وفادار کتّے اور ان کا استعمال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مارچ 2006ء میں مکرم بریگیڈیئر (ر) سید ممتاز احمد صاحب وفادار کتّوں کے استعمال سے متعلق اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ کتا خونخوار ہونے کے ساتھ ساتھ وفادار بھی ہے۔ چنانچہ خونخوار ہونے کی وجہ سے اس کو حفاظتی کاموں میں بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اپنی عقل اور قوّت شامہ کی […]

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

بزرگ مربی سلسلہ محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب 24؍اگست 2006ء وفات پاگئے۔ آپ 5؍مئی 1923ء کو قادیان میں مکرم علم الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ 5؍مارچ 1946ء کو وقف قبول ہوا۔ آپ کی دینی خدمات کا عرصہ نصف صدی سے زائد ہے۔ اردو، پنجابی، سواحیلی، عربی، فارسی، عبرانی، انگریزی اور لوگنڈا زبانوں پر […]

ملک مشتاق احمد صاحب سگُّو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 06 20ء میں مکرم حفیظ احمد خالد صاحب اور 28؍جون 2006ء کے شمارہ میں مکرم حکیم محمد افضل فاروقی صاحب کے قلم سے محترم ملک مشتاق احمد صاحب سگّو کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم سگّو صاحب1945ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ملک اللہ ڈیوایا صاحب سگّو اپنے علاقہ […]

خلافت ایک نعمت ہے خدائے پاک کا احساں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2006ء میں خلافت کی نعمت سے متعلق مکرم ظہور احمد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خلافت ایک نعمت ہے خدائے پاک کا احساں گروہ مومنین و صالحین کی ہے پہچاں جنہوں نے عہد باندھا اور ہوئے وابستۂ داماں خدا کی گود میں […]

سلائی مشین ۔ ایک مفید ایجاد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2006ء میں سلائی مشین کی ایجاد سے متعلق ایک تفصیلی معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1755ء میں ایک جرمن Charles Weisenthal نے درزیوں کی سہولت کے لئے دہری نوکدار سوئی تیار کی تھی ۔ لیکن سلائی مشین کی ترقی میں پہلا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب انگلستان کے تھامس سینٹ […]

تمہاری ایک جھلک جب کبھی نظر آئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرم محمودالحسن صاحب کی ایک غزل سے انتخاب پیش ہے: تمہاری ایک جھلک جب کبھی نظر آئی زمیں سے تا بہ فلک روشنی نظر آئی ہے بے شمار تصنّع نگارخانوں میں دیارِ حسن میں اِک سادگی نظر آئی مرے رسولؐ کا یہ بھی تو اک کرشمہ ہے […]

محترم پروفیسر میاں عطاء الرحمٰن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اپریل 2006ء میں مکرم لطف الرحمٰن محمود صاحب اپنے والد محترم پروفیسر میاں عطاء الرحمٰن صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ بھیرہ میں یکم اپریل 1905ء کو حضرت میاں کرم الدین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے قبل اگرچہ آپ کے والد محترم حضرت مسیح موعودؑ […]

مکرم خورشید پربھاکر صاحب درویش قادیان کے ناقابل فراموش واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مارچ 2006ء میں مکرم خورشید پربھاکر صاحب (درویش قادیان) کے قلم سے چند ناقابل فراموش واقعات بیان ہوئے ہیں۔ آپ تقسیم ہند کے ایام میں اپنے آبائی گاؤں (ضلع فیصل آباد، پاکستان) آئے ہوئے تھے جہاں آپ کی اہلیہ اپنے اکلوتے بیٹے کو چھوڑ کر وفات پاگئیں۔ چند دن بعد آپ قادیان […]

سہانا ہے سماں تازہ جہاں معلوم ہوتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2006ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’تازہ جہاں ‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سہانا ہے سماں تازہ جہاں معلوم ہوتے ہیں بشکل نو زمین و آسماں معلوم ہوتے ہیں غلامان مسیح وقت ہیں گو ناتواں بندے عزائم میں مگر […]

محترم صدرالدین کھوکھر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اپریل 2006ء میں محترم صدرالدین کھوکھر صاحب کا ذکر خیر اُن کے بھائی مکرم مولانا منیرالدین احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ہمارے والد حضرت میاں قمرالدین صاحبؓ نے 1902ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی توفیق پائی۔ اُن کی وفات 1938ء میں ہوئی جس کے بعد ہم چھوٹے […]

مکرم مرزا منظور احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اپریل 2006ء میں مکرم مرزا منظور احمد صاحب کا ذکر خیر اُن کی اہلیہ مکرمہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم مرزا منظور احمد صاحب 18؍جون 1924ء کو ضلع گجرات کے ایک گاؤں پنڈی لالہ میں حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے جو نہایت نیک، دعاگو اور صاحب […]

حضرت مولوی شیرعلی صاحبؓ کا بلند اخلاق

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ فروری 2006ء میں حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ کے بلند اخلاق کے حوالہ سے مکرم ڈاکٹر عبدالرحمٰن کامٹوی صاحب کا بیان کردہ یہ واقعہ کتاب ’’نجم الہدیٰ‘‘ سے منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب میری عمر تیرہ چودہ سال تھی اور مَیں اُس وقت مذہباً ہندو قوم سے تعلق رکھتا […]

مرے مولا مجھے تُو قادیاں دارالاماں لے جا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مرے مولا مجھے تُو قادیاں دارالاماں لے جا جہاں برسے تھے بارش کی طرح تیرے نشاں لے جا مسیحائے زماں کے مولد و مسکن کو دیکھ آؤں جو بس میں ہو کسی دیوار کے سائے […]

