قرآنی پیشگوئی کی مصداق دو نہریں

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جولائی تا ستمبر 2013ء) قرآنی پیشگوئی کی مصداق دو نہریں (ناصر پاشا) اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ اس نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا ہے کہ وہ ایک وقت میں مل جائیں گے۔ (سورۃ رحمن:20) حضرت مصلح موعود تفسیر صغیر کے حاشیہ میں اس آیت کے بارے میں…

دینی تعلیم کے ادارے ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کی بنیاد اور شاندار ترقیات – حصہ اول

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب دینی تعلیم کے ادارے ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کی بنیاد اور شاندار ترقیات وہ مادرِعلمی جس کی ابتدا مدرسہ تعلیم الاسلام سے ہوئی اورترقی کرتے کرتے جامعہ احمدیہ کے نامِ نامی تک پہنچ گیا شروع شروع میں قادیان میں دو سکول ہوا کرتے تھے…

سلطنتِ متحدہ برطانیہ اور اس کی دلچسپ تاریخ

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2013ء) فرخ سلطان محمود یورپ کا سب سے بڑا جزیرہ برطانیہ ہے جو دو بڑے حصوں یعنی برطانیہ عُظمیٰ(انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز) اور شمالی آئرلینڈ کے علاوہ متعدد چھوٹے چھوٹے آباد اور غیر آباد جزائر پر مشتمل ہے جن کی مجموعی تعداد چھ ہزارسے زیادہ ہے۔ یورپ میں…

دینی تعلیم کے ادارے ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کی بنیاد اور شاندار ترقیات – حصہ دوم

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2013ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب دینی تعلیم کے ادارے ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کی بنیاد اور شاندار ترقیات (شیخ فضل عمر) یورپ میں پہلے جامعہ احمدیہ کا آغازاور طلبہ کو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کی نصائح برطانیہ کا جامعہ احمدیہ بھی اُسی مقدس درخت کا ایک اور شیریں…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے براعظم یورپ میں اسلام کا دفاع

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف سے براعظم یورپ میں اسلام کا دفاع اور احمدیت کی بنیاد (فرخ سلطان محمود) امام الزمان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اسلام کے ایک عظیم الشان پہلوان کے طور پر جب دنیابھر کے مذاہب اور خصوصاًعیسائی…

جدید عجائباتِ عالم

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم (ناصر محمود پاشا) قدیم مؤرخین نے اپنے زمانے کے سات عجائبات کا ذکر کیا ہے لیکن ان میں سے ایک یعنی اہرام مصر کے سوا باقی سب معدوم ہو چکے ہیں۔ چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ تاریخ انسانی کے پہلے عجائب اہرام مصر ہیں…

جدید عجائباتِ عالم: تاج محل

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: تاج محل (ناصر محمود پاشا) تاج محل مغل شہنشاہ شاہجہان کی چہیتی بیگم ممتاز محل کا مقبرہ ہے جس میں وہ خود بھی دفن ہوا۔ اس کی تعمیر 1632ء میں شروع ہوئی اور 1648ء میں انجام کو پہنچی۔ یہ بات ثابت نہیں کہ کس فنکار…

جدید عجائباتِ عالم: بطرا (Petra)

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: بطرا (Petra) (ناصر محمود پاشا) اردن میں واقع قدیم شہر بطرا اپنی بلند و بالا پتھریلی عمارات کے باعث بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ یہ وادی عربہ کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ یہ وادی بحر مردار سے لے کر خلیج عقبہ تک پھیلی ہوئی…

جدید عجائباتِ عالم: دیوار چین

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: دیوار چین (ناصر محمود پاشا) پتھروں اور مٹی سے تیار کردہ یہ دیوار جس کی تعمیر کا آغاز پانچویں صدی قبل مسیح سے ہوا اور جو سولہویں صدی تک بنتی رہی۔ چینی حکمران وقفے وقفے سے دیوار کی توسیع کرتے رہے تاکہ چین، منگولیا، ترکستان…

