دو واقفین زندگی بھائیوں اور ان کی بیویوں کا وقف کی راہ میں مثالی کردار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 2010ء میں مکرم میجر (ر) منیر احمد فرخ صاحب کا ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپ نے اپنی والدہ محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت مولانا غلام احمد فرخ صاحب اور اپنی تائی محترمہ امۃ الرفیق صاحبہ اہلیہ حضرت مولانا غلام حسین ایاز صاحب کے اُس کردار پر…

محترم مسعود احمد خان دہلوی صاحب کی خودنوشت ’’سفر حیات‘‘

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ ستمبر واکتوبر 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے کتاب ’’سفر حیات‘‘ پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ یہ کتاب خودنوشت سوانح ہے جو ایک قادرالکلام اور منفرد طرز کے انشاء پرداز محترم مسعود احمد خانصاحب دہلوی کے قلم کا شاہکار ہے۔ سلیس اور رواں تحریر مصنف کی ذاتی…

مکرمہ نصرت جہاں صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 1 2جون 2010ء میں مکرمہ ر۔داؤد صاحبہ نے اپنی بہن مکرمہ نصرت جہاں صاحبہ کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ نصرت جہاں صاحبہ 1969ء میں ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور 9 جون 2009ء کو صرف چالیس سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ آپ سلسلہ کی فدائی، مہمان نواز، دکھی انسانیت…

مکرمہ محمودہ ثروت بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اپریل 2010ء میں مکرم فہیم احمد صاحب نے اپنی والدہ محترمہ محمودہ ثروت بیگم صاحبہ کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ محمودہ ثروت صاحبہ 15؍اکتوبر 1919ء کو نوابشاہ سندھ میں پیدا ہوئیں جہاں آپ کے والد حضرت شیخ نیاز محمد صاحبؓ انسپکٹر پولیس تعینات تھے۔ وہ ضلع کراچی کے امیر جماعت بھی…

محترمہ حمیدہ ظہیر صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2010ء میں محترمہ حمیدہ ظہیر صاحبہ کا مختصر ذکرخیر مکرمہ الف حیدری صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ لکھتی ہیں کہ محترمہ حمیدہ صاحبہ جماعتی کاموں کے لئے ہر وقت تیار رہتی تھیں۔ صبر و شکر کا مجسمہ تھیں۔ بیوگی کا لمبا عرصہ دکھ درد سے پُر تھا۔ چار…

محترمہ نواب بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 2010ء میں مکرم پروفیسر مرزا مبشر احمد صاحب نے اپنی نانی محترمہ نواب بیگم صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ نواب بیگم صاحبہ کا تعلق کالرہ کلاں ضلع گجرات سے تھا۔ آپ بڑی خداترس، ملنسار، متوکل ، مہمان نواز، مجسم شفقت ، تہجد گزار، دعاگو اور سلسلہ سے گہری وابستگی رکھنے…

محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24دسمبر 2009ء میں مکرمہ راشدہ فہیم صاحبہ نے اپنی والدہ محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ اہلیہ محترم محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم سابق ناظر امورعامہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب دردؓ کی پانچویں بیٹی محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ کا نام تجویز کرتے وقت حضرت مصلح موعودؓنے فرمایا کہ…

مکرمہ فہمیدہ بشیر صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2010ء میں مکرم محمد منور صاحب کے قلم سے اُن کی والدہ مکرمہ فہمیدہ بشیر صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترمہ فہمیدہ بشیر صاحبہ طویل علالت کے بعد 17؍فروری 2009ء کو ربوہ میں وفات پاگئیں۔ آپ 1952ء میں مکرم مولوی غلام محمد صاحب و مکرمہ جنت بی بی صاحبہ کے…

مکرمہ عنایت بیگم صاحبہ (زو جہ مکرم بشیر احمد چغتائی صاحب)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍فروری 2010ء میں مکرمہ س۔رفیق صاحبہ کے قلم سے اُن کے والدین کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ میرے والد مکرم بشیر احمد چغتائی صاحب 1910ء میں اور میری والدہ 1911ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ دونوں فدائی احمدی اور خاندان حضرت مسیح موعودؑ سے بے انتہا محبت کرنے والے تھے۔ دونوں بہت عبادت…

مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2010ء میں مکرمہ م۔ شاہین صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میری دادی مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب چھوٹی عمر کے ہی…

محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ زوجہ حضرت بابو وزیر محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 2010ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ زوجہ حضرت بابو وزیر محمد صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی محمد علی صاحبؓ بدوملہوی مخلص اور فدائی صحابی اور مربی سلسلہ تھے جنہوں نے 1898ء میں احمدیت قبول کی اور30؍ اپریل 1933ء کو…

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 دسمبر 2009ء میں مکرم مرزا وحید اقبال مغل صاحب کے قلم سے حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ (المعروف امّ داؤد) کی سیرۃ پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے بارہ میں قبل ازیں 3 نومبر 1995ء اور 3 اپریل 2009ء کے شماروں کے اسی کالم میں بھی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔…

محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23نومبر 2009ء میں مکرم مقدّس احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ 26جون 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئیں۔ آپ جوانی سے ہی پنجوقتہ نماز باجماعت اور نماز تہجد کی پابند تھیں۔ گاؤں کی بہت سی احمدی اور…

