خورشید جو بجھا تو طلوع قمر ہوا – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے صدسالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب کے کلام سے انتخاب پیش ہے: خورشید جو بجھا تو طلوع قمر ہوا روشن خدا کے نُور سے پھر ہر نگر ہوا تکمیلِ فرض کرکے چلا خُلد کو جو ایک تو دوسرا ستارا […]

حضرت منشی کرم علی صاحبؓ کاتب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت منشی کرم علی صاحبؓ کاتب کے حالات شائع ہوئے ہیں۔ حضرت منشی کرم علی صاحبؓ ولد حاجی حکیم کرم الٰہی صاحب آف لمبانوالی ضلع گوجرانوالہ قریباً 1876ء میں پیدا ہوئے اور 1897ء میں قبول احمدیت کی توفیق پاکر سلسلہ […]

محترم عبداللطیف صاحب اووسیئر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جولائی 2007ء میں مکرمہ م۔ وقار صاحبہ اپنے دادا محترم چودھری عبداللطیف صاحب اوورسیئر کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ کثرت سے درودشریف کا ورد کرنے والے اور بہت دعاگو تھے۔ اللہ تعالیٰ نے کئی بار خواب میں آپ کی درود بھیجنے کی عادت پر پسندیدگی کا اظہار بھی فرمایا۔ […]

محترم عبداللطیف صاحب اووسیئر

محترم عبداللطیف صاحب اوورسیئر مرحوم کے حالات زندگی ایک انٹرویو کی روشنی میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی ایک پرانی اشاعت میں شائع ہوئے تھے۔ 15؍مئی 2007ء کے شمارہ میں یہ حالات دوبارہ شائع ہوئے ہیں۔ مکرم عبداللطیف صاحب اووسیئر کے والد مکرم اللہ دتہ صاحب موضع بھٹے کلاں ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ یہیں […]

محترم مرزاعبدالرحیم بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2007ء میں مکرمہ ا۔ منیر صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 17؍جنوری 2003ء کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت حفاظتِ مرکز کی […]

حضرت امام باقررحمۃاللہ علیہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2007ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت امام باقر رحمۃاللہ علیہ کے حالات زندگی اختصار کے ساتھ شامل ہیں۔ حضرت امام باقر ہی اُس حدیث کے راوی ہیں جس میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر سورج اور چاند کے گرہن کی خبر دی گئی ہے۔ […]

خدا کی ہے یہی سنّت ازل سے تا ابد جاری – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ نذیر احمد ظفر صاحب کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خدا کی ہے یہی سنّت ازل سے تا ابد جاری گنہ کا گرم جب بھی دہر میں بازار ہوتا ہے جہاں میں بھیج دیتا ہے وہ تب کوئی بشر ایسا حقیقت […]

سیرت سیدنا حضرت مسیح موعودؑ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2007ء میں حضرت مرزا نذیر حسین صاحبؓ کی روایات کے حوالہ سے سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے بعض درخشندہ پہلو شامل اشاعت ہیں۔ نماز تہجد کا معمول حضرت مسیح موعودؑ کا معمول تھا کہ رات تقریباً بارہ بجے تک تصنیف کا کام کرتے رہتے پھر سو جاتے اور رات […]

محترم مولوی سردار احمد خادم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 مئی 2007ء میں مکرم شہود آصف صاحب کے قلم سے اُن کے دادا محترم مولوی سردار احمد خادم صاحب کا ذکرخیر شامل ہے۔ محترم مولوی سردار احمدخادم صاحب ولد پیر بخش صاحب 1927ء میں ’’چوہے مل‘‘ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں آپ قرآن کریم پڑھنے کے لئے ایک احمدی […]

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍مئی 2007ء میں مکرمہ ا۔ حیدری صاحبہ کے قلم سے اُن کی ساس محترمہ عائشہ بیگم صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ بنت حضرت مستری حسن دین صاحبؓ آف سیالکوٹ کا تعلق ایک مذہبی گھرانہ سے تھا۔ آپؓ کی شادی حضرت حافظ عبدالعزیز صاحبؓ سے ہوئی تھی۔ طاعون […]

درد پیہم کی اسیری سے نکلنا چاہے – غزل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم طارق محمود سدھو صاحب کی غزل سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: درد پیہم کی اسیری سے نکلنا چاہے زیست اب کوئے مسرت سے گزرنا چاہے اس کے ہونے سے ہے گلشن میں وفا کا موسم اس کی خوشبو ہے کہ ہر سمت بکھرنا چاہے عشق […]

حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ قاضی کوٹی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 ؍مئی 2007ء میں حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ آف کوٹ قاضی محمد جان ضلع گوجرانوالہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍اگست 2000ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ 1843ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے علاقہ میں زہد و […]

بہ فیض عشق ملی عمرِ لازوال مجھے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2007ء میں مکرم محمودالحسن صاحب کے قلم سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: بہ فیض عشق ملی عمرِ لازوال مجھے مٹا سکیں گے نہ اب روز و ماہ و سال مجھے میں جانتا ہوں رگِ جاں سے بھی قریب ہے تو نہیں ہے تجھ […]

حضرت چوہدری فتح دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مئی 2007ء میں حضرت چودھری فتح دین صاحب ولد چوہدری محمد بخش صاحب قوم جٹ سکنہ بھوئیاں ضلع گجرات کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت چودھری فتح دین صاحبؓ قریباً 1872ء میں پیدا ہوئے اور 15؍جون 1936ء کو 64سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپؓ کی تاریخ بیعت 24 ؍اپریل 1902ء ہے […]

