سیرت حضرت مسیح موعودؑ از حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2004ء میں حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کی حضرت مسیح موعودؑ سے متعلق بعض روایات شائع ہوئی ہیں۔ ٭ حضور علیہ السلام پرندوں کا گوشت بہت پسند فرمایا کرتے تھے۔ خصوصاً بھٹڑ ، تلیر اور ممولا۔ ممولا کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ یہ درد گردہ کے لئے بہت مفید ہے۔…

مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی کی یادیں

مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی اُسی دن ربوہ آگئے تھے جب 20؍ستمبر 1948ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور پہلی نماز ظہر پڑھائی تھی۔ آپ لکھتے ہیں کہ خاکسار نے 1954ء میں میٹرک کر لیا تھا اور پھر 1954ء سے 1995ء تک 41؍سال نظارت بیت المال آمد میں…

ہدایت کیلئے اصحاب احمدؑ کی قبولیتِ دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جنوری 2004ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض اصحاب کی ایسی دعاؤں کی قبولیت کا ذکر (مرتبہ:عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت سے نوازا اور انہوں نے مسیح الزمان یا خلیفۂ وقت کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت جان محمد صاحبؓ…

حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت مبارکہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 2004ء میں ایک تفصیلی مضمون (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ مبارکہ بیان کی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے دادا کی عالی ہمتی حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعودؑ سنایا…

حضرت مسیح موعودؑ کا اکرام ضیف

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2003ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے مہمان نوازی کے بعض واقعات بیان کئے ہیں۔ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب کبھی مہمان زیادہ ہوتے تو حضورؑ گول کمرہ کے فرش پر مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتے۔ کئی دفعہ مَیں نے حضورؑ کے…

حضرت منشی محمد اروڑے خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 14؍نومبر 2003ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت منشی محمد اروڑے خان صاحبؓ آف کپور تھلہ کے بعض واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت منشی صاحب ایک معمولی نوکری سے تحصیلداری تک پہنچے اور ریاست کی طرف سے خانصاحب کا خطاب حاصل کیا۔ پھر جبراً پنشن لے…

حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 و 27؍اکتوبر 2003ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کے بعض ایمان افروز واقعات اور پُرمعارف ارشادات (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ نے مجھے پہلا روزہ رکھنے کی اجازت بارہ یا تیرہ…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکسار

حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا بیان ہے: ’’والد صاحب نے اپنی عمر ایک مغل کے طور پر نہیں بلکہ ایک فقیر کے طور پر گزاری‘‘۔ قادیان کے کنہیا لعل صرّاف سے ایک بار حضورؑ نے بٹالہ جانے کے لئے یکّہ کروانے کو فرمایا۔ جب حضورؑ یکہ میں سوار ہوکر نہر پر پہنچے تو آپؑ…

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2002ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے بعض صحابہؓ کے بیان فرمودہ منتخب واقعات مرتب کئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔ حضرت ڈاکٹر عبداللہ صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ مَیں حضرت اقدسؑ سے نیاز حاصل کرنے کے لئے لاہور…

جلیں گے وقت کے ہر موڑ پہ دیئے اُس کے – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مارچ 2002ء کی زینت مکرم رشید قیصرانی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جلیں گے وقت کے ہر موڑ پہ دیئے اُس کے تمام منزلیں اُس کی ہیں، راستے اُس کے وہی تو تھا کہ جو سلطانِ حرف و حکمت تھا قلم کرشمہ تھا اور حرف معجزے اُس کے…

سیرۃ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’میری تائید میں اُس نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ … اگر مَیں ان کو فرداً فرداً شمار کروں تو مَیں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں‘‘۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون و 13؍جون 2002ء میں مکرم…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیت دعا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃالامام‘‘ (مطبوعہ 1897ء) میں فرماتے ہیں: ’’مَیں کثرت قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہوں۔ کوئی نہیں جو اِس کا مقابلہ کرسکے۔ مَیں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میری دعائیں تیس ہزار کے قریب قبول ہوچکی ہیں اور ان کا میرے پاس ثبوت ہے۔‘‘ حضرت مسیح موعود علیہ…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مارچ 2002ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب حقیقۃالوحی سے یہ ارشاد منقول ہے: ’’ایک دفعہ میرے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی نسبت مجھے خواب میں دکھلایا گیا کہ ان کی زندگی کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں جو زیادہ سے زیادہ پندرہ دن ہیں۔ بعد میں وہ…

حضرت مسیح موعودؑ کی خدام سے شفقت

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 22 مارچ 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ28ستمبر 2012ء میں مکرم فخرالحق شمس صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اپنے خدام سے غیرمعمولی محبت و شفقت کی تصویرکشی کی گئی ہے۔ ٭ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح…

