خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 25؍مئی 2007ء
اسلام ہی وہ دین ہے جو اپنے کامل ہونے کے لحاظ سے دنیا میں سلامتی پھیلانے والاہے۔ شریعت اسلامیہ میں ایک گھرانے کی سلامتی اور امن سے لے کر پوری دنیا کی سلامتی اور امن کی ضمانت دی گئی ہے۔ معاشرے میں امن اور محبت قائم کرنے کے لئے سلام ضروری چیز ہے۔ آنحضرت ﷺ…
