جن خیالوں میں بسی ہے تری زلفوں کی مہک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مئی 1995ء کی زینت مکرم ثاقب زیروی صاحب کے کلام سے تین اشعار ہدیہ قارئین ہیں: جن خیالوں میں بسی ہے تری زلفوں کی مہک ان خیالوں کو پریشان نہ ہونے دیں گے ہر حسیں شکل میں تسکین کے پہلو ڈھونڈے دل کو ہم اتنا بھی نادان نہ ہونے دیں گے ڈوب…

کیا کہا ناصح! مجھے تابِ شکیبائی نہیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر1995ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کے کلام می. سے دو منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں: کیا کہا ناصح! مجھے تابِ شکیبائی نہیں کیا تجھے اندازہ آشوبِ تنہائی نہیں تھا کوئی دن جو تمہارے ذکر سے خالی رہا یا تمہاری یاد نے جو رات مہکائی نہیں

تم پہ جب ساری حقیقت منکشف ہو جائے گی

محترم فیض چنگوی صاحب کی ایک نظم سے جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ 11؍جون 1995ء میں شائع ہوئی ہے ، چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: تم پہ جب ساری حقیقت منکشف ہو جائے گی اپنے اس کردار پر پچھتاؤ گے، پر دیر سے جو ڈرامہ آج کھیلا جا رہا ہے شوق سے اس کی پرسش پر بہت…

شہدائے احمدیت

روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 1995ء میں شامل اشاعت مکرم نسیم سیفی صاحب کی شہدائے احمدیت کے حوالہ سے کہی جانے والی ایک رباعی ملاحظہ کیجئے: جان دے کر تو نے ثابت کردیا تھا خدا کی ذات پر کتنا یقیں تیرے جانے سے ہزاروں آئیں گے تیرا جانا ایسا ویسا تو نہیں

جمالِ جلوہ (ایم ٹی اے پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کو دیکھ کر)

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جون 1995ء میں شامل اشاعت محترمہ طیبہ سروش صاحبہ کی ایک نظم بعنوان ’’جمالِ جلوہ‘‘ میں سے دو بند ملاحظہ فرمائیں۔ درونِ پردہ تصویر ہی سہی لیکن سوال یہ ہے وہ چہرہ نظر تو آیا ہے جمالِ عکس سے باہر نہ آسکا لیکن وہ اپنے شہر میں پھر لَوٹ کر تو آیا ہے…

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں کہی گئی محترمہ سیدہ منیرہ ظہور صاحبہ کی ایک نظم کے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں وہ اسیرانِ نفس کی رستگاری کا نقیب وہ بیوت الذکر کا معمار ، رہبر ، خوش نصیب تجھ کو صدیوں یاد رکھیں گے یہ ربوہ…

منزل بہ منزل آگے بڑھاتے چلو قدم

’’راہ سلوک‘‘ کے زیر عنوان مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا ایک قطعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍نومبر 1995ء کی اشاعت سے پیش ہے: منزل بہ منزل آگے بڑھاتے چلو قدم اس رہ کی لیکن آخری منزل کوئی نہیں جذب سلوک اوّل و آخر تمام عشق یہ بحر موج ، موج ہے ساحل کوئی نہیں

دَور ظلمت خیز میں پھیلا اُجالا آپؑ کا

جلسہ اعظم کے حوالے سے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1996ء میں شائع شدہ محترم عبدالسلام اسلام صاحب کی نظم سے چند اشعار پیش ہیں: دَور ظلمت خیز میں پھیلا اُجالا آپؑ کا سب مضامیں پر رہا ’’مضمون بالا‘‘ آپؑ کا نطق روشن سے عیاں شانِ جمالی آپؑ کی نور برہانی کا حامل ہے مقالہ آپؑ کا…

