روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کا صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء(قسط۷)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍ستمبر2024ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں مکرم حافظ راشد جاوید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں گذشتہ سو سال میں الفضل کی مشکلات اور اس پر بننے والے مقدمات نیز الفضل کی آزادیٔ صحافت کے لیے خدمات کا ذکر کیا گیا ہے۔…

اداریہ: درازیٔ عمر کا ایک کارگر نسخہ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی و اگست2023ء) احمدیہ لٹریچر میں وقتاً فوقتاً جن عمدہ کتب کا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اُن میں ایسے بہت سے خدّامِ احمدیت کا تذکرہ پیش کیا جاتا ہے جن کا مقصدِ حیات فقط یہ تھا کہ زمین کے کناروں تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کے لیے ہرممکن جدّوجہد کریں…

مکرم سیّد حمیدالحسن شاہ صاحب

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 11مارچ 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2013ء میں مکرم سیّد حمیدالحسن شاہ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے جو مکرم سیّد سعیدالحسن صاحب نائب امیر و مبلغ انچارج گیمبیا کے والد محترم تھے۔ آپ 12؍جون کو اپنے گھر واقع سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں بعمر 73 سال وفات…

مکرم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب … ایک باوقار، خادم خلق اور خلافت کے فدائی

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 7جنوری 2022ء) محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب ایک باوقار، نفیس ،خادم خلق اور خلافت کے فدائی بزرگ تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2013ء میں آپ کے بیٹے مکرم ظہیر احمد باجوہ صاحب نے آپ کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ بچپن کی ابتدائی یادوں میں یہ بھی ہے کہ…

مکرم سید محمد اشرف شاہ صاحب آف ٹوبہ ٹیک سنگھ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 17؍ستمبر 2021ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جنوری 2013ء میں مکرم عزیز احمد طاہر صاحب مکرم سید محمد اشرف شاہ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ اپریل 1964ء میں خاکسار اپنی ملازمت (بطور لیکچرار کالج) کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ گیا تو مقامی مسجد میں سب سے پہلے…

شہدائے مونگ عزیزم یاسر احمد اور مکرم چودھری محمد اسلم کُلّاصاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل یکم مئی 2020ء) لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شمارہ 2۔ 2010ء) میں مکرمہ مبارکہ ارشد کُلّاصاحبہ نے اپنے چچا اور سسر مکرم چودھری محمد اسلم کُلّاصاحب اور اُن کے نوجوان بیٹے عزیزم یاسر احمد کا ذکرخیر کیا ہے۔ یہ دونوں17؍اکتوبر 2005ء کو نماز فجر کی ادائیگی کے دوران…

مکرم شیخ اشرف پرویز صاحب شہید مکرم شیخ مسعود جاوید صاحب شہید اور مکرم شیخ آصف مسعود صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل یکم مئی 2020ء) لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شمارہ 2۔ 2010ء) میں مکرمہ عائشہ احمد صاحبہ نے اپنے شہید تایا، شہید والد اور شہید بھائی کا ذکرخیر کیا ہے جن کی کار پر یکم اپریل 2010ء کی رات فیصل آباد میں اُس وقت اندھادھند فائرنگ کی گئی جب…

مکرم ملک محمد دین صاحب شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں چند شہدائے احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے شہدائے احمدیت سے متعلق اپنے خطباتِ جمعہ میں مکرم ملک محمد دین صاحب مرحوم کو بھی شامل فرمایا جو ساہیوال کیس میں اسیرراہ مولیٰ…

مکرم چودھری ریاض احمد صاحب شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں چند شہدائے احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم چودھری ریاض صاحب جولائی 1947ء میں ضلع لدھیانہ کی تحصیل جگراؤں کے گاؤں ملہہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد چودھری کمال الدین صاحب خود احمدی ہوئے تھے۔ قیام پاکستان…

مکرم ماسٹر راجہ ضیاء الدین جنجوعہ صاحب شہید

روزنامہ الفضل ربوہ 28مارچ 2012ء میں مکرم لطیف احمد صاحب کے قلم سے مکرم راجہ ضیاء الدین جنجوعہ صاحب شہید کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1950ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ کی پانچویں جماعت میں داخل ہواتو اس کے انچارج محترم راجہ ضیاء الدین جنجوعہ صاحب تھے۔…

محترم ماسٹر رشید احمد ارشد صاحب

روزنامہ الفضل ربوہ 27 اپریل2012ء میں محترم ماسٹر رشید احمد ارشد صاحب صدر جماعت احمدیہ دھرکنہ ضلع چکوال کا ذکرخیر مکرم ریاض احمد ملک صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع چکوال کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ماسٹر صاحب14مارچ 2012ء کو دھرکنہ میں بعمر 66سال وفات پاکر احمدیہ قبرستان کلر کہار میں مدفون ہوئے۔ محترم…

مکرم چودھری بشیر احمد صاحب آف خوشاب

روزنامہ الفضل ربوہ 14 مئی 2012ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خاں صاحب کے قلم سے مکرم چودھری بشیر احمد صاحب آف خوشاب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم چودھری بشیر احمد صاحب کا آبائی گاؤں بھابڑہ (ضلع گورداسپور) تھا۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کے دادا کے بھائی محترم چودھری اللہ رکھا صاحب سفیدپوش…

محترم مولوی منیر احمد خان صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 24؍نومبر 2011ء میں مکرم طاہر احمد طارق صاحب (زونل امیرو مبلغ انچارج جنیدزون) کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو محترم مولوی منیر احمد خان صاحب زونل امیر و مبلغ انچارج کرنال ہریانہ کے ذکرخیر پر مبنی ہے۔ آپ 31؍اکتوبر 2011ء کی صبح وفات پاگئے۔ محترم مولوی منیر احمد خان صاحب 29؍مئی…

