ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک آزاد نظم سے چند سطریں ملاحظہ فرمائیے: یہ مرا باپ ہے دوستوں کے لئے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی جوئے رواں پَر غضب میں جو آئے تو آتِش فشاں اس کی فطرت میں […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت ایک انٹرویو میں محترم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب نہایت معمورالاوقات تھے، آرام طلبی کو پسند نہ فرماتے، آپ کے دل میں غنا، بے نفسی اور قناعت تھی۔ ملازمین کے ساتھ بہت حسن سلوک کرتے، اُن کے بچوں […]
حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب لکھتے ہیں کہ تکلّف اور نمائش سے آپ کی طبیعت کوسوں دور تھی لیکن اس میں ہرگز کوئی مبالغہ نہیں کہ ذکرالٰہی آپکی روح کی غذا تھی۔ دفتر […]
محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے بارہ میں ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: دے گیا قدسیؔ ہمیں آخر جدائی کا وہ داغ ایک پاکیزہ گھرانے کا حسیں چشم و چراغ تھا ہمالہ حوصلہ، فولاد کے اعصاب تھے وہ یقینا […]
حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم رشید احمد صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے ساتھ تقریباً 35 سال خاکسار کو خدمت کا موقعہ ملا۔ 1984ء میں ضیاء آرڈیننس کے بعد ہزاروں احمدی احباب کے ساتھ ساتھ آپکے […]
حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کو حضرت خلیفۃالمسیح سے بے پناہ محبت تھی۔ جب بھی آپ کو حضور انور کی کسی سفر کے لئے روانگی کا علم […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفرؔ مرحوم کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: فقر و غِنیٰ ترے ہمیں روکے رہے ہمیش حق ہوسکا ادا نہ ترے احترام کا ہر گام پر مظفر و منصور تُو رہا […]
حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے ساتھ میرا تعلق 1970ء میں شروع ہوا۔ آپ نے ذاتی آرام کو ہمیشہ جماعتی مفاد پر قربان کئے رکھا۔ پیرانہ سالی […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل نظم سے کچھ حصہ ملاحظہ فرمائیے: تمہیں ایک طرفہ طبیعت ملی تھی انوکھی، نرالی سی فطرت ملی تھی خلافِ توقع، ملی عمر تم کو خلافِ توقع، امارت ملی تھی الٰہی بشارت کے […]
حضرت چودھری ظفراللہ خانصاحبؓ کے چند منتخب واقعات (مرتبہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مارچ، 19؍ اپریل و 24؍ اپریل 2000ء کی زینت ہیں۔ مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب بیان کرتے ہیں کہ کراچی میں معززین شہر کی ایک مجلس میں حضرت چودھری صاحبؓ نے بیان فرمایا کہ جب مَیں نے […]
محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے بارہ میں ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت مکرم طاہرؔ عارف صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: ایک عالم کا آفتاب گیا سرخرو اور کامیاب گیا ہجر والوں کا باوفا ساتھی عزم کا ایک اَور باب گیا باصفا، باوفا و باتدبیر دُرّ یکتا […]
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 30؍مارچ 2000ء میں محترم مولانا بشیر احمد صاحب فاضل دہلوی کا ذکر خیر مکرم مولانا حکیم محمد دین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ تقسیم ہند کے بعد محترم مولانا بشیر احمد دہلوی صاحب مبلغ انچارج دہلی مقرر ہوئے۔ 1947ء میں قادیان میں جلسہ سالانہ مقامی طور پر ہی منعقد […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2000ء میں مجلس انصاراللہ امریکہ کے ترجمان سہ ماہی مجلہ ’’النحل‘‘ کے ’’ڈاکٹر عبدالسلام نمبر‘‘ کے حوالہ سے محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا بیان فرمودہ یہ واقعہ تحریر ہے کہ جب محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب گورنمنٹ کالج میں پروفیسر تھے تو انگلستان کے وزیراعظم نے (غالباً کیمبرج یونیورسٹی کے […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جون 2000ء میں مکرم طاہر محمود احمد بٹ صاحب آف لاہور اپنی والدہ محترمہ امۃالرشید صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ مرحومہ میں بے شمار خوبیاں تھیں۔ جوانی ہی سے تہجد پڑھنے کا شوق تھا۔ قرآن پڑھانے کا بھی بہت شوق تھا۔ گھر پر بھی بچوں اور عورتوں کو قرآن […]
ہفت روزہ ’’سیرروحانی‘‘ 15 تا 21؍جون 2000ء کے شمارہ میں محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب (آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ پاکستان) کا انٹرویو شائع ہوا ہے جو مکرم طاہر محمود مبشر صاحب اور راجہ برہان احمد طالع صاحب نے قلمبند کیا ہے۔ مکرم قریشی صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرے آباء و اجداد سے ہی ہمارا وطن […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اپریل 2000ء میں مکرم مسعود احمد خان دہلوی صاحب حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی عالی ظرفی کے آئینہ دار ایک مناظرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اپنے مخصوص اوصاف کا سامعین پر نہایت نیک اثر چھوڑنے میں حضرت مولوی صاحب کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی کوشش ہوتی کہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم خواجہ عبدالعظیم احمد صاحب کے قلم سے قصیدہ بُردہ کے شاعر حضرت کعب بن زھیرؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کا پورا نام ابوعقبہ کعب بن زھیر ابن ابی سلمیٰ مزنی تھا۔ والدہ کا نام کبشہ بنت عمار تھا۔ آپ کو آپکے والد نے […]
مکرم رحمت اللہ شاکر صاحب 1901ء کے اوائل میں فیض اللہ چک ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت حافظ نور محمد صاحبؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے 313 صحابہ میں 58ویں نمبر پر شامل فرمایا ہے۔ محترم شاکر صاحب کی پیدائش سے پہلے ہی خدا تعالیٰ نے آپ کے […]
محترم مولانا عبدالرحیم صاحب نواحمدی (فاضل دیوبند) کو 15؍اپریل 2000ء کو لدھیانہ میں واقع جامع مسجد فیلڈ گنج میں مخالفین نے نہایت سفاکی سے مار مار کر شہید کردیا۔ آپ چھوٹا کدمہ ضلع گنج بہار کے رہنے والے تھے اورعبدالبصیر صاحب کے بیٹے تھے۔ آپ نے 1980ء میں الہ آباد بورڈ سے عربی ادب میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2000ء میں مکرم منصور احمد ناصر صاحب اپنے والد محترم بشیر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اپنی شادی کے کچھ عرصہ بعد آپ نے محترم ابراہیم شاد صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کرلی (جو محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے سسر تھے)۔ کچھ عرصہ بعد […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون 2000ء میں مکرم بشارت احمد چیمہ صاحب کے قلم سے مکرم نثار احمد خان صاحب مربی سلسلہ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم نثار احمد خانصاحب مکرم عبدالقدیر خان صاحب آف لاہور کے فرزند تھے۔ آپ کی والدہ نہایت عبادت گزار اور احمدیت کی فدائی خاتون ہیں۔ اس خانوادہ کا […]
محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب ایڈووکیٹ مئی 1929ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انٹر قادیان سے اور بی۔اے مرے کالج سیالکوٹ سے کیا۔ لاء کالج لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1953ء میں قانون کی پریکٹس سیالکوٹ سے شروع کی۔ پھر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی مقدمات […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم ملک حمید اللہ خان صاحب لکھتے ہیں کہ محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب کئی بار میرے ہاں قیام کیا کرتے تھے، بہت درویش صفت انسان تھے، ضروریات بہت محدود اور سادہ تھیں، جو کھانا میسر آیا خوشی سے کھالیا، عموماً شلوار قمیص پہنتے […]
محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب زندگی کے ہر پہلو سے ایک مثالی اور ممتاز شخصیت تھے۔ اُن کی معاشرتی زندگی، دینی اسلوب، علمی کاوشیں، اخلاقی اقدار بالخصوص عجز اور انکسار قابل رشک حد تک نمایاں ہیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی اور نمایاں حیثیت ایک کامیاب ترین داعی الی اللہ کی تھی۔ روزنامہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جون 2000ء میں محترم ڈاکٹر حمید احمد خانصاحب کے بیٹے مکرم عابد وحید احمد خانصاحب رقمطراز ہیں کہ ہارٹلے پول میں جماعت احمدیہ کا قیام میرے والدین کی انتھک کوششوں اور دعا کا نتیجہ ہے۔ میرے والد کی دل موہ لینے والی شخصیت، ذاتی کشش، حسن اخلاق اور دوسروں پر اپنی محبت […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور، ہارٹلے پول کے کنول محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کا تشکر نامہ (بچشم تصور) پیش کیا گیا ہے:- میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون […]