محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2009ء میں بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1972ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی تحریک پر جب خدام پاکستان کے مختلف علاقوں سے سا ئیکلوں پر سالانہ اجتماع پر تشریف لائے تو اُن میں ایک بزرگ…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

مکر م طاہر محمود احمد صاحب اپنے مضمون مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2010ء میں بیان کرتے ہیں کہ محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب ہمارے محلہ دا رالنصر غربی ربوہ میں رہائش پذیر تھے۔ آپ کی زندگی کے شب و روز سامنے رہتے ہیں۔ آپ کا مسجد میں آنا جانا، نرم گفتگو کرنا ،…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب 9؍اکتوبر 2008ء کو بعمر 74 سال وفات پاگئے۔ آپ مکرم عبدالکریم صاحب آف چارکوٹ (ریاست جموں) کے ہاں یکم مئی1934ء کو پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد 9؍اکتوبر 1950ء کو زندگی وقف کی اور جامعہ سے شاہد کی ڈگری پاس کر نے کے بعد یکم مئی 1958ء کو آپ کی…

حضرت ملک سیف الرحمٰن صاحب

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جون 2009ء میں حضرت ملک سیف الرحمٰن صاحب کا ذکرخیر مکرم عبدالغفار ڈار صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ملک صاحب مرحوم حضرت مصلح موعودؓ کے دَور ِ خلافت میں آئے اور بہت جلد اپنے علم وفضل اور اخلاص کی وجہ سے حضور کی خصوصی توجہ کا مورد بن گئے۔ یہ…

جامعہ احمدیہ سے جڑی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2008ء میں محترم مولانا محمد کریم الدین صاحب شاہد سابق ہیڈماسٹرمدرسہ احمدیہ قادیان نے اپنے مضمون میں جامعہ احمدیہ کے حوالہ سے اپنی یادوں کو قلم بند کیا ہے۔ خاکسار کا آبائی وطن محبوب نگر آندھرا پردیش ہے۔ والد مکرم برہان الدین صاحب مرحوم جب پولیس کی سروس سے ریٹائر ہوئے…

محترم مولوی فضل کریم صاحب تبسم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اکتوبر 2008ء میں مکرم محمد احمد فہیم صاحب کے قلم سے محترم مولوی فضل کریم صاحب تبسم کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم مولوی فضل کریم صاحب تبسم کا تعلق راجوری (انڈیا کشمیر) سے تھا۔ آپ کو کئی سال تک سیرالیون میں بطور مربی سلسلہ خدمات بجا لانے کا موقع ملا جہاں…

حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 ستمبر 2008ء میں حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری جماعت احمدیہ کے شگفتہ بیان مقرر، نامور محقق اور مصنف تھے۔ آپ نے جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں متعدد قیمتی کتب کا اضافہ کیا۔ آپ 3ستمبر 1898ء کو پیدا ہوئے۔…

محترم میاں عبدالحیٔ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ر۔ کوثر صاحبہ کے قلم سے محترم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ انڈونیشیا کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب 28؍فروری 1920ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کو وقف کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش…

معلم شریف جمعہ صاحب آف کینیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2008ء میں مکرم مظفر احمد درانی صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے محترم معلّم شریف جمعہ صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ کینیا (مشرقی افریقہ) میں جماعت کا قیام 1896ء میں ہوا تھا۔ میں فروری 1993ء میں بطور مبلغ وہاں پہنچا تو میرا پہلا تقرر ممباسہ میں ہوا جہاں پر مکرم…

محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اپریل 2009ء میں محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ راشدہ فہیم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپ کی سوانح اور شاعری کے بارہ میں ایک مضمون 16؍اکتوبر 1998ء کے اخبار میں الفضل ڈائجسٹ کی زینت بن چکا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتی…

حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2007ء میں مکرم محمد افضل ظفر صاحب کے قلم سے حضرت مولوی ابوالعطاء جالندھری صاحب کی سیرۃ کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت مولوی صاحب کو قرآن کریم سے عشق تھا۔ سفر میں اکثر وقت تلاوت یا مسنون دعاؤں کے ورد میں گزرتا۔ رمضان میں اپنے آرام کا…

محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اگست 2007ء میں مکرم مظفر احمد درانی صاحب کے قلم سے محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب سابق امیر و مربی انچارج کینیا سے میرا پہلا رابطہ خط کے ذریعہ اُس وقت ہوا جب 1992ء میں خاکسار کا تقرر کینیا…

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب کی وفات

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب مورخہ 4مارچ 2007ء کی صبح بعمر 78سال وفات پاگئے۔ آپ مکرم چوہدری مولابخش صاحب کے ہاں 2؍جنوری 1929ء کو پیدا ہوئے۔ مڈل کرکے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور 23؍جون 1946ء کو زندگی وقف کی۔ پھر جامعہ احمدیہ سے مورخہ 22نومبر 1956ء کو شاہد کی ڈگری حاصل کی۔…

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

جماعت احمدیہ کے عربی رسالہ ’’التقویٰ‘‘ لندن دسمبر 2006ء میں محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب کے بارہ میں مکرم موسیٰ اسعد عودہ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مکرم پروفیسر سلطان اکبر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2007ء کی زینت ہے۔ ہمارے محبوب و معزز استاد مولانا…

محترم مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2006ء میں محترم مولانا ظہور حسین صاحب کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو دسمبر 1977 ء میں رسالہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میری پیدائش غالباً 1899ء کی ہے۔ ہم تین بھائی تھے۔ میرے والد محترم شیخ حسن بخش صاحب میرے بچپن میں ہی…

محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 ستمبر 2006ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب نے اپنے سسر محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ محترم مولانا صاحب کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 26؍جنوری 2007ء کے ڈائجسٹ کی زینت بن چکا ہے۔ محترم…

حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب

حضرت مولانا عبدالمالک خانصاحب کے ذکرخیر پر مشتمل آپ کی بیٹی مکرمہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ کا ایک بہت عمدہ مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ 21 و 22جون 2006ء میں شامل اشاعت ہے۔ جب خشک پتے سڑک پر اور نئے پتے درختوں پر نظر آتے ہیں تو مجھے اپنے ابا جان کی آواز کی باز گشت سنائی…

محترم فواد محمد کانو صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2006ء میں مکرم مولانا خلیل احمد مبشر صاحب مربی سلسلہ کی رقم شدہ چند یادیں شائع ہوئی ہیں جن سے محترم فواد محمد کانو صاحب کا ذکرخیر مقصود ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ 1974ء میں جب پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف ایک ظالمانہ مہم کا آغاز ہوا تو ہم نے…

محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر غانا کے قلم سے محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ جب مَیں ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی کا طالبعلم تھا تو محترم بشارت احمد بشیر صاحب بھی کماسی میں مقیم تھے۔…

حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جون 2006ء میں مکرم عبدالحلیم سحر صاحب کے قلم سے حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو دراصل ایسے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہے جو مضمون نگار نے حضرت مولوی صاحب سے سنے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اسی کالم کے متعدد مضامین میں…

مکرم ہارون جالو صاحب

مربی سلسلہ سیرالیون مکرم ہارون جالو صاحب 14؍ستمبر 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ سے 1987ء میں مبشر کی ڈگری حاصل کی تھی اور نہایت اخلاص، فدائیت اور مستعدی کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ آپ موصی تھے لہٰذا تدفین سیرالیون کے مقبرہ موصیان میں عمل میں آئی۔ حضرت…

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

بزرگ مربی سلسلہ محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب 24؍اگست 2006ء وفات پاگئے۔ آپ 5؍مئی 1923ء کو قادیان میں مکرم علم الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ 5؍مارچ 1946ء کو وقف قبول ہوا۔ آپ کی دینی خدمات کا عرصہ نصف صدی سے زائد ہے۔ اردو، پنجابی، سواحیلی، عربی، فارسی، عبرانی، انگریزی اور لوگنڈا زبانوں پر…

مکرم فواد محمد کانو صاحب

مکرم فواد محمد کانو صاحب مربی سلسلہ سیرالیون یکم جنوری 2006ء کو دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگئے۔ آپ یکم جنوری 1956ء کو روکوپور (سیرالیون) کے قریب ایک گاؤں Matantuمیں پیدا ہوئے۔ روکوپور کے احمدیہ سکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ 1974ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی اور 1975ء میں اپنی زندگی وقف…

محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29اکتوبر 2005ء میں مکرم پروفیسر حمید احمد صاحب کے قلم سے جماعت کے ایک بزرگ، مفتی سلسلہ اور جید عالم دین محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب کا ذکر خیر شائع ہوا ہے جو مضمون نگار کے سسر بھی تھے۔ محترم مولانا صاحب 27؍اپریل 2005ء کو تقریباً 94سال کی عمر میں برمنگھم…

حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب

حضرت مولاناعبدالمالک خانصاحب کی وفات پر ان کی سب سے بڑی بیٹی مکرمہ فرحت الہ دین صاحبہ مرحومہ نے یہ مضمون رقم کیا تھا جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 و 28اکتوبر 2005ء میں شائع ہوا ہے۔ ایک شفیق مہربان اور بے مثال باپ جن کا محض باپ ہونا تو خاص خوبی کی بات نہ ہوتی…

مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 ستمبر 2005ء میں مکرم محمود احمد قریشی صاحب اپنے تایازاد بھائی مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر مربی سلسلہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ حضرت ماسٹر محمد علی صاحب اظہرؓ کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ قادیان میں 1930ء میں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد 1945ء میں…