محترم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍نومبر 2002ء میں محترم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم وحید احمد جنجوعہ صاحب لکھتے ہیں کہ 1974ء میں جب محترم حافظ صاحب کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ قائم کرکے آپ کو جیل بھیج دیا گیا تو آپ کے ایک بیٹے اور ایک غیرازجماعت ڈسپنسر کو بھی…

تُو جو چاہے تو مَیں جان بھی حاضر کردوں – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ بلیٹن‘‘ اکتوبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمد جلال شمس صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے جو انہوں نے کاندھرا جیل ترکی میں اسیر راہ مولیٰ ہونے کے ایام میں کہی تھی: تُو جو چاہے تو مَیں جان بھی حاضر کردوں جان بھی تو مری جان عطا ہے تیری مجھ…

محترم صاحبزادہ محمد طیب لطیف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2003ء میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہیدؓ کے فرزند محترم صاحبزادہ محمد طیب لطیف صاحب کا مختصر ذکر خیر اُن کی اہلیہ محترمہ کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم صاحبزادہ صاحب 1926ء میں اپنی والدہ صاحبہ، تینوں بھائیوں اور خاندان کے چند افراد کے ہمراہ نہایت مشکلات…

مکرم چودھری عبدالستار صاحب کی قبول احمدیت کی داستان

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جون 2003ء میں مکرم چودھری عبدالستار صاحب نے قبول احمدیت کی اپنی داستان بیان کی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد چودھری عبدالعزیز صاحب میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے وفات پاچکے تھے۔ مَیں پانچویں کا طالبعلم تھا کہ جمعہ کی ایک نماز کے بعد ہمارے خطیب اور باہر سے آنے…

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید سابق امیر ضلع راجن پور کی خودنوشت سوانح 13؍جون 2003ء کے الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم “الفضل ڈائجسٹ” میں پیش کی جاچکی ہے۔ محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید کے والدین شیعہ تھے اور والد تو خود بھی اعلیٰ پائے کے ذاکر تھے۔ محترم میاں اقبال احمد صاحب ربوہ…

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج مکرم شیخ بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2002ء میں ممتاز قانون دان اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج مکرم شیخ بشیر احمد صاحب کا ذکر خیر اُن کی بیٹی مکرمہ نعیمہ جمیل صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ بشیر احمد صاحب کی پیدائش حضرت شیخ مشتاق حسین صاحبؓ کے ہاں 23؍اپریل 1902ء کو ہوئی۔اوائل…

محترم چودھری محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ چین و ہانگ کانگ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍جولائی 2002ء میں محترم چودھری محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ چین و ہانگ کانگ کے خودنوشت حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ آپکی وفات یکم دسمبر 2002ء کو لاہور میں ہوئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ 31؍جولائی 1915ء کو ضلع سیالکوٹ کے گاؤں منگولے کے زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے۔…

محترم نثار احمد خان صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون 2000ء میں مکرم بشارت احمد چیمہ صاحب کے قلم سے مکرم نثار احمد خان صاحب مربی سلسلہ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم نثار احمد خانصاحب مکرم عبدالقدیر خان صاحب آف لاہور کے فرزند تھے۔ آپ کی والدہ نہایت عبادت گزار اور احمدیت کی فدائی خاتون ہیں۔ اس خانوادہ کا…

محترم راجہ ناصر احمد صاحب مرحوم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 2000ء میں مکرمہ عصمت راجہ صاحبہ اپنے والد محترم راجہ ناصر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی والدہ محترمہ ظفر نور صاحبہ نور ہسپتال قادیان میں نرسنگ کا کام کرتی تھیں۔ محترم راجہ صاحب نے اپنی تعلیم بورڈنگ میں رہ کر حاصل کی۔ کھیلوں کے…

محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2001ء میں محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب کے بارہ میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ محترم مرزا صاحب 1926ء میں محترم مرزا محمد شریف بیگ صاحب آف لنگروال (نزد قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ دوران اسیری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اکتوبر 2001ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی سیرت کے بارہ میں ایک مضمون (مرتبہ:مکرم محمود مجیب اصغر صاحب) شامل اشاعت ہے۔ 1953ء میں جماعت احمدیہ لاہور کے مرکز کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک سنہری دستہ والا آرائشی خنجر بھی ملا جو حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کو آپؒ کے سسر…

محترم ماسٹر خان محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2001ء میں محترم ماسٹر خان محمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر صاحب لکھتے ہیں کہ محترم ماسٹر خان محمد صاحب 14؍جون 1926ء کو گل گھوٹو میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ غازیخان میں حاصل کی۔ آپ کے والد محترم سردار پیر بخش صاحب لسکانی بلوچ قبیلہ کے…

مکرم غلام مصطفی محسن شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2002ء میں مخلص خادم دین اور پرجوش داعی الی اللہ مکرم غلام مصطفی محسن صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد شعیب شاکر صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ ایک نڈر اور بے باک داعی الی اللہ تھے۔ اگرچہ آپ کے والد محترم غلام رسول صاحب نے 1956ء میں حضرت مصلح…

میرے قصبہ، خاندان اور ذات پر احمدیت کے اثرات از مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت…

