خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 19؍مئی 2006ء
اس سفر میں بھی ہمیشہ کی طرح ہر قدم پر اللہ تعالیٰ نے اپنی تائیدات کے نظارے دکھائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے کئے گئے وعدے پورے ہوتے نظر آئے۔ ہرملک میں جماعت کے تربیتی امورکے علاوہ اہم شخصیات تک مؤثر رنگ میں اسلام کا پُرامن پیغام پہنچانے کے مواقع عطا ہوئے۔…
