محترم یعقوب احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2009ء میں محترم یعقوب احمد صاحب آف محمودآباد سٹیٹ سندھ کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم مظفر احمد شہزادصاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم یعقوب احمد صاحب کے والد حضرت میاں جان محمد صاحبؓ، دادا حضرت میاں غلام محمد صاحبؓ، اور نانا حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ آف پھیروچچی…

محترم چوہدری رحمت خاں صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2009ء میں محترم چودھری رحمت خاں صاحب سابق امام مسجد فضل لندن کا ذکرخیر آپ کی بیٹی محترمہ صوفیہ خانم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم چودھری رحمت خاں صاحب 1899ء میں دھیرکے کلاں ضلع گجرات میں ایک معزز احمدی زمیندار گھرانے میں حضرت چوہدری خوشی محمد صاحبؓ کے…

محترم محمد خان رانا صاحب ایڈووکیٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 26 جنوری 2009ء میں محترم محمد خان رانا صاحب کی وفات اور تدفین کی خبریں شامل اشاعت ہیں۔ محترم محمد خان رانا صاحب کا ایک انٹرویو 19ستمبر 1997ء کے شمارہ کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپ بے لوث خادم سلسلہ اور ماہر قانون تھے۔ 20؍ جنوری 2009ء…

محترم مولانا محمد صدیق صاحب ننگلی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جنوری 2009ء میں محترم مولانا محمد صدیق صاحب ننگلی کا ذکرخیر مکرم لئیق احمد مشتاق صاحب مربی سلسلہ سورینام کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار کو ذاتی طور پر محترم مولانا محمد صدیق ننگلی صاحب مرحوم سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن جس جگہ خاکسار…

محترم چودھری برکت علی صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ مارچ 2009ء میں محترم چوہدری برکت علی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے آپ کی بیٹی رقمطراز ہیں کہ آپ سیالکوٹ کے ایک گاؤں ملپرکے زمیندار گھرانے اور کٹر سنّی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو کہ پیرپرستی میں حد سے بڑھا ہوا تھا۔ تقویٰ شعار، پنجوقتہ نماز ادا کرنے والے اور تہجد گزار…

محترم چودھری بشیر احمد صاحب

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2008ء میں مکرم عبدالباسط صاحب نے محترم چودھری بشیر احمد صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ شیخوپورہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ کا ذکرخیر قبل ازیں 24 مارچ 2006ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم کیا جاچکا ہے۔ محترم چودھری بشیر احمد صاحب اُس زمانہ میں تعلیم الاسلام کالج میں زیر تعلیم رہے…

محترم عنایت اللہ خالد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3نومبر 2008ء میں مکرم محمدطارق محمودصاحب مربی سلسلہ نے اپنے مضمون میں محترم عنایت اللہ خالد صاحب کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترم عنایت اللہ خالد صاحب 25؍ اکتوبر 1930ء کو مدرسہ چٹھہ میں ایک شیعہ فیملی کے گھرپیدا ہوئے۔ 18سال کی عمرمیں احمدیت قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی جس پر…

حضرت چوہدری غلام حیدر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 2008ء میں مکرم مغفور احمد منیب صاحب مربی سلسلہ نے اپنے نانا حضرت چودھری غلام حیدر صاحبؓ کا ذکر خیر ایک مختصر مضمون میں کیا ہے۔ حضرت چوہدری غلام حیدر صاحبؓ حضرت چوہدری مولا بخش صاحبؓ کے ہاں 1895ء میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ یہ جٹ خاندان قادیان کے…

محترم مظفر حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2008ء میں مکرمہ ص۔ حسن صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد مکرم مظفر حسن صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے جو 31 جنوری 2007ء کو وفات پاگئے۔ محترم مظفر حسن صاحب 24مارچ 1920ء کو سیالکوٹ کے ایک گائوں کلاس والا میں محمد مقبول صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ…

