روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2007ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کا یہ قطعہ شامل اشاعت ہے: اِک خواب ہے دنیا کہ عدم جس کی ہے تعبیر اور موت کا لقمہ ہیں سبھی طفل و جواں پیر انسانوں سے پُر رُوئے زمیں ، زیر زمیں ہے دونوں طرف اس خاک کے ورقے پہ ہے تصویر
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍فروری 2007ء میں مکرم عبدالباسط صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تونسویؓ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ حضرت مولوی محمد شاہ صاحبؓ کا نام محمد تھا اور تحصیل تونسہ کی بستی مندرانی سے آپ کا تعلق تھا۔ بستی مندرانی میں جماعت کی بنیاد آپ نے ہی […]
محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 30؍جون 2007ء کو بعمر 64 سال ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔ محترم بشیر احمد اختر صاحب 3 نومبر1942ء کو مکرم ظہورالدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ پانچ بھائیوں میں آپ سب سے چھوٹے تھے۔ جامعہ احمدیہ […]
اخبار الفضل ربوہ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق محترم مولوی محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ 28جون 2007ء کو مسلسل 16دن بیہوش رہنے کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے، بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ مرحوم کو پہلا سندھی مربی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہ تھی صرف […]
جامعہ احمدیہ ربوہ (سینئر) کا اردو زبان میں شائع ہونے والا صد سالہ خلافت سووینئر A4 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں متعدد علمی اور تحقیقی مضامین اور جامعہ احمدیہ کی تاریخ کے حوالہ سے اہم اور تفصیلی معلومات پیش کی گئی ہیں۔ تحقیقی مضامین نہایت عمدہ ہیں جنہیں […]
جامعہ احمدیہ ربوہ کے خلافت سووینئر میں شعبہ عربی کا تیار کردہ مضمون بھی شامل ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی تحریرات پر ہونے والے اعتراضات کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔ چونکہ حضورعلیہ السلام کو عربی زبان کے چالیس ہزار مادے ایک ہی رات میں الہاماً سکھائے گئے تھے اس […]
جامعہ احمدیہ ربوہ کے خلافت سووینئر میں واقعہ صلیب سیل کی طرف سے ایک تحقیقی مضمون ’’مناجات سلیمان‘‘(The Odes of Solomon) شامل اشاعت ہے۔ یہ مناجات دراصل ابتدائی عیسائیوں کی وہ دستاویز ہے جس کو عیسائی بڑے اہتمام سے پڑھا کرتے تھے اور اپنے اجلاسات میں سنایا کرتے تھے۔ یہ مناجات حضرت داؤد علیہ السلام […]
جامعہ احمدیہ ربوہ کے خلافت سووینئر میں شعبہ فقہ کے مرتب کردہ ایک مختصر مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتاویٰ کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں فقہی بنیاد پر مذہب کے دو حصے تھے۔ ایک مقلدین اور دوسرا غیرمقلدین۔ ایک تقلید کو ناجائز سمجھتے ہوئے […]
جامعہ احمدیہ ربوہ کے خلافت سووینئر میں مرہم حواریین کے بارہ میں ’واقعہ صلیب سیل‘ کا تیار کردہ ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ کلام ہے جس میں حضور علیہ السلام نے مرہم حواریین اور قبر مسیح (کشمیر) کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی […]
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 25؍جون 2007ء میں ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کے عنوان سے مکرم محمد مقصود منیب صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: جامعہ ہے درس گاہوں کا امام اس کا بانی ہے محمدؐ کا غلام بابِ اُلفت، شہرِ جودت جامعہ فیض کی جوئے سعادت جامعہ آپ ہے اپنی […]
روزنامہ الفضل 10فروری 2007ء میں جناب دلورام صاحب کوثری کا نعتیہ کلام کسی دوسرے رسالہ سے منقول ہے۔ اس کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: عظیم الشّان ہے شانِ محمد ؐ خدا ہے مرتبہ دانِ محمدؐ فرشتے بھی یہ کہتے ہیں کہ ہم ہیں غلامانِ غلامانِ محمدؐ نبی کا نُطق ہے نُطقِ الٰہی کلامِ حق ہے […]
تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان نے صدسالہ جشن خلافت کے حوالہ سے ایک ضخیم سوونیئر شائع کیا ہے۔ A4 سائز اور عمدہ کوالٹی کے 313 صفحات پر مشتمل یہ مجلہ نہایت دیدہ زیب ہے اور مواد، ترتیب، تزئین اور پیشکش کے حوالہ سے یقینا قابل تعریف ہے۔ بیک وقت پانچ زبانوں (اردو، انگریزی، عربی، فرانسیسی […]
’’(میں) وصیت کرتا ہوں کہ تمہارا اعتصام حبل اللہ کے ساتھ ہو۔ قرآن تمہارا دستورالعمل ہو۔ باہم کوئی تنازع نہ ہو کیونکہ تنازع فیضانِ الٰہی کو روکتا ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کی قوم جنگل میں اسی نقص کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ رسول اللہﷺ کی قوم نے احتیاط کی اور وہ کامیاب ہوگئے۔ اب تیسری […]
تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے صدسالہ جشن خلافت سوونیئر میں ایک مضمون حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ (خلیفۃالمسیح الرابع) کا اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے حوالہ سے شائع کیا گیا ہے ۔ اسلام کے تنزل کا آغاز خلافت راشدہ کی ناقدری سے ہوا جس کے نتیجے میں وہ برکتیں اٹھ گئیں جو اس […]
جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا محمد کریم الدین شاہد صاحب اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے واضح طور پر فرمایا تھا کہ خلافت حبل اللہ ہے اسلئے اسے مضبوط پکڑلو۔ نیز فرمایا: ’’یہ خدا کا فضل ہے کہ تم کو ایسا شخص دے دیا جو شیرازۂ […]
جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سووینئر میں خلفائے احمدیت کے بارے میں اہل دانش کی آراء پر مشتمل ایک طویل مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ جس میں سے محض انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل ؓ ٭ مولوی ظفر علی خانصاحب ایڈیٹر ’’زمیندار‘‘ لاہور نے حضورؓ کے انتقال پر لکھا: ’’ مولوی حکیم […]
جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم جمیل الرحمن صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے: رہی اُس کی چھاؤں میں برکت بہت ملی دین کو سطوت و تمکنت جو خاکی تھے وہ آسمانی ہوئے عطا مومنوں کو ہوئی منزلت یہ عزت، یہ اقبال سب کو مبارک خلافت کے سو سال سب کو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ستمبر 2007ء میں حضرت مولانا محمد امیر صاحبؓ آف آسام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ قریباً 1854ء میں پیدا ہوئے اور 3؍ستمبر 1950ء کو 96 سال کی عمر میں وفات پائی۔ 1885ء میں حضرت مسیح موعودؑکا ایک اشتہار پڑھ کر بیعت کا خط لکھ دیا۔ قبول احمدیت کے بعد آپ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ18؍اکتوبر 2007ء میں حضرت ڈاکٹر منظور احمد صاحبؓ کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1896ء میں حضرت مولوی محمد دلپذیر صاحب بھیرویؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1908ء میں زیارت اور بیعت کی سعادت حاصل کی۔ اُسی سال جلسہ سالانہ قادیان میں بھی شامل ہوئے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب حضرت خلیفۃالمسیح […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں لجنہ اماء اللہ امریکہ کا تعارف مکرمہ ڈاکٹر شہناز بٹ صاحبہ نیشنل صدر کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ امریکہ میں احمدیت حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کے ذریعہ 1920ء میں آئی۔ اگرچہ آپؓ نے یہاں صرف تین سال قیام کیا لیکن اِس دوران 9 شہروں […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے حوالہ سے مکرم نعیم ۔آر۔ محمد صاحب اور مکرم ریحان محمود چوہدری صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ 1969ء میں مکرم امام اے۔ آر۔ خانصاحب بنگالی نے مکرم منیر حامد صاحب کو نیشنل قائد خدام الاحمدیہ امریکہ مقرر کیا۔ […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس انصاراللہ امریکہ کا تعارف مکرم ڈاکٹر وجیہ باجوہ صاحب صدر انصاراللہ امریکہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ امریکہ میں مکرم ڈاکٹر مسعود ملک صاحب (1981ء تا 1985ء) پہلے ناظم اعلیٰ انصاراللہ مقرر ہوئے۔ پھر مکرم فضل احمد صاحب (1986ء-1993ء) تک ناظم اعلیٰ […]
جماعت احمدیہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’الجہاد‘‘ (جولائی تا ستمبر 2007ء) میں محترم عبدالسلام اختر صاحب کی رمضان المبارک کے حوالہ سے شائع ہونے والی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مژدۂ باد اہلِ چمن ۔ ماہِ گُہر بار آیا اپنے دامن میں لئے دولتِ بیدار آیا عرصۂ زیست پہ اِک مطلعِ انوار […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍ستمبر 2007ء میں روزہ کے بارہ میں ایک دلچسپ مقدمہ کا حال محترم شریف احمد بانی صاحب اپنے والد محترم محمد صدیق بانی صاحب کے حوالہ سے بیان فرماتے ہیں۔ 1930ء کی دہائی میں متحدہ بنگال میں ڈھاکہ کے ایک کالج سے متصل ہوسٹل والوں نے رمضان شریف کی آمد سے قبل […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: پھر آیا بڑی شان سے رمضان کا موسم پھر چھایا دل و جان پہ ایمان کا موسم سر رکھ دیئے دہلیز پہ بخشش کی طلب میں آنکھوں سے رواں اشکِ پشیمان کا موسم جو بس […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10جنوری2007ء میں حضرت ڈاکٹر رحمت علی صاحبؓ کا مختصر ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر رحمت علی صاحب رنمل ضلع گجرات کے رہنے والے تھے اور حضرت حافظ روشن علی صاحب کے بڑے بھائی تھے۔ آپ ملازمت کے سلسلے میں مشرقی افریقہ چلے گئے جہاں پہلے تو محکمہ ریلوے میں کلرک […]