اہرام مصر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ فروری 2006ء میں اہرام مصر کے بارہ میں ایک تفصیلی معلوماتی مضمون مکرم آر۔ایس بھٹی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ پانچ ہزار سال قبل مصر کے شہنشاہوں کی چوتھی نسل بہت ترقی یافتہ تھی۔ بادشاہ کو فرعون کہا جاتا تھا اور انہیں خدا کا درجہ حاصل تھا۔ ویسے فرعون کا بنیادی […]

مکرم ماسٹر بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2006ء میں محترم ماسٹر بشیر احمد صاحب آف چارکوٹ (راجوری) کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب رقمطراز ہیں کہ جب کشمیر میں جموں کے راجہ نے علاقہ کو کشمیریوں سمیت اپنی جاگیر سمجھ رکھا تھا اور ہر قسم کے انسانی حقوق غصب کررکھے تھے، ایسے میں […]

محترم ماسٹر ملک محمد عبداللہ ریحان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مارچ 2006ء میں محترم ماسٹر ملک محمد عبداللہ ریحان صاحب کا ذکرخیر اُن کی بیٹی کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ملک صاحب ضلع سرگودھا کے ایک گمنام گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں ہر طرف جہالت کا دَوردورہ تھا۔ آپ بھی دستور کے مطابق ہوش سنبھالتے ہی زمیندارانہ کاموں میں مصروف […]

آپ ان گلیوں میں گھومے، ان مکانوں میں رہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم ’’پرواز تخیل ‘‘ شامل اشاعت ہے جو MTA پر جلسہ سالانہ قادیان 2005ء کے مناظر دیکھ کر ایک حسرت زدہ دل کی آواز بنی۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: آپ ان گلیوں میں گھومے، ان مکانوں میں […]

آدمی کی قیمت

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ فروری 2006ء میں ایک خوبصورت حکایت بیان کی گئی ہے کہ ایک دفعہ کسی عقلمند سے ایک نوجوان نے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں۔ عقلمند نے نوجوان کو گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا: سچ۔ نوجوان نے معصومیت سے جواب دیا: جی ہاں۔ عقلمند […]

دھیان سنگھ

6؍جنوری 2006ء کے الفضل انٹرنیشنل میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم کے مشہور کھلاڑی دھیان سنگھ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوچکا ہے۔ روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 11؍فروری 2006ء میں بھی دھیان سنگھ سے متعلق ایک مضمون مکرم بابر شبیر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مضمون میں بیان کردہ صرف اضافی معلومات ہی […]

پمپائے (Pompeii)

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پمپائے کا شمار اہم ترین آثار قدیمہ میں ہوتا ہے۔قریباً دو ہزار سال پہلے 79ء میں ایک آتش فشاں کی زد میں آکر مٹی میں دب کر منجمد ہونے سے قبل ایک کامیاب شہر تھا۔ پمپائے کی بنیاد روم سے ڈیڑھ سو میل جنوب مغرب میں آٹھویں صدی قبل مسیح […]

محترم محمد یعقوب امجد صاحب

محترم محمد یعقوب امجد صاحب 31دسمبر 1931ء کو عینوباجوہ ضلع نارووال میں مکرم میاں اللہ دتّہ صاحب سیالکوٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔ پرائمری کے بعد 1942ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔ 1944ء میں زندگی وقف کی لیکن بیماری کی وجہ سے فارغ کئے گئے۔ 1951ء سے 1990ء تک تعلیم و تدریس سے وابستہ […]

خدا سے عہد و پیماں کی علامت ہے مرا پردہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم ’’میرا پردہ‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خدا سے عہد و پیماں کی علامت ہے مرا پردہ سمعنا اور اطعنا کی شہادت ہے مرا پردہ مجھے قرآن کی آواز پر لبیک کہنا ہے سو […]

گھوڑوں کی اعلیٰ اقسام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2007ء میں بریگیڈیئر (ر) سید ممتاز احمد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے جس میں اعلیٰ قسم کے گھوڑوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اٹھارہویں صدی میں برطانیہ میں اعلیٰ جانور پالنے کا شوق شروع ہوا۔ اُس زمانہ میں یہاں گھوڑوں کی کئی نسلیں تھیں جو خوبصورت […]

محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2006ء میں مکرم ریاض احمد چودھری صاحب اپنے سسر محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ 23؍اپریل 1916ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم دہلوی صاحبؓ کو جنوری 1901ء میں قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی جبکہ آپ […]

محترم احمد خان صاحب

محترم احمد خان صاحب 13؍مارچ 1939ء کو مکرم یار محمد خان صاحب بستی مندرانی ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد مختلف کاموں میں مصروف رہے۔ 1969ء میں خوابوں کی بناء پر زندگی وقف کی اور وقف جدید کے تحت بطور معلم خدمت کا سلسلہ شروع کیا جو 36 سال تک […]

محترم محمد احمد فیض صاحب

محترم محمد احمد فیض صاحب 31؍دسمبر 1937ء کو رجوعہ ضلع گجرات میں مکرم امام الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد کراچی میں الیکٹرک فٹر کے طور پر کام شروع کیا لیکن اپنے والد کی تحریک پر 1961ء میں زندگی وقف کردی۔ 1962ء میں دفتر وقف جدید کے تحت خدمت کا سلسلہ شروع […]