دعا کی طاقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2009ء میں مکرم شاہد منظور طارق صاحب تحریر کرتے ہیں کہ 1965ء کی جنگ پاک و ہند میں میرے والد محترم میجر منظور احمد صاحب راجھستان میں اپنی توپخانہ یونٹ کے ہمراہ متعین تھے۔ ایک صبح اطلاع ملی کہ دشمن بہت بڑی نفری کے ساتھ پیش قدمی کررہا ہے۔ اس خبر […]

حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہیدؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2009ء میں حضرت سید احمد بریلوی شہید رحمۃاللہ علیہ کی سیرۃ و سوانح سے متعلق ایک مختصر مضمون مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے والد کا اسم گرامی سید محمدعرفان اوردادا جان کا نام سید نور محمد تھا۔ آپ […]

محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2009ء میں محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب سابق امیر ضلع ساہیوال کے بارہ میں ایک مضمون اُن کے بیٹے مکرم ندیم الرحمن صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب فیض اللہ چک ضلع گورداسپور (بھارت) میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت میاں عظیم […]

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 و 29 جولائی 2009ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی پاکیزہ سیرت کے حوالہ سے مضامین شامل اشاعت ہیں جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے سیدنا ناصرؒ نمبر سے ماخوذ ہیں۔ ٭ محترمہ صاحبزادی امۃالحلیم صاحبہ بنت حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ تحریر فرماتی ہیں: ابّا ہر قدم پر خدا کی رضا پر […]

عبادالرحمن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے بعض ایسے عبادالرحمن کا بیان ہے جن کی قوّت قدسیہ کے نتیجہ میں دل کی ظلمت ختم ہوجاتی ہے، دنیا کی محبت سرد ہوجاتی ہے اور آخرت کی محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ ٭ حضرت مولوی غلام رسول راجیکی صاحبؓ بیان فرماتے […]

معجزہ تھا تیری دعاؤں کا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2010ء میں مکرم رانا مبارک احمدصاحب آف لاہور لکھتے ہیں کہ مورخہ 16مئی 2009ء کو خاکسارکا بیٹا عطاء النور سیڑھیوں سے گرا اور دیوار کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے بے تحاشا خون بہہ نکلا۔ فوری طورپر جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی اپریشن روم میں پہنچا دیا اور اُسی رات تین […]

مکرم صاحبزادہ سید عبداللہ شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2010ء میں مکرم صاحبزادہ سید عبداللہ شاہ صاحب کے بارہ میں مکرم ڈاکٹر طارق احمد مرزا صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم صاحبزادہ سید عبداللہ شاہ صاحب سابق سیکرٹری امور عامہ نوشہرہ کینٹ، پولیس میں ملازم تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد نوشہرہ میں ایک تکہ شاپ چلانے لگے جو علاقہ […]

ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبد القادر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مئی 2009ء میں ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبدالقادر آف ملتان کا ذکرخیر اُن کی ہمشیرہ مکرمہ ح۔بشیر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم محمد عبدالقادر صاحب ابن محترم چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم 10نومبر 2008ء کو ملتان میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے نواسے اور مکرم ڈاکٹر […]

محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم داؤد احمد حنیف صاحب (مربی سلسلہ) نے کیا ہے۔ محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ 1923 ء میں حضرت میاں چوہدری فقیر احمد صاحبؓ صدر جماعت ونجواں ضلع گورداسپور کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت چوہدری صاحبؓ کو یہ فخر حاصل […]

حضرت مرزا ناصر احمدؒ بہ حیثیت پرنسپل

مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی و جون 2009ء کی زینت ہے جس میں سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی بحیثیت پرنسپل مقبولیت اور شاندار کارناموں کا مختصر تذکرہ کیا گیا ہے۔ مکرم پروازی صاحب 1954 ء میں بہ حیثیت طالب علم کالج میں داخل ہوئے […]

حضرت مولوی قدرت اللہ سنوریؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ کے نہایت ایمان افروز خودنوشت واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1881ء میں ہوئی۔ میرے غیرحقیقی دادا مولوی محمد یوسف صاحب نے 1880ء میں چچا عبداللہ صاحب کو بتایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے […]

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2009ء میں محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید (امیر ضلع راجن پور) کا ذکر خیر مکرم میاں حمید احمد صاحب ایڈووکیٹ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مورخہ 25فروری 2003ء کو محترم میاں اقبال احمد صاحب امیر ضلع راجن پور راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔ میں نے میاں صاحب کو […]

مکرمہ زیب النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں مکرمہ زیب النساء صاحبہ زوجہ مکرم احمد جان صاحب کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے مکرمہ الف۔ حیدری صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مرحومہ بہت دعاگو تھیں اور اپنے ربّ پر بڑا مان تھا۔ ایک دفعہ ہمارے ہاں قیام فرما تھیں تو دن کے گیارہ بجے باہر سے آواز آئی کہ […]

