ملک مبرور احمد صاحب شہید نوابشاہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2011ء میں مکرم ملک مبرور احمد صاحب شہید نوابشاہ کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جنہیں 11 جولائی 2011ء کی رات تقریباً سوا آٹھ بجے اُن کے چیمبر میں شہید کر دیا گیا۔ یہ وکیل تھے۔ انہوں نے اپنی گاڑی باہر کھڑی کی اور چیمبر سے باہر نہیں آئے تھے […]

’’جس طرف دیکھو وہی نور نظر آتا ہے‘‘ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 دسمبر 2011ء میں مکرمہ شگفتہ عزیز شاہ صاحبہ کا حمدیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس خوبصورت نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ گھنی رات میں پُر نور ستاروں کی چمک مست کرتی ہوئی گلرنگ بہاروں کی مہک کُھبتی جاتی ہے ان آنکھوں میں یہ جنت کی جھلک وجد میں […]

حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 دسمبر 2011ء میں حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ آف بمبئی کا مختصر ذکرخیر ’’تاریخ احمدیت‘‘ سے منقول ہے۔ حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ 1873ء میں پیدا ہوئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ مَیں 1893ء میں پنجاب کے اردو اخبارات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف مضامین دیکھ کر اس طرف […]

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؓ کی جانوروں اور پرندوں سے شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 دسمبر 2011ء میں مکرم محمد افضل متین صاحب کے قلم سے جانوروں اور پرندوں سے شفقت اور رحم کے سلوک کے بارہ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؓ کے چند واقعات پیش کئے گئے ہیں ۔ ٭ مکرم احسان اللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب حضورؓبیمار تھے ان ایام میں ایک کمزور […]

سعداللہ پور میں احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 دسمبر 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب نے ایک مضمون میں اپنے گاؤں سعداللہ پور (سابق ضلع گجرات) میں احمدیت کے قیام کی مختصر تاریخ اور اس حوالہ سے حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی تبلیغی کاوشوں کا ذکر کیا ہے۔ راجیکی سے تین کوس کے فاصلہ پر موضع […]

محترم چوہدری محمد خاں چٹھہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 دسمبر 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب نے اپنے نانا محترم چودھری محمد خان چٹھہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ چٹھہ قوم کے ضلع گوجرانوالہ میں 84 گاؤں ہیں اور پانچ ریلوے سٹیشن ہیں ۔ مدرسہ چٹھہ بھی ایک چھوٹا سا گاؤں تھا جس کے تقریباً تمام زمینداروں کا مذہب […]

محترم چودھری خورشید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 دسمبر 2011ء میں مکرمہ ع۔ ب صاحبہ نے اپنے والد محترم چودھری خورشید احمد صاحب کا مختصر ذکرخیر تحریر کیا ہے۔ محترم چودھری خورشید احمد صاحب میں خدمت دین اور خدمت خلق کا بہت جوش تھا۔ تقسیم ہند کے وقت حفاظت مرکز کے لئے قادیان بھی گئے لیکن درویشان کی تعداد […]

محترم مریم خاتون صاحبہ کی شہادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 دسمبر 2011ء کی ایک خبر کے مطابق محترمہ مریم خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم محمد ذکری صاحب آف چوبارہ ضلع لیہ نے اُس وقت موقع پر ہی جام شہادت نوش کیا جب 5؍دسمبر 2011ء کی شام تقریباً پانچ بجے چند غیراحمدی افراد نے ایک احمدی فیملی پر حملہ کیا۔ مرحومہ کا گھر […]

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی 2011ء میں مکرم محمد اجمل شاہد نعیم صاحب نے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کا درج ذیل ایمان افروز واقعہ قلمبند کیا ہے۔ حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کی وفات 17 مارچ 1944ء کو صرف 54 سال کی عمر میں قادیان میں ہوئی۔ وہ جمعۃالمبارک کا روز […]

ہم عبث گھومے پھرے شہرِ یقیں سے پہلے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 دسمبر 2011ء میں مکرم عبدالکریم قدسی ؔصاحب کی غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: ہم عبث گھومے پھرے شہرِ یقیں سے پہلے کن سے ہم ملتے رہے ایسے حسیں سے پہلے خامشی ظلم پہ جب حد سے گزر جاتی ہے آسماں بولنے لگتا ہے […]

حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحبؓ کڑک

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی 2011ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب کڑکؓ کی سیرت و سوانح پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب ککّے زئی قوم کے ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ […]

میرا دین و ایماں خلافت میں پنہاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 دسمبر 2011ء میں مکرم محمود انور صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: میرا دین و ایماں خلافت میں پنہاں ہے تمکینِ دیں اس صداقت میں پنہاں ہے اِس دورِ نخوت ہوا و ہوس میں اک آبِ حیات اس حلاوت میں پنہاں کروں پیش […]

محترم عزیزاللہ محمود معین الدین صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ میں محترم عزیزاللہ معین الدین صاحب کا ذکرخیر مکرمہ عائشہ معین الدین صاحبہ کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ محترم عزیزاللہ محمود صاحب پٹنہ (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ قریباً دس سال کی عمر میں آپ والدہ کی شفقت سے محروم ہوئے تاہم والدہ نے آپ کے دل […]

