محترم محمد یعقوب امجد صاحب

محترم محمد یعقوب امجد صاحب 31دسمبر 1931ء کو عینوباجوہ ضلع نارووال میں مکرم میاں اللہ دتّہ صاحب سیالکوٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔ اگرچہ آپ کے دادا نے 1908ء میں بذریعہ خط احمدیت قبول کرلی تھی لیکن جلد ہی اُن کی وفات ہوگئی۔ 1910ء میں جب آپ کے والد نے قادیان جاکر حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی…

پروفیسر ڈاکٹر سید اختر اورینوی

پروفیسر ڈاکٹر سید اختر اورینوی اردو ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ اختر اورینوی ایک صاحب طرز ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، ناول نگار، تنقید نگار اور شاعر تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ اگست 2005ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب سے محترم پروفیسر صاحب کی شخصیت اور خدمات سے متعلق ایک تفصیلی مضمون…

عظیم مسلمان صوفی کبیرؔ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 23؍اگست 2005ء میں صوفی کبیرؔ کے بارہ میں مکرم شیخ مجاہد احمد شاستری صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ کبیر ایسے عظیم صوفی اور شاعر ہیں جو بیک وقت ہندوؤں، سکھوں اور مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ کے ملفوظات میں تین جگہ کبیرؔ کا ذکر آتا ہے۔…

حضرت مولانا محمد جلال الدین رومیؒ

دنیائے تصوف کی نامور شخصیت جن کی تصنیف مثنوی نے شہرت دوام پائی اور جن کا سلسلہ جلالیہ ترکی، ایشیائے کوچک، ایران اور پاک و ہند میں پایا جاتا ہے، مولانا محمد جلال الدین رومی، اُن کی سوانح پر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2005ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک…

مکرم مولوی عبدالحق صاحب فضل

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 12؍جولائی 2005ء میں مکرم حکیم بدرالدین عامل بھٹہ صاحب نے بعض مرحوم درویشان کا ذکر خیر کیا ہے۔ مکرم مولوی عبدالحق صاحب فضل مکرم احمد دین صاحب آف بڈھاگورایا ضلع سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔ سب سے پہلے آپ کے بڑے بھائی محمد شریف صاحب کو قبول احمدیت کی سعادت حاصل ہوئی اور…

حضرت قاضی محمد یوسف صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2005ء میں مکرم حسان الدین صاحب اپنے والد محترم حضرت قاضی محمد یوسف صاحبؓ سابق امیر صوبہ سرحد کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ ہوتی (ضلع مردان) میں یکم ستمبر 1883ء کو پیدا ہوئے۔ جنوری 1901ء کو بذریعہ خط اور غالباً اسی سال دسمبر میں حضرت مسیح موعودؑ…

فیض احمد فیض

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7مارچ 2005ء میں مکرم آغا میر حسن صاحب کے قلم سے عظیم بین الاقوامی شاعر فیض احمد فیض کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ فیض 13؍فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں گاؤں نارووال کی ایک بستی کالا قادر میں پیدا ہوئے۔ والد سلطان محمد خان بیرسٹر تھے جو سیالکوٹ میں وکالت سے پہلے افغانستان…

حضرت سید مختار احمد شاہجہانپوری صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اکتوبر 2006ء میں حضرت سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کی سیرۃ کے حوالہ سے مکرم لئیق احمد طاہر صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے شماروں 25؍جولائی 1997ء، 29؍جنوری 1999ء، 28؍اپریل 2000ء اور 17؍ستمبر 2004ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بھی آپؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی جاچکی ہے۔…

حضرت چوہدری نعمت اللہ خانصاحب گوہر ؓ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ فروری 2005ء میں مکرم سلیم احمد خالد صاحب کا مرتب کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت چودھری نعمت اللہ خانصاحب گوہرؔ کے حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں۔ آپ 1880ء میں لدھیانہ کے گاؤں پٹھور کے ایک غریب راجپوت خاندان میں محترم حکیم نتھے خانصاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔…

حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ آف دھرم کوٹ بگہ ضلع گورداسپور کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعلان بیعت سے قبل بھی حضورؑ سے تعلق عقیدت رکھتے تھے اور اپنے علاقہ…

محترم مولانا محمد حفیظ بقاپوری صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘قادیان 26 اکتوبر2004ء میں مکرمہ امتہ الباری صاحبہ اپنے والد محترم مولانا محمد حفیظ بقاپوری صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ حضرت مولوی محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری کے بھتیجے تھے۔ آپ کو بھی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بیش قیمت خدمات کی توفیق ملی۔ تقسیم ہند کے وقت حفاظت مرکز…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم و 2ستمبر 2004ء میں مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب نے اپنے والد محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے والد حضرت حافظ فتح محمد خان صاحبؓ مندرانی بلوچ اپنے علاقہ (بستی…

حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ اور ’’چٹھی مسیح‘‘

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ مئی 2004ء میں مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے پنجابی شاعر حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ ’’چٹھی مسیح‘‘ کا ذکر خیر کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحب ؓ کا وطن ترگڑی ضلع گوجرانوالہ تھا۔ آپؓ کی ولادت 1860ء میں ہوئی۔ اپنے والد محترم محمد عثمان صاحب سے قرآن کریم پڑھا اور عام…