Le Message کا تعارف

Le Message جماعت احمدیہ ماریشس کا ترجمان فرانسیسی زبان میں طبع ہونے والا رسالہ ہے۔ اس کے مارچ 1995ء کے شمارہ میں ماریشس کے ایک جزیرہ Rodrigues کے ایک اخبار ICI Rodrigues سے ایک مضمون ہدیہ قارئین کیا گیا ہے جس میں جماعت احمدیہ کی ان خدمات کو سراہا گیا ہے جو اس جزیرہ میں…

دیانتدارانہ صحافت پر قدغن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 10؍اکتوبر 1995ء میں انگریزی اخبار ’’دی نیوز‘‘ 29؍ستمبر کے حوالے سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ایک صحافی رحیم اللہ یوسف زئی جو کئی قومی اور بیرونی اخبارات اور بی بی سی کو رپورٹیں ارسال کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ صوبہ سرحد میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والی کئی باتوں کی…

’’دی لائٹ‘‘ کا تعارف

نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ نے اپنا پہلا میگزین ’’دی لائٹ‘‘ اردو اور انگریزی میں شائع کیا ہے۔ اکیڈمی کا قیام 12؍ستمبر 1987ء کو عمل میں آیا تھا جب 166 طلباء کے ساتھ ششم، ہفتم اور نہم کی کلاسیں شروع ہوئیں۔ اپریل 1989ء میں جونیر سیکشن کا قیام بھی عمل میں آگیا۔ اس وقت اکیڈمی میں…

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ کا مسیح موعود نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 21 تا 28؍دسمبر 1995ء ’’مسیح موعودؑ نمبر‘‘ ہے جس میں نہایت عمدہ مضامین پیش کئے گئے ہیں جو احمدیت اور بانی احمدیت علیہ السلام کی ذات مقدس اور آپؑ کے کلام اور پیشگوئیوں پر کئے جانے والے لغو الزامات اور گندے مخالفانہ اتہامات کی قلعی کھول کر ان کی کذب بیانی کوثابت…

دو خطوط

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 1995ء میں اخبار ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ 21؍دسمبر 1995ءمیں شائع شدہ دو خطوط پیش کئے گئے ہیں۔ پہلے خط میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295۔C کے خاتمہ کے لئے دو دانشوروں ڈاکٹر مودودی اور پروفیسر فاطمی کے مطبوعہ مضامین کو سراہا گیا ہے جبکہ دوسرا خط جنرل ضیاء الحق کی قبر کی…

کشمیر میں تعلیم الاسلام سکول

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 25؍جنوری 1996ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں چھ انگلش میڈیم تعلیم الاسلام سکول چلائے جا رہے ہیں جہاں نرسری سے دسویں تک 1600 طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے ۔ نامساعد معاشی حالات کے باعث فیس بہت کم ہے اور حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی…

مسجد فضل لندن کی تاریخی حیثیت

مجلہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ نومبر،دسمبر 1995ء کے مطابق وانڈزورتھ کونسل نے اپنے چوتھے سالانہ آرٹس میلہ کے لئے شائع کئے جانے والے کتابچہ میں مسجد فضل لندن کو قابل دید تاریخی عمارات میں شامل کیا ہے۔

اعزازات

٭ ماہنامہ ’’الہدیٰ‘‘ آسٹریلیا نومبر 1995ء کے مطابق آسٹریلین ریڈی ایشن پروٹیکشن سوسائٹی نے اپنی حالیہ کانفرنس میں ایک احمدی ڈاکٹر ریاض اکبر صاحب کو فیلوشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعزاز اس تحقیق کے نتیجہ میں دیا جارہا ہے جو انہوں نے خطرناک ریڈیائی شعاعوں سے تحفظ کے سلسلہ میں کی ہے۔ ٭…

کمیونزم

حضرت مصلح موعودؓ نے 1945ء میں لاہور میں اکابر معتمدین کی مجلس میں اسلامی حکومت کا تمدنی نظام کے موضوع پر تقریر فرمائی تھی جو 1966ء میں شائع ہوئی۔ اپنے خطاب میں حضورؓ نے اسلامی ریاست کے اصول بیان کرنے کے علاوہ کمیونزم کے نقائص کا بھی ذکر فرمایا اور روس کے بارے میں اپنے…

