حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہؓ کی قبولیت دعا کے ایمان افروز واقعات

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2011ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا اور حفاظتِ الٰہی کے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ = 1907ء میں حضرت مسیح موعودؑ نے نوجوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی […]

عشق و وفا کی ڈور سے خود کو باندھ لیا جب عروہ سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’عشق کی ڈور‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: عشق و وفا کی ڈور سے خود کو باندھ لیا جب عروہ سے تب سے ہم پر اللہ کے انعام اکرام اترتے ہیں اشکوں کی برسات میں […]

سلام کا نام لوحِ زندگی پہ ثبت ہو چکا ہے

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں قائم ایسوسی ایشن کے آئن لائن ماہنامہ ’’المنار‘‘ مئی 2011ء میں جناب ڈاکٹر سعید اختر درانی صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ مضمون مکرم محمد زکریا ورک صاحب کی کتاب ’’مسلمانوں […]

حضرت احمد سرہندیؒ مجدد الف ثانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2011ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے بارھویں صدی ہجری کے مجدّد حضرت احمد سرہندیؒ (مجدّد الف ثانی) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ سرہند قلعہ کی بنیاد اور آبادی کا آغاز 760ھ کو بتایا جاتا ہے۔ یہ قلعہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ […]

صبر کی سائنسی اور طبّی حکمتیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13جون 2011ء میں محترم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب نے صبر کی سائنسی اور طبّی حکمتوں کے حوالہ سے ایک مضمون قلمبند کیا ہے۔ ٓٓ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس( مصیبت ) پر صبر کر جو تجھے پہنچے ۔یقینا یہ بہت اہم باتوں میں سے ہے۔(لقمٰن18:) دنیا میں انسان کو مختلف قسم […]

کرن کرن میں جہاں اک پیام پنہاں ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں جامعہ احمدیہ کے حوالہ سے کہی جانے والی ایک طویل نظم بعنوان ’’یہ صبحِ نو کی علامت یہ روشنی کا عَلم‘‘ شائع ہوئی ہے۔ محترم رشید قیصرانی صاحب کی اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ صبحِ نو کی علامت یہ روشنی کا عَلم کرن کرن میں […]

ڈاکٹر عمر احمد شہید

ڈاکٹر عمر احمد صاحب 28مئی 2010ء کو لاہور کی احمدیہ مساجد میں ہونے والی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہوئے۔ آپ 13؍جولائی1979ء بروز جمعہ مکرم ڈاکٹر عبدالشکور میاں صاحب سابق صدر حلقہ سمن آباد لاہور کے ہاں پیدا ہوئے۔ مکرم چوہدری عبدالستار صاحب مرحوم سابق صدر سمن آباد آپ کے دادا اور حضرت منشی عبدالعزیز […]

میرے جسم تم پہ نثار ہوں ، میرے خون تم پہ مباح رہیں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں سانحۂ لاہور کے حوالہ سے مکرم حبیب الرحمن ساحر صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو پاکستان کے حکمرانوں کے نام تعریض کے طور پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: میرے جسم تم پہ نثار ہوں ، میرے خون […]

محترم چودھری اعجاز نصراللہ خان صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اکتوبر 2010ء میں مکرم زکریا نصراللہ خانصاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم چودھری اعجاز نصراللہ خانصاحب شہید کا ذکرخیر کیا جو 28مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ محترم چودھری اعجاز نصراللہ خانصاحب کی عمر 83 برس تھی۔ آپ 6؍ اکتوبر 1927ء کو […]

عشق کے مکتب میں پڑھتے ہیں وفاؤں کا نصاب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2010ء میں مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس بیگم صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب عشق کے مکتب میں پڑھتے ہیں وفاؤں کا نصاب لکھتے رہتے ہیں لہو سے اپنے کچھ رنگین باب کیسی رنگینی لئے ہے اہلِ دل کی ہر کتاب بخت پہ اپنے بہت نازاں ہوا رُودِ چناب اس کے پہلو میں […]

محترم میاں مبشر احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 اکتوبر 2010ء میں مکرمہ ن۔ مبشر صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنے خاوند محترم میاں مبشر احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 28 مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ 28مئی 2010ء کے ایک ہی دن میں کتنے گھروں کے سائبان اٹھ گئے۔ […]

اُس شوخ کا گو ہم پہ کرم بھی ہے ستم بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2010ء میں مکرم محمود الحسن صاحب کی غزل شائع ہوئی ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: اُس شوخ کا گو ہم پہ کرم بھی ہے ستم بھی ہم اہلِ محبت کے لئے شہد ہے سم بھی ہم اہل وفا ہیں اسی امید پہ قائم وا ہو گا کبھی ہم پہ […]

محترم عبدالرشید خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب (ایڈیٹر روزنامہ الفضل ربوہ) کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم عبدالرشید خان صاحب کا تفصیل سے ذکرخیر کیا ہے۔ محترم عبدالرشید خان صاحب ایک حلیم الطبع فراخ دل، محنتی اور ہمدرد خلائق وجود تھے۔ یہی وجہ تھی […]

