حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اکتوبر 2009ء میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے بعض واقعات اور فرمودات کا انتخاب حضورؓ کی سوانح عمری ’’مرقات الیقین‘‘ کے حصہ ’’عطر مجموعہ‘‘ سے ہدیۂ قارئین کیا گیا ہے۔ (مرسلہ: مکرم راجا نصراللہ خان صاحب) حضور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ٭ بچوں کو مارنا اچھا نہیں۔ اَکْرِمُوْا اَوْلَادَکُمْ بھی آیا…

محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل ربوہ 14 اکتوبر 2009ء میں مکرمہ ف۔نصیر صاحبہ نے محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ (والدہ محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتی ہیں کہ اگرچہ مجھے بچپن سے ہی اپنی والدہ کے ساتھ بارہا محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ کے پاس جانے کا موقع ملا لیکن محترم ڈاکٹر صاحب…

سیدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ر بوہ 5نومبر 2009ء میں مکر م لئیق احمد بلال صاحب کے قلم سے حضرت عمرؓ کی فراست اور تفقہ فی الدین کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ہمیشہ اپنے آپ کو خدا کے مال اور اس کی مخلوق کے حقوق کا نگران اور محافظ…

حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہیدؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2009ء میں حضرت سید احمد بریلوی شہید رحمۃاللہ علیہ کی سیرۃ و سوانح سے متعلق ایک مختصر مضمون مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے والد کا اسم گرامی سید محمدعرفان اوردادا جان کا نام سید نور محمد تھا۔ آپ…

حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹیؓ اور سر سید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 جولائی 2009ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کا تاریخی حقائق پر مبنی ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی اور سر سید احمد خان کے باہمی روابط کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ برصغیر کی سرکردہ شخصیات میں سر سیّد احمد خان کا نام…

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 و 29 جولائی 2009ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی پاکیزہ سیرت کے حوالہ سے مضامین شامل اشاعت ہیں جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے سیدنا ناصرؒ نمبر سے ماخوذ ہیں۔ ٭ محترمہ صاحبزادی امۃالحلیم صاحبہ بنت حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ تحریر فرماتی ہیں: ابّا ہر قدم پر خدا کی رضا پر…

عبادالرحمن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے بعض ایسے عبادالرحمن کا بیان ہے جن کی قوّت قدسیہ کے نتیجہ میں دل کی ظلمت ختم ہوجاتی ہے، دنیا کی محبت سرد ہوجاتی ہے اور آخرت کی محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ ٭ حضرت مولوی غلام رسول راجیکی صاحبؓ بیان فرماتے…

شانِ محمود۔ بشارت الٰہیہ کی روشنی میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 فروری 2010ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں الٰہی بشارتوں کی روشنی میں حضرت مصلح موعودؓ کی بلند شان بیان کی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ؎ بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہوگا ایک دن محبوب میرا…

حضرت مصلح موعودؓ کے چند رؤیا و کشوف

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 فروری 2010ء میں مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب کے قلم سے ایک مضمون میں حضرت مصلح موعودؓ کے چند رؤیا و کشوف بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’خداتعالیٰ نے اپنے عجیب عالم کو تین حصہ پر تقسیم کررکھا ہے۔ (1) عالم ظاہر…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا عظیم مقام

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2010ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم مقام اور اخلاق کے بارہ میں ایک مضمون (مرتّبہ مکرم نوید احمد صاحب) شامل اشاعت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عیسیٰ ابن مریم جب تشریف لائیں گے تو شادی کریں گے اور اُن کو اولاد دی جائے…

احمدی خواتین کا تعلق باللہ اور عشق رسولؐ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جولائی 2009ء میں احمدی خواتین کے تعلق باللہ اور عشق رسول ﷺ کے حوالہ سے مکرمہ ب۔ بشیر صاحبہ کا مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’مجھ سے خداتعالیٰ باتیں کرتا ہے اور مجھ سے ہی نہیں جوشخص میری اتباع کرے گا اور میرے نقش قدم پر…

محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2009ء میں محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ ص۔م۔ ثمرصاحبہ نے کیا ہے۔ محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ حضرت حاجی محمدالدین صاحب تہالویؓ درویش کی صاحبزادی تھیں جنہوں نے 1903ء میں جہلم میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ ان کی شادی محترم چوہدری محمد امین غازی…

مکرمہ زیب النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں مکرمہ زیب النساء صاحبہ زوجہ مکرم احمد جان صاحب کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے مکرمہ الف۔ حیدری صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مرحومہ بہت دعاگو تھیں اور اپنے ربّ پر بڑا مان تھا۔ ایک دفعہ ہمارے ہاں قیام فرما تھیں تو دن کے گیارہ بجے باہر سے آواز آئی کہ…

خلافت کے فیوض و برکات (خوبصورت یادیں)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 و 16؍جنوری 2009ء میں مکرم ڈاکٹر ضیاء الدین ضیاء صاحب کے قلم سے خلافت کے ساتھ محبت اور خلافت کی برکات و فیوض کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ مکرم ضیاء صاحب کے حالات زندگی قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 18؍دسمبر 2009ء کے اسی کالم میں شائع ہوچکے ہیں۔ ٭ آپ بیان کرتے…

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اپریل 2009ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی سیرت کے بعض پہلو محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی پوری زندگی سلسلہ احمدیہ کی خدمت کے لئے وقف رہی اور اس پیارے وجود کی خدمت کا موقعہ اللہ تعالیٰ نے…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2009ء میں بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1972ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی تحریک پر جب خدام پاکستان کے مختلف علاقوں سے سا ئیکلوں پر سالانہ اجتماع پر تشریف لائے تو اُن میں ایک بزرگ…

خلافت خامسہ کا جاری فیضان

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی و جون 2009ء میں مکرم مولانا محمد اشرف عارف صاحب مبلغ سلسلہ کے قلم سے خلافت خامسہ میں برکات الٰہیہ کے جاری فیضان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’جب بھی انتخاب خلافت کا وقت آئے اور مقررہ طریق کے مطابق جو بھی خلیفہ چنا…

حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی ؓ کا تعلق باللہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20دسمبر2008ء میں مکرم ایم اے لطیف شاہد صاحب کے قلم سے دیگر احباب کے بیان کردہ ایسے واقعات درج ہیں جن سے حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی کے تعلق باللہ پر روشنی پڑتی ہے۔ ٭ مکرم منیر احمد فرخ صاحب امیر جماعت احمدیہ اسلام آباد بیان کرتے ہیں کہ B.Sc. Engg.…

حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2008ء میں مکرم ضیاء الدین ضیاء صاحب نے اپنے مضمون میں کشمیر کے پہلے مربی سلسلہ حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میرے والد حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ 1885ء میں ایک معزز زمیندار گھرانے میں محترم چوہدری عبدالکریم صاحب…

محترم قریشی محمدعبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی2008ء میں مکرم ڈاکٹر احسان اللہ قریشی صاحب نے اپنے والد محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب قادیان کے قدیمی رہائشی حضرت قریشی شیخ محمد صاحبؓ کے ہاں 1913ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے جو اولاد ہوتی تھی وہ جلد فوت…

مکرم انجینئر ابراہیم نصراللہ درانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5جون2008ء میں مکرم انجینئر ابراہیم نصراللہ درّانی صاحب کا ذکرخیر مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم ابراہیم نصراللہ درّانی صاحب کا وطن ڈیرہ غازیخان تھا۔ آپ مکرم شاہین سیف اللہ صاحب (سابق امیر ضلع چکوال) کے چھوٹے بھائی تھے۔ آپ کے والد آغا محمد بخش…

ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 2008ء میں مکرم محمد یوسف بقاپوری صاحب اپنے چچا ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب کا ذکرخیر کرتے ہیں۔ محترم ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب قادیان میں حضرت مولانا مولوی محمد ابراہیم صاحب بقاپوریؓ کے ہاں 17؍اگست 1921ء کو پیدا ہوئے۔ گھریلو ماحول مذہبی تھا۔ والدین کی تربیت نے اس پر چار…

مکرمہ استانی زبیدہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 2008ء میں مکرمہ ب۔ م سید صاحبہ اپنی والدہ محترمہ استانی زبیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد صاحب شمس کا ذکر خیر کرتی ہیں جو 17؍جولائی 2007ء کو قریباً 80 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ آپ 29؍مئی 1928ء کو گجرات کے گاؤں رجوعہ میں پیدا ہوئیں۔ والد حکیم غلام…

محترم سید ناصر سعید صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍فروری 2009ء میں محترم سید ناصر سعید صاحب کا ذکرخیر اُن کی اہلیہ محترمہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم سید ناصر سعید صاحب 23دسمبر 1958ء کو مکرم سید سعید احمد صاحب کے ہاں چنیوٹ میں پیدا ہوئے اور 21؍اپریل 2007ء کو وفات پائی۔ ان کے دادا مکرم سید عبدالرشید صاحب…

حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2007ء میں مکرم محمد افضل ظفر صاحب کے قلم سے حضرت مولوی ابوالعطاء جالندھری صاحب کی سیرۃ کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت مولوی صاحب کو قرآن کریم سے عشق تھا۔ سفر میں اکثر وقت تلاوت یا مسنون دعاؤں کے ورد میں گزرتا۔ رمضان میں اپنے آرام کا…

مکرم حکیم محمد یار صاحب سدھو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2007ء میں مکرم افتخار احمد انور صاحب نے اپنے والد محترم حکیم محمد یار صاحب سدھو آف جل بھٹیاں کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم حکیم محمد یار صاحب 1937 ء میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی آپ کے والد محترم میاں احمد یار صاحب کا انتقال ہوگیا۔ آپ چار بھائی اور…