حضرت مسیح موعودؑ کے مقولے

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ اکتوبر 2001ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کے بعض مقولے بیان فرمائے ہیں جو حضورؑ اپنی عام بول چال میں اکثر ا ستعمال فرمایا کرتے تھے۔ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام جب کوئی مفید تحریک جاری فرماتے تو فرماتے ’’انبیاء…

حضرت مسیح موعودؑ کی طبابت

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ فرماتے ہیں: ’’مریضوں کی شفا یعنی جسمانی شفا کا تعلق بھی حضرت مسیحؑ کے ساتھ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو بھی شفا بخشی گئی۔ اور علم طب بھی تھا۔ آپؑ کی دعا کے علاوہ دواؤں سے بھی بہت لوگوں نے شفا پائی‘‘۔ (ترجمۃالقرآن کلاس نمبر 74)…

سیرت حضرت مسیح موعودؑ

سال 1901ء کے پیش آمدہ احوال کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے چند روح پرور واقعات (مرتّبہ: مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 2001ء کی زینت ہیں۔ ٭ کتاب ’’اعجازالمسیح‘‘ کی تصنیف کے دوران 15؍فروری کو سکول کے طلبہ کا ایک کرکٹ میچ تھا۔ حضورؑ کے ایک صاحبزادہ نے…

حضرت مسیح موعودؑ کی عبادت الٰہی

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2001ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کی تقریر کا ایک حصہ پیش کیا گیا ہے جس میں آپؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی عبادتِ الٰہی کے بارہ میں اپنا مشاہدہ بیان کیا تھا۔ آپؓ رقمطراز ہیں کہ حضورؑ نماز باجماعت وغیرہ کے مواقع پر لوگوں کے سامنے اپنے خشوع و خضوع…

حضرت مسیح موعودؑ کی کونسی ادا پیاری لگی!!

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2000ء میں اخبار ’’الحکم‘‘ 26؍دسمبر 1935ء سے ایک مضمون منقول ہے جس میں اس سوال کے جواب میں کہ ’’آپؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کونسی ادا پیاری لگی؟‘‘ بہت سے صحابہؓ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور یہ مضمون ایک خوشنما اور خوشبودار گلدستہ کی…

خواب میں زیارتِ رسولﷺ

حضرت سید عزیز الرحمن صاحب بریلوی کا بیان ہے کہ ایک دفعہ میرے ایک تایا زاد بھائی سید فیروز شاہ صاحب قادیان آئے ۔ وہ قاری بھی تھے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کو قرآن شریف سنایا۔ آپؑ سن کر بہت خوش ہوئے۔ پھر انہوں نے عرض کی کہ حضور! مَیں چاہتا ہوں کہ رسول…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ صحبت و سیرت کے تاثرات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 1999ء میں حضرت مولانا شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ کا ایک مضمون اخبار ’’الحکم‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے جس میں آپؓ نے حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ کی زبان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ نے 27؍دسمبر 1899ء کو مسجد…

اعجاز مسیحائی – اعجازی شفا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 1999ء میں 24؍مارچ 1999ء کو منعقد ہونے والی اردو کلاس کی باتیں (مرتبہ: مکرم حافظ عبدالحلیم صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ اس کلاس میں مکرم چودھری انور احمد صاحب کاہلوں کا مرسلہ یہ واقعہ حضور انور (خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) نے سنایا کہ یہاں ہماری لجنہ کی بڑی ایکٹو ممبر ہیں…

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کے انعامی چیلنج

اکثر علمی اور دینی حلقوں کی طرف سے حضرت مسیح موعودؑ کی شدید مخالفت کی گئی اور آپؑ کی طرف سے تقسیم کئے جانے والے خزائن کو قبول کرنے سے انکار کردیا گیا۔ حضورؑ نے اپنے علم کلام کی فوقیت کو اس طرح بھی ثابت کیا کہ مختلف مسائل پر انعامی چیلنجوں کا اعلان کیا…

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اخلاق کریمانہ (عیادتِ مریض)

آنحضرت ﷺ نے ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کے بیان میں عیادت مریض کو اوّلیت دی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب قرار دیا ہے۔ خود آنحضرت ﷺ مریض کی عیادت میں مسلم و غیرمسلم کا کوئی امتیاز روا نہ رکھتے تھے۔ آپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ…

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ چکوال ضلع جہلم کے رہنے والے تھے اور راولپنڈی میں دکان کرتے تھے۔ آپ کے خودنوشت حالات جو مکرم ملک محمد اکرم صاحب نے مرتّب کئے ہیں، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 1999ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت شیخ صاحبؓ لکھتے ہیں کہ 1892ء میں مَیں راولپنڈی میں تھا جب حضرت…

حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ

حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1998ء میں مکرم مولانا محمد طارق اسلام صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو مکرم مولانا سلطان احمد صاحب کی ایک تصنیف کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس مضمون میں بیان شدہ آپؓ کی سیرۃ کے…