حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 30جون 2005ء اور 2؍جولائی 2005ء میں حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم کی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی ہے جو آپ نے مئی 1968ء میں قلمبند فرمائی تھی۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہرؓ 1900ء میں احمدی ہوئے۔ پہلے سرکاری محکمہ آبکاری…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2005ء میں مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ اہلیہ مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب مرحوم مربی سلسلہ کی اپنی شوہر کے متعلق یادوں پر مشتمل ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جسے مکرمہ شازیہ انجم صاحبہ نے مرتّب کیا ہے۔ مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں ایم اے عربی کے فائنل…

مکرم میر عبد الرشید تبسم صاحب کی وفات

مکرم میر عبدالرشید تبسم صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ 22؍اگست 2005ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ آپ نے جولائی 1968ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد پاس کیا اور پھر پاکستان میں بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں کام کرنے کے…

محترم ابو المنیر نورالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جون 2005ء میں مکرم پروفیسر راجا نصر اللہ خان صاحب کے قلم سے محترم ابوالمنیر نورالحق صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم مولانا ابوالمنیر صاحب بیان فرمایا کرتے تھے کہ ’’ہمارے گھر کے حالات سازگار نہیں تھے اور والد صاحب مجھے تعلیم بھی نہیں دلواسکتے تھے، جب ہم…

مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب

سلسلہ کے قدیمی خادم مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 6 جون 2005ء کو بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ دو سال سے زائد عرصہ سے کینسر اور فالج کی وجہ سے صاحب فراش تھے۔ صبر کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرتے رہے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ قادیان میں…

محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب

سابق مربی سلسلہ محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب مورخہ 24مئی 2005ء کو بیلجیم میں بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ کا جسد خاکی ربوہ میں لایا گیا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ آپ مورخہ 13 جنوری 1930ء کو خرادیاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم حسن محمد صاحب معلم…

گیمبیا میں میرا پہلا دن

محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی بطور مبلغ گیمبیا میں پہلے دن کی خودنوشت روداد روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19مارچ 2005ء میں شامل اشاعت ہے۔ گیمبیا، مغربی افریقہ میں سلطنت برطانیہ کی سب سے پہلی نو آبادی تھی اور اس کو فتح کرنے کے بعد برطانیہ نے سیرالیون، گولڈ کوسٹ (غانا) اور نائیجیریا پر…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

مکرم شکیل احمد صاحب صدیقی مربی سلسلہ برکینافاسو (ابن مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب) یرقان کے حملہ کی وجہ سے یکم فروری 2005ء کو بورکینافاسو میں بعمر 29 سال وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمدصدیق صاحبؓ آف میانی کے پوتے تھے۔ مکرم صدیقی صاحب 11؍اکتوبر 1974ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد وقف…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍ستمبر 2005ء میں مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب نے ایک مضمون میں اپنے بھائی مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب کے حالات زندگی اور اعلیٰ اخلاق پر روشنی ڈالی ہے۔ 1990ء کے رمضان المبارک میں مکرم شکیل صدیقی صاحب نے مسجد بیت الحمد سمن آباد لاہور میں اعتکاف کیا اور پھر میٹرک کے…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم حامد مقصود عاطف صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ خوبی جو مَیں نے مشاہدہ کی وہ مکرم شکیل صدیقی صاحب کا خلافت سے عشق تھا۔ حضور انور کے دورۂ بوبوجلاسو کے دوران ان کی اہلیہ شدید علیل اور ہسپتال…

محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 25؍فروری 2005ء میں مکرمہ راضیہ سید صاحبہ نے اپنے والد محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کے تفصیلی حالات اور اُن کی نیک سیرت کے واقعات قلمبند کئے ہیں۔ محترم سید احمد علی شاہ صاحب بطور مربی کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خاں، مظفر گڑھ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا…

مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب

دیرینہ خادم سلسلہ مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب (ر) مربی سلسلہ ابن حضرت فضل کریم صاحبؓ 23ستمبر2004ء کو یوسٹن امریکہ میں بعمر 76 سال وفات پاگئے۔ آپ مورخہ 23مارچ 1928ء کو گوجرانوالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک 1944ء میں اسلامیہ ہائی سکول گوجرانوالہ سے کیا۔ 1950ء میں جامعہ احمدیہ پاس کرنے کے بعد عملی…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم و 2ستمبر 2004ء میں مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب نے اپنے والد محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے والد حضرت حافظ فتح محمد خان صاحبؓ مندرانی بلوچ اپنے علاقہ (بستی…

مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2004ء کے مطابق مکرم مولانا صوفی محمد اسحاق صاحب 4؍اگست کو بعمر قریباً 81 سال وفات پاگئے۔ آپ نماز عصر کے لئے مسجد تشریف لے گئے تھے، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وہاں ہی وفات ہوگئی۔ آپ نے مولوی فاضل اور بی اے پاس کرکے 15؍اگست 1945ء کو زندگی وقف کی۔…

