سیرۃالنبی ﷺ کا ایک پہلو۔ شکرگزاری

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6 نومبر2020ء) رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے: جو شخص لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا۔ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن جولائی اگست 2012ء کی زینت ایک مضمون میں محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے آنحضرت ﷺ کی شکرگزاری پر روشنی ڈالی ہے۔ […]

محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6 نومبر2020ء) حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کا نعتیہ کلام ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2012ء کی زینت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے محمدؐ مہ لقا ہے دل رُبا ہے محمدؐ جامع حسن و شمائل محمدؐ محسن ارض و سما […]

آنحضورﷺ کا دشمنوں سے حسن سلوک

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6 نومبر2020ء) مجلس انصاراللہ جرمنی کا سہ ماہی ’’الناصر‘‘ اکتوبر تا دسمبر 2012ء ’’سیرۃالنبیؐ نمبر‘‘ہے۔ اس میں آنحضور ﷺ کے دشمنوں سے حسن سلوک کے بارے میں مکرم مولانا محمد اشرف ضیاء صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت امام مالکؒ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے […]

اُسوۂ رسولﷺ تربیتِ اولاد کی رُو سے

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30 اکتوبر2020ء) ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون، جولائی 2012ء میں مکرم مولوی سفیر احمد شمیم صاحب نے تربیتِ اولاد کی رُو سے رسول اکرمﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ بیوی کا انتخاب چار باتوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے یعنی مال، حسب و نسب، […]

میری زبان سے ہو نہ سکے گا کبھی ادا – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30 اکتوبر2020ء) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں مکرم جنرل محمودالحسن صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: میری زبان سے ہو نہ سکے گا کبھی ادا جو شکر تیرا، تیرے محمدؐ نے کر دیا تُو ہے مرا خدا، پہ کہاں آگہی […]

آنحضورﷺ کا عفوو درگزر

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30 اکتوبر2020ء) ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون، جولائی 2012ء میں مکرم مبشر احمد خادم صاحب نے رسول اکرمﷺ کے عفو و درگزر پر روشنی ڈالی ہے۔ آنحضورﷺ نے فرمایا ہے: میرے ربّ نے مجھے حکم دیا ہے کہ جو کوئی مجھ پر ظلم کرے مَیں اس کو قدرتِ انتقام کے […]

’’سیرت سیّد خیرالوریٰ ﷺ ‘‘ کے حوالے سے چند خصوصی اشاعتیں

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء) دورِحاضر میں دشمنانِ اسلام کی طرف سے سوچی سمجھی سازش کے تحت حضرت سیّدالانبیاء محمدمصطفیٰ ﷺ کی پاکیزہ ذات کو ہرزہ سرائی اور تمسخر کا بیجا نشانہ بناکر ہتکِ رسولؐ کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدیوں کے جذبات […]

تری ذات رونقِ بزم تھی، تُو چلا گیا تو خزاں ہوئی – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء) سہ ماہی ’’الناصر‘‘ جرمنی اکتوبر تا دسمبر 2012ء میں مکرم فرید احمد نوید صاحب کی ایک طویل نعت شائع ہوئی ہے جس کے ہر بند کے آخر پر بارگاہِ نبوی کے شاعر حضرت حسان بن ثابتؓ کا وہ شعر ہے جو انہوں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ […]

آنحضورﷺ کا پاکیزہ بچپن اور جوانی

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء) قرآن کریم میں انبیائے کرام کی بعثت سے پہلے کی زندگی کو اُن کی صداقت کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ رسول کریم ﷺ کے پاکیزہ بچپن اور جوانی کے بارے میں مکرم مصباح الدین محمود صاحب کا مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر […]

آنحضورﷺ کا حلیہ مبارک

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء) رسول کریم ﷺ کے حلیہ مبارک کے بارے میں مکرم نوید احمد سعید صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبرو دسمبر 2012ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اوائل جوانی میں ایک رات (رؤیا میں) دیکھا کہ … جب مَیں حضورﷺ کی خدمت […]

آنحضورﷺ کی قیامِ توحید کے لیے عظیم الشان جدوجہد

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء) آنحضورﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات و صفات کا کامل عرفان بخشا تھا۔ آپؐ نے اتنے قریب سے وہ حُسنِ بےپایاں دیکھا کہ الوہیت کے بحراعظم میں وہ ذرّہ بشریت گم ہوگیا۔ رسول کریم ﷺ کی قیام توحید کے لیے جدوجہد سے متعلق مکرم عبدالسمیع خان صاحب […]

سلام اُن پر، درود اُن پر، زباں پہ آیا ہے نام جن کا – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء) ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2012ء میں مکرم ثاقب زیروی صاحب کا نعتیہ کلام شائع ہوا ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سلام اُن پر، درود اُن پر، زباں پہ آیا ہے نام جن کا مرے تخیّل کی رفعتوں سے بلند تر ہے مقام جن […]

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یادیں

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 16 اکتوبر 2020ء) رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے مارچ اپریل 2013ء میں ہومیوڈاکٹر رانا سعید احمد صاحب (مدیر سہ ماہی رسالہ ’’ھوالشافی‘‘) نے سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ کے حوالے سے اپنی چند یادیں سپرد قلم کی ہیں۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ 9 مئی 1978ء کا دن میری یادوں میں […]