سیّد عاشقاں سرور دلبراں – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 2010ء میں مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: سیّد عاشقاں سرور دلبراں تیرے قدموں کے جب سے پڑے ہیں نشاں جادۂ عشق پر ہے بہار جناں جُز ترے کون ہے جان جانان جاں شافع عاصیاں ساقیٔ تشنگاں خاتم […]

ستارہ ذوالسنین ۔ دمدار ستارہ

یہ سنّت اللہ ہے کہ کسی بھی مامور کے ظہور کے وقت آسمان پر نشانات کا ظہور بھی ہوتا ہے اور ایسا ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت ظہورپذیر ہوتا رہا۔ تاریخ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر بھی ایک دمدار ستارہ ’’ذوالسنین‘‘ آسمانی نشان کے طور پر […]

ثُریا ہے جس کے لئے سرنگوں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرم ناصر احمد سید صاحب کے کلام بعنوان ’’اک خدا‘‘ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ثُریا ہے جس کے لئے سرنگوں مسیحا کا اس کو منارہ کہوں زمیں کے کنارے سمٹنے لگے وہ قدموں سے تیرے لپٹنے لگے ہمارا لہو ہار سکتا نہیں کوئی غم ہمیں […]

مکرمہ سلیمہ اختر صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اکتوبر 2010ء میں مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب نے اپنی والدہ محترمہ سلیمہ اختر صاحبہ (اہلیہ محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب) کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ میری امی 22فروری 1935ء کو معروف شاعر مکرم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب شادؔ کے ہاں پیدا ہوئیں جنہوں نے جلسہ سالانہ 1926ء کے موقعہ […]

حضرت چوہدری ظفراللہ خان صاحب کی عظیم شخصیت کا اعتراف

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2010ء میں مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا مرسلہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں دو دانشوروں جناب احسان دانش اور جناب اقبال اخوند کے خودنوشتوں میں حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے بارے میں پیش کردہ اظہار خیال کو نقل کیا گیا ہے۔ جناب احسان دانش ’’جہان دگر‘‘ […]

پُرکیف نظاروں کی طرح سامنے آؤ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: پُرکیف نظاروں کی طرح سامنے آؤ تم چاند ستاروں کی طرح سامنے آؤ ہو جائے زمانہ تیرے کردار سے روشن عظمت کے مناروں کی طرح سامنے آؤ اب ڈوبتی کشتی کے […]

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی شفقتوں کے بیان میں مکرم میجر (ر) منیر احمد فرخ صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 و 15 دسمبر 2010ء میں شائع ہوا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ میٹرک کے بعد ٹی آئی کالج ربوہ میں داخلہ ملا اور حضرت پرنسپل صاحب کو پہلی نظر دیکھا […]

خلافت کے پرتَو میں بیٹھے یہاں – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی 2010ء میں مکرم محمد ہادی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خلافت کے پرتَو میں بیٹھے یہاں ستاروں سے آگے کا دیکھا جہاں خلافت نبوت کے منہاج پر خدا کی عنایات کا ہے نشاں عقائد ، معارف ، حقائق ہوئے وجودِ خلافت […]

اطاعت خلافت کے نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 دسمبر 2010ء میں مکرم نصیر احمد انجم صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں اطاعتِ خلافت کی قابل تقلید مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ ٭ خلفاء کرام کا اپنا نمونہ تو یہ ہے کہ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل کے متعلق حضرت مسیح موعودؑنے فرمایا تھا: ’’وہ ہر امر میں میری اس […]

دل غم سے چور چور ہے آنکھ اشکبار ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اگست 2010ء میں ڈاکٹر محمد عامر خان صاحب کے کلام میں سے انتخاب پیش ہے: دل غم سے چور چور ہے آنکھ اشکبار ہے ہر اک نفس اداس ، فضا سوگوار ہے ردّ عمل کمال ہے ہر احمدی کا آج شدت ہے نہ بغاوت ، نہ چیخ و پکار ہے جو […]

لیکن ہمیں ان کی بڑی پرواہ ہے

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں قائم ایسوسی ایشن کے آئن لائن ماہنامہ ’’المنار‘‘ مئی 2011ء میں محترم چوہدری محمد علی صاحب کا بیان کردہ ایک واقعہ شامل اشاعت ہے جس سے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی جرأت اور فراست پر روشنی پڑتی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ […]

ایک تھی گمنام بستی ، ہے انوکھا یہ نشاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم ’’یہ سائبان‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ایک تھی گمنام بستی ، ہے انوکھا یہ نشاں گونجتی ہے ساری دنیا میں صدائے قادیاں اس کے کوچے میں مسیحائے زماں کے نقش پا آسماں سے ہے […]

پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم صاحبہ

مخالفین خوب شور مچاتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم صاحبہ پوری نہیں ہوئی حالانکہ اپنی جزئیات کے لحاظ سے پوری ہونے والی یہ پیشگوئی ایک حیرت انگیز اور ایمان افروز نشان ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 اگست 2010ء میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع […]