مرحبا آقا! مبارک آپ کی آمد یہاں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی و اگست 2008ء میں مکرم صادق باجوہ صاحب کے قلم سے ایک منظوم سپاسنامہ بحضور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ پیش کیا گیا ہے۔ جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مرحبا آقا! مبارک آپ کی آمد یہاں ہے نصیبوں کی گھڑی ممکن نہیں جس کا بیاں صدقِ دل…

مسرور ہیں جب سے سرِ عنوانِ خلافت – نظم

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی ستمبر2008ء میں شامل اشاعت مکرمہ ثمینہ افضال صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: مسرور ہیں جب سے سرِ عنوانِ خلافت دیکھے تو کوئی دہر میں فیضانِ خلافت اللہ نے رتبہ مرے مسرور کو بخشا وہ شانِ خلافت بھی ہیں اور جانِ خلافت جو مومنِ صالح ہو اسے ملتی ہے…

وہ ابرِ بہار آیا ہے مسرور ہوا دل – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2008ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پوتے عزیزم سعد شریف احمدابن صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب کی پیدائش پر ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہوئے کہی گئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:…

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورہ بورکینا فاسو کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5ستمبر 2008ء میں مکرم ظفر اقبال ساہی صاحب مربی سلسلہ کا سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورۂ بورکینافاسو کی یادوں کے حوالہ سے تحریر کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ربوہ میں قیام کے دوران میری ڈیوٹی لنگر خانہ نمبر1 میں تھی جس کے ناظم اس وقت…

جب بھی ہو حضرتِ اقدس کا کوئی سجدہ دراز – قطعہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مئی2008 ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کا ایک قطعہ ہدیۂ قارئین ہے۔ جب بھی ہو حضرتِ اقدس کا کوئی سجدہ دراز فکر ہوتی ہے ہوا کون سا غم اتنا طویل بھول کر ایسے میں مَیں اپنی مناجاتیں عطاؔ عرض کرتا ہوں کہ سن ان کی مرے ربِّ جلیل

اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر 2008ء میں ’’اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر‘‘ کے عنوان سے مکرم پروفیسر محمد اسلم صابرؔ صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر اس مژدہ سے پیارے حضور چھلکا پیمانۂ سرور بھٹکے ماندے راہرووں کو راہ نما ہے تیرا نور…

بیچ دیا ہے خود کو ، یعنی بیعت کا اقرار ہوا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 03 مئی 2008ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ بیچ دیا ہے خود کو ، یعنی بیعت کا اقرار ہوا جھنگ ، چناب ہے پیارا اب بھی ، عشق سمندر پار ہوا خوشبو قید کریں گے کیسے ؟سوچنے والو…

مین آف دی میچ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اپریل 2008ء میں مکرم شیخ نثار احمد صاحب نے کرکٹ کی دنیا کے کئی عظیم کھلاڑیوں سے اپنی ملاقاتوں کا حال بیان کیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ میرے ساتھ سکول کی کرکٹ ٹیم میں تین ایسے دوست بھی تھے جو بعد میں پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے…

وہ شخص کہ ہم سے کیا بچھڑا – نظم

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم مقصودالحق صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: وہ شخص کہ ہم سے کیا بچھڑا اک عہد کا سورج ڈوب گیا وہ شخص ہمارا جیون تھا وہ شخص دلوں کی دھڑکن تھا دھڑکن جو رُکی تو رُک کے چلی اک روپ نئے میں…

جس حسن کی تم کو جستجو ہے – نظم

جامعہ احمدیہ ربوہ (جونیئر سیکشن) کے خلافت احمدیہ صد سالہ سووینئر میں محترم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو آپ نے خلافتِ خامسہ کے انتخاب کے بعد کہی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جس حسن کی تم کو جستجو ہے وہ حسن ازل سے باوضو ہے…

پیاسوں کو جو پانی سے ہے سانسوں کو ہوا سے – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جون 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم مبارک احمد عابدؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: پیاسوں کو جو پانی سے ہے سانسوں کو ہوا سے ہم ہیں کہ ہمیں ربط ہے اس شمع وفا سے بچھتے ہی چلے جاتے ہیں دل راہوں میں اس کی…