رابندرناتھ ٹیگور

رابندرناتھ ٹیگور برصغیر کا ایک عظیم شاعر، ناول نگار، ڈرامہ نگار، مضمون نگار، موسیقار، مصور اور ماہر تعلیم تھا اور پہلا ایشیائی تھا جسے نوبیل انعام دیا گیا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2007ء میں ٹیگور کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٹیگور 7؍مئی 1861ء کو کلکتہ میں پیدا ہوا۔ وہ ذات کا […]

حضرت میاں الٰہی بخش صاحبؓ مالیر کوٹلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 2007سے حضرت میاں الٰہی بخش صاحبؓ آف مالیر کوٹلہ کا مختصر ذکر خیرشامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں الٰہی بخش صاحب آف مالیر کوٹلہ فوج میں ملازم رہ چکے تھے اور حضرت نواب محمد علی خانصاحبؓ سے بطور اعانت ماہوار وظیفہ پاتے تھے۔ آخری عمر میں حج کی سعادت حاصل کی۔ واپسی […]

حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اپریل 2007ء میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحبؓ کی سیرۃ و سوانح تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ حضرت شاہ صاحبؓ موضع سہالہ چوہدراں ضلع راولپنڈی میں 13؍مارچ 1889ء کو پیدا ہوئے اور پرورش رعیہ ضلع سیالکوٹ میں ہوئی جہاں آپ کے والد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ […]

وہ یہیں آس پاس ہے اب بھی – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 2007ء میں محترم چودھری محمد علی مضطر صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ یہیں آس پاس ہے اب بھی اس سے ملنے کی آس ہے اب بھی آنسوؤں کی زباں سمجھتا ہے وہ ستارہ شناس ہے اب بھی عقل کو اب بھی ہے گلہ […]

دعا اور صدقات کے نتیجہ میں حفاظت الٰہی کے دلچسپ واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2007ء میں مکرم فضل الٰہی انوری صاحب نے اپنے ایک مضمون میں ایسے دلچسپ واقعات پیش کئے ہیں جن میں دعا اور صدقہ کے نتیجہ میں مصائب ٹل گئے اور اللہ تعالیٰ کی غیرمعمولی حفاظت میسر آگئی۔ آسمان سے کسی انذاری خبر کا ملنا اور دعا و صدقہ سے اس بلا […]

مرے سر پہ چھاؤں ہے نور کی ، مرا سائباں ہی عجیب ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ جولائی 2007ء میں شامل اشاعت مکرم حافظ عطاء کریم شاد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مرے سر پہ چھاؤں ہے نور کی ، مرا سائباں ہی عجیب ہے مری روح کی بھی اماں وہی ، مرے قلب کا بھی نقیب ہے وہ سرور بھی مری دید کا […]

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی یادگار تقریر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اپریل 2007ء میں مکرم عادل منصور صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی ایک یادگار تقریرشامل اشاعت ہے۔ مکرم شہاب الدین غوثی صاحب کا مراسلہ بعنوان ’’پروفیسر سلام کراچی پریس کلب میں‘‘ روزنامہ ڈان 3؍ دسمبر2006ء میں چھپا تھا۔ مکرم غوثی صاحب جو اس وقت کلب کے خزانچی تھے، لکھتے […]

حضرت میاں محمد ابراہیم صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 2007 میں مکرم نور احمد عابد صاحب کے قلم سے اپنے والد حضرت میاں محمد ابراہیم صاحب آف خودپور مانگاکا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں محمد ابراہیم صاحب 1867ء میں بمقام خود پور مانگا ضلع لاہور پیدا ہوئے اور 9؍ستمبر 1961ء کو احمد نگر ضلع جھنگ فوت ہوکر بہشتی […]

حضرت راجہ عطا محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2007ء میں حضرت راجہ عطا محمد صاحبؓ آف یاڑی پورہ کشمیر کا ذکرخیر اخبار الحکم کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت راجہ عطا محمد خان صاحبؓ کا شمار اولین صحابہؓ میں ہوتا ہے۔ آپؓ کے اجداد علاقہ کرناہ پر حکمران تھے مگر سکھوں کے آخری زمانہ میں اس علاقہ […]

فیض سے اپنے با ہُنر کردے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6جولائی 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: فیض سے اپنے با ہُنر کردے اب مرے لفظ میں اثر کر دے چشم گریاں ہے اس کی فُرقت میں ہجر کا وقت مختصر کردے ظلمتوں سے نکالنے والے شبِ دیجور کی سحر […]

مشہورمستشرق … سر ولیئم میور

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ اپریل 2007ء میں مکرم طارق حیات صاحب کے قلم سے مستشرق سر ولیئم میور کا تعارف اور وجہ شہرت شامل اشاعت ہے۔لفظ استشراق (Orientalism) اور مستشرق (Orientalist) اپنے اصطلاحی مفہوم کے اعتبار سے بہت پرانا لفظ نہیں ہے بلکہ اٹھارویں صدی کے اواخر میں اس کا استعمال شروع ہوا۔ جس کے […]

حضرت حافظ عبدالعزیز نون صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 2007ء میں حضرت حافظ عبدالعزیز صاحب نونؓ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ عبدالعزیز صاحب نونؓ 1875ء میں حلالپور ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ 1907ء میں قادیان آکر دستی بیعت کی توفیق پائی۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ بیعت سے پہلے میں صوم و صلوٰۃ کا تارک تھا لیکن بیعت […]