حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ

حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ فروری 1890ء میں محترم پیر میاں عدل دین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے- ستمبر 1905ء میں آپؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت عطا ہوئی اور 3؍ستمبر 1979ء کو آپؓ نے وفات پائی- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20 اگست 1998ء میں آپؓ کا ذکر خیر مکرم…

مقبول درگاہ الٰہی سے درخواست دعا کی شرائط

حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پنجاب کی ایک مشہور درسگاہ سے کسی حافظ صاحب کا عریضہ پہنچا جس کے جواب میں آپ نے اپنے پُرمعارف مکتوب میں اہل اللہ سے دعا کرانے کی بعض شرائط تحریر کرتے ہوئے فرمایا:- ’’دعا میں یہ شرط ہے کہ اس شخص سے جس سے دعا کرانا چاہتا ہے…

جنگ عظیم اوّل سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی پیشگوئیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6،7 و 8؍اپریل 1999ء میں تین اقساط میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے حوالہ سے جنگ عظیم اوّل کے حالات و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ پیشگوئیوں کا وسیع دائرہ حضرت اقدسؑ کو…

ذکرحبیب علیہ السلام

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد حسین صاحب ؓ کی خودنوشت سوانح ’’میری یادیں‘‘ سے کچھ اَوراق روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 1999ء میں منقول ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ تحریر فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت میاں محمد بخش صاحب بٹالویؓ اور تایا پہلے اہلِ حدیث تھے اور جمعہ کی نماز مولوی…

مرشد ربانی کی توجہ کا اثر

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کی ایک تحریر ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 1999ء میں منقول ہے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری بیعت کے ابتدائی سالوں میں ایک صوفی نے یہ معلوم کرکے کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی بیعت کرلی ہے مجھے کہا کہ تم بہت جلد…

حضرت مسیح موعود کے عالم شباب کا دلرباب نقشہ

1859ء کے قریب جب حضرت مسیح موعودـ کی عمر مبارک چوبیس سال تھی، آپ نے عربی میں ایک جامع فقرہ لکھا جو فصاحت و بلاغت کا بھی ایک نہایت عمدہ نمونہ ہے۔ اس کا ترجمہ ہے:- مساجد میرا مکان ہیں، صالحین میرے بھائی ہیں، ذکر الٰہی میرا مال ہے اور خلق خدا میرا کنبہ ہے۔…

حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری 1999ء میں ’’آنحضرتﷺ سے حضرت مسیح موعودؑ کا عشق‘‘ کے موضوع پر مکرم مولانا محمد اشرف عارف صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ جب کبھی آنحضرتﷺ کا نام آیا، حضور علیہ السلام کی آنکھوں میں محبت سے آنسو آگئے۔ آپؑ جب آنحضرتﷺ کا نام اپنی تحریر میں لکھتے تو نام…

ذکرِ حبیب علیہ السلام

حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف صاحبؓ 15 برس کی عمر میں مارچ 1897ء میں اپنے چچا حضرت معراج الدین صاحب عمرؓ (جو 313؍اصحاب میں شامل تھے) کے ہمراہ قادیان گئے اور 5؍مارچ کو بیعت کی سعادت حاصل کی- آپؓ نے اپنی بعض خوبصورت یادیں جلسہ سالانہ 1963ء کے موقع پر بیان کیں جو روزنامہ ’’الفضل‘‘…

حضرت مسیح موعودؑ کا عفو و درگزر

٭ میرٹھ سے ایک اخبار شحنہ ہند حضرت مسیح موعودؑ کی مخالفت میں نہایت گندے مضامین شائع کرتا تھا- اکتوبر 1902ء میں میرٹھ کی جماعت کے صدر حضرت شیخ عبدالرشید صاحبؓ نے قادیان میں حضورؑ کی خدمت میں یہ ارادہ ظاہر کیا کہ وہ اخبار کے مضامین پر عدالت میں نالش کریں گے- یہ سُن…

حضرت مسیح موعودؑ کے شمائل و سیرت

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سیرۃ کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب اپنی تالیف ’’انعامات خداوند کریم‘‘ میں رقمطراز ہیں ’’بجز اس کے کہ حضورؑ کے موئے مبارک حنا شدہ تھے، بڑھاپے کی کوئی علامت نہ تھی … حضور پلکیں جھکائے ہوئے نظر نیچی رکھتے تھے- حضور کو…

حضرت مسیح موعودؑ کی محبت الٰہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جون 1998ء میں شامل اشاعت محترم مولانا عبدالمالک خانصاحب کے مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت اماں جانؓ اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی روایت ہے کہ گھر میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ بکثرت ’سبحان اللہ وبحمدہٖ سبحان اللّہ العظیم‘ کا ورد رکھتے- حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ…

حضرت مسیح موعودؑ اور سرسید احمد خان

حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے دعویٰ سے ایک عرصہ قبل خدمت دین میں منہمک ہوچکے تھے اور اس سلسلہ میں بہت سے مسلمان علماء اور لیڈروں سے بھی آپؑ کی خط و کتابت تھی جن میں سے سرسید احمد خان صاحب کے ساتھ آپؑ کے تعلقات زمانہ سیالکوٹ سے لے کر ان کی وفات تک…

’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ کی “براہین احمدیہ” خصوصی اشاعتوں میں ایک سلسلہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت کا بیان ہے جو مکرم نصراللہ ناصر صاحب نے مرتّب کئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک ذیل میں ہدیہ قارئین ہیں: ٭ ’’ہمیشہ توحید الٰہی صرف الہام ہی سے پھیلتی رہی…

