حضرت مصلح موعودؓ کی یادیں

محترم مولوی سیّد فضل عمر صاحب مرحوم بہت دعاگو، تہجدگزار اور خلافت سے محبت رکھنے والے بزرگ تھے۔ آپ کو بطور درویش بھی خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ آپ کی شادی محترمہ سیّدہ رضیہ بیگم صاحبہ سے ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹے اور چار بیٹیوں سے نوازا۔ ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 9؍فروری 2012ء…

پیشگوئی مصلح موعود حق کو دیکھ کر – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 3و 10؍فروری 2011ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی پیشگوئی کے حوالہ سے مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: پیشگوئی مصلح موعود حق کو دیکھ کر سامنے آنکھوں کے آ جاتا ہے وہ فرخ گُہر قدرتوں اور رحمتوں اور…

وقت کی قدر کا طریق

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جولائی 2011ء میں وقت کی قدر پہچاننے کے بارے میں سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ کا ایک خوبصورت اقتباس شامل اشاعت ہے۔ حضورؓ فرماتے ہیں کہ چند دن اپنے روزمرّہ کے کام کی ڈائری لکھیں۔ دن کو تین حصّوں میں تقسیم کرلیں اور ہر حصے کے ختم ہونے پر پانچ دس منٹ تک…

چشمِ بینا سے کوئی دیکھے مقامِ محمود – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 9؍فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے مقام کے حوالہ سے مکرم خلیل احمد مونگھیری صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: چشمِ بینا سے کوئی دیکھے مقامِ محمود ہفت افلاک سے بھی ارفع ہے بامِ محمود ’وہ‘ یہ کہتے تھے کہ شیرازہ…

ڈیوٹی کی ادائیگی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2013ء میں حضرت مصلح موعودؓ کا اپنی ڈیوٹیوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کی طرف توجہ دلانے والا ایک ارشاد شاملِ اشاعت ہے۔ حضورؓ فرماتے ہیں: ہماری جماعت میں تنظیم بھی محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی پیدا ہوئی ہے جس کے ہمیشہ خوشکن نتائج ظاہر ہوتے…

اٹھارہ کے اُوپر چھیاسی تھے سال – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 3 و 10؍فروری 2011ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی پیشگوئی کے حوالہ سے مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: اٹھارہ کے اُوپر چھیاسی تھے سال کہ گویا ہوا یوں شہِ ذوالجلال سن اے میرے پیارے سخن دلپذیر کہ بیٹا…

صحائف گزشتہ کے مطابق زمانۂ مہدی کی ایک علامت۔ بچے کی بیعت اور عالمی جنگیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2013ء میں شامل اشاعت مکرم محمد اسداللہ صاحب قریشی الکاشمیری نے اپنے مضمون میں گزشتہ صحائف کی رُو سے زمانۂ مہدی کی علامات میں سے چند بیان کی ہیں۔ بچہ کی بیعت اور جنگوں کا آغاز علامات ظہور مہدی کے سلسلے میں بزرگان سلف کی کتب میں آنے والی بعض روایات…

آسمانی برقی قوت سے فیض یافتہ خطابت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2013ء میں حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ کی یہ تحریر شائع ہوئی ہے کہ حضرت مصلح موعودؓ نے جلسہ سالانہ قادیان کے سٹیج سے پہلی تقریر 1906ء میں 17سال کی عمر میں فرمائی۔ حضور نے خلافت سلور جوبلی 1939ء کے موقع پر اس پُرمعارف اور نکات سے لبریز تقریر کا خصوصی…

اداریہ: بحیثیت والد … انصار کی ایک اہم ذمہ داری

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے جنوری و فروری 2020ء) اداریہ: بحیثیت والد … انصار کی ایک اہم ذمہ داری اولاد کی محبت اگر ماں باپ کی سرشت میں قدرت کی طرف سے ودیعت نہ کی جاتی تو باغِ عالم میں انسانی وجود کا پودا بالکل ناپید ہوجاتا، کبھی بھی ماں حمل میں نومہینہ تک بچہ کو…

تبرکات: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی اہم نصائح

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل سال 2013ء نمبر 4) مبلغین اور داعیان الی اللہ کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی اہم نصائح محترم مولوی عبد الغفور ناصر صاحب جاپان روانہ ہونے لگے تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 10 جنوری 1937 کو آپ کو درج ذیل قیمتی نصائح سے نوازاتے ہوئے جاپان روانہ…

مکرم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب

روزنامہ الفضل ربوہ 19 جنوری 2012ء میں سابق افسر حفاظت خاص مکرم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب کی زندگی سے چند خودنوشت واقعات (مرسلہ: مکرم ریاض احمد چوہدری صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ قبل ازیں محترم صوبیدار صاحب کے بارہ میں 18جون 2004ء اور 13اپریل 2007ء کے اخبارات کے الفضل ڈائجسٹ میں ذکرخیر کیا جاچکا ہے۔ ٭…

اے ابنِ مسیح تجھ پہ مری جان فِدا ہو – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اے ابنِ مسیح تجھ پہ مری جان فِدا ہو ہر دَور میں حامی ترا خود آپ خدا ہو کچھ کہنے کو منہ کھولوں تو…

محمودؔ کا کمالِ سیاست یہی تو ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں کہی گئی محترم حسن رہتاسی صاحب مرحوم کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ محترم رہتاسی صاحب 10؍مارچ 1951ء کو وفات پاگئے تھے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: کل مجھ سے ایک لیڈرِ احرار نے کہاآساں نہیں ہے فتح تو دُشوار بھی…

