حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کا نشان (کانگڑہ کا زلزلہ 1905ء)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 15 مارچ 2019ء) ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2012ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے مطابق آپؑ کی زندگی میں ہی آنے والے اُس شدید زلزلہ کے حوالہ سے مکرم مبارک احمد منیر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس کا مرکز کانگڑہ میں تھا لیکن اس کی وجہ سے زیرزمین…

حضرت مصلح موعودؓ اور علوم ظاہری

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2001ء میں پیشگوئی مصلح موعود کے اس فقرہ کہ ’’وہ علومِ ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا‘‘ کے حوالہ سے مکرم چودھری محمد صدیق صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ اپنی صحت اور تعلیم کے بارہ میں فرماتے ہیں: ’’آنکھوں میں ککرے، جگر کی خرابی،…

جماعت احمدیہ اور خدمت انسانیت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ملینئم نمبر 2000ء میں جماعت احمدیہ اور خدمت انسانیت کے حوالہ سے مکرم مولوی برہان احمد ظفر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’ہمارا یہ اصول ہے کہ کُل بنی نوع کی ہمدردی کرو۔ اگر ایک شخص ایک ہمسایہ ہندو کو دیکھتا ہے کہ…

جماعت احمدیہ- مالی قربانیوں کے میدان میں

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ملینئم نمبر 2000ء میں جماعت احمدیہ کی مالی قربانیوں کے بارہ میں مکرم خورشید احمد صاحب انور کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپ نے جماعت کی تاریخ کے حوالہ سے انفرادی اور اجتماعی مالی قربانیوں کو اختصار سے بیان کیا ہے۔ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحبؓ کا…

مقدمہ دیوار

جماعت احمدیہ کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں ہندوستان بھر سے لوگ آکر حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت حاصل کرنے لگے وہاں حضورؑ کے بعض شرکاء جو قادیان میں ہی رہتے تھے اور نہ صرف آپؑ کے دشمن تھے بلکہ دین کا بھی تمسخر اُڑایا کرتے تھے، وہ حضورؑ کو…

23؍مارچ… روایات کی روشنی میں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ مارچ 2001ء میں 23؍ مارچ 1889ء کے حوالہ سے روایات کی روشنی میں تحریر کیا جانے والا مکرم محمد محمود طاہر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1882ء میں حضرت مسیح موعودؑ کو ماموریت کا پہلا الہام ہوا لیکن چونکہ بیعت لینے کا حکم نہ تھا اس لئے بعض مخلصین کے اصرار…

1902ء کے اہم واقعات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں 1902ء کے حوالہ سے اہم واقعات اور تصانیف کے بارہ میں ایک مضمون مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ٭ حضرت مسیح موعودؑ کی تجویز کے پیش نظر جنوری 1902ء میں جناب مولوی محمد علی صاحب کی زیرادارت انگریزی اور اردو زبانوں میں رسالہ ’’ریویو…

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب 7؍جنوری 2001ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2001ء میں آپ کے مختصر حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ آپ 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں محترم میاں سراج الدین صاحب (مؤذن مسجد اقصیٰ قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم نے 1916ء میں قبول احمدیت…

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍فروری 2001ء میں مکرم سید ساجد احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ مجھے افریقہ میں بطور ٹیچر اور پھر کیلیفورنیا میں بھی محترم مولانا صاحب کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملا۔ مَیں نے آپ کو ہمیشہ…

محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2001ء میں محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب کے بارہ میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ محترم مرزا صاحب 1926ء میں محترم مرزا محمد شریف بیگ صاحب آف لنگروال (نزد قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی…

مظلوم کشمیریوں کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمات

جب انگریزوں نے گلاب سنگھ ڈوگرہ کے ہاتھ کشمیری قوم کو 75 لاکھ روپیہ میں بیچ دیا۔ پھر کشمیریوں کو نہ اپنی زمین پر کوئی حق رہا نہ جان پر۔ گلاب سنگھ ڈوگرہ پنجاب کا وزیراعظم تھا۔ اُس نے انگریزوں سے سازباز کرکے پنجاب پر انگریزوں کا قبضہ کرادیا اور اس غداری کے عوض 75ہزار…

ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی کی ہلاکت

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ 29جون 2001ء) ڈوئی، سکاٹ لینڈ کا رہنے والا تھا۔ 1847ء میں پیدا ہوا اور بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا چلا گیا جہاں 1872ء میں ایک کامیاب مقرر اور پادری کے طور پر پبلک کے سامنے آیا۔ کچھ عرصہ بعد اُس نے اعلان کیا کہ یسوع مسیح کے کفارہ پر ایمان…

جب بیعت کا فرمان ہوا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2000ء کی اشاعت میں مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفرؔ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس سے چند اشعار ملاحظہ کیجئے: جب بیعت کا فرمان ہوا دعوت کا عام اعلان ہوا جس دن چالیس بزرگوں کا ربّ سے عہد و پیمان ہوا اللہ کے دین کی نصرت کا اک عزمِ…

