مکرم عبدالکریم خالد صاحب
غانا کے ریجنل مبلغ مکرم عبدالکریم خالد صاحب 9؍ستمبر 2003ء کو بعمر 46 سال وفات پاگئے۔ 13؍ستمبر کو غانا میں ہی تدفین ہوئی۔ آپ 6؍مارچ 1957ء کو غانا میں پیدا ہوئے۔ مکرم عبدالکریم خالد صاحب نے پہلے احمدیہ مسلم مشنری ٹریننگ کالج سالٹ پانڈ سے تین سالہ کورس امتیاز کے ساتھ پاس کیا تو جماعت…