مکرم ڈاکٹر چوہدری محمد نواز صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2008ء میں مکرمہ ث۔ حمید صاحبہ اپنے والد محترم ڈاکٹر چوہدری محمد نواز صاحب سابق امیر ضلع اوکاڑہ کا ذکرخیر کرتی ہیں جو 27 مئی2008 ء کو لندن میں وفات پاگئے۔ محترم ڈاکٹر نواز صاحب 1936ء میں محترم چوہدری بشیر احمد بھُلر صاحب (حوالدار پولیس) کے گھر موضع للیانی میں پیدا…

محترم مولوی نذیر احمد صاحب راجوروی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20نومبر 2008ء میں مکرم فضل احمد شاہد صاحب کے قلم سے لاہور کے ایک مخلص خادم سلسلہ مکرم مولوی نذیر احمد صاحب راجوروی کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولوی نذیر احمد صاحب جنوری 1930ء میں کشمیر کے گاؤں چارکوٹ ضلع راجوری میں محترم دیوان علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ گاؤں…

محترم چوہدری محمد شفیع صاحب زیروی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2008ء میں مکرمہ الف۔ قدوس صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم چودھری محمد شفیع صاحب زیروی کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم چودھری محمد شفیع صاحب جٹ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ انڈیا کے شہر زیرہ میں یکم مارچ 1936ء کو پیدا ہوئے۔ پاکستان بنا تو سارا خاندان…

مکرم چوہدری عبدالمجید صاحب ایڈووکیٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29ستمبر2008ء میں مکرمہ ط۔ بشیر صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنے والد محترم چوہدری عبدالمجید صاحب ایڈووکیٹ کا ذکرخیر کرتی ہیں۔ محترم عبدالمجید صاحب 18 ستمبر 1937ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ چونکہ آپ کے والد بسلسلہ ملازمت مختلف مقامات پر مقیم رہے اس لئے…

محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر2008ء میں ایک مضمون میں مکرم شریف احمد بانی صاحب نے اپنے والد محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب کی بعض مالی قربانیوں کا اختصار سے ذکر کیا ہے۔ حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر 26 دسمبر 1935ء کو تحریک جدید کے بارہ میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا…

جناب سلیم شاہجہانپوری صاحب اور ان کا ادبی کام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جولائی 2008ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کہنہ مشق ادیب و شاعر جناب سلیم شاہجہانپوری (1911ء-2007ء) کی دو درجن کتب میں سے چند ایک کا تعارف اختصار سے پیش کیا ہے۔ سلیم شاہجہانپوری صاحب کے والد محترم کی وفات کے بعد حضرت علامہ مختار شاہجہانپوری صاحبؓ نے کمسن سلیم کو…

محترم صوبیدار صلاح الدین رشید صاحب

ماہنامہ ’’النور‘‘ دسمبر 2008ء میں مکرمہ عطیہ دین صاحبہ نے اپنے دادا محترم صوبیدار صلاح الدین صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ ایک انتہائی پیاری شخصیت کے مالک تھے۔آپ کا وجود آپ کے اپنوں اور غیروں سب کے لئے انتہائی شفقت لئے ہوئے تھا۔خلیفۂ وقت اور نظامِ جماعت سے آپ کو انتہا درجے کا عشق…

محترم صوبیدار صلاح الدین رشید صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل2008ء میں مکرمہ ط۔ شکیل صاحبہ نے اپنے تایا محترم صوبیدار صلاح الدین رشید صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم صوبیدار صلاح الدین صاحب ابن حضرت حکیم نظام الدین صاحبؓ (سابق مربی سلسلہ کشمیر)18 مارچ 1918 ء کو اکھنور کشمیر میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ پھر…

