ٹالسٹائے کی تصانیف

عظیم روسی مصنف ٹالسٹائے کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ یکم ستمبر 2000ء کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 2000ء میں ٹالسٹائے کی بعض تصانیف کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٹالسٹائے نے چھوٹی بڑی نوے کتب تصنیف کیں۔ پہلی تصنیف ’’بچپن‘‘…

حضرت یونس امرے علیہ الرحمۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2000ء میں ترک صوفی شاعر حضرت یونس امرےؒ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم ڈاکٹر محمد جلال شمس صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت یونس امرےؒ کے حالات زندگی پر یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ خیال ہے کہ آپؒ 1238ء میں پیدا ہوئے اور 1320ء میں وفات پائی۔…

اکبرؔ الٰہ آبادی

سید اکبر حسین رضوی 15؍نومبر 1846ء کو ضلع الٰہ آباد کے قصبہ باڑہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید تفضل حسین ایک صوفی منش درویش تھے، والدہ بھی نہایت پرہیزگار تھیں۔ آپ نے عربی، فارسی اور ریاضی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ پھر سرکاری مدرسوں سے پندرہ برس کی عمر میں فارغ…

حضرت حکیم مولانا عبیداللہ بسملؔ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2002ء میں حضرت حکیم مولانا عبیداللہ بسملؔ صاحبؓ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت حکیم عبیداللہ بسمل صاحب 1852ء میں پیدا ہوئے اور 29؍ستمبر 1938ء کو آپؓ نے وفات پائی۔ آپؓ بیسویں صدی کی ایک ممتاز علمی شخصیت…

حضرت ڈاکٹر فیض علی صابر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مارچ 2002ء میں حضرت ڈاکٹر فیض علی صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون مکرم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے والد مولوی عبدالغنی نومسلم (سابق سردار رمپ سنگھ) کا اصل وطن حجرہ شاہ مقیم علاقہ قصور تھا۔ جبکہ دادا سردار صوبہ سنگھ سکھوں کی فوج…

محترم مرزا سیف اللہ خان فاروق صاحب

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے دورِخلافت میں جن شعرائے احمدیت کو ممتاز مقام حاصل ہوا اُن میں محترم مرزا سیف اللہ خان فاروق صاحب بھی شامل ہیں۔ آپ ایک قادرالکلام شاعر تھے جن کی دلآویز نظمیں جماعت احمدیہ کے جرائد و رسائل کے علاوہ برصغیر کے مشہور اخبارورسائل میں بھی بکثرت شائع ہوئیں اور مقبول…

حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتاسیؓ

حضرت منشی گلاب دین صاحب کا تعلق رہتاس ضلع جہلم سے تھا۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں آپؓ کا نام 313 اصحاب میں 34ویں نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مضمون ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں مکرم ملک مقصود احمد صاحب رہتاسی کے قلم سے…

حضرت ابوسعید عرب صاحبؓ

حضرت ابوسعید عربؓ رنگون (برما) میں تجارت کرتے تھے کہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ کی کشش دسمبر 1902ء میں قادیان کھینچ لائی۔ ستمبر 1904ء میں آپؓ نے رنگون سے ہی حضورؑ کی خدمت میں تحریری بیعت ارسال کی۔ آپؓ کے معلوم حالات و واقعات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ…

حضرت حسن رہتاسی صاحبؓ

ماہنامہ ’’الھدیٰ‘‘ سویڈن اگست 2001ء میں مشہور شاعر حضرت حسن رہتاسی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کا نام حسن دین رہتاسی تھا اور نام سے مناسبت کی وجہ سے حسنؔ تخلص کرتے تھے۔ آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کا صحابی…

حضرت خنساء رضی اللہ تعالیٰ عنھا

حضرت خنساء عرب کی وہ مشہور شاعرہ ہیں جنہیں اسلام کی بے مثال خدمت کی توفیق عطا ہوئی۔ قبیلہ مُضَر کے خاندانِ سُلَیْم سے تعلق تھا اور نجد کی رہنے والی تھیں۔ اصل نام تمامر تھا۔ عمرو بن الثرید بن رباح کی بیٹی تھیں۔ والد اور دو بھائی بنوسُلَیْم کے سردار تھے۔ آپؓ کے مختصر…

حضرت حسان بن ثابتؓ

حضرت حسان کو ادب کی اصطلاح میں مخضرمی شاعر کہتے ہیں۔ یعنی ایسا شاعر جس نے جاہلیت کے زمانہ میں اور پھر اسلام کی آمد کے بعد بھی عمدہ اشعار کہے۔ آپ کا لقب ہے ’’اَشْعَرُ شُعَرَاء الْمُخَضْرَمِیْن‘‘ (یعنی مخضرمی شعراء میں سے سب سے بڑا شاعر)۔ آپ مدینہ میں آباد بنونجار کے قبیلہ خزرج…

خواجہ میر دردؒ

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ نے ’’اردو کلاس‘‘ میں محاوروں کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ میر دردؒ کے بارہ میں فرمایا:- ’’میر درد بھی محاوروں کے بادشاہ ہیں، ان کی زبان ٹکسالی زبان ہے۔ وہ بہت بلند پایہ اور بہت اونچے شاعر تھے اور ان کی زبان بہت پیاری تھی۔ میر درد، حضرت اماں…

عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…

حکیم مومن خان مومنؔ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍دسمبر 1999ء میں پروفیسر راجہ نصراللہ خان صاحب کے قلم سے حکیم مومن خان مومن کی سیرت و سوانح اور شاعری پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مومن خان 1800ء میں دہلی کے کوچہ چیلاں میں پیدا ہوئے۔ حضرت ولی اللہ شاہ صاحبؒ نے نام رکھا اور کان میں اذان کہی۔ والد…

مومنؔ – ایک باکمال شاعر

حکیم مومن خان مومنؔ 1800ء میں دہلی میں حکیم غلام نبی کے ہاں پیدا ہوئے۔ اسلاف کشمیر سے ہجرت کرکے 1761ء میں دہلی وارد ہوئے تھے اور طبابت آبائی پیشہ تھی چنانچہ شاہی حکماء میں جگہ ملی۔ مومنؔ کے والد بھی حاذق طبیب اور مذہب سے گہرا لگاؤ رکھنے والے تھے۔ مومنؔ کی ابتدائی تعلیم…

جناب الطاف حسین حالیؔ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 1999ء میں اردو کے نامور شاعر جناب الطاف حسین حالیؔ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرمہ طلعت بشریٰ صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حالیؔ 1835ء میں پانی پت میں خواجہ ایزد بخش انصاری کے ہاں پیدا ہوئے۔ بادشاہ غیاث الدین بلبن کے عہد میں آپ کے ایک بزرگ…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 2002ء میں ہفت روزہ ’’لاہور‘‘ لاہور کے مدیر محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کا اصل نام چودھری محمد صدیق تھا۔ والد حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خان صاحبؓ زیرہ ضلع فیروزپور کے زمیندار گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہیں 1905ء میں قبول احمدیت کی…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ…

محترم ثاقب زیروی صاحب

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے سہ ماہی ’’النداء‘‘ مارچ تا جون 2002ء میں مکرم سعید احمد مجید صاحب کے مضمون میں محترم ثاقب زیروی صاحب کے بارہ میں معروف شاعر احمد فراز صاحب کے حوالہ سے لکھا ہے: ’’ثاقب زیروی جیسے لوگ محض شخصیتیں نہیں تہذیبیں ہوا کرتی ہیں۔ ان کو سنبھالے رکھنا اور ان…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2002ء میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم منصور احمد ظفر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ کا ذکر خیر قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 2؍اکتوبر 1998ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ ذیل میں وہ باتیں پیش ہیں جو…

جلسہ سالانہ 1960ء کی ایک یادداشت – بحوالہ حضرت مصلح موعودؓ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 22 فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5نومبر 2012ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے ایک تاریخی مضمون شامل اشاعت ہے جو جماعت احمدیہ کے 68ویں جلسہ سالانہ کے حوالہ سے لکھا گیا ہے۔ یہ جلسہ سالانہ (جو کہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں 28,27,26 دسمبر 1959ء کو منعقد ہونا تھا…

اردو کی خودنوشت سوانح عمریوں میں احمدی احباب کا ذکر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 1999ء میں ’’اردو کی خودنوشت سوانح عمریوں میں شامل بعض احمدی احباب کا ذکر‘‘ ، مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اگرچہ بیسویں صدی کے آغاز سے جماعت احمدیہ کا نام مختلف انداز سے اردو ادب میں شامل رہا ہے۔ مثلاً سر رضا علی اپنی خود…

محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1999ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب ظفر کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم راجہ صاحب ہجکہ (بھیرہ) میں محترم راجہ غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ مولوی فاضل کے علاوہ…

محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1999ء میں مکرم میر احمد صادق صاحب اپنے والد محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ دراز قامت اور نہایت وجیہہ شکل و صورت کے مالک تھے۔ لباس میں شیروانی، پاجامہ اور ترکی ٹوپی استعمال کرتے، ہاتھ میں قیمتی چھڑی رکھتے۔…

محترم عبدالسلام اختر صاحب

معروف احمدی شاعر محترم عبدالسلام اختر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم امتیاز احمد جامی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍مئی 1999ء میں شامل اشاعت ہے۔ محترم عبدالسلام اختر صاحب حضرت چودھری علی محمد صاحبؓ (بی اے. بی ٹی) کے ہاں 14؍جولائی 1916ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نانا حضرت حافظ مولوی…

محترم مولانا نور محمد نسیم سیفی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 1999ء میں سابق ایڈیٹر الفضل محترم مولانا نور محمد نسیم سیفی صاحب کا ذکر خیر مکرم چودھری محمد ابراہیم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار کو 1984ء کے بدنام زمانہ آرڈیننس کے بعد سے پاکستان کی مختلف عدالتوں میں محترم سیفی صاحب کی معیت حاصل رہی۔ پہلے آپ…