حضرت حافظ مختار احمد صاحبؓ شاہجہانپوری

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالہادی ناصر صاحب نے حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ قبل ازیں آپؓ کا تذکرہ 25جولائی 1997ء، 29جنوری 1999، 28اپریل 2000ء، 17 ستمبر 2004ء اور 21دسمبر 2007ء کے شماروں میں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپؓ ایک جیّد عالم تھے۔…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کا معجزہ

حضرت سیّد غلام حسین شاہ صاحبؓ بھیرہ ضلع شاہ پور کے رہنے والے تھے۔ 1896ء میں آپ کو وٹرنری کالج لاہور میں داخلہ ملا۔ لیکن کالج کے طلباء اور پروفیسر آپؓ کے شدید معاند ہوگئے۔ ان حالات میں خداتعالیٰ نے اپنی قادرانہ تجلّی اور نصرت کا زبردست نشان ظاہر فرمایا جس کی تفصیل تعلیم الاسلام…

حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہؓ کی قبولیت دعا کے ایمان افروز واقعات

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2011ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا اور حفاظتِ الٰہی کے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ = 1907ء میں حضرت مسیح موعودؑ نے نوجوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی…

محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24دسمبر 2009ء میں مکرمہ راشدہ فہیم صاحبہ نے اپنی والدہ محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ اہلیہ محترم محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم سابق ناظر امورعامہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب دردؓ کی پانچویں بیٹی محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ کا نام تجویز کرتے وقت حضرت مصلح موعودؓنے فرمایا کہ…

حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کے بیان فرمودہ ایمان افروز واقعات

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کی کتاب ’’میری یادیں‘‘ سے چند ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ (مرسلہ: مکرم رانا حماد جاوید احمد صاحب) ٭… حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ 1935ء میں تبلیغی دورہ جات کے دوران حکم تھا کہ سفر…

محترمہ طاہرہ ناصر شاہ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21اکتوبر 2009ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کے قلم سے محترمہ طاہرہ ناصر شاہ صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ ربوہ کی زمین کو حاصل کرنے کی تاریخی سعادت حضرت نواب محمد الدین صاحبؓ کو حاصل ہوئی۔ اُن کے تین بیٹوں میں سے منجھلے محترم نوابزادہ محمد سعید صاحب تھے جو بچپن…

محترمہ امۃ الباسط صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل ربوہ 17 ستمبر 2009ء میں مکرم محمد شفیع خانصاحب نے اپنی خالہ محترمہ امۃالباسط صاحبہ (دختر حضرت مولوی غلام رسول صاحب افغانؓ اور محترمہ عائشہ پٹھانی صاحبہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مرحومہ نے اپنی تمام زندگی ماں باپ کی خدمت اور قرآن کریم کی تدریس میں گزار دی۔ وہ صوم و صلوٰۃ کی…

محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل ربوہ 14 اکتوبر 2009ء میں مکرمہ ف۔نصیر صاحبہ نے محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ (والدہ محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتی ہیں کہ اگرچہ مجھے بچپن سے ہی اپنی والدہ کے ساتھ بارہا محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ کے پاس جانے کا موقع ملا لیکن محترم ڈاکٹر صاحب…

محترمہ بشریٰ صدیقہ صاحبہ

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2009ء میں مکرم اللہ بخش صاحب نے اپنے ایک مضمون میں اپنی اہلیہ محترمہ بشریٰ صدیقہ صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ بشریٰ صدیقہ صاحبہ سجاول والا (تحصیل چنیوٹ) میں مکرم نذر محمد صاحب کے ہاں قریباً 1950ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ اپنے بھائی بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔ بچپن میں…

ایک مربی سلسلہ (مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب) کی ایمان افروز داستان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 اگست 2012ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے اُن کی ایمان افروز داستان حیات شائع ہوئی ہے۔ مکرم میر صاحب بیان کرتے ہیں کہ ہمارا گھرانہ اپنے علاقہ میں اکیلا احمدی تھا۔ مَیں نماز جمعہ کے لئے اپنے والد صاحب کے ساتھ احمدیہ مسجد جاتا…

قبولیت دعا کے چند نظارے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اکتوبر 2009ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم ڈاکٹر عبدالوحید صاحب کے قلم سے چند ایسے واقعات شامل اشاعت ہیں جن میں خلیفۂ وقت کی دعاؤں کی قبولیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ 1999ء میں خاکسار بینن کے شہر پورتونوو میں متعین تھا۔ ایک سات…

جب مجھے دوبارہ زندگی ملی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 اگست 2009ء میں مکرم عبد المنان ناہید صاحب کا ایک دلچسپ مضمون شامل اشاعت ہے جس سے خلیفۂ وقت کی دعاؤں کی قبولیت پر بھی روشنی پڑتی ہے۔ مکرم ناہیدؔ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ایم ٹی اے کے ایک انٹرویو میں محترم جنرل محمود الحسن نوری صاحب کے ساتھ خاکسار…