مکرمہ نمود سحر صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11دسمبر 2009ء میں مکرم ندیم احمد مجاہد صاحب اپنی مرحومہ بہن مکرمہ نمود سحر صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وہ ماں کے روپ میں ایک استاد اور شفقت کا مجسمہ تھی۔ اچھی مقررہ تھی اور لجنہ کے کاموں میں خوب حصہ لیتی۔ ادبی ذوق رکھتی تھی۔ اپنی وفات سے…

محترمہ طاہرہ ناصر شاہ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21اکتوبر 2009ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کے قلم سے محترمہ طاہرہ ناصر شاہ صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ ربوہ کی زمین کو حاصل کرنے کی تاریخی سعادت حضرت نواب محمد الدین صاحبؓ کو حاصل ہوئی۔ اُن کے تین بیٹوں میں سے منجھلے محترم نوابزادہ محمد سعید صاحب تھے جو بچپن…

محترمہ امۃ الباسط صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل ربوہ 17 ستمبر 2009ء میں مکرم محمد شفیع خانصاحب نے اپنی خالہ محترمہ امۃالباسط صاحبہ (دختر حضرت مولوی غلام رسول صاحب افغانؓ اور محترمہ عائشہ پٹھانی صاحبہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مرحومہ نے اپنی تمام زندگی ماں باپ کی خدمت اور قرآن کریم کی تدریس میں گزار دی۔ وہ صوم و صلوٰۃ کی…

محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل ربوہ 14 اکتوبر 2009ء میں مکرمہ ف۔نصیر صاحبہ نے محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ (والدہ محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتی ہیں کہ اگرچہ مجھے بچپن سے ہی اپنی والدہ کے ساتھ بارہا محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ کے پاس جانے کا موقع ملا لیکن محترم ڈاکٹر صاحب…

محترمہ بشریٰ صدیقہ صاحبہ

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2009ء میں مکرم اللہ بخش صاحب نے اپنے ایک مضمون میں اپنی اہلیہ محترمہ بشریٰ صدیقہ صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ بشریٰ صدیقہ صاحبہ سجاول والا (تحصیل چنیوٹ) میں مکرم نذر محمد صاحب کے ہاں قریباً 1950ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ اپنے بھائی بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔ بچپن میں…

محترمہ رسول بیگم صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2009ء میں محترمہ رسول بیگم صاحبہ اہلیہ محترم عطاء اللہ صاحب درویش قادیان کا ذکرخیر اُن کی نواسی کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ 1924ء میں گاؤں رحمت خان ضلع شیخوپورہ میں محترم میاں مہردین صاحب کے ہاں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد معذور تھے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے آپ…

محترمہ بی بی غلام سکینہ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 جون 2010ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم ناصر احمد ظفر صاحب بلوچ نے اپنی تایازاد ہمشیرہ محترمہ بی بی غلام سکینہ صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ بلوچوں کی بستی مندرانی میں احمدیت کی آمد کی تاریخ یوں ہے کہ محترم محمد شاہ صاحب ولد مکرم محمود شاہ صاحب…

احمدی خواتین کا تعلق باللہ اور عشق رسولؐ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جولائی 2009ء میں احمدی خواتین کے تعلق باللہ اور عشق رسول ﷺ کے حوالہ سے مکرمہ ب۔ بشیر صاحبہ کا مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’مجھ سے خداتعالیٰ باتیں کرتا ہے اور مجھ سے ہی نہیں جوشخص میری اتباع کرے گا اور میرے نقش قدم پر…

حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اپریل 2009ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خوشدامن حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلویؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ کے والد محترم میر عبدالکریم صاحب 1857ء میں ایک انگریزی رسالہ میں…

محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم داؤد احمد حنیف صاحب (مربی سلسلہ) نے کیا ہے۔ محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ 1923 ء میں حضرت میاں چوہدری فقیر احمد صاحبؓ صدر جماعت ونجواں ضلع گورداسپور کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت چوہدری صاحبؓ کو یہ فخر حاصل…

محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2009ء میں محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ ص۔م۔ ثمرصاحبہ نے کیا ہے۔ محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ حضرت حاجی محمدالدین صاحب تہالویؓ درویش کی صاحبزادی تھیں جنہوں نے 1903ء میں جہلم میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ ان کی شادی محترم چوہدری محمد امین غازی…

محترمہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2009ء میں محترمہ امۃاللہ خورشید صاحبہ کا ذکر خیر اُن کی بھانجی مکرمہ امۃالمصور سمیع صاحبہ کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحبؓ کی پہلی بیگم محترمہ زینب بی بی صاحبہ آپ کے ماموں حضرت ڈاکٹر محمدابراہیم صاحبؓ آف سڑوعہ ضلع ہوشیارپور کی بیٹی تھیں۔ 7ستمبر 1920ء…

مکرمہ زیب النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں مکرمہ زیب النساء صاحبہ زوجہ مکرم احمد جان صاحب کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے مکرمہ الف۔ حیدری صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مرحومہ بہت دعاگو تھیں اور اپنے ربّ پر بڑا مان تھا۔ ایک دفعہ ہمارے ہاں قیام فرما تھیں تو دن کے گیارہ بجے باہر سے آواز آئی کہ…