کفر و باطل پہ اب وقتِ شام آچکا – نظم

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سؤونیئر میں شامل مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: کفر و باطل پہ اب وقتِ شام آچکا پانچویں دور کا بھی امام آچکا دین احمد کو جس سے دوام آچکا اب خلافت کا اعلیٰ نظام آچکا عصرِ بیمار کی اب دوا ہے یہی…

تُو محبت کا مغنّی ہے محبت گیر بھی – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر میں مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو امریکہ کی سرزمین پر مرحبا کہا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تُو محبت کا مغنّی ہے محبت گیر بھی زندگی کے…

وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍فروری 2007ء میں ’’نماز عشق‘‘ کے عنوان سے مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وضو اشکوں سے کرنا تو نماز عشق ادا کرنا خدا والوں کی سنت ہے کہ یوں یاد خدا کرنا کئی سالوں سے جس کے منتظر تھے تم…

راہ میں آنکھیں بچھائے ہم کھڑے ہیں سیّدی – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے رسالہ ’’النور‘‘ جولائی و اگست 2006ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرحمن صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کے دورۂ امریکہ سے پہلے انتظار کرتے ہوئے کہی گئی: راہ میں آنکھیں بچھائے ہم کھڑے ہیں سیّدی تیرے بڑھنے سے قدم اپنے بڑھے ہیں…

اے امامِ وقت اے ماہِ تمام ! – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے رسالہ ’’النور‘‘ جولائی و اگست 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم صادق باجوہ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے ۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کے دورۂ امریکہ سے پہلے انتظار کرتے ہوئے کہی گئی: اے امامِ وقت اے ماہِ تمام ! تیری آمد ہے بہاروں…

اُس دلربا کی چاہت محسوس کرکے دیکھو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اُس دلربا کی چاہت محسوس کرکے دیکھو اے واقفانِ الفت محسوس کرکے دیکھو اک چاند سا سماں ہے وہ چہرۂ مبارک اُس نور کی حلاوت محسوس کرکے دیکھو یوں تو وہ آدمی…

کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی – قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی کچھ لب پہ دل کی بات بھی…

حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب

حضرت مولانا عبدالمالک خانصاحب کے ذکرخیر پر مشتمل آپ کی بیٹی مکرمہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ کا ایک بہت عمدہ مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ 21 و 22جون 2006ء میں شامل اشاعت ہے۔ جب خشک پتے سڑک پر اور نئے پتے درختوں پر نظر آتے ہیں تو مجھے اپنے ابا جان کی آواز کی باز گشت سنائی…

بہت ارمان تھا دل میں کہ ہم دارالاماں جاتے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ بہت ارمان تھا دل میں کہ ہم دارالاماں جاتے اجازت ہم کو…

یہ خلافت کی جلوہ آرائی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے جو آپ نے MTA پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی سنگاپور سے روانگی کا منظر دیکھ کر کہا۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ خلافت کی جلوہ آرائی جذبۂ شوق کی پذیرائی بے حجابانہ والہانہ تھی…

عجب دلکش سماں دارالاماں میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ عجب دلکش سماں دارالاماں میں گھرا ہو چاند جیسے کہکشاں میں زمیں والو! نہ سمجھے جس…

جاکر کہے کوئی در و دیوارِ یار سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2006ء میں ’’انتظار‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ جاکر کہے کوئی در و دیوارِ یار سے دن ہم بھی گن رہے…

مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 مارچ 2006ء میں ’’راضی بہ رضا‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی ان…

جلوہ مستور آج دیکھیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 2006ء میں مکرم لئیق احمد عابد صاحب کی جلسہ سالانہ قادیان کے حوالہ سے کہی گئی نظم ’’روشن جمال چہرہ‘‘ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جلوہ مستور آج دیکھیں گے بر سرِ طُور آج دیکھیں گے اس حسیں چاند کو نکلنے دو تا بہ مقدور آج دیکھیں گے ایک وجد…

اہل افریقہ کے دل چمکے خدا کے نور سے – نظم

حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ افریقہ کے حوالہ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2005ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: اہل افریقہ کے دل چمکے خدا کے نور سے جن کو اک نسبت ہے شائد جلوہ ہائے طور سے جگمگا اٹھی…