جدید عجائباتِ عالم: کلوسیم

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: کلوسیم (ناصر محمود پاشا) ایک دیوہیکل ایمفی تھیٹر جو اطالوی دارالحکومت روم کے قلب میں واقع ہے۔ (ایمفی تھیٹر سے مراد وہ گول میدان ہے جس کے چاروں طرف بیٹھنے کیلئے نشستیں ہوں) اس میں پچاس ہزار تماشائی بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ دیگر تھیٹروں کی…

جدید عجائباتِ عالم: چیچن اٹزا

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: چیچن اٹزا (ناصر محمود پاشا) دنیا کے نئے عجائبات میں شامل یہ اثریاتی مقام میکسیکو کی مایا تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ جزیرہ نما یوکاتان کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ 600ء تا 1200ء مایاؤں کا اہم تجارتی مرکز رہا۔ علاقے کی تعمیرات میں…

جدید عجائباتِ عالم: ماچو پکچو

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: ماچو پکچو (ناصر محمود پاشا) ایک تاریخی شہر جو اَنکا باشندوں نے ماچو پکچو پہاڑ پر بسایا تھا۔ یہ پیرو کی وادی اروبامبا میں واقع ہے۔ اسے ’’گمشدہ شہر‘‘ (Lost City) بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کئی صدیوں تک بیرون ملک لوگوں کی نظروں…

جدید عجائباتِ عالم: کرائسٹ دی ری ڈیمر

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: کرائسٹ دی ری ڈیمر (ناصر محمود پاشا) یسوع مسیح کا مجسمہ جو برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں واقع ہے۔ یہ 38 میٹر (105 فٹ) لمبا اور 700 ٹن وزنی ہے۔ مجمسہ 700 میٹر (2296 فٹ) بلند کورکوویڈو پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا…

جدید عجائباتِ عالم: غزہ کا ہرم اکبر

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: غزہ کا ہرم اکبر (ناصر محمود پاشا) دنیا کے قدیم سات عجائبات میں سے واحد عجوبہ جو آج بھی باقی ہے اور جسے جدید عجائباتِ عالم میں خصوصی درجہ دے کر شامل کیا گیا ہے، وہ غزہ کا ہرم اکبر ہے۔ دراصل دور فرعونیہ کے…

مغربی افریقہ بھجوائے جانے والے ابتدائی مبلغین احمدیت

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) مغربی افریقہ بھجوائے جانے والے ابتدائی مبلغین احمدیت حضرت مولانا عبدالرحیم نیّر صاحبؓ اور الحاج حکیم فضل الرحمان صاحبؓ (اطہر محمود ملک) مغربی افریقہ کے لئے بھجوائے جانے والے پہلے مبلغ احمدیت حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحب رضی اللہ عنہ تھے۔ آپؓ نے اپنے مختصر عرصہ میں…

اداریہ: ہماری روحانی زندگی… اس کا تحفظ اور آبیاری

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) اداریہ: ہماری روحانی زندگی… اس کا تحفظ اور آبیاری ماہرین حیاتیات نے کسی جسم میں زندگی کی موجودگی کی دو بنیادی علامات بیان کی ہیں۔ اوّل یہ کہ وہ خطرات سے بچنے کی کوشش کرے اور دوم یہ کہ وہ خوراک کے حصول کے لئے مساعی کرے۔ امرواقعہ…

جلسہ اعظم مذاہب لاہور 1896ء اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب جلسہ اعظم مذاہب لاہور 1896ء اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ ( فرخ سلطان محمود۔ یوکے) 1896ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ادیان عالم پر اسلام کی برتری اور دنیابھر کی الہامی کتب پر قرآن کریم کی عظمت…