’’براہین احمدیہ‘‘ — اعتراف

’’براہین احمدیہ‘‘ ہندوؤں اور عیسائیوں کی اس جارحانہ یلغار کے جواب میں لکھی گئی تھی جس سے اُس زمانہ کے مسلمان عاجز آ چکے تھے۔ لیکن اس نے جہاں برہموسماج کی تحریک اور عیسائیت کے غلبہ کے دعوے کو زمیں بوس کردیا وہاں مسلمانوں کے بدعقائد کی اصلاح کرکے ہر طبقہ فکر سے داد و…

براہین احمدیہ کی طباعت و اشاعت

براہین احمدیہ کی طباعت کے وقت حضرت مسیح موعودؑ کے سامنے بہت سی مشکلات تھیں۔ ایک گمنام بستی میں آپؑ رہائش پذیر تھے، اشاعتی کاموں کا کوئی تجربہ نہ تھا اور سرمایہ بھی پاس نہ تھا۔ ان ظاہری ناموافق حالات میں آپ نے دعا کی تو الہام ہوا کہ کھجور کا تنا اپنی طرف ہلا…

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر1 ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا دسمبر 1997ء کا شمارہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پُرمعارف کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کے حوالے سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ ’’براہین احمدیہ‘‘ حصہ دوم میں فرماتے ہیں ’’حقیقت میں یہ کتاب قرآن شریف…

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس، ایک ایسے بیدار مغز، منصف مزاج اور حق پسند شخص کا نام ہے جس کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے فرمایا ’’… جب تک دنیا قائم ہے اور جیسے جیسے یہ جماعت لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچے گی ویسی ویسی تعریف کے ساتھ اس نیک نیت حاکم کا…

حضرت حکیم میر حسام الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اور 6 ستمبر 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے اپنے ایک مضمون میں حضرت حکیم میر حسام الدین صاحب سیالکوٹیؓ کی سیرت و سوانح پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے مامورین کی صداقت کے نشانوں میں ایک نشان اُن کے دعویٰ سے…

سیرۃ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی قوت قدسیہ

اَنصار ڈائجسٹ فرخ سلطان محمود (مطبوعہ انصارالدین مئی جون 2012ء) 1895ء میں بذریعہ خط حضرت مسیح موعودؑ کی غلامی میں آنے والے حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ کو 1897ء میں زیارت کا شرف عطا ہوا۔ حضورؑ نے 1898ء میں ایک اشتہار شائع فرمایا جس میں 316 منتخب اصحاب کے نام درج فرمائے ان میں 299…

جَزَاکَ اللہ کہنے سے قبل اَلْحَمْدُللہ

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں‌قائم تنظیم کے ماہنامہ ’’المنار‘‘ اپریل 2011ء میں حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی یہ روایت درج ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے توحید باری تعالیٰ کے موضوع پر خطاب…

’’عشق الٰہی وسے منہ پرولیاں ایہہ نشانی ‘‘ (تذکرہ صفحہ390)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چہرے پر تقدّس اور انوار آسمانی کے نشانات نمایاں تھے۔ چنانچہ ’’تذکرہ‘‘ میں مذکور ایک پنجابی الہام’’عشق الٰہی وسے منہ پرولیاں ایہہ نشانی ‘‘ کے زیرعنوان ایک تفصیلی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اکتوبر 2012ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ حضرت مسیح موعود…

فری میسن کے بارہ میں حضرت مسیح موعودؑ کے چند ارشادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جولائی 2012ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی مجالس میں فری میسن کے ذکراور حضورؑ کے ارشادات کے حوالہ سے ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ = اخبار الحکم 16 نومبر 1901ء کی ڈائر ی میں لکھتا ہے: مفتی محمد صادق صاحب نے شکاگو کے مسٹر ڈوئی کے ایک لیکچر کا خلاصہ سنانا…

تربیت اولادکے عملی نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20؍اپریل 2012ء میں مکرم حافظ عبد الحمید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شاملِ اشاعت ہے جس میں تربیتِ اولاد کے عملی نمونوں کے حوالہ سے چند روشن مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ ٭ آنحضرتﷺ نے نہ صرف اپنی احادیث میں بارہا تربیتِ اولاد کے مضمون کو بیان فرمایا ہے…

حضرت مسیح موعودؑ کے مخالفین کا انجام

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے جنوری، فروری اور مارچ 2011ء کے شماروں میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض مخالفین کے عبرتناک انجام کا تذکرہ مکرم مولانا فضل الٰہی انوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ بعض مخالفین جن کا تذکرہ قبل ازیں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شائع نہیں ہوا تھا، وہ ذیل میں ہدیۂ قارئین…

حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بے لَوث ہمدردیٔ مخلوق کے بارہ میں مکرم فخرالحق شمس صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کا دل اللہ تعالیٰ نے بہت نرم، شفیق، ہمدرد، دوسروں کے کام آنے والا، ہر دم اپنوں اور غیروں کی خیرخواہی سوچنے والا، ہمہ…

حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 اپریل 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ (یکے از صحابہ 313) کی سیرت و سوانح پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت بابو شاہ دین صاحب ولد مکرم میاں شیخ احمد صاحب مرحوم دراصل ساہووالہ ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے لیکن…