یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 اپریل 2006ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی خلافت احمدیہ سے متعلق نظم ’’شجرعظیم‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا ہر طرف ہے رنگ و بو ، اشجار ہیں بے انتہا اک شجر لیکن ہے سب اشجار…

وہ حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا

جماعت احمدیہ سویڈن کے سہ ماہی رسالہ ’’ربوہ‘‘ جنوری، فروری، مارچ 2006ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی سیرۃ پر مکرم سہیل ثاقب بسراء صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے 1914ء میں مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد پہلے جلسہ سالانہ پر ہی برکاتِ خلافت کے موضوع پر خطاب…

خلافت ایک نعمت ہے خدائے پاک کا احساں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2006ء میں خلافت کی نعمت سے متعلق مکرم ظہور احمد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خلافت ایک نعمت ہے خدائے پاک کا احساں گروہ مومنین و صالحین کی ہے پہچاں جنہوں نے عہد باندھا اور ہوئے وابستۂ داماں خدا کی گود میں…

حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 30جون 2005ء اور 2؍جولائی 2005ء میں حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم کی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی ہے جو آپ نے مئی 1968ء میں قلمبند فرمائی تھی۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہرؓ 1900ء میں احمدی ہوئے۔ پہلے سرکاری محکمہ آبکاری…

ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2005ء میں ’’مقام خلافت‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے چند اشعار پیش ہیں: ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل تو اللہ کا وعدہ خلافت کا ہے جسے چاہے پہنائے اللہ اسے وہ مالک خلافت کی خلعت کا ہے قدم…

حضرت حافظ عبد العزیز صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28اپریل 2005ء میں مکرم ریاض احمد چودھری صاحب اپنے والد حضرت حافظ عبدالعزیز صاحبؓ کی زندگی کے چیدہ چیدہ واقعات کا ذکر کرتے ہیں۔ حضرت حافظ عبدالعزیز صاحبؓ قریباً 1873ء میں سیالکوٹ چھاؤنی کے محترم چودھری نبی بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو بہت عابد زاہد اور مہمان نواز تھے۔ انہوں…

کسی فتنہ کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے

حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کے اوصافِ حمیدہ میں سے ایک بہت بڑا وصف یہ تھا کہ آپؓ خلافت کے قیام واجراء اور اس کے استحکام کے زبردست حامی تھے۔ آپ نے 1914ء میں منکرین خلافت کا ڈَٹ کر مقابلہ کیا اور 1956ء میں جب انکارِ خلافت کے فتنہ نے ایک اور شکل میں دوبارہ…

خلافت باعثِ تہذیبِ انساں- نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 4002ء میں شامل اشاعت محترم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خلافت باعثِ تہذیبِ انساں خلافت ہی سے شانِ مؤمنیں ہے خلافت بندگانِ حق کے حق میں حصارِ امن وایمان و یقیں ہے خلافت کے بغیر اے قومِ احمدؐ نہ دنیا ہے نہ عقبیٰ ہے…

خدا ’’مسرور‘‘ کو مسرور رکھے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی وجون 2004ء میں شامل اشاعت مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: خدا ’’مسرور‘‘ کو مسرور رکھے ہمیشہ رنج وغم کو دُور رکھے اَلَیْسَ اللہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ کی یہ خاتم نور سے معمور رکھے خلافت کو عطا ہو کامرانی خدا شیطان کو محصور رکھے عطا…

گوشئہ آنکھ میں جو اشک ابھر آیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2004ء میں مکرمہ امۃالحئی بخاری صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: گوشئہ آنکھ میں جو اشک ابھر آیا ہے قریۂ جاں کی حدوں سے وہ گزر آیا ہے پہلے جو درد جدائی تھا مرے دل کا مکیں اب وہی درد مری روح میں در آیا ہے پیارے مہدی کی…

خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری – نظم

سہ ماہی ’’ربوہ‘‘ سویڈن (اپریل، مئی، جون 2004ء) میں محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ کا منظوم کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری کہ جس نے ہے اپنی یہ نعمت اتاری نہ مایوس ہونا گھٹن ہو نہ طاری رہے گا خلافت کا فیضان…

چھٹ گئیں تاریکیاں سب خوف کی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب: چھٹ گئیں تاریکیاں سب خوف کی آسماں سے نور نازل جب ہوا ہم فلک کی رفعتوں میں جا بسے شوخیِٔ اعداء کا جب کرتب ہوا جب زمیں والوں نے چھینے آسرے آسماں والا ہمارا ربّ ہوا ہاتھ…

اطاعت اور وفا کی راہ پر ہم کو رواں رکھنا – نظم

روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: اطاعت اور وفا کی راہ پر ہم کو رواں رکھنا خلافت کا ہمارے سر پہ سائباں رکھنا امامِ وقت اپنی ڈھال ہے، ہم ڈھال کے پیچھے امامِ وقت کو ہر معرکے میں کامراں رکھنا اگرمنہ…

وعدہ اس کا وفا مدام ہوا – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: وعدہ اس کا وفا مدام ہوا پھر عطا ہم کو اک امام ہوا نقش میں نقش ہوگیا زنجیر حسن ہی حسن کا مقام ہوا گردشیں اب غلام ہیں اس کی جو کوئی آپ کا غلام ہوا…

