دنیا کی پہلی کتاب کی اشاعت

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 24؍جولائی 2024ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں’’دنیا کی پہلی کتاب کی اشاعت‘‘ کے عنوان سے لکھا ہے کہ یورپ میں چھاپہ خانہ کا باقاعدہ آغاز تو پندرھویں صدی میں جان گوٹن برگ نے کیا تھا مگر ۱۹۰۰ء میں تاؤ مذہب کے پیروکار ایک راہب کو ترکستان میں…

اوسلو (Oslo)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 25؍اگست2025ء) 1905ء میں ناروے کا دارالحکومت بننے والے اور ساڑھے چارسو مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ملک کے سب سے بڑے شہر اوسلو کا پرانا نام کرسٹیانا تھا۔ خیال ہے کہ اس کی بنیاد 1028ء میں شاہ ہیرلڈ ہارڈریڈ نے رکھی تھی۔ تب یہ لکڑی کا بنا ہوا قصبہ تھا…

چند مذہبی دعووں کی سائنسی تصدیق

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 18؍اگست 2025ء) بائبل اور قرآن کریم میں بیان فرمودہ بعض دلچسپ حقائق کو جدید تحقیق کی روشنی میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری 2014ء میں شامل اشاعت کیا گیا ہے جو ماہنامہ ’’سیارہ ڈائجسٹ‘‘ اگست 2007ء سے منقول ہیں۔ ٭… امریکہ کے رسالہ لائف (Life) نے اپریل 1965ء میں بائبل…

جب پاکستان بن گیا

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 11؍اگست 2025ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2014ء کی خصوصی اشاعت ’’پاکستان نمبر‘‘ کے حوالے سے شائع ہوئی ہے۔ اس میں قیام پاکستان کے بعد کے چند تاریخی واقعات جناب زاہد حسین انجم صاحب کی کتاب ’’معلوماتِ پاکستان‘‘ سے پیش کیے گئے ہیں۔ (مرسلہ: دانش احمد شہزاد صاحب) = پاکستان…

سی لینڈ (Sea Land)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 23؍جون 2025ء) بحری جہاز کے برابر دنیا کے آزاد ملک ’’سی لینڈ‘‘ کے بارے میں ایک مختصر معلوماتی مضمون روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 8؍جولائی2014ء میں روزنامہ’’پاکستان‘‘سے منقول ہے۔ سی لینڈ کی آبادی صرف بائیس افراد پر مشتمل ہے۔ اس ملک کی اپنی کرنسی، ڈاک ٹکٹ اور قومی ترانہ بھی ہے جبکہ ایک…

بُت شکن بابا نانکؒ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے علمی حقائق کے بیان میں حضرت بابا نانکؒ کو ایک مسلمان ولی کے طور پر ثابت کرنا بھی شامل ہے۔ بعدازاں بہت سے محقّقین نے اس کی تصدیق میں دلائل کے انبار لگادیے۔ چنانچہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 2014ء میں ڈاکٹر گوپال سنگھ صاحب کا ایک تحقیقی مضمون…

کرکٹ کے چند عظیم آل راؤنڈرز

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 14 اپریل اور 19 مئی 2025ء) دنیائے کرکٹ کے چند عظیم آل راؤنڈرز کا تذکرہ مکرم عبدالحلیم سحر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مارچ2014ء میں شامل اشاعت ہے۔ ٭…ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی تسلیم کیا جاتا ہے۔ آپ…

چند مشہور مسلمان جغرافیہ دان (نمبر4)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 20؍جنوری2025ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍دسمبر 2014ء میں چند مشہور مسلمان جغرافیہ دانوں کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ ٭…ابن بطوطہ : 1304ء میں مراکش کے شہر طنجہ میں پیدا ہونے والے معروف سیاح، مؤرخ اور جغرافیہ دان ابوعبداللہ محمد ابن بطوطہ کا انتقال 1378ء میں ہوا۔ انہوں نے جزائر شرق الہند…

چنگیز خان اور ہلاکو خان

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 9؍دسمبر2024ء) چنگیزخان اور ہلاکوخان کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ نومبر 2013ء میں مکرم ندیم احمد فرخ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مشہور منگول جنگجو سردار چنگیز خان 1162ء میں دریائے آنان کے علاقے میں پیدا ہوا۔ اس کا اصل نام تموجن تھا۔ صرف تیرہ…