قرونِ اولیٰ کی چند نامور خواتین

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) (شیخ فضل عمر۔ یوکے) اس مضمون میں قرون اولیٰ کی چند ایسی نامور ہستیوں کا ذکر مقصود ہے جن کا تعلق اگرچہ صنف نازک سے ہے لیکن اُن کے عظیم الشان کارناموں اور غیرمعمولی خدمات کی وجہ سے اُن کے اسمائے گرامی اسلامی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف…

اداریہ: بسم اللہ اور الحمدلِلّٰہ

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) اداریہ: بسم اللّٰہ اور الحمدلِلّٰہ آسمان پر چھائے ہوئے بادلوں سے کہیں اوپر مائل پرواز ایک جہاز میں بیٹھے ہوئے کسی بچے نے اپنے ساتھ کی نشست پر براجمان اپنے ابّا سے پوچھا: ’’یہ بادل زمین پر کیوں نہیں گرتے اور ہوا میں معلّق کیوں رہتے ہیں؟ ‘‘…

اداریہ : تعلق باللہ کے ذرائع

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2013ء) تعلق باللہ کے ذرائع اللہ تعالیٰ نے انسانی تخلیق کا مقصد اپنی عبادت بتایا ہے کیونکہ یہی وہ ذریعہ ہے جس سے مخلوق کا اپنے خالق سے مضبوط تعلق قائم ہوسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عبادت کے مختلف طریق ہیں جن سے روشناس کروانے کے لئے اللہ…

’’جامعہ احمدیہ‘‘ کی بنیاد اور شاندار ترقیات – تیسرا حصہ

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اکتوبر تا دسمبر 2012ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب مدرسہ احمدیہ قادیان سے جامعہ احمدیہ ربوہ تک کے سفر کی ایمان افروز داستان آج سے 115 سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ارادہ فرمایا تھا کہ اپنے عظیم الشان فرض کی تکمیل کے لئے اور مسلمان…

اداریہ: پیغام رسانی

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) اداریہ: پیغام رسانی پیارے بھائیو! پیغام رسانی کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور آج بھی فون، فیکس، انٹرنیٹ اور دیگرایجادات کے باوجود ہم کسی نہ کسی وقت، کسی کا پیغام کسی دوسرے کو براہ راست پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایک پیغام…

حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی مقدّس سیرۃ کے بعض تابناک اور روشن پہلو

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جولائی تا ستمبر 2012ء) حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی مقدّس سیرۃ کے بعض تابناک اور روشن پہلو (فرخ سلطان محمود) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بابرکت زندگی کے کسی بھی پہلو کو دیکھیں تو وہ ایسا روشن اور انمول دکھائی دیتا ہے جس میں واضح طور پر…

اداریہ: جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیموں اور ذیلی نظاموں کا اولین فرض

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اکتوبر تا دسمبر 2012ء) اداریہ: جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیموں اور ذیلی نظاموں کا اولین فرض پیارے بھائیو! جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیمیں اور دیگر تمام ذیلی نظام اس لئے قائم کئے گئے ہیں تاکہ وہ خلیفۂ وقت کی بے مثال اطاعت کرنے والے مخلص و وفادار خدام اور نظام خلافت…

ابتدائی واقف زندگی اور امریکہ کے پہلے مبلغ – حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جولائی تا ستمبر 2012ء) ذرا اوپر والی تصویر کو ملاحظہ فرمائیں جس میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی چھڑی کا اوپر والا حصہ پکڑے ہوئے کرسی پر تشریف فرما ہیں جبکہ چھڑی کا نچلا حصہ قدموں میں بیٹھے ہوئے حضرت مفتی صاحبؓ نے بڑی محبت و عقیدت سے…

اداریہ: یہ موسم ہے دعاؤں کا

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جولائی تا ستمبر 2012ء) اداریہ  یہ موسم ہے دعاؤں کا پیارے بھائیو! اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک میں اور خصوصاً پاکستان میں ہمارے بھائی انتہائی مظالم کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پیارے امام، امیرالمومنین ، خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس حوالہ سے کئی بار اپنے خطبات…