حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم مولانا مبارک احمد تنویر صاحب مبلغ سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ بھی اُن اہل فارس میں سے تھے جنہوں نے ایمان کو ثریا سے زمین پر واپس لانا تھا۔ خاکسار کو آپؒ کی ذات مبارک سے پہلا تعارف بچپن میں اُس وقت ہوا…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی حسین یادیں

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم فلاح الدین خان صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ جب صدرمجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ تھے تو مَیں ضلع سیالکوٹ میں مجلس کا معتمد تھا اور اکثر ربوہ میٹنگز پر جانے کا موقع ملتا تھا۔ حضورؒ…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی حسین یادیں

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم بشیر احمد ناصر سندھو صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ ہم جرمنی کے خدام واقعی ہی بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کا بے حد پیار ملا۔ دراصل یہ تو انہی کا ظرف تھا جو ہم پراگندہ حال، ہجرزدہ،…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی حسین یادیں

مکرم محمد افضل گل صاحب کبڈی کے بہترین کھلاڑیوں میں سے تھے۔ حضورؒ آپ کو اور آپ کے کھیل کو بہت پسند فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ فرمایا’’افضل کی کھیل بھی اس کے نام کی طرح افضل ہے‘‘۔ رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم افضل صاحب بیان کرتے ہیں کہ خلیفہ بننے سے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی حسین یادیں

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کے حوالہ سے مکرم عبد الرحمن مبشر صاحب صدر مجلس انصاراللہ جرمنی و سابق افسر جلسہ سالانہ جرمنی بیان کرتے ہیں کہ جب مجھے افسر جلسہ سالانہ مقرر کیا گیا تو حضورؒ کی تشریف آوری کا سوچ کر بہت بوجھ تھا۔ جس…

یادوں کے دریچے سے

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم عبدالباسط طارق صاحب مربی سلسلہ اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے خلافت سے بہت پہلے دارالذکر لاہور میں رمضان میں سورۃ القدر کا درس دیا جس میں عربی گرائمر اور عربی محاورہ کی تشریح کی اور بتایا کہ جب قرآن…

یادوں کی گھٹا

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم محمد منور عابد صاحب سابق صدر خدام الاحمدیہ جرمنی بیان کرتے ہیں کہ 1990 ء میں میر ے جر منی آنے کے بعد اسی سا ل جلسہ سالا نہ کے مو قع پر مجھے حضر ت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا۔ ایک…

نفس مطمئنہ

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم حیدر علی ظفر صاحب مبلغ انچارج جرمنی اپنے مضمون میں تحریر کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒ کی یادیں ایک نہ مٹنے والا سرمایہ ہیں۔ میں جب جامعہ احمدیہ ربوہ میں زیرِ تعلیم تھا تب آپ ؒ کو پہلی بار دیکھا۔ ایک بار جامعہ کی…

بابرکت زندگی

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم منیرالدین احمد صاحب (سابق انچارج مرکزی شعبہ رشتہ ناطہ ربوہ) اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ احباب جماعت حضرت مرزا طاہر احمد صاحبؒ کو خلیفہ بننے سے پہلے بھی اپنے بچوں کے رشتوں کے لئے بھی درخواست کرتے تھے۔ یہ سلسلہ خلیفہ بننے کے بعد بھی…

آقا و غلام

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب سابق مبلغ انچارج جرمنی کے ساتھ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقت کا ذکر کرتے ہوئے مکرم میاں محمد محمود صاحب سابق صدر خدام الاحمدیہ جرمنی بیان کرتے ہیں کہ حضورؒ مولانا عطاء اﷲ کلیم صاحب کا بہت خیال رکھتے تھے اور…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی حسین یادیں از عبداللہ واگس ھاؤزر صاحب

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت جرمنی بیان کرتے ہیں کہ میں پہلی دفعہ 1977میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ سے ملا۔ اِس سے کچھ دیر قبل میں نے قادیان میں بیعت کی تھی۔ اس کے بعد میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ سے ملاقات کیلئے ربوہ پہنچا۔ اِس…

حضرت ’’ممانی جان‘‘ ام داؤد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ کے قلم سے حضرت امّ داؤد صاحبہ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1953ء سے منقول ہے۔ حضرت ممانی جان کی وفات سے سلسلہ کو اور خصوصاً لجنہ اماء اللہ کو جو عظیم نقصان پہنچا ہے…

اسلام کی نشأۃ ثانیہ

تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے صدسالہ جشن خلافت سوونیئر میں ایک مضمون حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ (خلیفۃالمسیح الرابع) کا اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے حوالہ سے شائع کیا گیا ہے ۔ اسلام کے تنزل کا آغاز خلافت راشدہ کی ناقدری سے ہوا جس کے نتیجے میں وہ برکتیں اٹھ گئیں جو اس…

نظام خلافت کی عظمت

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر میں مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کا مرتّبہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں نظام خلافت کی عظمت اور اس کی برکات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ذیل میں حضورؒ کے چند ایسے ارشادات نقل کئے جارہے ہیں جو…

غریبوں کے خلیفہ

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کی سیرت کے جس پہلو پر مکرم لطف الرحمن محمود صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے وہ حضورؒ کی دنیا بھر کے غرباء اور مظلوموں کے لئے زبانی اور عملی امداد کی چند جھلکیاں ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ 1958ء میں جب ہمارے…

جانوروں کی دنیا – ہومیوپیتھی کلاس سے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 23 جون 2006ء میں ایک مضمون ہومیو ڈاکٹر مقبول احمد صدیقی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں جانوروں کی دنیا سے وہ دلچسپ حقائق بیان کئے گئے ہیں جن کا ذکر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی ہومیوپیتھی کلاسز میں کیا گیا تھا۔ چمگادڑ ’’کان کی حس کے لحاظ سے سب سے…

مسجد ناصر سویڈن کی تعمیر نو

جماعت احمدیہ سویڈن کے ششماہی ’’الہدیٰ‘‘ جولائی تا دسمبر 2006ء میں سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں مسجد ناصر کی تعمیرنو سے متعلق مکرم انور رشید صاحب سابق امیر کے قلم سے ایک ایمان افروز مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے سویڈن کے دورہ کے دوران ایک…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی شفقتیں

مکرم مجید احمد سیالکوٹی صاحب کو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لندن میں 19برس تک خدمت کی توفیق ملی۔ جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں آپ رقمطراز ہیں کہ 1982ء میں جب سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ اسلام آباد (پاکستان) کی کوٹھی بیت الفضل میں اچانک دل کے عارضہ…

چند خوبصورت یادیں

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر شریف احمد اشرف صاحب آف لندن رقمطراز ہیں کہ جب خاکسار لیبیا میں ملازم تھا تو ہر چار ہفتہ ڈیوٹی کے بعد تین ہفتے کے لئے مجھے چھٹی ملتی تھی جس کے دوران خاکسار براستہ لنڈن پاکستان جایا کرتا تھا اور اسی راستہ سے لیبیا…

’’میں بہت رویا مجھے آپ بہت یاد آئے‘‘

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یادوں کے حوالہ سے مکرم عبدالباری ملک صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب حضورؒ ربوہ کے لنگر نمبر2 کے افسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے تو انتہائی محنتی ، دعاگو، ہر چھوٹے سے چھوٹے کارکن کا خیال…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کا دورۂ انڈونیشیا

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم بشیر احمد صاحب کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے تاریخی دورۂ انڈونیشیا کا حال رقم ہے جو کہ کسی بڑے مسلمان ملک کا کسی خلیفہ وقت کا پہلا دورہ تھا۔ مؤرخہ 19 جون 2000ء کو حضور انوررحمہ اللہ مع قافلہ براستہ ہالینڈ، انڈونیشیا کے لئے…

جو خدا کو ہوئے پیارے مرے پیارے ہیں وہی

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارہ میں ذاتی یادوں کے حوالہ سے محترمہ صاحبزادی فائزہ لقمان صاحبہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضور رحمہ اللہ کو اپنی خلافت کے آغاز میں کسی نے خط میں لکھا کہ آپ کی والدہ بہت ہی قابل…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی یاد میں

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم محمد عثمان چو صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ مَیں 1949ء میں چین سے ربوہ (پاکستان) آیا۔ کچھ عرصہ بعد جب جامعۃ المبشرین کھل گیا تو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒ بھی بطور طالب علم ا ُس کلاس میں شامل تھے جو مبشرین کی کلاس تھی۔…

حضرت مصلح موعودؓ

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2005ء کے شمارہ میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے بارہ میں ایک مختصر مگر جامع مضمون (کتاب ’’سوانح فضل عمر‘‘ از حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ) سے منقول ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ اتنی خوبیوں اور صفات سے بہرہ ور تھے کہ آپ ایک فرد کی بجائے اپنی ذات میں ایک…

خلفاء سلسلہ کی یادوں کے انمٹ نقوش

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 27؍ دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبد السمیع نون صاحب کا تفصیلی مضمون خلفاء سلسلہ کی یادوں سے مزین ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعود ؓ کالج کا زمانہ قادیان میں گزرا۔ اگر حضورؓ کا قیام یہیں ہوتا تو ہفتوں اور مہینوں کے گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا تھا۔…

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے سہ ماہی رسالہ کی خصوصی اشاعت ہمارے سامنے ہے۔ اردو میں 100 اور جرمن زبان میں 8 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ مواد کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ تصاویر کے محض چند ہی صفحات ہیں اس لئے مضامین میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی پاکیزہ زندگی کے…