محترم مولانا محمد ابراہیم صاحب فاضل قادیانی درویش
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم مولانا محمد ابراہیم صاحب فاضل قادیانی کا ذکرخیر بھی شامل اشاعت ہے۔ آپ 4دسمبر1906ء کو حضرت میاں مہرالدین صاحبؓ (ابن حضرت مہر حامد علی صاحبؓ) کے ہاں قادیان میں پیدا ہوئے ۔ آپ کاخاندانی گھر مسجد مبارک کے قریب تھا۔ یعنی مسجد فضل کے متصل ۔…