وہ جو قفس میں ہجر کے مارے اسیر ہیں – نظم

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ جنوری 2011ء میں شائع ہونے والی مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ جو قفس میں ہجر کے مارے اسیر ہیں ایذا رسان تاک میں جن کے شریر ہیں پھر بھی پیام حق کے جیالے سفیر ہیں جو لوگ دورِ اولیٰ کی تازہ نظیر ہیں اُن…

ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں نیویارک جماعت کے مخلص ایفروامریکن احمدی محترم محسن محمود صاحب کا تفصیلی ذکرخیر شامل اشاعت ہے جن کی وفات 19؍اکتوبر2012ء کو 87سال کی عمر میں ہوئی۔ آپ کچھ عرصہ سے بوجہ کینسر علیل تھے۔ مکرم شعیب ابوالکلام صاحب لکھتے ہیں کہ محترم محسن محمود صاحب نیویارک کے ابتدائی احمدیوں میں…

محترم حکیم محمد افضل فاروق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2011ء میں مکرم محمد ایوب صابر صاحب کے قلم سے اُن کے والد محترم حکیم محمد افضل فاروق صاحب آف اوچ شریف کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم حکیم محمد افضل فاروق صاحب 1927ء میں اوچ شریف ضلع بہاولپور میں محترم حکیم محمد اکرم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی…

مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب درویش قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 2011ء میں مکرم عبدالباسط بٹ صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے محترم شیخ نصیرالدین احمد صاحب کا وہ خط شامل کیا ہے جو انہوں نے مضمون نگار کے والد محترم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب درویشِ قادیان کی وفات پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خدمت میں ارسال…

سلاسل کی کٹھن گھڑیاں گزاریں کس ادا کے ساتھ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2011ء میں اسیرانِ راہ مولیٰ کے حوالہ سے مکرم مجید قریشی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سلاسل کی کٹھن گھڑیاں گزاریں کس ادا کے ساتھ وفا سے ، عجز سے ، ہمت سے ، تائید الٰہ کے ساتھ نہ پاؤں…

حضرت مولوی سیّد غلام محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28جولائی 2011ء میں حضرت مولوی سید غلام محمد صاحب مہاجر افغانستان کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ حضرت صاحبزادہ سیّد عبداللطیف صاحب شہید کے شاگرد تھے اور آپ ہی کے سایۂ عاطفت میں پرورش پائی اور آپ ہی کے طفیل احمدیت قبول کی۔ حضرت شہید مرحوم کے سانحہ شہادت کے بعد…

محترم چودھری حفیظ الدین خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جنوری 2011ء میں مکرم ماہد منظور طاہرصاحب نے اپنے پھوپھی زاد محترم چودھری حفیظ الدین خان صاحب ایڈووکیٹ (المعروف بھائی لالی) کا ذکرخیر کیا ہے جو 9؍ اپریل 2009ء کو ساہیوال میں وفات پاگئے۔ محترم چوہدری حفیظ الدین خان ستمبر 1940ء میں محترم چوہدری نورالدین جہانگیر صاحب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال…

محترم مولاناظہورحسین صاحب (مبلغ روس)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 جنوری 2011ء میں مکرم فضل الرحمٰن ناصر صاحب نے اپنے استاد محترم مولانا ظہور حسین صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ ہم نے قرآن کریم محترم مولانا ظہور حسین صاحب سے پڑھا۔ وہ ایک عجیب روحانی وجودتھے۔ ان کی نمازوں کی کیفیت آج بھی یاد ہے کہ…

محترم احمد بخش خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2010ء میں مکرم رفیع احمد رند صاحب معلم سلسلہ نے ایک مختصر مضمون میں اپنے والد محترم احمد بخش خان صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم احمد بخش خان صاحب ضلع ڈیرہ غازیخان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ بہت سادہ، ملنسار اور تہجدگزار انسان تھے۔خلافت اور جماعت سے…

محترم محمد اسلم ناصر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 دسمبر 2010ء میں مکرم ابن کریم صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم ماسٹر محمد اسلم ناصر صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ 1971ء میں ہم خوشاب کے ایک گاؤں سے بغرض تعلیم ربوہ منتقل ہوئے۔ یہاں کے سکول میں ہمارے اساتذہ کے چہروں…

محترم خضر حیات صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اکتوبر 2010ء میں مکرم فہیم احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے مختصراً مکرم خضر حیات صاحب (آف سلانوالی ضلع سرگودھا) کے اوصاف بیان کئے ہیں جو 22جنوری 2010ء کو وفات پاگئے۔ مکرم خضر حیات صاحب میں بہت سی خوبیاں تھیں جماعتی کاموں میں بے لوث خدمت کا جذبہ آپ کے اندر بہت…

مکرم پروفیسر عبدالودود صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 نومبر 2010ء میں مکرمہ امۃالنصیر صاحبہ کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے بھائی مکرم پروفیسر عبدالودود صاحب شہید کا ذکرخیر کیا ہے جو 28مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید ہو گئے ۔ آپ حضرت عبدالحمید شملوی صاحبؓ کے پوتے اور مکرم عبدالمجید صاحب مرحوم کے بیٹے…

مکرم شیخ محمود احمد صاحب شہید آف مردان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 نومبر 2010ء میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق 8نومبر 2010ء کی رات پونے آٹھ بجے مکرم شیخ محمود احمد صاحب آف مردان اپنے بیٹے مکرم شیخ عارف محمود صاحب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنی دکان سے واپس گھر آرہے تھے کہ گھر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر…