خلافت کی محبت میں دلوں کو یوں فنا رکھنا – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے صدسالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے کلام سے انتخاب پیش ہے: خلافت کی محبت میں دلوں کو یوں فنا رکھنا کوئی مسلک اگر رکھنا تو تسلیم و رضا رکھنا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا میں چھپی روحِ خلافت ہے یہ نکتہ…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا خلافت نمبر

A3 سائز کے 32 صفحات پر مشتمل 28؍مئی 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ خلافت احمدیہ کے حوالہ سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں صدسالہ خلافت جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام شائع کیا گیا ہے۔ اسی طرح موضوع کی مناسبت سے چند مضامین،…

خلافت کا احترام و اطاعت

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ کے صد سالہ خلافت نمبرمیں مکرمہ امۃالحئی خان صاحبہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں وہ ذاتی مشاہدات کے حوالہ سے خلافت کے احترام اور اطاعت کے واقعات بیان کرتی ہیں۔ آپ کہتی ہیں کہ مَیں نے اپنے نانا حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ کے…

رسالہ ’’النصرت‘‘ کا صد سالہ خلافت نمبر

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ کا صدسالہ خلافت جوبلی کے حوالہ سے شائع ہونے والا خصوصی نمبر A4 سائز کے ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں 60 صفحات اردو میں اور باقی انگریزی زبان میں ہیں۔ اس خصوصی شمارہ میں خلافت کے حوالہ سے مختلف زاویوں سے تحریر کردہ مضامین اور…

سہ ماہی ’’زینب‘‘ کا خلافت نمبر

لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’زینب‘‘ کا اپریل تا جون 2008ء کا شمارہ خلافت نمبر کے طور پر شائع ہوا ہے۔ A4 سائز کے 60 صفحات پر مشتمل اس رسالہ کا دو تہائی حصہ اردو اور باقی نارویجئن زبان پر مشتمل ہے۔ اردو حصہ کے تقریباً تمام مضامین حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی…

خلفاء کرام کی قبولیت دعا

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کے صد سالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) میں خلفائے احمدیت کی دعاؤں کے بعض واقعات مکرم مولانا فضل الٰہی انوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ ٭ معجزانہ شفایابی کے واقعات کے ضمن میں محترم مولانا محمد صدیق امرتسری صاحب یہ واقعہ بیان کرتے…

احمدیہ گزٹ کینیڈا کا صد سالہ خلافت نمبر

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کا صد سالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) A4 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ اس خصوصی اشاعت کا نصف حصہ اردو زبان میں اور نصف انگریزی زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اور دونوں زبانوں میں جو علمی، تربیتی اور معلوماتی…

جماعت احمدیہ امریکہ کا خلافت سووینئر

دو سو سے زائد A4 سائز کے صفحات پر مشتمل جماعت احمدیہ امریکہ کا صد سالہ جشن خلافت سووینئر موصول ہوا ہے۔ متعدد اہم علمی، تربیتی اور معلوماتی مضامین پر مشتمل یہ سووینئر ایک عمدہ پیشکش ہے جس میں اگرچہ تصاویر تو زیادہ نہیں دی گئیں لیکن زیادہ سے زیادہ معلومات کو عبارت اور گرافس…

مکرمہ الحاجہ شکورہ نوریا صاحبہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرمہ الحاجہ شکورہ نوریا صاحبہ کا ایک مضمون بھی شامل اشاعت ہے جس میں آپ نے خلفائے احمدیت سے اپنے تعلق کو بیان کیا ہے۔ مکرمہ الحاجہ شکورہ نوریا صاحبہ نے مئی 1979ء میں احمدیت قبول کی اور پہلی بار جلسہ مصلح موعود میں شرکت کی۔…

مکرم منیر حامد صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرم منیر حامد صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ امریکہ کا تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ مکرم منیر حامد صاحب فلاڈیلفیا میں قیام رکھتے ہیں اور خلافت کے ساتھ گہری وابستگی کا اظہار آپ کی باتوں سے بخوبی ہوجاتا ہے۔ آپ کا حضرت مصلح موعودؓ سے پہلا…

تحریک جدید کا صد سالہ خلافت سوونیئر

تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان نے صدسالہ جشن خلافت کے حوالہ سے ایک ضخیم سوونیئر شائع کیا ہے۔ A4 سائز اور عمدہ کوالٹی کے 313 صفحات پر مشتمل یہ مجلہ نہایت دیدہ زیب ہے اور مواد، ترتیب، تزئین اور پیشکش کے حوالہ سے یقینا قابل تعریف ہے۔ بیک وقت پانچ زبانوں (اردو، انگریزی، عربی، فرانسیسی…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی ایک نصیحت

’’(میں) وصیت کرتا ہوں کہ تمہارا اعتصام حبل اللہ کے ساتھ ہو۔ قرآن تمہارا دستورالعمل ہو۔ باہم کوئی تنازع نہ ہو کیونکہ تنازع فیضانِ الٰہی کو روکتا ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کی قوم جنگل میں اسی نقص کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ رسول اللہﷺ کی قوم نے احتیاط کی اور وہ کامیاب ہوگئے۔ اب تیسری…

