہے جو محترم عبدالستار صاحب نے قلمبند کیا ہے۔ محترم چوہدری صاحب 20؍ اپریل 1919ء کو چک 33 جنوبی ضلع…

محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب

محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب 25؍اکتوبر 1929ء کو اٹھوال ضلع گورداسپور میں مکرم چودھری محمد صدیق بھلر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کے ذریعہ احمدیت آپ کے خاندان میں آئی تھی۔ محترم مولانا صاحب 1940ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔ میٹرک پاس کرکے جامعہ…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب بستی مندرانی ضلع ڈیرہ غازیخان میں حضرت حافظ فتح محمد خان صاحب کے ہاں 19؍اپریل 1908ء کو پیدا ہوئے۔ 13 سال کی عمر میں آپ کو مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل کروا دیا گیا۔ حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کے ہم جماعت بھی رہے۔ آپ کا حافظہ کمال کا…

محترم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ میں شعرائے احمدیت کے تعارفی سلسلہ میں مکرم میر انجم پرویز کے قلم سے محترم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کے حالاتِ زندگی و ادبی خصوصیات فروری 1998ء کے شمارہ میں شامل اشاعت ہیں۔ محترم مولانا صاحب 15؍جون 1915ء کو موضع ’بھڈیار‘ ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے اور چھ سال کی عمر…

محترم چودھری رحمت خان صاحب

محترم چودھری رحمت خان صاحب 1899ء میں صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت چودھری خوشی محمد صاحبؓ کے ہاں موضع دھیرکے کلاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وزیرآباد سے حاصل کی۔ 1918ء میں میٹرک کرنے کے بعد ٹیچر کی ٹریننگ لینا شروع کی اور ساتھ ساتھ بی۔اے، بی ٹی تک تعلیم حاصل…

محترم مولانا احمد رشید صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 2؍اکتوبر1997ء میں جید عالم اور نہایت کامیاب مبلغ محترم مولانا احمد رشید صاحب کی رحلت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍اگست 1997ء کو بعمر 82 سال وفات پاگئے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم عربک کالج میں اور عمرآباد دارالسلام عربک کالج میں دینی تعلیم حاصل کی اور 1937ء…

حضرت مولوی ظہور حسین صاحب

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں حضرت مولوی ظہور حسین صاحب مبلغ روس و بخارا کی خودنوشت سے منقول مضمون (بقلم مکرم زبیر احمد صاحب) شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں 4؍اپریل 2008ء، 28؍ستمبر 2012ء اور 3؍اپریل 2015ء کے شماروں کے اسی کالم میں حضرت مولوی صاحب کا ذکرخیر کیا…

محترم میجر (ر) عبدالحمید صاحب مبلغ سلسلہ

محترم میجر عبدالحمید صاحب کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک معزز راجپوت جنجوعہ خاندان کے ایک فرد تھے۔ جون 1932ء میں گارڈن کالج راولپنڈی میں تعلیم پانے کے دوران ’’براہین احمدیہ‘‘ کے مطالعہ سے حلقہ بگوش احمدیت ہونے کا شرف پایا اور نظام وصیت سے منسلک ہوگئے۔ آپکے قبولِ احمدیت پر آپکے والد محترم راجہ سید…

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب مربی سلسلہ 19؍ جنوری 1997ء کو66 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جسے انہوں نے اس دعا کے ساتھ وقف کیا کہ خدا تعالیٰ وقف کا سلسلہ ہمیشہ ان کی نسل میں جاری رکھے۔ آپکے والد صاحب نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ…

مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ11؍اکتوبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ 6؍اکتوبر 2012ء کو بعمر 65سال کسی غلط دوائی کے استعمال کے نتیجہ میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ آپ موصی تھے۔ مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب کے آباؤ اجداد کشمیر سے ہجرت کر کے آئے تھے۔…

مکرم مبارک محمود صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 ستمبر 2012ء میں مکرم مظفر احمد درّانی صاحب کے قلم سے مکرم مبارک محمود صاحب مربی سلسلہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں 22 جنوری 2016ء کے الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں مرحوم کا ذکرخیر کیا جاچکا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ مکرم مبارک محمود صاحب مربی سلسلہ…

مکرم مقبول احمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30جولائی 2012ء کی ایک خبر کے مطابق مکرم مقبول احمد ظفر صاحب مربی سلسلہ ابن مکرم ماسٹر منظور احمد صاحب مرحوم سابق کاتب روزنامہ الفضل ربوہ 25جولائی 2012ء کو بعمر 39سال فضل عمر ہسپتال ربوہ میں وفات پا گئے۔ آپ معدہ اور آنتوں کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ تدفین بہشتی مقبرہ میں…

محترم عبدالرشید رازی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11جولائی 2012ء میں مکرم عبدالقدیر رازی صاحب کے قلم سے اُن کے والد محترم عبدالرشید رازی صاحب سابق مبلغ سلسلہ سلسلہ غانا، تنزانیہ، فجی، آئیوری کوسٹ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم عبدالرشید رازی صاحب 30 ستمبر 2008ء بمطابق 29رمضان المبارک کو 76 سال کی عمر میں وفات پاگئے اور مسجد بیت…

بابرکت دُوریاں جو خدا کی خاطر اختیار کی گئیں – محترم مولانا محمد منور صاحب اور ان کی فیملی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 جون2012ء میں مکرم مبارک احمد طاہر صاحب سیکر ٹری مجلس نصرت جہاں کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنے والد محترم کے بسلسلہ تبلیغ دیارغیر میں طویل قیام کے دوران پیش آنے والے چند واقعات اور مشاہدات کا تذکرہ کرتے ہیں۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میرے والد…

محترم مولانا محمد عثمان چو چنگ شی صاحب (المعروف عثمان چینی صاحب)

محترم مولانا محمد عثمان چو چنگ شی صاحب (المعروف عثمان چینی صاحب) (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون و جولائی اگست 2018ء) خلافت احمدیہ کے بے مثال خادم اور احمدیت کے فدائی وجود مکرم و محترم محمدعثمان چینی صاحب (انچارج چینی ڈیسک یوکے) کی وفات13 اپریل 2018ء کو لندن میں ہوئی۔ اس بزرگ…