دعا کی طاقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2009ء میں مکرم شاہد منظور طارق صاحب تحریر کرتے ہیں کہ 1965ء کی جنگ پاک و ہند میں میرے والد محترم میجر منظور احمد صاحب راجھستان میں اپنی توپخانہ یونٹ کے ہمراہ متعین تھے۔ ایک صبح اطلاع ملی کہ دشمن بہت بڑی نفری کے ساتھ پیش قدمی کررہا ہے۔ اس خبر…

حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہیدؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2009ء میں حضرت سید احمد بریلوی شہید رحمۃاللہ علیہ کی سیرۃ و سوانح سے متعلق ایک مختصر مضمون مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے والد کا اسم گرامی سید محمدعرفان اوردادا جان کا نام سید نور محمد تھا۔ آپ…

محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2009ء میں محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب سابق امیر ضلع ساہیوال کے بارہ میں ایک مضمون اُن کے بیٹے مکرم ندیم الرحمن صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب فیض اللہ چک ضلع گورداسپور (بھارت) میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت میاں عظیم…

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 و 29 جولائی 2009ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی پاکیزہ سیرت کے حوالہ سے مضامین شامل اشاعت ہیں جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے سیدنا ناصرؒ نمبر سے ماخوذ ہیں۔ ٭ محترمہ صاحبزادی امۃالحلیم صاحبہ بنت حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ تحریر فرماتی ہیں: ابّا ہر قدم پر خدا کی رضا پر…

عبادالرحمن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے بعض ایسے عبادالرحمن کا بیان ہے جن کی قوّت قدسیہ کے نتیجہ میں دل کی ظلمت ختم ہوجاتی ہے، دنیا کی محبت سرد ہوجاتی ہے اور آخرت کی محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ ٭ حضرت مولوی غلام رسول راجیکی صاحبؓ بیان فرماتے…

معجزہ تھا تیری دعاؤں کا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2010ء میں مکرم رانا مبارک احمدصاحب آف لاہور لکھتے ہیں کہ مورخہ 16مئی 2009ء کو خاکسارکا بیٹا عطاء النور سیڑھیوں سے گرا اور دیوار کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے بے تحاشا خون بہہ نکلا۔ فوری طورپر جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی اپریشن روم میں پہنچا دیا اور اُسی رات تین…

مکرم صاحبزادہ سید عبداللہ شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2010ء میں مکرم صاحبزادہ سید عبداللہ شاہ صاحب کے بارہ میں مکرم ڈاکٹر طارق احمد مرزا صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم صاحبزادہ سید عبداللہ شاہ صاحب سابق سیکرٹری امور عامہ نوشہرہ کینٹ، پولیس میں ملازم تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد نوشہرہ میں ایک تکہ شاپ چلانے لگے جو علاقہ…

ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبد القادر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مئی 2009ء میں ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبدالقادر آف ملتان کا ذکرخیر اُن کی ہمشیرہ مکرمہ ح۔بشیر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم محمد عبدالقادر صاحب ابن محترم چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم 10نومبر 2008ء کو ملتان میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے نواسے اور مکرم ڈاکٹر…

محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم داؤد احمد حنیف صاحب (مربی سلسلہ) نے کیا ہے۔ محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ 1923 ء میں حضرت میاں چوہدری فقیر احمد صاحبؓ صدر جماعت ونجواں ضلع گورداسپور کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت چوہدری صاحبؓ کو یہ فخر حاصل…

حضرت مرزا ناصر احمدؒ بہ حیثیت پرنسپل

مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی و جون 2009ء کی زینت ہے جس میں سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی بحیثیت پرنسپل مقبولیت اور شاندار کارناموں کا مختصر تذکرہ کیا گیا ہے۔ مکرم پروازی صاحب 1954 ء میں بہ حیثیت طالب علم کالج میں داخل ہوئے…

حضرت مولوی قدرت اللہ سنوریؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ کے نہایت ایمان افروز خودنوشت واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1881ء میں ہوئی۔ میرے غیرحقیقی دادا مولوی محمد یوسف صاحب نے 1880ء میں چچا عبداللہ صاحب کو بتایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے…

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2009ء میں محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید (امیر ضلع راجن پور) کا ذکر خیر مکرم میاں حمید احمد صاحب ایڈووکیٹ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مورخہ 25فروری 2003ء کو محترم میاں اقبال احمد صاحب امیر ضلع راجن پور راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔ میں نے میاں صاحب کو…

مکرمہ زیب النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں مکرمہ زیب النساء صاحبہ زوجہ مکرم احمد جان صاحب کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے مکرمہ الف۔ حیدری صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مرحومہ بہت دعاگو تھیں اور اپنے ربّ پر بڑا مان تھا۔ ایک دفعہ ہمارے ہاں قیام فرما تھیں تو دن کے گیارہ بجے باہر سے آواز آئی کہ…

خلافت کے فیوض و برکات (خوبصورت یادیں)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 و 16؍جنوری 2009ء میں مکرم ڈاکٹر ضیاء الدین ضیاء صاحب کے قلم سے خلافت کے ساتھ محبت اور خلافت کی برکات و فیوض کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ مکرم ضیاء صاحب کے حالات زندگی قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 18؍دسمبر 2009ء کے اسی کالم میں شائع ہوچکے ہیں۔ ٭ آپ بیان کرتے…