انٹرویو: مکرم مولانا محمد سعید انصاری صاحب

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2001ء میں مکرم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کا انٹرویو (مرتبہ: میر انجم پرویز صاحب و محمد آصف عدیم صاحب) شامل اشاعت ہے۔ آپ کے والد محترم حکیم مولوی محمد اعظم صاحب ضلع گورداسپور کے ایک گاؤں پنڈوری وینساں کے رہنے والے تھے جو قادیان سے پندرہ سولہ میل کے فاصلہ…

محترم حاجی احمد خان ایاز صاحب

ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل 12؍جولائی 2002ء کے اسی کالم میں محترم حاجی احمد خان ایاز صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 2001ء میں آپ کا ذکر خیر مکرم عبدالغفار ڈار صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں درج اضافی مضمون پیش ہے۔ 1935ء میں حضرت مصلح…

سیرت حضرت مسیح موعودؑ

سال 1901ء کے پیش آمدہ احوال کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے چند روح پرور واقعات (مرتّبہ: مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 2001ء کی زینت ہیں۔ ٭ کتاب ’’اعجازالمسیح‘‘ کی تصنیف کے دوران 15؍فروری کو سکول کے طلبہ کا ایک کرکٹ میچ تھا۔ حضورؑ کے ایک صاحبزادہ نے…

محترم مرزا عبدالحق صاحب کا انٹرویو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23، 24 اور 25 جنوری 2002ء کے شماروں میں گزشتہ 80 سال سے ممتاز جماعتی خدمات کی توفیق پانے والے خادم سلسلہ محترم مرزا عبدالحق صاحب کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔ محترم مرزا عبدالحق صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام قادر بخش صاحب تھا۔ بچپن میں…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2002ء میں پہلے انگریز واقف زندگی محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 8؍جولائی 2002ء کو اچانک دل کے حملہ سے لندن میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ کی عمر 82سال تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے 10؍جولائی…

میرے قصبہ، خاندان اور ذات پر احمدیت کے اثرات از مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت…

سیرۃ حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جون 2002ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی سیرۃ پر ایک مضمون (مرتبہ: مکرم انتصار نذر صاحب) شامل اشاعت ہے۔ 1970ء میں حضورؒ نے یورپ کا جو دورہ فرمایا اس میں محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب کو بھی ہمرکاب ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ سپین میں سفر…

قائد اعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1999ء میں انسائیکلوپیڈیا قائد اعظم (شائع کردہ مقبول اکیڈمی) سے منتخب اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔ یہ مضمون مکرم محمد سعید احمد صاحب نے مرتب کیا ہے۔ قائد اعظم نے جس آخری سرکاری دستاویز پر دستخط ثبت کئے اُس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے سر محمد…

کاؤنٹ لیو ٹالسٹائے

ٹالسٹائے روس کا عظیم مصنف اور دنیا کے مشہور انشاپردازوں میں سے ایک ہے۔ اُس نے نوّے (90) سے زائد کتب لکھیں جن کا شمار دنیا کے بہترین شاہکاروں میں ہوتا ہے۔ اُس کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 15؍ستمبر 1999ء میں مکرم نعیم طاہر سون صاحب کے قلم سے…

تزلزل در ایوان کسریٰ فتاد یعنی کسریٰ کے محل میں زلزلہ آگیا

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃ الامام‘‘ (روحانی خزائن جلد 13، صفحہ 483) میں فرماتے ہیں:- ’’امام الزماں اکثر بذریعہ الہامات کے خدا تعالیٰ سے علوم اور حقائق اور معارف پاتا ہے۔ اور اس کے الہامات دوسروں پر قیاس نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ کیفیت اور کمیت میں اس اعلیٰ درجہ پر ہوتے…

جزیرہ طوالو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2000ء میں مکرم قمرداؤد کھوکھر صاحب کے قلم سے جزیرہ طوالو کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ چند چھوٹے چھوٹے جزائر کے مجموعہ کا نام طوالو ہے۔ یہ ملک آسٹریلیا سے آگے بین الاقوامی ڈیٹ لائن کے پاس واقع ہے۔ یہ یکم اکتوبر1978ء کو آزاد ہوا۔ اس کارقبہ 24مربع…

تیرھویں صدی کے بزرگ علماء

تیرھویں صدی ہجری اکتوبر 1786ء سے اکتوبر 1884ء تک محیط ہے۔ اس صدی کے ایک نامور عالم محمد صدیق حسن خان نے 1874ء میں کہا تھا کہ اس صدی میں اسلام کا صرف نام اور کتاب اللہ کے صرف نقوش باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے پُرظلمت دور میں جو اولیاء افق ہند پر طلوع ہوئے…