محترم مولانا نور محمد نسیم سیفی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 1999ء میں سابق ایڈیٹر الفضل محترم مولانا نور محمد نسیم سیفی صاحب کا ذکر خیر مکرم چودھری محمد ابراہیم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار کو 1984ء کے بدنام زمانہ آرڈیننس کے بعد سے پاکستان کی مختلف عدالتوں میں محترم سیفی صاحب کی معیت حاصل رہی۔ پہلے آپ…

قید وبند کی صعوبتیں برموقع حج بیت ﷲ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 18 جنوری 2019ء) جماعت احمدیہ امریکہ کے اردو ماہنامہ ’’النور‘‘ کے شمارہ اکتوبر 2012ء میں الحاج محمد شریف صاحب مرحوم، مولوی فاضل، کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنا تعارف کروانے کے بعد اُن تکلیف دہ حالات کا ذکر کرتے ہیں جو اُنہیں حج بیت اللہ کے موقع پر…

محترم مولانا نسیم سیفی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 1999ء میں محترم مولانا نسیم سیفی صاحب کی وفات کی خبر کے ساتھ آپ کے مختصر حالات درج ہیں۔ آپ 1917ء میں حضرت مولوی عطا محمد صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ بی۔اے کرکے سرکاری ملازمت میں آئے اور 1944ء میں اپنی زندگی وقف کردی۔ مختصر دینی تعلیم کے بعد 1945ء میں…

حضرت شہزادہ عبداللطیف صاحب ؓشہید

14؍جولائی 1903ء کو حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ کو کابل کی سرزمین پر نہایت ظالمانہ طریق پر سنگسار کرکے شہید کردیا گیا- شہید مرحوم صوبہ خوست کے گاؤں سیدگاہ کے رہنے والے تھے اور خوست کے رئیس اعظم تھے- آپؓ تمام علوم مروّجہ کے عالم تھے اور قرآن و حدیث کے مدرس تھے- کئی ہزار حدیثیں…

محترم چودھری بشیر احمد صاحب

محترم چودھری بشیر احمد صاحب 10؍اکتوبر 1935ء کو پھالیہ کے ایک گاؤں مرالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم چودھری شاہ محمد صاحب نے اوائل جوانی میں قبول احمدیت اور پھر علاقے بھر میں خوب دعوت الی اللہ کی توفیق پائی تھی۔اسی لئے محترم بشیر صاحب کو جو ماحول ملا وہ خالص دینی اور…

حضرت مولوی ظہور حسین صاحب

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں حضرت مولوی ظہور حسین صاحب مبلغ روس و بخارا کی خودنوشت سے منقول مضمون (بقلم مکرم زبیر احمد صاحب) شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں 4؍اپریل 2008ء، 28؍ستمبر 2012ء اور 3؍اپریل 2015ء کے شماروں کے اسی کالم میں حضرت مولوی صاحب کا ذکرخیر کیا…

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب مربی سلسلہ 19؍ جنوری 1997ء کو66 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جسے انہوں نے اس دعا کے ساتھ وقف کیا کہ خدا تعالیٰ وقف کا سلسلہ ہمیشہ ان کی نسل میں جاری رکھے۔ آپکے والد صاحب نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ…

محترم چوہدری ظہور احمد باجوہ صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 30 نومبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ11؍اکتوبر 2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب نے ذاتی یادداشتوں کے حوالہ سے محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ 1945ء میں ایک دن خدام الاحمدیہ کے مرکزی دفتر کے سرسبز لان…

مکرم پروفیسر عبدالودود صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ستمبر 2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرمہ ب۔ودودصاحبہ نے سانحہ لاہور میں شہادت پانے والے اپنے شوہر مکرم پروفیسر عبدالودود صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت عبدالحمید شملوی رضی اللہ عنہ کے پوتے اور مکرم عبدالمجید عاجز صاحب کے بیٹے مکرم عبدالودود صاحب کی عمر بوقت شہادت 55سال تھی۔…

مکرم مبارک محمود صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 ستمبر 2012ء میں مکرم مظفر احمد درّانی صاحب کے قلم سے مکرم مبارک محمود صاحب مربی سلسلہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں 22 جنوری 2016ء کے الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں مرحوم کا ذکرخیر کیا جاچکا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ مکرم مبارک محمود صاحب مربی سلسلہ…

مکرم ڈاکٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’الفضل ربوہ‘‘ 13؍ستمبر 2012ء میں مکرم رانا محمد ظفراللہ صاحب نے اپنے ماموں مکرم ڈاکٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب آف چک 98شمالی سرگودھا کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ مرحوم کا ذکرخیر قبل ازیں 6؍جون 2014ء کے الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں شائع ہوچکا ہے۔ مکرم ڈاکٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب ایک معروف شخصیت…

محترم چودھری شبیر احمد صاحب وکیل المال اوّل تحریک جدید ربوہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 جولائی 2012ء کی خبر کے مطابق محترم چودھری شبیر احمد صاحب وکیل المال اوّل تحریک جدید ربوہ 22 جولائی کو 95 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پاگئے۔ 28 جولائی کے خطبہ جمعہ میں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے محترم چودھری صاحب کے حالات زندگی اور اخلاقِ حسنہ…