جماعت جرمنی کے ذریعہ دیگر ممالک میں احمدیت کا نفوذ

جماعت جرمنی کے ’’خلافت سووینئر‘‘ میں اُن ممالک کا بھی مختصر ذکر کیا گیا ہے جن میں احمدیت کا نفوذ جماعت جرمنی کے ذریعہ ہوا۔ ٭ بلغاریہ میں پہلی بیعت مکرم ارجان صاحب (ARJAN ) نے کی جو جرمنی میں مقیم تھے۔ اِس وقت بلغاریہ میں مضبوط نظام جماعت اور نظام وصیت بھی قائم ہے۔…

جماعت احمدیہ جرمنی … مختصر تاریخ

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں جماعت احمدیہ جرمنی کی تاریخ بھی شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 6؍ستمبر 2002ء کے اسی کالم میں اختصار سے ذکر کیا جاچکا ہے۔ یورپ میں پہلا احمدیہ مشن لندن میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے دَور میں قائم ہوا۔ حضرت مصلح…

محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اگست 2007ء میں مکرم مظفر احمد درانی صاحب کے قلم سے محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب سابق امیر و مربی انچارج کینیا سے میرا پہلا رابطہ خط کے ذریعہ اُس وقت ہوا جب 1992ء میں خاکسار کا تقرر کینیا…

حضرت شیخ مشتاق حسین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2007ء میں حضرت شیخ مشتاق حسین صاحبؓ کے مختصر حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ آپؓ 1878ء میں پیدا ہوئے۔ 1900ء میں آپ نے لاہور میں جماعت کا ایک پوسٹر پڑھا تو فوراً بیعت کا خط لکھ دیا۔ پھر احمدیت سے تعلق بڑھا تو دعوت الی اللہ میں دیوانہ وار مصروف رہنے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؓ کی حسین یادیں

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم شکیل احمد بٹ صاحب سابق ریجنل قائد اپنی چند یادیں بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ 1994ء میں سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ کے موقع پر حضوؒر سے ذاتی ملاقات ہوئی تو پیارے حضوؒر ایک نہایت شفیق مہربان کی طرح اُٹھے اور میرے دونوں بازوؤں پر لگے…

تبلیغ احمدیت دنیا میں کام اپنا

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم حافظ فریداحمد خالد سابق نائب صدرخدام الاحمدیہ جرمنی لکھتے ہیں کہ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی ان خوش قسمت مجالس میں سے ہے جن سے سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒ کو ایک خاص تعلق اور پیار تھا اور آپ کو اس مجلس سے خاص توقعات بھی تھیں۔…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؓ کی حسین یادیں

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم زبیر خلیل خان صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ جرمنی بیان کرتے ہیں کہ حضور انورؒ نومبائعین کو عام نظر سے نہیں دیکھتے تھے۔ بلکہ خلافت کے ساتھ جس کا تعلق قائم ہوگیا وہ اس وجود کا حصہ بن جاتا۔ آپ ؒ مختلف اقوام کے نومبائعین کے…

یادوں کے دریچے سے

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم عبدالباسط طارق صاحب مربی سلسلہ اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے خلافت سے بہت پہلے دارالذکر لاہور میں رمضان میں سورۃ القدر کا درس دیا جس میں عربی گرائمر اور عربی محاورہ کی تشریح کی اور بتایا کہ جب قرآن…

حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحبؓ

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم نوید احمد سعید صاحب نے بعض ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ اِس مضمون میں مغربی افریقہ کے پہلے مبلغ سلسلہ حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحب کے بارہ میں بھی ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولانا…

خلفاء سلسلہ کی طلبہ جامعہ کو نصائح

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم امین الرحمن صاحب نے خلفاء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی طلبہ جامعہ کے لئے اہم نصائح کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے فرمایا: ’’جب تک جڑ زمین میں مضبوطی کے ساتھ گڑ نہ جائے اس وقت تک اکھیڑنا آسان…

محترم ملک رشید احمد صاحب آف دوالمیال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2007ء میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے محترم ملک رشید احمد صاحب (دوالمیال میوزیم والے) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم ملک رشید احمد صاحب ایک مخلص، احمدیت کے فدائی، اور بے مثال مہمان نواز تھے۔ دینی کتب و رسائل اور اخبارات کے مطالعہ کا جنون تھا۔ سیاحت…

حضرت مولوی مہرالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ29؍مئی 2007ء میں حضرت مولوی مہرالدین صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر تاریخ احمدیت سے منقول ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کو اگست 1894ء میں بیعت کی سعادت عطا ہوئی۔ آپؓ کی وفات 29؍مئی 1954ء کو ہوئی۔ حضرت مسیح موعودؑ نے ضمیمہ رسالہ انجام آتھم میں آپ کو اپنے 313؍اصحاب میں شامل فرمایا ہے۔ لالہ موسیٰ…

محترم مولوی سردار احمد خادم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 مئی 2007ء میں مکرم شہود آصف صاحب کے قلم سے اُن کے دادا محترم مولوی سردار احمد خادم صاحب کا ذکرخیر شامل ہے۔ محترم مولوی سردار احمدخادم صاحب ولد پیر بخش صاحب 1927ء میں ’’چوہے مل‘‘ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں آپ قرآن کریم پڑھنے کے لئے ایک احمدی…

حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ قاضی کوٹی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 ؍مئی 2007ء میں حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ آف کوٹ قاضی محمد جان ضلع گوجرانوالہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍اگست 2000ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ 1843ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے علاقہ میں زہد و…

حضرت راجہ عطا محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2007ء میں حضرت راجہ عطا محمد صاحبؓ آف یاڑی پورہ کشمیر کا ذکرخیر اخبار الحکم کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت راجہ عطا محمد خان صاحبؓ کا شمار اولین صحابہؓ میں ہوتا ہے۔ آپؓ کے اجداد علاقہ کرناہ پر حکمران تھے مگر سکھوں کے آخری زمانہ میں اس علاقہ…

حضرت حافظ عبدالعزیز نون صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 2007ء میں حضرت حافظ عبدالعزیز صاحب نونؓ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ عبدالعزیز صاحب نونؓ 1875ء میں حلالپور ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ 1907ء میں قادیان آکر دستی بیعت کی توفیق پائی۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ بیعت سے پہلے میں صوم و صلوٰۃ کا تارک تھا لیکن بیعت…

حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مارچ 2007ء میں حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ آف پیرکوٹ کے مختصر حالاتِ زندگی شاملِ اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ کھوکھر قوم کے زمیندار تھے اور موضع پیرکوٹ ضلع حافظ آباد میں تقریباً دو سو ایکڑ زمین کے مالک تھے۔ آپؓ عربی اور فارسی علوم کے ماہر اور فن طبابت…

حضرت میاں محمد عبد اللہ صاحبؓ عرف پروفیسر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت میاں محمد عبداللہ صاحب ؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت محمد عبداللہ بیگ صاحبؓ عرف پروفیسر جہانگیر ولد ولی بیگ صاحب مغل قوم سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ یوپی کے رہنے والے تھے اور بڑے بڑے سرکسوں کے مالک…

مولوی سید شبیر احمد طاہر شہید

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 15؍مارچ 2007ء میں مکرم مظہر احمد وسیم صاحب نے شہیدِ احمدیت محترم مولوی سید شبیر احمد طاہر صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جنہیں 21؍جون 2006ء کی رات کچھ معاندین نے اُن ہی کے کمرہ میں پھانسی پر لٹکا کر شہید کر دیا تھا۔ شہید مرحوم کی پیدائش 5جنوری 1979ء کو خانپور…

حضرت نواب سید مولوی مہدی حسنؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍فروری 2007ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مورخ احمدیت کے قلم سے حضرت مولوی مہدی حسن صاحبؓ فتح نواز جنگ کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ فتح نواز جنگ حضرت سید مولوی مہدی حسن صاحبؓ بیرسٹر ایٹ لاء، سابق چیف جسٹس و ہوم سیکرٹری حیدرآباد دکن، لکھنؤ میں آسودۂ…

حضرت حکیم محمد حسین صاحبؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت حکیم محمد حسین صاحب آف بلب گڑھ (دہلی) کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت حکیم محمد حسین صاحبؓ نے اپنے خاندان میں سب سے پہلے (مئی 1898ء میں) قبولِ احمدیت کی توفیق پائی۔ بعد ازاں آپؓ کے والد محترم…

حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تونسوی ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍فروری 2007ء میں مکرم عبدالباسط صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تونسویؓ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ حضرت مولوی محمد شاہ صاحبؓ کا نام محمد تھا اور تحصیل تونسہ کی بستی مندرانی سے آپ کا تعلق تھا۔ بستی مندرانی میں جماعت کی بنیاد آپ نے ہی…

محترم بشیر احمد اختر صاحب

محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 30؍جون 2007ء کو بعمر 64 سال ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔ محترم بشیر احمد اختر صاحب 3 نومبر1942ء کو مکرم ظہورالدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ پانچ بھائیوں میں آپ سب سے چھوٹے تھے۔ جامعہ احمدیہ…

محترم محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ

اخبار الفضل ربوہ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق محترم مولوی محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ 28جون 2007ء کو مسلسل 16دن بیہوش رہنے کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے، بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ مرحوم کو پہلا سندھی مربی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہ تھی صرف…

حضرت ڈاکٹر منظور احمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ18؍اکتوبر 2007ء میں حضرت ڈاکٹر منظور احمد صاحبؓ کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1896ء میں حضرت مولوی محمد دلپذیر صاحب بھیرویؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1908ء میں زیارت اور بیعت کی سعادت حاصل کی۔ اُسی سال جلسہ سالانہ قادیان میں بھی شامل ہوئے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب حضرت خلیفۃالمسیح…

نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغ

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی وکیل اعلیٰ تحریک جدید کے قلم سے شامل اشاعت ایک مضمون میں تحریک جدید بھارت کے تحت نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغی مساعی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ ہندوستان کے صوبوں یوپی،بنگال اور بہار سے ملحق آزاد ملک نیپال کی…