عمر خیام

عمر خیام کی رباعیات کے بارہ میں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 27؍اگست 1999ء کے اسی کالم میں مختصر ذکر ہوچکا ہے۔ ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2004ء میں مکرمہ مقصودہ پروین صاحبہ کے قلم سے عمر خیام کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ عمر خیام اپنی رباعیات کی وجہ سے اتنا مشہور ہوئے کہ وہ محض ایک…

مکرم مولانا محمد حفیظ صاحب بقاپوری

روزنامہ الفضل ربوہ 12؍مئی 2004ء میں مکرمہ امتہ الباری قمر صاحبہ اپنے والد مکرم مولانا محمد حفیظ بقاپوری صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ حضرت مولوی محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ کے بھتیجے تھے۔ 1947ء میں حفاظت مرکز کے لئے خود کو پیش کیا۔ بعد میں حضرت مصلح موعود ؓ نے ازراہ…

محترم سیّد محمد شاہ سیفیؔ صاحب

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر سیّد بشارت احمد شاہ نے اپنے والد محترم سید محمد شاہ صاحب سیفیؔ کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ میرے دادا حضرت سیّد سیف اللہ شاہ صاحبؓ پیرو مرشد تھے مگر اوائل عمر میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرلی۔ اُن کی پیدائش…

مکرم چودھری عبدالواحد صاحب

تحریک آزادی کشمیر کے راہنما اور اخبار ’’اصلاح‘‘ کے ایڈیٹر مکرم چودھری عبدالواحد صاحب کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍فروری 2003ء میں مکرم عبدالغفار ڈار صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم چودھری صاحب پنجاب کے رہنے والے تھے اور مدرسہ احمدیہ قادیان کے سکاؤٹ ماسٹر بھی رہ چکے تھے۔ جب آپ…

محترم قلندر مومند صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍فروری 2003ء میں پشتو زبان کے نامور ادیب، شاعر، صحافی، محقق اور تنقید نگار محترم صاحبزادہ حبیب الرحمن صاحب المعروف قلندر مومند صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 4؍فروری 2003ء کو 74 سال کی عمر میں پشاور میں انتقال کرگئے۔ یکم ستمبر 1930ء کو بازیدخیل میں پیدا ہوئے۔ فارسی…

محترم ملک صلاح الدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍فروری 2003ء میں دیرینہ خادم سلسلہ اور ’’اصحاب احمد‘‘ کے مؤلف محترم ملک صلاح الدین صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ2؍فروری 2003ء کو قریباً 91 سال کی عمر میں لدھیانہ میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت ملک نیاز محمد صاحبؓ کے فرزند تھے۔ آپ کو 1938ء تا 1941ء تک حضرت…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب – پہلے یورپین واقف زندگی اور مبلغ احمدیت

پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس…

پنجاب میں نعت گوئی کے پیش رَو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مئی 2003ء میں مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب اپنے مضمون میں ایک انعام یافتہ کتاب کتاب ’’تذکرہ نعت گویان اردو‘‘ (از پروفیسر محمد یونس شاہ)کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ اردو نعت گوئی کا اوّلین اعزاز حیدرآباد دکن کے سلطان محمد قلی قطب شاہ (وفات 1611ء) کو حاصل تھا لیکن پنجاب…

حضرت شیخ سعدی شیرازیؒ

ایران کے عظیم صوفی شاعر حضرت سعدی شیرازی کے بارہ میں مکرم توقیر احمد آصف صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جون 2003ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپؒ کا نام مشرف الدین بن مصلح الدین عبداللہ ہے۔ سن ولادت قریباً 606ھ بنتا ہے۔ شیراز کے ایک بااثر خاندان سے تعلق تھا۔ والد کا تعلق…

مرزا اسداللہ خاں غالبؔ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2003ء میں اردو کے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خاں غالبؔ کی سوانح و شاعری کا بیان مکرم فرخ شاد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ غالبؔ کا تعلق وسط ایشیا کے رہنے والے ایبک ترکمانوں کے خاندان سے تھا جس نے ہندوستان ہجرت کی۔ آپ 27؍دسمبر 1797ء کو آگرہ میں…

تعارف کتاب ’’درِّ ثمین فارسی‘‘

تعارف کتاب ’’درِّثمین فارسی‘‘ (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 22 مارچ 2019ء) سرورق : درِّثمین فارسی۔ (حصّہ اوّل و دوم) مصنّفہ : فارسی منظوم کلام سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پبلشر : لجنہ اماءِاللہ ضلع کراچی شائع شدہ : لندن ایڈیشن : اوّل تاریخ طباعت: جولائی 2018ء تعداد کُل صفحات (دونوں حصّے) : 690…

محترم عبیداللہ علیم صاحب

قبل ازیں 5؍فروری 1999ء اور 15؍ستمبر 2000ء کے شماروں کے اسی کالم میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کا ذکر خیر کیا گیا تھا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 31؍جنوری 2000ء کے شماروں میں آپ کے بارہ میں مکرمہ فرح نادیہ صاحبہ کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بیان کئے جانے والے اضافی…

حضرت کعب بن زھیرؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم خواجہ عبدالعظیم احمد صاحب کے قلم سے قصیدہ بُردہ کے شاعر حضرت کعب بن زھیرؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کا پورا نام ابوعقبہ کعب بن زھیر ابن ابی سلمیٰ مزنی تھا۔ والدہ کا نام کبشہ بنت عمار تھا۔ آپ کو آپکے والد نے…