مکرم عبداللہ امانت صاحب (لالہ جی)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 16 اکتوبر 2020ء) حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے مزار مبارک پر دعا کے لیے آنے والوں میں سے اکثر نے کسی بینچ پر یا کیبن میں ڈیوٹی پر بیٹھے ایک سادہ مزاج، مسکین طبع، عمررسیدہ اور دعاگو شخص کو دیکھا ہوگا جنہیں سب لالہ جی کہتے تھے۔ یہ مکرم عبداللہ امانت […]

تم روک لو گے راستہ یہ صرف بھول ہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 16 اکتوبر 2020ء) مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی ’’الناصر‘‘ اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں شامل مکرم ڈاکٹر وسیم احمد طاہر صاحب کا نمونہ کلام ہدیۂ قارئین ہے: تم روک لو گے راستہ یہ صرف بھول ہے دیکھو خدا […]

؎ کبھی یوں بھی لیتے ہیں امتحاں

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 9 اکتوبر 2020ء) رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے مارچ اپریل 2012ء میں 28 مئی 2010ء کے سانحہ کا آنکھوں دیکھا احوال مکرم محمد شعیب نیرصاحب حال یوکے کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ خاکسار 28 مئی 2010ء کو معمول کے مطابق دفتر سے گھر گیا۔ بڑا بیٹا […]

مسجدوں کے مینارے لرزتے رہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 9 اکتوبر 2020ء) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں سانحہ لاہور 2010ء کے حوالے سے مکرم ڈاکٹر فیاض احمد شاہین صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مسجدوں کے مینارے لرزتے رہے موت کرتی رہی رقص چاروں طرف وحشی مقتل کو رنگیں بناتے […]

قرآن کریم میں مذکور ’’اصحاب‘‘

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 2 اکتوبر 2020ء) قرآن کریم میں بیس سے زائد مختلف گروہوں (اصحاب) کا ذکر ہے جو تعریف و تحسین، تلقینِ عمل یا درسِ عبرت کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔ ماہنامہ ’’النور‘‘امریکہ نومبر دسمبر 2012ء میں اس حوالے سے مکرم لطف الرحمٰن محمود صاحب کا ایک تحقیقی مضمون شامل اشاعت […]

حضرت شیخ عبدالرحیم صاحبؓ سیالکوٹی

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 25 ستمبر 2020ء) ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں حضرت شیخ عبدالرحیم صاحبؓ سیالکوٹی کا ذکرخیر مکرم عطاء الحئی منصور صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 8؍دسمبر 1995ء، 2؍جولائی 1999ء اور 10؍جون 2016ء کے شماروں کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بھی آپؓ کا ذکرخیر شامل اشاعت […]

سَبْعَۃ مُعَلَّقَات

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 25 ستمبر 2020ء) سَبْعَۃ مُعَلَّقَات ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں مکرم عطاء الرحیم صاحب کے قلم سے ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں سَبْعَۃ مُعَلَّقَات کا تاریخی پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ عربی زبان کے وہ منظوم شاہکار جو سَبْعَۃ مُعَلَّقَات کہلاتے ہیں اپنی فنّی خوبیوں، […]

حضرت امام محی الدین ابوزکریاؒ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 25 ستمبر 2020ء) ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2012ء میں ساتویں صدی عیسوی کے بزرگ عالم حضرت یحییٰ بن شرف کے بارے میں مکرم آصف گلزیب صاحب کے قلم سے مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپ کا لقب محی الدین اور کنیت ابوزکریا تھی۔ دمشق کے مقام نَوِی میں محرم الحرام 631ہجری […]

’’مجھے اب بھول جا شاید سکوں ہو بھول جانے سے‘‘ – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 25 ستمبر 2020ء) ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جولائی 2012ء میں حضرت سیّدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو ایک مشاعرے کے لیے دیے جانے والے طرح مصرعے پر کہی گئی۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: محبت کا مَیں تیرے پاس اِک پیغام لایا ہوں خود اپنے […]

ہوائی جہاز

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 25 ستمبر 2020ء) ماہنامہ’’خالد‘‘ربوہ اکتوبر 2012ء میں ہوائی جہاز کے بارے میں مکرم عطاء الودود احمد صاحب کا معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔ ہوائی جہاز وہ مشین ہے جو ہوا سے بھاری ہونے کے باوجود ہوا میں اُٹھان اور پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے اس کے […]

بشارت دی مسیحا کو خدا نے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 18 ستمبر 2020ء) ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعود ؓکی یاد میں حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: بشارت دی مسیحا کو خدا نے تمہیں پہنچے گی رحمت کی نشانی ملے گا ایک فرزندِ […]

جماعت احمدیہ قادیان اور لاہوری جماعت میں فرق

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 18 ستمبر 2020ء) حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے 2؍جون 1991ء کو ریڈیو راپار سرینام سے ’’جماعت احمدیہ قادیان اور لاہوری جماعت میں کیا فرق ہے؟‘‘ کے موضوع پر Live خطاب فرمایا جس کے لیے نصف گھنٹے کا وقت مقرر تھا مگر خطاب کے دوران انتظامیہ نے دس منٹ […]

محترم سیّد عبدالحی شاہ صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 11 ستمبر 2020ء) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر واکتوبر 2012ء کا شمارہ مکرم سیّد عبدالحی شاہ صاحب مرحوم کی یاد میں خصوصی اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ مکرم بشارت احمد ملک صاحب نے محترم سیّدعبدالحی شاہ صاحب کی انکساری کا ایک ایمان افروز واقعہ تحریر کیا ہے ۔ […]