مستری محمد دین صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍ستمبر 2001ء میں مکرم مستری محمد دین صاحب درویش کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم حکیم بدرالدین عامل صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ حضرت میاں عمر دین صاحبؓ کے ہاں موضع سیکھواں میں 1920ء میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تک تعلیم پائی پھر قادیان میں معماری کا کام سیکھا۔ 1939ء میں حضرت…

مکرم چودھری سلیم احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اکتوبر 2001ء میں مکرم چودھری سلیم احمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے مکرم سید سجاد احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ مکرم چودھری صاحب کے آباء و اجداد دھرمکوٹ بگہ نزد بٹالہ کے باسی تھے۔ آپ کے پردادا مہرالدین صاحب اور اُن کے بھائی امام الدین صاحب نے اپنے تیسرے بھائی فتح دین…

محترم مولوی محمد دین شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍نومبر 2001ء میں مکرم مولانا محمد صدیق گورداسپوری صاحب اپنے مضمون میں محترم مولوی محمد دین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ نے 1940ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ آپ ڈیرہ غازی خان کی بستی رندان سے تعلق رکھتے تھے۔ طبیعت میں سادگی…

مکرم محمد اسماعیل بقاپوری صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2001ء میں مکرم محمد یوسف بقاپوری صاحب رقمطراز ہیں کہ ہمارے خاندان میں سب سے پہلے حضرت مولوی محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ نے احمدیت قبول کی تھی۔ اُن کے سب سے بڑے بیٹے، میرے والد مکرم محمد اسماعیل بقاپوری صاحب تھے۔ مکرم محمد اسماعیل صاحب 17؍اگست 1921ء کو قادیان میں پیدا…

محترم مرزا سیف اللہ خان فاروق صاحب

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے دورِخلافت میں جن شعرائے احمدیت کو ممتاز مقام حاصل ہوا اُن میں محترم مرزا سیف اللہ خان فاروق صاحب بھی شامل ہیں۔ آپ ایک قادرالکلام شاعر تھے جن کی دلآویز نظمیں جماعت احمدیہ کے جرائد و رسائل کے علاوہ برصغیر کے مشہور اخبارورسائل میں بھی بکثرت شائع ہوئیں اور مقبول…

محترم میاں محمد عالم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2001ء میں مکرم میاں عبدالقیوم صاحب اپنے والد محترم میاں محمد عالم صاحب مرحوم (انسپکٹر پولیس ) سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ محترم میاں محمد عالم صاحب 1901ء میں محکمہ پولیس میں ملازم تھے جب آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ کی…

محترم مولانا بشیر احمد خادم صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍ستمبر 2001ء میں محترم مولانا بشیر احمد خادم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید قیام الدین برق صاحب مبلغ سلسلہ رقمطراز ہیں کہ آپ ایک عاشق احمدیت عالم دین اور سچے داعی الی اللہ تھے۔ مَیں نے کئی تبلیغی مواقع پر آپ سے راہنمائی حاصل کی۔ آپ فرمایا کرتے…

محترم چودھری ناصر محمد سیال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر 2001ء میں محترم چودھری ناصر احمد سیال صاحب ابن حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیالؓ کی وفات کی خبر کے ساتھ آپ کی سیرۃ و سوانح کا مختصر ذکر بھی شامل اشاعت ہے۔ آپ نے 19؍نومبر 2001ء کو واشنگٹن میں وفات پائی۔ جنازہ ربوہ لایا گیا اور تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ…

محترم رحمت علی مسلم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ستمبر 2001ء میں مکرمہ ملیحہ مسلم صاحبہ اپنے والد محترم رحمت علی مسلم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ اپنے خاندان میں واحد احمدی تھے۔ آپ کے قبول احمدیت کا واقعہ یوں ہے کہ آپ میٹرک میں کامیاب ہوکر وظیفہ کے حقدار ٹھہرے تو میٹرک کی سند لینے…

محترم ماسٹر خان محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2001ء میں محترم ماسٹر خان محمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر صاحب لکھتے ہیں کہ محترم ماسٹر خان محمد صاحب 14؍جون 1926ء کو گل گھوٹو میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ غازیخان میں حاصل کی۔ آپ کے والد محترم سردار پیر بخش صاحب لسکانی بلوچ قبیلہ کے…

محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2001ء میں محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا کا ذکر خیر مکرم ندیم خالد رانا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم الحاج محمد شریف صاحب کولی دسمبر 1999ء میں ڈاکار (سینیگال) میں انتقال فرماگئے۔ آپ کو قبول احمدیت کی سعادت 1989ء کے لگ بھگ حاصل ہوئی۔ اس…