محترم مولانا محمد سعید صاحب انصاری

محترم مولانامحمد سعید انصاری صاحب 9؍ جنوری 2004ء کو 88سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ ایک نہایت محنتی، مخلص اور باوفا خادمِ سلسلہ اور واقفِ زندگی تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم میر انجم پرویز صاحب کے قلم سے محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل…

محترم سید میر مسعود احمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان میں مکرم عبدالرؤف خان صاحب نے اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ محترم میر صاحب سے میرا تعلق اکتوبر1964ء میں قائم ہوا جبکہ آپ کوپن ہیگن ڈنمارک میں بطور مبلغ سلسلہ مقیم تھے اور مَیں جدہ میں اپنی…

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب ابن حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ مورخہ 15 ؍جنوری 2004ء بعمر77 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 5؍ مارچ 1927ء کو حضرت سارہ بیگم صاحبہ کے بطن سے قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے…

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب کی وفات

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب امیر ومشنری انچارج زمبابوے ابن مکرم عطاء اللہ صاحب سابق اسسٹنٹ مینیجر سندھ جیننگ اینڈ پریسنگ فیکٹری 28 دسمبر 2003ء کر ہرارے (زمبابوے) میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ آپ 31 ؍اگست1951ء کو کنری سندھ میں پیدا ہوئے۔ کنری سے ہی میٹرک کا امتحان پاس کر کے 1969ء…

محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کی وفات

محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب مربی سلسلہ 9 ؍جنوری 2004ء بروز جمعۃ المبارک بعمر 88 سال لاہور میں وفات پا گئے۔ آپ موصی تھے، تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 10 مارچ 1916ء بروز جمعہ تحصیل بٹالہ کے ایک گاؤں میں حضرت حکیم مولوی محمد اعظم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم…

محترم عبدالعزیز بھامبڑی صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء میں مکرم راضیہ سرفراز خان صاحبہ اپنے والد محترم عبدالعزیز بھامبڑی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1918ء میں ضلع گورداسپور کے گاؤں بھامبڑ میں پیدا ہوئے۔ اپنی ساری برادری میں آپ کے والد محترم چودھری عبدالکریم صاحب ہی احمدی تھے۔ محترم بھامبڑی…

محترم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر 2003ء میں محترم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب مربی سلسلہ کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے ۔ آپ 12؍اکتوبر 2003ء کو 66 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ آپ حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ماموںزاد بھائی تھے۔ 5؍نومبر 1937ء کو محترم خلیفہ صلاح…

مکرم عبدالکریم خالد صاحب

غانا کے ریجنل مبلغ مکرم عبدالکریم خالد صاحب 9؍ستمبر 2003ء کو بعمر 46 سال وفات پاگئے۔ 13؍ستمبر کو غانا میں ہی تدفین ہوئی۔ آپ 6؍مارچ 1957ء کو غانا میں پیدا ہوئے۔ مکرم عبدالکریم خالد صاحب نے پہلے احمدیہ مسلم مشنری ٹریننگ کالج سالٹ پانڈ سے تین سالہ کورس امتیاز کے ساتھ پاس کیا تو جماعت…

محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اگست 2003ء میں محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ10؍اگست 2003ء کو بعمر 92 سال سرگودھا میں انتقال فرماگئے اور اگلے روز بہشتی مقبرہ کے قطعہ خاص میں تدفین عمل میں آئی۔ محترم شاہ صاحب 2؍دسمبر 1911ء کو گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں محترم سید…

محترم میر مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2003ء میں مکرم عبدالباری صاحب اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ جب آپ کوپن ہیگن میں مربی تھے تو وہاں پہنچنے والے احمدیوں کی ہر ممکن مدد اور خدمت پر مستعد رہتے۔ جب مَیں وہاں پہنچا تو تیس کے قریب…

محترم مرزا رشید احمد چغتائی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2003ء میں مکرم مرزا رشید احمد چغتائی صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 30؍جنوری 2003ء کو بعمر 84 سال ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ 27؍ جولائی 1919ء کو شاہ پورہ ضلع گورداسپور میں مکرم بابا نور احمد صاحب چغتائی کے ہاں پیدا ہوئے جنہوں نے 1921ء میں…

محترم قریشی محمد افضل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2002ء میں مکرم قریشی محمد افضل صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 21؍دسمبر 2002ء کو 88 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پاگئے۔ محترم قریشی صاحب حضرت حافظ محمد حسین صاحب قریشیؓ آف ٹرپئی ضلع امرتسر کے ہاں 2؍اگست 1914ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔ 1934ء میں…