آسٹریلیا کے قدیم باشندے

(مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے ستمبرواکتوبر2024ء) آثار قدیمہ سے معلوم ہو تا ہے کہ آسٹریلیا میں انسان کم از کم پینسٹھ ہزار سال پہلے موجود تھا۔سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کہاں سے آئے تھے؟ ایک نظریہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے آباؤ اجداد ستر ہزار سال پہلے افریقہ سے نکلے۔ تاہم یہ افریقہ کے…

جرمنی کا تاریخی شہر برلن (Berline)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 20؍مئی 2024ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ ۶؍مارچ۲۰۱۴ء میں مکرم امان اللہ امجد صاحب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن کا تعارف کرواتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ یہ جرمنی کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ ۳؍اکتوبر۱۹۹۰ء کو دارالحکومت قرار پایا۔ اس کا رقبہ ۳۴۱مربع میل اور آبادی ۳۷لاکھ نفوس پر…

بین الاقوامی کسرِ صلیب کانفرنس، لندن

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ اپریل2024ء) مئی 1977ء کی بات ہے کہ خاکسار نے برطانیہ کے اخبارات میں یہ خبر پڑھی کہ 1978ء کے آغاز میں برطانیہ کی بعض عیسائی تنظیمیں ’’ مقدس کفن‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کاانعقاد کریں گی جس میں اس بات کا تعین کیاجائے گا کہ آیا یہ ’’ مقدس کفن‘‘،…

الجاحظ … مشرق کا والٹیئر

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) (کلیم احمد کِم) جاحظ کا پورا نام ابو عثمان عمرو بحرالکنانی البصری تھا اور وہ 776 عیسوی میں بصرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا خاندان بےحد غریب تھا اور ان کے دادا ساربان تھے۔جاحظ خود بچپن میں بصرہ کی نہروں کے کنارے مچھلیاں بیچا کرتے تھے۔ ان…

سلاطینِ تیموریہ ۔ ایرانی تھے یامغل

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) عام طور سے تو یہی مشہور ہے کہ سلاطین تیموریہ جنہوں نے سو سال سے زیادہ ایران میں اوراڑ ھائی سوسال سے زیادہ ہندوستان میں حکومت کی مغل تھے اور اسی لئے ان کی سلطنت کو بعض اوقات سلطنت مغلیہ کہا جاتاہے ۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ سلاطین…

افغان بادشاہ امان اللہ خان کا آخری سفر

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبرواکتوبر 2023ء) سابق شاہِ افغانستان امان اللہ خان کی موت بھی بحیثیت ایک انسانی حادثے کے بڑی سبق آموز تھی۔ ان کی زندگی سے لوگ بہت عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اولوالعزم شخص بگولے کی طرح اٹھا اور آندھی کی طرح چھایا اور بادِ صرصر کی طرح غائب غُلّا ہو گیا۔…

مدینۃ الاولیاء ملتان کی تاریخ و اہمیت

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 10؍اپریل 2023ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 4؍دسمبر 2014ء میں مکرم عطاء النور صاحب کے قلم سے جنوبی ایشیا کے قدیم ترین شہروں میں شامل شہر ملتان کی تاریخی حیثیت اور اہمیت سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مؤرخ البیرونی نے اپنے سفرنامہ میں اسے 2؍لاکھ 16ہزار 430 برس پرانا بتایا ہے۔…

ایک عظیم الشان گواہ

(مطبوعہ انصارالدین یوکے مارچ و اپریل 2021ء) (احسان احمد خان) قرآنِ مجید کی سورۃ ہود کی آیت  17میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: أَفَمَنْ کَانَ عَلَی بَیِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّہِ وَیَتْلُوہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ وَمِن قَبْلِہِ کِتَابُ مُوسَی إَمَاماً وَّرَحْمَۃً أُوْلٰـئِکَ یُؤْمِنُونَ بِہِ وَمَن یَکْفُرْ بِہِ مِنَ الأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ فَلاَ تَکُ فِیْ مِرْیَۃٍ مِّنْہُ إِنَّہُ الْحَقُّ مِن…

برصغیر کا آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر

(مطبوعہ انصارالدین یوکے مئی وجون 2021ء) کسی کی ایک طرح پر بسر ہوئی نہ انیسؔ عروجِ مہر بھی دیکھا تو دوپہر دیکھا جوعظیم مسلمان سلطنت بابر سے شروع ہوئی۔ وہ آخرکار 1857ء میں بہادر شاہ ظفرؔ پر ختم ہوئی۔ یوں تو مغل سلطنت شہنشاہ اورنگزیب کے بعد ہی تیزی سے زوال کی طرف جا رہی…

طُورِسینا کی ضِیاء باریاں

(مطبوعہ انصارالدین یوکے ستمبر و اکتوبر 2021ء) (انگریزی سے ترجمہ) جنوری 1947ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی امریکہ نے ایک مہم جزیرہ نما عقبہ میں تحقیقات کے لئے بھجوائی تا زمانۂ بائبل کے بعض سر بستہ رازوں کومنظرِعام پر لایا جائے۔ اِس مہم کا لیڈر ایک 26سالہ نوجوان وینڈل فلپس تھا۔ دوسرے ممبر ڈاکٹر ہنری فیلڈ…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی دربارہ مہاراجہ دلیپ سنگھ

(مطبوعہ انصارالدین یوکے جولائی واگست2022ء) (عبدالرحمن شاکر) مہاراجہ رنجیت سنگھ ایک بہت زیرک اور ہوشیار آدمی تھا۔ کم ازکم دو باتیں انگریز قوم کے متعلق اُس نے اچھی طرح سمجھ لی تھیں: (1) انگریز جو لدھیانہ تک آگئے ہیں اور دوسری طرف پنجاب کو سندھ کی طرف سے گھیرے میں لینے کی کوشش کر رہے…

نیلسن رولی ہلاہلا منڈیلا

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 3؍فروری 2023ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 11؍دسمبر 2013ء میں مکرم عطاءالوحید باجوہ صاحب کے قلم سے انسانی حقوق کے عظیم لیڈر نیلسن رولی ہلاہلامنڈیلا (Nelson Rolihlahla Mandela) کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نیلسن منڈیلا 18؍جولائی1918ء کو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے اور اپنے ملک کے پہلے سیاہ فام جمہوری…

پیراشوٹ (Parachute)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 20؍جنوری 2023ء) ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 2013ء میں پیراشوٹ کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون مکرم مستبشر احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ پیراشوٹ فرنچ لفظ ہے۔ پیرا کا لفظ Prefix سے نکلا ہے جس کے معنی بچاؤ کے ہیں جبکہ chute کے معنی گرنے کے ہیں۔…

نہر پانامہ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 13؍جنوری 2023ء) بحرالکاہل میٹھے پانی کا سمندر ہے جبکہ بحراوقیانوس کڑوے پانی کا۔ ان سمندروں کو نہر پانامہ کے ذریعے ملادیا گیا ہے۔ چنانچہ یہ نہر قرآن کریم کی اس عظیم الشان پیشگوئی پر مہرصداقت ثبت کررہی ہے جس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سورۃالفرقان آیت 54 میں…

مغل بادشاہ شاہجہان (شہزادہ خرّم)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23؍دسمبر 2022ء) عظیم الشان عمارتیں تعمیر کرنے پر شہرت پانے والے مغل بادشاہ شاہجہان کا تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 5؍دسمبر 2013ء میں کتاب ’’سو بڑے لوگ‘‘ سے منقول ہے جسے مکرم ندیم احمد فرخ صاحب نے برائے اشاعت ارسال کیا ہے۔ شہنشاہ جہانگیر کا تیسرا اور راجپوت رانی جگت گوسائیں…

ایتھنز (Athens)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 16؍دسمبر 2022ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 21؍دسمبر 2013ء میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون بقلم مکرم امان اللہ امجد صاحب شامل اشاعت ہے۔ یونان کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ایتھنز کا پرانا نام ایتھینائی ہے۔ آبادی 36لاکھ سے زیادہ ہے۔ زمانۂ قدیم کے کئی آثار…

صحرائے تھر کا تاریخی شہر ’’مٹھی‘‘

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 28؍اکتوبر 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 2013ء میں مکرم عامر شہزاد صاحب کے قلم سے صحرائے تھر کے قدیم شہر مٹھی کے بارے میں ایک مضمون شائع ہوا ہے ۔ مٹھیؔ کو صحرائے تھر کا دل کہا جاتا ہے جو اس وقت ایک قابل ذکر تجارتی مرکز بن چکا…