محترم قریشی قمر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 2001ء میں محترم قریشی قمر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب لکھتے ہیں کہ محترم قریشی صاحب 1950ء سے 1974ء تک ماڈل ٹاؤن لاہور کی جماعت کے سیکرٹری مال رہے۔ آپ نے اپنی کوٹھی کا بیرونی حصہ جماعت کے لئے مخصوص کردیا تھا جہاں لمبا…

محترم سید محمد یوسف سہیل شوق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اپریل 2002ء میں محترم سید محمد یوسف سہیل شوق صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحوم کے دادا حضرت سید محمد حسین شاہ صاحب ؓ نے پٹواری سے اپنی ملازمت شروع کی اور قانون گو ہوکر ریٹائرڈ ہوئے۔ حضرت مصلح موعودؓ کے…

محترم چودھری عزیز احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2002ء میں مکرم پروفیسر محمد خالد گورایہ صاحب اپنے خسر محترم چودھری عزیز احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 4؍فروری 1921ء کو کنیاں کلاں ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم چودھری غلام محمد صاحب انسپکٹر اشتمال اراضی و ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ سے…

محترم سید منورشاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری 2002ء میں محترم سید منور شاہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے نواسے مکرم سید حنیف احمد قمر صاحب مربی سلسلہ رقمطراز ہیں کہ آپ 1898ء میں مدینہ سیداں ضلع گجرات میں ریٹائرڈ صوبیدار سید کرم شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ جوان ہونے پر فوج میں بھرتی ہوئے…

محترم سید یوسف سہیل شوق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر 2001ء میں محترم سید یوسف سہیل شوقؔ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کو مسلسل 22 سال تک ادارہ الفضل میں خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ آپ 26؍نومبر 1950ء کو ننکانہ صاحب میں محترم ڈاکٹر سید محمد احمدی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت سید…

مکرم مبارک احمد بقاپوری صاحب

حضرت مولانا محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ کی اہلیہ 1930ء میں تپ محرقہ سے تین ماہ بیمار رہیں۔ وہ ان دنوں حمل سے تھیں چنانچہ لیڈی ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ اسقاط کروادیا جائے۔ اس پر حضرت مولوی صاحبؓ نے ایک رات خاص طور پر دعا کی اور صبح فرمایا کہ مجھے اس حمل کے متعلق…

محترم مرزا عبدالحق صاحب کا انٹرویو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23، 24 اور 25 جنوری 2002ء کے شماروں میں گزشتہ 80 سال سے ممتاز جماعتی خدمات کی توفیق پانے والے خادم سلسلہ محترم مرزا عبدالحق صاحب کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔ محترم مرزا عبدالحق صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام قادر بخش صاحب تھا۔ بچپن میں…

عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…

محترم ثاقب زیروی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم حمیداللہ ظفر صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کے والد صاحبِ کشف بزرگ تھے اور والدہ بھی شب زندہ دار خاتون تھیں۔ اس ماحول میں آپ نے پرورش پائی اور جوانی میں ہی اپنے ربّ سے راز و نیاز کیا…

محترم ثاقب زیروی صاحب کا خلفاء سے تعلق

جب جماعت احمدیہ کو غیرمسلم قرار دیا گیا تو محترم ثاقب زیروی صاحب نے یوں احتجاج کیا مَیں فدائے دین ہدیٰ بھی ہوں، درِ مصطفی کا گدا بھی ہوں میری فرد جرم میں درج ہو میرے سر پہ ہے یہ گناہ بھی خلافت احمدیہ سے محبت آپ کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ 1939ء کے بعد سے…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جولائی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت جناب راغب مرادآبادی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: شمعِ حبِّ احمدؐمرسل ہے دل میں ضَو فگن بے نیازِ دولتِ دنیا ہیں ثاقب زیروی جملہ اصناف سخن میں شعر گوئی کی مگر نعت میں بھی…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: فکر کی جولانیوں کے، ڈال کر ہاتھوں میں ہاتھ شعر کی بستی میں اُترا لحنِ داؤدی کے ساتھ خونِ دل آدھی صدی تک دینا پڑتا ہے یہاں…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 2002ء میں ہفت روزہ ’’لاہور‘‘ لاہور کے مدیر محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کا اصل نام چودھری محمد صدیق تھا۔ والد حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خان صاحبؓ زیرہ ضلع فیروزپور کے زمیندار گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہیں 1905ء میں قبول احمدیت کی…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ…

محترم ثاقب زیروی صاحب

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے سہ ماہی ’’النداء‘‘ مارچ تا جون 2002ء میں مکرم سعید احمد مجید صاحب کے مضمون میں محترم ثاقب زیروی صاحب کے بارہ میں معروف شاعر احمد فراز صاحب کے حوالہ سے لکھا ہے: ’’ثاقب زیروی جیسے لوگ محض شخصیتیں نہیں تہذیبیں ہوا کرتی ہیں۔ ان کو سنبھالے رکھنا اور ان…