محترم سیّد مقبول شاہ خلیل صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ میں محترم سیّد مقبول شاہ خلیل صاحب کا ذکرخیر اُن کے دو بیٹوں مکرم صابر احمد خلیل صاحب اور مکرم محمد اقبال ولی اللہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم سیّد مقبول شاہ خلیل صاحب 1916ء میں پشاور کے ایک قریبی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ […]

صغیرہ گناہ ، کبیرہ کس طرح بنتے ہیں؟

حضرت امام غزالیؒ کی تصنیف ’’احیائے علوم‘‘ میں بیان کیا گیا ہے کہ ہر انسان خطا کا پُتلا ہے اور لغزش کا ارتکاب ہونے کے بعد دعا کا محتاج ہے۔ کئی علماء نے گناہوں کو صغیرہ اور کبیرہ میں تقسیم کیا ہے۔ مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے ایک مضمون میں اُن اسباب پر روشنی […]

اُٹھی تھی اک صدا جو کبھی قادیان سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 دسمبر 2011ء میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اُٹھی تھی اک صدا جو کبھی قادیان سے اُتری تھی کائنات میں وہ آسمان سے سانسوں میں جس نے پھونک دی ہے زندگی نئی مجھ کو عزیز تر وہی سارے […]

کرسمس۔ چند حیرت انگیز حقائق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 دسمبر 2011ء میں کرسمس کے چند حقائق کا بیان مکرم ظافر احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جو جناب جاوید شاہین کی کتاب ’’مانیں نہ مانیں ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ 25دسمبر کا دن دنیا میں کرسمس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے حضرت عیسیٰ ؑکی پیدائش کا […]

پیٹ کے بل سونا

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان فرمایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کواپنے پیٹ کے بل لیٹاہوا پایا تو فرمایا کہ اس طرح لیٹنے کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔ حضرت طخفہ غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اِس حالت میں […]

حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8جون 2011ء میں مکرم پروفیسر عبدالحمید بھٹی صاحب کے قلم سے حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی قبولیتِ دعا کے دو واقعات شامل اشاعت ہیں۔ مکرم عبدالحمید بھٹی صاحب بیان کرتے ہیں کہ خاکسار تعلیم الاسلام کالج کا طالبعلم تھا۔ سال سوم کے دوران ہر مضمون کے چار ٹیسٹ ہوتے تھے […]

حضرت میاں محمد اکبر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 2011ء میں حضرت میاں محمد اکبر صاحبؓ ابن منشی محمد ابراہیم صاحب کا مختصر سوانحی خاکہ شائع ہوا ہے۔ حضرت میاں محمد اکبر صاحبؓ بٹالہ میں دکانداری اور ٹھیکیداری کرتے تھے۔ براہین احمدیہ میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر پڑھ کر 1889ء میں احمدی ہوئے۔ آپؓ اپنی آخری بیماری میں قادیان آ […]

مکرم میاں عبدالسمیع نون صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28اپریل 2011ء میں مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں مکرم میاں عبدالسمیع نون صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم میاں عبدالسمیع نون صاحب تعلیم الاسلام کالج کے اوّلین طلباء میں شامل تھے۔ میرا ایک تعلق اُن سے اس ناطہ سے تھا کہ مَیں وہاں […]

محترم عبدالسمیع نون صاحب کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مارچ 2011ء میں مکرم ماسٹر احمد علی صاحب کے قلم سے بھی محترم عبدالسمیع نون صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ برادرم میاں عبدالسمیع نون کے گاؤں ہلالپور اور ہمارے گاؤں ادرحماں میں صرف دو اڑھائی میل کا فاصلہ ہے۔ آپ کے والد حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ اپنے […]

حضرت نواب محمد علی خانصاحبؓ کی ہدایات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اپریل 2011ء میں حضرت نواب محمد علی خانصاحبؓ کی چند قیمتی ہدایات (مرسلہ مکرمہ صاحبزادی آصفہ مسعودہ صاحبہ) شائع کی گئی ہیں۔ یہ ہدایات آپؓ نے اپنے بڑے بیٹے محترم عبدالرحیم خالد صاحب کو اُن کی ڈائری میں تحریر کرکے دی تھیں۔ ان سنہری ارشادات میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ٭ […]

مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب درویش قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 2011ء میں مکرم عبدالباسط بٹ صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے محترم شیخ نصیرالدین احمد صاحب کا وہ خط شامل کیا ہے جو انہوں نے مضمون نگار کے والد محترم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب درویشِ قادیان کی وفات پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خدمت میں ارسال […]

تلاش رشتہ اور خوابوں کا سلسلہ

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری فروری 2011ء میں محترم مولانا عبدالباسط شاہد صاحب نے رشتہ کی تلاش کے حوالہ سے ایک مختصر مضمون میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ خوابوں کی حقیقت سے متعلق ماہرینِ نفسیات کی تحقیق جاری رہتی ہے۔ قرآن مجید میں بھی خوابوں ذکر ہے اور اس سے اندازہ […]

حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خانصاحبؓ گوڑیانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9جون 2011ء میں حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خاں صاحبؓ گوڑیانی (ملازم ممباسہ) کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خاںؓ گوڑیانی تحصیل جھجھر ضلع رہتک کے رہنے والے ایک پٹھان تھے۔ آپ نے کتاب ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ سے متاثر ہو کر احمدیت قبول کی۔ اُن دنوں آپ کڑیانوالہ ضلع […]