وہ اپنے فیضِ کرم سے نہال کرتا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ اپنے فیضِ کرم سے نہال کرتا ہے کمال آدمی ہے وہ کمال کرتا ہے میں بیٹھ جاتا ہوں لکھنے اسے دعا کے خطوط زمانہ جب بھی مجھے پر ملال کرتا ہے خزانے دے کے…

منکرین خلافت کے سابقہ بیانات

ماہنامہ ’’السلام‘‘ بیلجئم مئی، جون 2004ء میں دو ایسے احباب کے بیانات منقول ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کی وفات کے بعد حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحبؓ کو خلیفۃالمسیح الاوّل تو تسلیم کیا لیکن پھر خلافت کے منکر ہوگئے۔ مکرم مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہیں:- ’’جب ان لوگوں کی معتبر اور مسلّمہ کتب…

یہ فیضِ نبوت کی برکت ہے ساری – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍مئی 2004ء کی زینت مکرم یعقوب امجد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ فیضِ نبوت کی برکت ہے ساری کہ نورِ خلافت کا چشمہ ہے جاری رسالت کی خادم ، فضائل کی حامل خلافت ہے ایک منصب کامگاری خلافت کا بار امانت اٹھانا حقیقت میں ہے حق خدمت گزاری

سنی ہم نے جس دم نوائے خلافت – نظم

ماہنامہ ’’السلام‘‘ بیلجئم مئی، جون 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ثاقب زیروی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: سنی ہم نے جس دم نوائے خلافت ہوئے جان ودل سے فدائے خلافت زمانے کی رفتار یہ کہہ رہی ہے بقا عدل کی ہے بقائے خلافت خلافت سہارا ہے ہم غمزدوں کا اسے رکھ سلامت…

خلافت ہے نعمت ، خلافت انعام – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جون 2004ء میں شامل اشاعت مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: خلافت ہے نعمت ، خلافت انعام خلافت ہے تجدید دیں کا پیام کروں کیا بیاں اس کی مَیں خوبیاں اسی سے ہے جاری مئے حق کا جام اسی کا ہے دامن میسر مجھے اسی سے ہیں…

الٰہی رنگ سے رنگین ہے ہر قدرتِ ثانی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2004ء کی زینت مکرم حمیدالمحامد حامد صاحب کی نظم ’’قدرت ثانیہ‘‘ سے انتخاب پیش ہے: الٰہی رنگ سے رنگین ہے ہر قدرتِ ثانی نیابت میں مسیح پاک کے یہ شکل نورانی وہ اِک ماہ مبیں بن کر فرازِ دہر میں ابھرا چمک نے جس کی خیرہ کردیئے سب تاج سلطانی اعادہ…

سانسوں میں بسنے والے کیوں دُور ہوگئے ہیں – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: سانسوں میں بسنے والے کیوں دُور ہوگئے ہیں مولا! فقیر تیرے رنجور ہوگئے ہیں طاہرؔ گیا تو کتنے مہجور ہوگئے تھے مسرورؔ پا کے لیکن مسرور ہوگئے ہیں آؤ ندیم پھر سے تجدید…

سلسلۂ خلافت

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرمہ لئیقہ منیب صاحبہ اپنے مضمون میں بیان کرتی ہیں کہ 1979ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے پاس مَیں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ملاقات کے لئے گئی اور عرض کیا کہ میرے میاں گیمبیا میں ہیں اور ہم بھی اب اُن کے پاس جارہے ہیں۔ حضورؒ فرمانے…

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ کا سیدنا طاہر نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان نے دسمبر 2003ء کے آخری ہفتہ کا شمارہ بطور ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ شائع کیا ہے۔ بڑے سائز کے 80 سے زائد صفحات پر مشتمل یہ شمارہ خلافت کی اہمیت، تاریخ اور حضورؒ کی سیرۃ کے حوالہ سے بہت سے قیمتی مضامین اور چند یادگار تصاویر پر مشتمل ہے۔ اراکین مجلس انتخاب…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم سید شمشاد احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ کا مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ حضورؒ خلافت کا بہت احترام فرماتے تھے۔ خود خلیفہ بننے سے قبل حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ارشادات کی فوری تعمیل کی خواہش رکھتے۔ ایک بار جب آپ نے کار…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا ایک ارشاد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2003ء (سیدنا طاہر نمبر) کی زینت حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا یہ ارشاد بھی بنایا گیا ہے: ’’جیسی محبت خلیفہ کو جماعت سے ہوتی ہے یا جماعت کو خلیفہ سے ہوتی ہے اس کی کوئی مثال دنیوی تعلقات میں کہیں دکھائی نہیں دیتی اور یہی محبت ہے جو پھر انتشار کرتی ہے…

سیرۃ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2003ء کا شمارہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی درخشاں سیرۃ کے حوالہ سے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ قریباً ایک سو صفحات کا یہ ضخیم شمارہ متعدد دلچسپ مضامین، نظموں اور یادگار تصاویر پر مشتمل ہے۔ آغاز میں خلافت حقہ اسلامیہ کے بارہ میں قرآن کریم…