بانی پاکستان محمد علی جناح اور احمدی

بانی پاکستان محمد علی جناح ایک سچے، دیانت دار اور مخلص انسان تھے جن کی کامیاب قیادت اور آئینی جدوجہد سے مسلمانوں کی ریاست کا قیام ممکن ہوا۔ اس جدوجہد میں گو ہندوستان کی بیشتر مسلم تنظیمیں (ازقسم علمائے دیوبند، جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی، مجلس احرار، خاکسار تحریک) نے ان کی بھرپور مخالفت کی…

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی پاکیزہ زندگی

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مختلف مواقع پر سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی حیات طیبہ کے ایمان افروز واقعات بیان فرمائے ہیں۔ اس حوالہ سے مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کا مرتب کردہ ایک مضمون ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان مارچ 2011ء میں شامل اشاعت ہے جس میں سے…

حضرت مصلح موعودؓ کا عشق رسولﷺ

مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ فروری 2012ء میں مکرم راشد احمد صاحب حیدرآبادی کے قلم سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مصلح موعودؓ کے عشق رسولﷺ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے 1944ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مَیں کسی خوبی کا…

محترم رشید احمد طارق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2011ء میں مکرم مظفر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ نے اپنے والد محترم رشید احمد طارق صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم رشید احمد طارق صاحب میٹرک کے بعد کراچی میں ملازم ہوگئے۔ جب حضرت مصلح موعودؓ نے وقف جدید کا اعلان فرمایا اور نوجوانوں کو خدمت کی تحریک فرمائی تو…

سیرۃ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مارچ 2011ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ سیرۃ سے متعلق حضرت مصلح موعودؓ کی بیان فرمودہ چند روایات (مرتّبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) شامل اشاعت ہیں ۔ قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل (19؍مارچ 2004ء، 2؍جولائی 2004ء، 4 اور 11؍فروری 2005ء، 4؍نومبر 2005ء اور 30؍اگست 2013ء کے…

قطب کا کام دو تم ظلمت و تاریکی میں – نظم

خدمت خلق کے حوالہ سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے کلام سے درج ذیل انتخاب بھی شامل اشاعت ہے: قطب کا کام دو تم ظلمت و تاریکی میں بھولے بھٹکوں کے لئے راہنما ہو جاؤ پنبۂ مرہمِ کافور ہو تم زخموں پر دلِ بیمار کے…

محترم حاجی منظور احمد صاحب درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم حاجی منظور احمد صاحب درویش کے خودنوشت حالات زندگی شامل اشاعت ہیں ۔ آپ موضع چانگریا ضلع سیالکوٹ میں 1929ء میں حضرت نظام الدین صاحب ؓکے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ صاحبہ بھی صحابیہ تھیں ۔ آپ چاربھائی اور ایک بہن ہیں ۔ آپ نے…

محترم میاں عبد العظیم صاحب درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم مامون الرشید تبریز صاحب (مربی سلسلہ) نے اپنے دادا محترم میاں عبدالعظیم صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم میاں عبدالعظیم صاحب درویش ولد رحمت اللہ صاحب آف پنڈی بھٹیاں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے پانچ بھائی اور تین بہنیں تھیں ۔آپ اپنے بھائیوں میں سب…

حضرت مصلح موعودؓ کی دلنشیں یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 فروری 2012ء میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب مرحوم (سابق وکیل المال اوّل) کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ذاتی مشاہدہ کی بنیاد پر حضرت مصلح موعودؓ کی چند دلنشیں یادوں کا بیان ہے۔ محترم چودھری صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضورؓ کی پہلی بار زیارت مَیں نے 13…

احمدیہ مسلم مشن اردن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جولائی 2011ء میں ایک مختصر مضمون میں اردن میں احمدیہ مسلم مشن کی بنیاد کے حوالہ سے معلومات پیش کی گئی ہیں ۔ خلیج فارس سے مراکش تک پھیلی ہوئی عرب دنیا میں شرق اردن (Jordon) ایک نہایت مشہور مملکت ہے ۔ اردن کا علاقہ صدیوں تک دمشقؔ، حمصؔ اور فلسطینؔ کی…

ملّتِ بیضا مبارک تجھ کو رعنائی تری – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مارچ 2011ء میں مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’نذرانۂ عقیدت‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ملّتِ بیضا مبارک تجھ کو رعنائی تری بعد اک مدّت کے ہے امّید بر آئی تری اے مسیحِ وقت قرباں جاؤں تیرے نام پر معجزے کیا کیا…

حضرت مصلح موعودؓ کی پُرکشش شخصیت اور پُرحکمت بیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 فروری 2011ء میں مکرم مولانا عبدالباسط شاہد صاحب کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کے بارہ میں چند پُرحکمت امور بیان ہوئے ہیں۔ ٭ ایک غیرازجماعت دانشور نے قادیان جاکر حضرت مصلح موعودؓ کا خطاب سننے کے بعد لکھا: سارا ہجوم اس پاک نفس کی ایک چھوٹی انگلی کے اشارے پر…

حضرت مصلح موعودؓ کا اعجاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 فروری 2011ء میں مکرم ملک الطاف الرحمن صاحب کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے چند غیرمعمولی واقعات تحریر ہیں۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ 1952ء میں حضرت مصلح موعودؓ کراچی تشریف لائے تو مَیں ملیر چھاؤنی میں تھا۔ کئی دیگر احمدی افسران بھی وہاں تھے۔ ہم نے حضورؓ…