محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2001ء اور 16؍مارچ 2001ء میں محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب کی وفات اور آپ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے مختصر ذکر خیر کیا گیا ہے۔ آپ 3؍ستمبر 1931ء کو حضرت مولوی قریشی سراج الحق صاحبؓ پٹیالوی کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1894ء میں چاند و سورج گرہن کا نشان دیکھ…

خواجہ میر دردؒ

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ نے ’’اردو کلاس‘‘ میں محاوروں کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ میر دردؒ کے بارہ میں فرمایا:- ’’میر درد بھی محاوروں کے بادشاہ ہیں، ان کی زبان ٹکسالی زبان ہے۔ وہ بہت بلند پایہ اور بہت اونچے شاعر تھے اور ان کی زبان بہت پیاری تھی۔ میر درد، حضرت اماں…

عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…

جناب الطاف حسین حالیؔ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 1999ء میں اردو کے نامور شاعر جناب الطاف حسین حالیؔ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرمہ طلعت بشریٰ صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حالیؔ 1835ء میں پانی پت میں خواجہ ایزد بخش انصاری کے ہاں پیدا ہوئے۔ بادشاہ غیاث الدین بلبن کے عہد میں آپ کے ایک بزرگ…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ…

محترم ثاقب زیروی صاحب

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے سہ ماہی ’’النداء‘‘ مارچ تا جون 2002ء میں مکرم سعید احمد مجید صاحب کے مضمون میں محترم ثاقب زیروی صاحب کے بارہ میں معروف شاعر احمد فراز صاحب کے حوالہ سے لکھا ہے: ’’ثاقب زیروی جیسے لوگ محض شخصیتیں نہیں تہذیبیں ہوا کرتی ہیں۔ ان کو سنبھالے رکھنا اور ان…

میرے قصبہ، خاندان اور ذات پر احمدیت کے اثرات از مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت…

اعزازات

2001ء میں اعزازات کے تحت الفضل ڈائجسٹ کی زینت بننے والی چند خبریں درج ذیل ہیں: ٭ مکرم طلحہ شاہد صاحب نے گورنمنٹ کالج لاہور میں B.Sc انجینئر گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی اور گورنر پنجاب سے گولڈ میڈل اور رول آف آنر حاصل کیا۔ ٭ محترمہ ہما رحمٰن صاحبہ آف لندن کو 1999ء…

محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی

محترم میاں صاحب جب ٹریننگ کالج کے طالب علم تھے تو ایک بار کرکٹ کی ٹیم لے کر قادیان گئے۔ جب کھیل کر واپس چلے گئے تو حضرت مصلح موعودؓ کا پیغام ملا کہ تعلیم مکمل کرکے قادیان آجاؤ۔ چنانچہ آپ حسب ارشاد قادیان پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر آپ کو علم ہوا کہ…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کے لئے والدہ کے جذبات (1)

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کی والدہ محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 1999ء کی زینت ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ مَیں شاعرہ نہیں ہوں لیکن پندرہ سال پہلے مَیں نے جذبات میں بہہ کر کچھ کہنے کی کوشش کی تھی جس کے دو اشعار…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کے لئے والدہ کے جذبات (2)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست 1999ء میں محترم صاحبزادہ غلام قادر شہید کی والدہ محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ تحریر فرماتی ہیں کہ کسی وقت اُس کی یاد محو نہیں ہوتی۔ مَیں رات کو کروٹ کروٹ اُس کو یاد کرتی ہوں تو مجھے اُس کی بیوی کا خیال آتا…

انٹرویو مکرم عبداللہ ناصر بوٹنگ صاحب

ماہنامہ ’’گائیڈنس‘‘ جولائی 1999ء میں مکرم عبداللہ ناصر بوٹنگ صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے جو مکرم الحاج آدم داؤد صاحب نے قلمبند کیا ہے۔ مکرم بوٹنگ صاحب حال ہی میں غانا کے محکمہ تعلیم سے بحیثیت ڈائریکٹر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ وہ احمدیہ مسلم مشن غانا کے ٹرسٹی، جماعت احمدیہ غانا کے سیکرٹری تعلیم اور…

اعزازات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی جلد برائے 1999ء اور 2000ء میں شائع ہونے والی اعزازات کی خبروں میں سے ایک انتخاب پیش ہے: ٭ مکرم ندیم احمد صاحب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے M.Sc فزکس میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ٭ مکرم رافع احمد بھٹی صاحب نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ پاکستان میں الیکٹرانک انجینئرنگ…

محترم مولانا ناصرالدین عبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 7؍اکتوبر 1998ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب رقمطراز ہیں کہ میں اکثر بنارس جایا کرتا تھا جہاں کی ایک مسجد کے حجرے میں مولانا ناصرالدین عبداللہ صاحب مقیم تھے اور سنسکرت کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ وہ بنارس کی جماعت کیلئے مربی کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔ دبلے پتلے چھریرے بدن…

محترم جنرل عبدالعلی ملک صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍ستمبر1998ء میں آغا بابر کے قلم سے محترم جنرل عبدالعلی ملک صاحب کے حسنِ کردار اور شجاعت کے بارے میں ایک مضمون ’’پاکستان لنک‘‘ (نیویارک) سے منقول ہے۔ مضمون نگار کا بیان ہے کہ جنرل ملک جب کرنل تھے تو میری اُن سے ملاقات سیالکوٹ میں ہوئی۔ بڑے دھیمے مزاج میں آہستہ…