مکرم چوہدری محمد حنیف ساہی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2008ء میں مکرم عبدالرحمن ساہی صاحب اپنے دادا مکرم چودھری محمد حنیف ساہی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ 1939ء میں ایک چھوٹے سے گاؤں قادر آباد (نزد گوجرہ) میں صوبیدار میجر عبدالقادر صاحب فوج سے ریٹائرڈ ہوکر آئے تو کچھ روز بعد اُن کے احمدی ہوجانے کا علم ہوا۔ یہ…

محترم شیخ راشد احمد صاحب

سہ ماہی ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر2008ء میں مکرمہ روبینہ احمد صاحبہ اپنے والد محترم شیخ راشد احمد صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم شیخ راشد احمد صاحب (سابق کارکن وکالت مال تحریک جدید ربوہ) 28؍ دسمبر 2007ء کو 94 سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پاگئے۔ آپ 1914ء میں سیالکوٹ شہر میں…

محترم ملک محمد جہانگیر جوئیہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2008ء میں مکرم نصیر احمد بدر صاحب کے قلم سے محترم ملک محمد جہانگیر جوئیہ صاحب ایڈووکیٹ کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جو 14جون 2008ء کو وفات پاگئے۔ خاکسار کی بطور مربی سلسلہ پہلی تقرری 1989ء میں ضلع خوشاب میں ہوئی تو محترم ملک محمد جہانگیر صاحب سے ملاقات ہوئی۔ میرے…

مکرم سید محمود احمد صاحب آف برازیل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ8جولائی 2008ء میں مکرم اقبال احمد نجم صاحب کے قلم سے محترم سید محمود احمد صاحب آف برازیل کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم سید محمود احمد صاحب سے میری پہلی ملاقات 22جولائی 1985ء کو ہوئی جب خاکسار حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے ارشاد پر برازیل میں احمدیہ مشن کے قیام کا جائزہ لینے…

محترم حکیم محمد یار صاحب آف جِل بھٹیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مئی 2008ء میں مکرم حوالدار عبدالخالق صاحب کے قلم سے اپنے چچا محترم حکیم محمد یار صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپ کا مختصر ذکرخیر 9؍ستمبر 2009ء کے اخبار میں اسی کالم میں بھی کیا جاچکا ہے۔ محترم حکیم محمد یار صاحب 1937ء میں ضلع جھنگ کے ایک…

صحافی و ناول نگار قمر اجنالوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2008ء میں برصغیر کے منفر د اور ممتاز شاعر، صاحب طرزا ور نامور ادیب، ناول نگار بلندپایہ صحافی جناب عبدالستار المعروف قمر اجنالوی کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ آپ جولائی 1919ء میں اجنالہ میں پیدا ہوئے اور 30مئی 1993ء کو جرمنی میں وفات پائی۔ قمر اجنالوی نے صاحب اسلوب قلمکار…

محترم ڈاکٹر منظور احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی2008ء میں محترم چوہدری شبیر احمد صاحب کے قلم سے پشاور کی جماعت کے ایک بزرگ محترم ڈاکٹر منظور احمد صاحب آف بازیدخیل کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو کچھ عرصہ بعارضہ فالج صاحب فراش رہنے کے بعد 19؍ دسمبر 2007ء کو وفات پاگئے۔ تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ کی…

محترم قریشی محمدعبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی2008ء میں مکرم ڈاکٹر احسان اللہ قریشی صاحب نے اپنے والد محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب قادیان کے قدیمی رہائشی حضرت قریشی شیخ محمد صاحبؓ کے ہاں 1913ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے جو اولاد ہوتی تھی وہ جلد فوت…

مکرم انجینئر ابراہیم نصراللہ درانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5جون2008ء میں مکرم انجینئر ابراہیم نصراللہ درّانی صاحب کا ذکرخیر مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم ابراہیم نصراللہ درّانی صاحب کا وطن ڈیرہ غازیخان تھا۔ آپ مکرم شاہین سیف اللہ صاحب (سابق امیر ضلع چکوال) کے چھوٹے بھائی تھے۔ آپ کے والد آغا محمد بخش…