خلافت کے فیوض و برکات (خوبصورت یادیں)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 و 16؍جنوری 2009ء میں مکرم ڈاکٹر ضیاء الدین ضیاء صاحب کے قلم سے خلافت کے ساتھ محبت اور خلافت کی برکات و فیوض کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ مکرم ضیاء صاحب کے حالات زندگی قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 18؍دسمبر 2009ء کے اسی کالم میں شائع ہوچکے ہیں۔ ٭ آپ بیان کرتے […]

محترم خان صاحب قاضی محمد رشید صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری 2009ء میں محترمہ صالحہ قانتہ بھٹی صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم خانصاحب قاضی محمد رشید صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ خانصاحب قاضی محمد رشید صاحب 3؍ستمبر 1897ء کو موضع حاجی پورہ ضلع سیالکوٹ میں محترم حکیم مولوی محمد اعظم انصاری صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ چار […]

محترم عبدالرحمٰن صاحب دہلوی

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2009ء میں مکرم فضل الرحمٰن عامر صاحب نے اپنے والد محترم عبدالرحمٰن صاحب دہلوی کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے جو 15فروری 2009ء کو کینیڈا میں وفات پاگئے۔ محترم عبدالرحمٰن دہلوی صاحب 1910ء میں دہلی میں حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب دہلویؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کا نام حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ […]

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2009ء میں بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1972ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی تحریک پر جب خدام پاکستان کے مختلف علاقوں سے سا ئیکلوں پر سالانہ اجتماع پر تشریف لائے تو اُن میں ایک بزرگ […]

سیرۃ النبی ﷺ کے پُر اثر واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 جولائی 2009ء میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ؓ کے قلم سے آنحضرت ﷺ کے پاکیزہ دَور سے چند پُراثر واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ مدینہ میں ایک بوڑھے انصاری کے بیٹے مسلمان ہو چکے تھے مگر وہ خود ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے گھر میں لکڑی کا […]

برکاتِ خلافت – قبولیت دعا

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ۔ مئی 2009ء میں مکرم مظفر احمد درّانی صاحب مربی سلسلہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ اس مضمون میں برکات خلافت کے حوالہ سے قبولیت دعا کے ضمن میں آپ یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ محترم مولانا عبدالمالک خانصاحب سابق ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ نے بیان کیا کہ آپ کراچی […]

محترم چوہدری رحمت خاں صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2009ء میں محترم چودھری رحمت خاں صاحب سابق امام مسجد فضل لندن کا ذکرخیر آپ کی بیٹی محترمہ صوفیہ خانم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم چودھری رحمت خاں صاحب 1899ء میں دھیرکے کلاں ضلع گجرات میں ایک معزز احمدی زمیندار گھرانے میں حضرت چوہدری خوشی محمد صاحبؓ کے […]

خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2008ء میں محترم چودھری محمد علی صاحب خلفائے کرام سے تعلقات کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان فرماتے ہیں۔ محترم چودھری محمد علی صاحب بیان فرماتے ہیں کہ جب ربوہ میں کالج بن رہا تھا تو اس وقت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحبؒ گرمی میں، دھوپ میں کھڑے ہوکر، مزدوروں میں […]

میری زندگی کا ایک عجیب واقعہ – قبولیت دعا

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی اکتوبر2008ء میں مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب دعاؤں کی قبولیت کے ایک نشان کا ذکر یوں کرتے ہیں کہ 1966ء میں مَیں نیشنل بنک آف پاکستان کی گجرات برانچ کا مینیجر تھا تو ہیڈآفس کے حکم پر کئی بار کشمیر کے شہر بھمبر گیا تاکہ وہاں برانچ کھولنے کا سروے کیا […]

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2008ء میں حضرت عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد عبداللہ صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ کی پیدائش 1895ء کی تھی۔ آپؓ کے والد حضرت میاں قطب الدین صاحبؓ بھیرہ کے رہائشی تھے اور حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کے ابتداء میں ہی بیعت کرکے 313 […]

حضرت شیخ اللہ بخش صاحبؓ آف بنوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19نومبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت شیخ اللہ بخش صاحبؓ آف بنوں کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت شیخ اللہ بخش صاحب ولد شیخ مراد بخش صاحب قوم ٹھاکر بنوں صوبہ سرحد کے رہنے والے تھے تقریباً 1883ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والد صاحب […]

حضرت رسول بی بی صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17ستمبر 2008ء میں مکرمہ م۔نصیر چوہدری صاحبہ نے اپنی نانی حضرت رسول بی بی صاحبہؓ کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت رسول بی بی صاحبہؓ بنت حضرت چوہدری محمد حسین صاحبؓ 28دسمبر1898ء کو تلونڈی عنایت خاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔ پہلی دفعہ 1905ء میں اپنے والدین اور دو بھائیوں کے ساتھ […]

محترم میاں عبدالحیٔ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ر۔ کوثر صاحبہ کے قلم سے محترم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ انڈونیشیا کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب 28؍فروری 1920ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کو وقف کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش […]