حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2008ء میں مکرم ضیاء الدین ضیاء صاحب نے اپنے مضمون میں کشمیر کے پہلے مربی سلسلہ حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میرے والد حضرت حکیم مولوی نظام الدین صاحبؓ 1885ء میں ایک معزز زمیندار گھرانے میں محترم چوہدری عبدالکریم صاحب…

محترم قریشی محمدعبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی2008ء میں مکرم ڈاکٹر احسان اللہ قریشی صاحب نے اپنے والد محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب قادیان کے قدیمی رہائشی حضرت قریشی شیخ محمد صاحبؓ کے ہاں 1913ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے جو اولاد ہوتی تھی وہ جلد فوت…

مکرم انجینئر ابراہیم نصراللہ درانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5جون2008ء میں مکرم انجینئر ابراہیم نصراللہ درّانی صاحب کا ذکرخیر مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم ابراہیم نصراللہ درّانی صاحب کا وطن ڈیرہ غازیخان تھا۔ آپ مکرم شاہین سیف اللہ صاحب (سابق امیر ضلع چکوال) کے چھوٹے بھائی تھے۔ آپ کے والد آغا محمد بخش…

ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 2008ء میں مکرم محمد یوسف بقاپوری صاحب اپنے چچا ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب کا ذکرخیر کرتے ہیں۔ محترم ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب قادیان میں حضرت مولانا مولوی محمد ابراہیم صاحب بقاپوریؓ کے ہاں 17؍اگست 1921ء کو پیدا ہوئے۔ گھریلو ماحول مذہبی تھا۔ والدین کی تربیت نے اس پر چار…

مکرمہ استانی زبیدہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 2008ء میں مکرمہ ب۔ م سید صاحبہ اپنی والدہ محترمہ استانی زبیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد صاحب شمس کا ذکر خیر کرتی ہیں جو 17؍جولائی 2007ء کو قریباً 80 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ آپ 29؍مئی 1928ء کو گجرات کے گاؤں رجوعہ میں پیدا ہوئیں۔ والد حکیم غلام…

محترم سید ناصر سعید صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍فروری 2009ء میں محترم سید ناصر سعید صاحب کا ذکرخیر اُن کی اہلیہ محترمہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم سید ناصر سعید صاحب 23دسمبر 1958ء کو مکرم سید سعید احمد صاحب کے ہاں چنیوٹ میں پیدا ہوئے اور 21؍اپریل 2007ء کو وفات پائی۔ ان کے دادا مکرم سید عبدالرشید صاحب…

حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2007ء میں مکرم محمد افضل ظفر صاحب کے قلم سے حضرت مولوی ابوالعطاء جالندھری صاحب کی سیرۃ کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت مولوی صاحب کو قرآن کریم سے عشق تھا۔ سفر میں اکثر وقت تلاوت یا مسنون دعاؤں کے ورد میں گزرتا۔ رمضان میں اپنے آرام کا…

مکرم حکیم محمد یار صاحب سدھو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2007ء میں مکرم افتخار احمد انور صاحب نے اپنے والد محترم حکیم محمد یار صاحب سدھو آف جل بھٹیاں کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم حکیم محمد یار صاحب 1937 ء میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی آپ کے والد محترم میاں احمد یار صاحب کا انتقال ہوگیا۔ آپ چار بھائی اور…

حضرت صوبیدار غلام حسین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اگست 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت صوبیدار غلام حسین صاحبؓ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ حضرت صوبیدار غلام حسین صاحبؓ آف بوچھال کلاں ضلع چکوال ایک نہایت مخلص، متقی، خلق خدا کے خیر خواہ اور علمی لحاظ سے نہایت لائق اور فائق تھے۔ جب آپؓ نے…

حضرت قاضی غلام مرتضیٰ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 12؍جولائی 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت قاضی غلام مرتضیٰ صاحبؓ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاضی غلام مرتضیٰ صاحب کا اصل وطن احمدپور سیال ضلع جھنگ تھا۔ آپ کے والد محترم کا نام قاضی محمد روشن دین صاحب تھا۔ جن دنوں حضرت مسیح موعودؑ نے ’’براہین…

خلفاء سلسلہ کی مربیانِ سلسلہ کو نصائح

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم طاہر احمد شمس صاحب نے خلفاء سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مربیان سلسلہ کے لئے اہم ارشادات کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے فرمایا: ’’قوم میں دین کو دنیا پر مقدّم کرنے والے مطلوب ہیں جن کو دنیا کی…

خلفاء سلسلہ کی طلبہ جامعہ کو نصائح

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم امین الرحمن صاحب نے خلفاء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی طلبہ جامعہ کے لئے اہم نصائح کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے فرمایا: ’’جب تک جڑ زمین میں مضبوطی کے ساتھ گڑ نہ جائے اس وقت تک اکھیڑنا آسان…

حضرت سید محمود شاہ صاحبؓ اور حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 2007ء میں مکرم بشارت احمد صاحب کے قلم سے دو صحابہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید محمود شاہ صاحبؓ موضع فتح پور ضلع گجرات کے رہنے والے تھے اور اپنے زمانہ میں علاقہ میں ولی اللہ مشہور تھے۔ اردگرد کے چار پانچ دیہات میں آپ کا درس مشہور تھا…