کفن مسیح کی عمر

1988ء میں کیتھولک چرچ کی زیر نگرانی کفن مسیح کی عمر کا اندازہ لگانے کے لئے تجربات کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا تھا کہ کفن بارہویں صدی سے پہلے کا نہیں اور اسے کفنِ مسیح کہنا درست نہیں۔ ماہنامہ ’’ریویو آف ریلجنز‘‘ اکتوبر 1995ء میں اس مسئلہ پر بحث کرکے عیسائی سائنسدانوں کے…

تقدیر کیا ہے؟

تقدیر کیا ہے اور کیا مقدر بدلا جا سکتا ہے؟کسی انسان کی پیدائش کے وقت اس کی آئندہ زندگی سے متعلق خدا تعالیٰ کو علم ہونا اور پھر بھی انسان کا اعمال کرنے میں آزاد ہونا، دعا کی مدد سے تقدیر کا بدل جانا، تقدیر کی اقسام اور اس مسئلہ پر کئی دیگر مضامین کا…

حقیقت ِاحمدی

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 1995ء کے اداریہ میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کا ایک قول کتاب ’’مبدء و معاد‘‘ صفحہ 79 (از ادارہ مجددیہ کراچی نمبر 18) کے حوالہ سے درج ہے جس کا اردو ترجمہ یہ ہے: ’’میں ایک عجیب بات کہتا ہوں جو اس سے پہلے نہ کسی نے سنی اور نہ کسی…

ربوہ ریلوے سٹیشن پر پینے کا ٹھنڈا پانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 1995ء کے مطابق ربوہ ریلوے سٹیشن پر پہلی مرتبہ پینے کے پانی کا باقاعدہ انتظام کردیا گیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر نے صدر صاحب عمومی کو اپنے ذرائع سے پانی فراہم کرنے کی اجازت دی تھی چنانچہ 70 ہزار روپے کے اس منصوبہ کے لئے 45 ہزار روپے ایک مخلص احمدی ڈاکٹر…

دعا کی طاقت

ماہنامہ ’’النصیر‘‘ اگست/ستمبر 1995ء میں محترم حمید احمد خان صاحب رقمطراز ہیں کہ Lory Dossey MD نے اپنی کتاب The Power of Prayer and the Practice of Medicine میں دعا کے اثرات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے مریضوں کے دو گروہوں کے اعداو شمار پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 192 مریضوں کو دعا…

اسیرانِ راہ مولا کا استقبال

ساہیوال کیس کے اسیرانِ راہ مولا مکرم محمد حاذق رفیق طاہر صاحب اور مکرم عبدلقدیر صاحب کا کینیڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مکرم نسیم مہدی صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے دیگر احباب کے ہمراہ ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیاا ور ہار پہنائے اور پھر کاروں کے ایک جلوس کی صورت میں…

ربوہ میں سیلاب اور امدادی کارروائیاں

پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی آ جانے سے ربوہ کے نواحی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں آگئے۔ اس موقع پرمکرم صدر صاحب عمومی ربوہ کی زیر نگرانی قابل تحسین امدادی خدمات انجام دی گئیں اور سرکاری انتظامیہ کی درخواست پر ان کو بھی جنریٹر، دو موٹر بوٹس، دو کشتیاں اور…

قوت کا منبع- خدائے واحد

محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ماہنامہ ’’ریویو آف ریلجنز‘‘ اگست 1995ء میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں چوٹی کے مسلمان محققین کا مختصر بیان کرنے کے بعد اس بات پر تاسّف کا اظہار کرتے ہیں کہ علم و ادب کے عروج کا زمانہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے کس طرح نکل گیا۔ گو وہ امید…