اسلام کی نشأۃ ثانیہ

تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے صدسالہ جشن خلافت سوونیئر میں ایک مضمون حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ (خلیفۃالمسیح الرابع) کا اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے حوالہ سے شائع کیا گیا ہے ۔ اسلام کے تنزل کا آغاز خلافت راشدہ کی ناقدری سے ہوا جس کے نتیجے میں وہ برکتیں اٹھ گئیں جو اس…

نظام خلافت کے ذریعہ استحکام جماعت

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا محمد کریم الدین شاہد صاحب اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے واضح طور پر فرمایا تھا کہ خلافت حبل اللہ ہے اسلئے اسے مضبوط پکڑلو۔ نیز فرمایا: ’’یہ خدا کا فضل ہے کہ تم کو ایسا شخص دے دیا جو شیرازۂ…

رہی اُس کی چھاؤں میں برکت بہت – نظم

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم جمیل الرحمن صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے: رہی اُس کی چھاؤں میں برکت بہت ملی دین کو سطوت و تمکنت جو خاکی تھے وہ آسمانی ہوئے عطا مومنوں کو ہوئی منزلت یہ عزت، یہ اقبال سب کو مبارک خلافت کے سو سال سب کو…

خلافت سے محرومی کا احساس

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں بہت سے ایسے حوالے بھی دیئے گئے ہیں جن سے غیروں کی خلافت سے محرومی کے احساس کی شدّت اور خلافت کی ضرورت کی تڑپ محسوس کی جاسکتی ہے۔ ٭مولانا ابو الحسن علی ندوی (تعمیر حیات لکھنؤ): ’’اس وقت عالم اسلام خلافت کے اُس ضروری ادارے اور اُس…

خلفاء احمدیت کے ذریعہ قادیان کی ترقی

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا برہان احمد صاحب ظفرؔ کے ایک مضمون میں خلفاء احمدیت کے ذریعہ قادیان میں ہونے والی ترقیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ قادیان کاذکر گزشتہ زمانوں کے نوشتوں میں ملتا ہے۔ اس کی بنیاد قریباً ساڑھے پانچ سو سال پہلے پڑی تھی جس…

خلافت اور ہندوستان میں جماعتی ترقی

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا سلطان احمد صاحب ظفرؔ کا ایک مضمون خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہندوستان میں جماعت احمدیہ کی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کے انتخاب پر جب بعض اکابرین جماعت نے علیحدگی اختیار کرلی تو تاریخ شاہد ہے کہ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے…

نظام خلافت کی عظمت

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر میں مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کا مرتّبہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں نظام خلافت کی عظمت اور اس کی برکات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ذیل میں حضورؒ کے چند ایسے ارشادات نقل کئے جارہے ہیں جو…

موسوی اور عیسوی سلسلۂ خلافت

اسلامی تعلیم کے مطابق تمام انبیاء کے بعد ایسی خلافت کا ظہور ہوا جس میں خلفاء منتخب ہوئے یا نامزد کئے گئے تاکہ وہ اُس عظیم الشان کام کی تکمیل کرسکیں جس کے لئے انبیاء کرام مبعوث فرمائے گئے تھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان خلفاء کے ہاتھ پر فتوحات کا ایسا سلسلہ جاری کیا…

چمن میں رنگ و بو اس سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مئی 2007ء میں ’’خلافت احمدیہ‘‘ کے عنوان سے مکرم حافظ عطاء کریم شاد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: چمن میں رنگ و بو اس سے گلوں کی ہر نمو اس سے بہاروں کو دوام اس سے گلستاں کا نظام اس سے اسے تم…

یہ فیضِ نبوت کی برکت ہے ساری – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی 2007ء میں ’’نظام خلافت‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم یعقوب امجد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ فیضِ نبوت کی برکت ہے ساری کہ نورِ خلافت کا چشمہ ہے جاری نظامِ خلافت ، خدا نے جو بخشا تو اس کا ہے ہم…

صد سالہ جشن خلافت نمبر – خصوصی اشاعتیں

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اپنی صدسالہ جشن خلافت کی تقریبات کو دنیابھر میں منارہے ہیں۔ اسی حوالہ سے میں مختلف اخبارات و رسائل جہاں خصوصی اشاعتوں کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں وہاں جماعت ہائے احمدیہ کی مختلف شاخوں کی طرف سے خصوصی سووینئرز بھی شائع کئے جارہے ہیں۔ ہفت…

خلافت میں خداوند دو عالم کی نیابت ہے – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی 2007ء میں شائع ہونے والی حضرت قاضی محمد ظہورالدین اکمل صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خلافت میں خداوند دو عالم کی نیابت ہے خلافت میں تمام اقوامِ عالم کی امامت ہے خلافت ہی سے استحکام احکام شریعت ہے خلافت ہی سے قطع و قمع…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍نومبر 2006ء میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یادیں متفرق احباب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ ٭ مکرم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار کسی قانونی مسئلہ پر غور ہورہا تھا۔ حضورؒ اسلام آباد میں تھے۔ مجھے طلب فرمایا اور رات گئے تک مختلف حوالہ جات ملاحظہ…

کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2006ء میں صدسالہ جشن خلافت احمدیہ کے حوالہ سے مکرم عطاء کریم شاد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا لہو دے کے لَو کو بڑھاتے رہے ، چمن دل کا یوں جگمگایا…