محترم مرزاعبدالرحیم بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2007ء میں مکرمہ ا۔ منیر صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 17؍جنوری 2003ء کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت حفاظتِ مرکز کی…

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍مئی 2007ء میں مکرمہ ا۔ حیدری صاحبہ کے قلم سے اُن کی ساس محترمہ عائشہ بیگم صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ بنت حضرت مستری حسن دین صاحبؓ آف سیالکوٹ کا تعلق ایک مذہبی گھرانہ سے تھا۔ آپؓ کی شادی حضرت حافظ عبدالعزیز صاحبؓ سے ہوئی تھی۔ طاعون…

الحاج ڈاکٹر مظفر احمد ظفر صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ امریکہ

محترم الحاج ڈاکٹر مظفر احمد ظفرؔ صاحب نے 1955ء میں احمدیت قبول کی اور جماعت میں مختلف حیثیتوں سے خدمت کی توفیق پائی۔ قریباً دس سال تک نیشنل صدر کے عہدہ پر فائز رہے اور دس سال سے زیادہ عرصہ نائب امیر کے طور پر کام کیا۔ جماعت احمدیہ امریکہ کے خلافت سووینئر میں آپ…

مکرمہ الحاجہ شکورہ نوریا صاحبہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرمہ الحاجہ شکورہ نوریا صاحبہ کا ایک مضمون بھی شامل اشاعت ہے جس میں آپ نے خلفائے احمدیت سے اپنے تعلق کو بیان کیا ہے۔ مکرمہ الحاجہ شکورہ نوریا صاحبہ نے مئی 1979ء میں احمدیت قبول کی اور پہلی بار جلسہ مصلح موعود میں شرکت کی۔…

محترم رشید احمد صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرم رشید احمد صاحب (Rudolph Thomas) کے بارہ میں مکرم ناصرالدین شمس صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم رشید احمد صاحب 26؍مارچ 1923ء کو East St. Louis, Illionois میں Albert Thomas کے ہاں پیدا ہوئے جو ایک کیمیکل انجینئر تھے۔ لڑکپن سے…

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوریؓ کی قبولیتِ دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10جنوری 2007ء میں مکرم ماسٹر عزیز احمد صاحب کے قلم سے حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوریؓ کی قبولیتِ دعا کا ایک نشان شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار کو چند سال محترم ماسٹر مولا بخش صاحب (والد محترم مولانا منیر احمد صاحب عارف)کی رفاقت میں تدریس کا…

سیّدی ابّاجان – حضرت مصلح موعودؓ

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ فروری 2007ء میں محترم صاحبزادی امۃالرشید صاحبہ کے پرانے دو مضامین میں سے کچھ حصہ شامل اشاعت ہے جو آپ نے حضرت مصلح موعودؓ کے بارہ میں اپنی یادوں کے حوالے سے رقم کئے تھے۔ آپ بیان فرماتی ہیں کہ حضورؓ کی چار بیویاں تھیں اور متعدد بچے۔ لیکن…

خداتعالیٰ کا ایک متوکل بندہ – سیرۃ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مئی 2006ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی سیرت کے چند پہلو مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ قرض سے نجات کا طریق: حضرت جمعدار فضل الدین صاحب آف لاہور تحریرکرتے ہیں کہ میں نے 1911ء میں حضرت خلیفۃالمسیح اوّلؓ کے ہاتھ پر قادیان حاضر ہو کر بیعت…

حضرت مسیح موعودؑ کا بھوکوں کو کھانا کھلانے کا الہام پورا ہونے کی گواہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے بطور گواہ یہ چشمدید شہادت بیان کی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کو ہونے والے ایک الہام کے نتیجہ میں آدھی رات کو لنگر خانہ کھول کر بھوکوں کو کھانا کھلایا گیا۔…

میرے والد محترم حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری2007ء میں محترمہ م۔ سمیع صاحبہ نے اپنے والد حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بعض اوصاف کا تذکرہ کیا ہے۔ حضرت ابا جان نے اپنے ربّ کی محبت اور عشق میں سرشار زندگی بسر کی۔ آپ کی زندگی یوں تو ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اور اپنے پرائے سبھی ان کی…

محترم مولانا محمد صادق سماٹری صاحب کے بعض ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر 2006ء میں مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب کے قلم سے اُن کے والد محترم مولانا محمد صادق سماٹری صاحب کے بعض ایمان افروز واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ جنگ عظیم دوم کے دوران جب انڈونیشیا میں جنگ کی وجہ سے ہندوستان سے والد صاحب کا الاؤنس آنا بند ہوگیا تو آپ کو…

ایک بزرگ اور اپاہج کا واقعہ

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ربوہ نومبر2006ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا بیان فرمودہ ایک نہایت پُراثر واقعہ درج ہے ۔ حضورؓ فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ کی طرف ایک دفعہ سرکاری سمن آیا کہ بعض لوگوں کی طرف سے لگائے جانے والے ایک الزام کی جوابدہی کے لئے فوراَ حکومت کے سامنے حاضر ہوں۔ وہ…

حضرت ابن عربیؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم نومبر 2006ء میں حضرت ابن عربیؒ کے بارہ میں مکرم حافظ مظہر احمد صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں 6 دسمبر 1996ء کے الفضل انٹرنیشنل کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بھی حضرت ابن عربیؒ کا تعارف پیش کیا جاچکا ہے۔ شیخ اکبر محی الدین محمد بن علی بن محمد…