محترم ڈاکٹر محمد سعید صاحب آف سرگودھا

مکرم ڈاکٹر محمد سعید صاحب آف سرگودھا 20؍مارچ 1998ء کو وفات پاگئے۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اگست 1998ء میں مکرم کرنل دلدار احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحوم کی پرورش نہایت پاکیزہ اور صحابہؓ کے ماحول میں ہوئی۔ طبیعت میں بہت زیادہ حیا اور شرمیلاپن تھا۔ اس لئے باوجود…

محترم سید داؤد مظفر شاہ صاحب

(فرخ سلطان محمود) سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے کو دیکھا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ بڑے سیدھے سادے ہوتے تھے۔ جب ایک برتن کو مانجھ کر صاف کر دیا جاتا ہے، پھر اُس پر قلعی…

اعزازات

حضرت مسیح موعودؑ کو اللہ تعالیٰ نے بشارت دی تھی کہ آپ کی جماعت میں ایسے لوگ ہوں گے جو علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں بہت سے احمدی مرد و زن علوم و فنون کی مختلف شاخوں میں نمایاں امتیازات کے حامل ہیں اور…

اعزازات

(درج ذیل اعزازت کی خبریں 1997ء و 1998ء کے جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع ہوئیں) ٭ مکرمہ ثمرہ ندیم صاحبہ میٹرک کے امتحان میں ضلع لاہور میں دوم آئیں۔ ٭ عزیزہ سارہ مختار آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز پینٹنگ مقابلہ میں اول آئیں۔ ٭ مکرمہ ڈاکٹر عالیہ ملک صاحبہ نے ڈپلومہ اِن چائلڈ ہیلتھ…

پاک فوج کا سب سے بڑا جنرل – جنرل اختر ملک

کرنل (ر) رفیع الدین اپنی کتاب بھٹو کے آخری 323 دن صفحہ66 پر لکھتے ہیں:- ’’ایک دن پاک بھارت جنگ 1965ء کا ذکر چھڑا۔ میں نے بھٹو صاحب سے پوچھا کہ جناب آپ اس زمانہ میں وزیر خارجہ تھے۔ ہمارے فارن آفس نے اس جنگ سے پہلے یہ کیوں نہ سوچا کہ ہندوستان ہماری سرحدوں…

پاکستان کے چند قومی ہیرو میدانِ جہاد میں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ گولڈن جوبلی نمبر میں مکرم فخرالحق شمس صاحب نے اپنے مضمون میں میدانِ جہاد میں عسکری خدمات بجالانے والے بعض احمدیوں کا تفصیلی ذکر کیا ہے: جنرل اختر حسین ملک آپ یکم اگست 1917ء کو پنڈوری ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1940ء میں مسلح افواج میں کمیشن حاصل…

نوبل انعام یافتہ ۔ چندرا شیکھر

نوبل انعام یافتہ عظیم سائنسدان چندرا شیکھر 1910ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ چھ سال بعد اپنے والد کے تبادلہ کی وجہ سے مدراس چلے گئے۔ کالج کی تعلیم مکمل کرکے کیمبرج سے Ph.D. کی ڈگری لی۔ آپ کو فزکس سے گہری دلچسپی تھی اور آپ کے ایک انکل سر سی۔دی۔ رامن کو بھی فزکس…

محترم مجیب الرحمٰن صاحب ایڈووکیٹ

محترم مجیب الرحمٰن صاحب ایڈووکیٹ برہمن بڑیہ (بنگلہ دیش) میں 1934ء میں پیدا ہوئے۔ ابھی چھ ماہ کے تھے تو آپ کے والد محترم مولانا ظل الرحمان صاحب مربی سلسلہ نے آپ کی والدہ کو مستقل رہائش کیلئے قادیان بھجوادیا۔ چنانچہ آپ نے قادیان میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ آپ کا ایک پوسٹل انٹرویو…

مکرم راجہ غالب احمد صاحب

مکرم راجہ غالب احمد صاحب سرگودھا تعلیمی بورڈ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین رہے ہیں، ادبی دنیا میں معروف ہیں۔ جماعت احمدیہ لاہور کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ آپ 17؍اگست 1928ء کو حضرت راجہ علی محمد صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے جو محکمہ مال میں مہتمم بندوبست کے عہدہ سے 1944ء میں ریٹائرڈ ہوئے…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

محترم شیخ امری عبیدی صاحب جب دارالسلام تنزانیہ کے پہلے افریقن میئر منتخب ہوئے تو کئی اخبارات نے آپ کی تصاویر اور خبریں شائع کیں اور آپ کی قابلیتوں کو سراہا۔ ہفت روزہ Mwananchi نے 24؍جنوری 1960ء کو جو خبر شائع کی اس کا اردو ترجمہ (از مکرم محمد منور صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری…

پیراماؤنٹ چیف ناصرالدین گامانگا صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 1998ء میں مکرم مولانا محمد صدیق شاہد گورداسپوری صاحب مربی سلسلہ اپنے سیرالیون میں قیام کا ذکر کرتے ہوئے پیراماؤنٹ چیف ناصرالدین گامانگا صاحب کا بھی ذکرِ خیر کرتے ہیں جو سیرالیون کی ریاست سمبارو کے پیرامونٹ چیف تھے۔ اگرچہ آپ کے والد پیراماؤنٹ چیف عثمان گامانگا مسلمان تھے لیکن ایک…