حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحبؓ کڑک
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی 2011ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب کڑکؓ کی سیرت و سوانح پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب ککّے زئی قوم کے ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔…
